কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قصاص کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৭৯ টি

হাদীস নং: ৪০১৩৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٠١٢٥۔۔۔ جو ہمارے بازاروں اور مسجدوں سے نیزہ لے کرگزرے تو وہ اس کے پھل پر ہاتھ دھرلیا کرے تاکہ اس کے ہاتھ سے کوئی مسلمان زخمی نہ ہو۔ بخاری عن ابی یردۃ بن ابی موسیٰ عن ابیہ
40125- من مر في شيء من مساجدنا أو أسواقنا بنبل فليأخذ على نصالها لا يعقر بكفه مسلما."خ - عن أبي بردة بن أبي موسى عن أبيه" "
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৩৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٠١٢٦۔۔۔ جب تم نیزے لے کر مسلمانوں کے بازاروں یا ان کی مساجد سے گزراکروتوان کے پھلوں پر کوئی چیز باندھ لیاکروتا کہ کسی کو زخمی نہ کرو۔ عبدالرزاق عن ابی موسیٰ
40126- إذا مررتم بالسهام في أسواق المسلمين أو في مساجدهم فأمسكوا على النصال لا تجرحوا بها أحدا."عب - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৪০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٠١٢٧۔۔۔ فرشتے تم میں سے اس شخص پر لعنت کرتے ہیں جو کسی لوہے سے اپنے بھائی کی طرف اشارہ کرے اگرچہ وہ اس کا سگابھائی ہو۔ ابن ابی شیبۃ خطیب فی المتفق والمفترق، عن ابوہریرہ
40127- الملائكة تلعن أحدكم إذا أشار إلى أخيه بحديدة وإن كان أخاه لأبيه وأمه."ش، خط في المتفق والمفترق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৪১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٠١٢٨۔۔۔ تم میں سے ہرگز کوئی اپنے بھائی کی طرف کسی ہتھیارکا اشارہ نہ کرے اس لیے کہ اسے پتہ نہیں ہوسکتا ہے شیطان اس کے ہاتھ سے اچک لے اور وہ اس کی وجہ سے جہنم کے گڑھے میں پہنچادے۔ عبدالرزاق عن ابوہریرہ
40128- لا يشيرن أحدكم إلى أخيه بسلاح! فإنه لا يدري لعل الشيطان ينزغ في يده فيضعه في حفرة من النار."عب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৪২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٠١٢٩۔۔۔ تم میں سے ہرگز کوئی اپنے بھائی پر تلوار نہ سونتے۔ حاکم عن سھل بن سعد
40129- لا يشهرن أحدكم على أخيه السيف."ك - عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৪৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٠١٣٠۔۔۔ بےنیام تلوار نہ دی جائے۔ ابن سعد عن جابر بن عبداللہ عن ابنۃ الجھنی
40130- لا يتعاطى السيف مسلولا."ابن سعد - عن جابر ابن عبد الله عن بنة الجهني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৪৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٠١٣١۔۔۔ ابنۃ الجھنی سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک مسجد میں کچھ لوگوں پر گزرہوا جنہوں نے اپنی تلواریں سونت رکھی تھیں اور ایک دوسرے کودے رہے تھے اس پر آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ ایسا کرنے والوں پر لعنت کرے، کیا میں نے ایسے کرنے سے منع نہیں کیا، جب تم میں سے کسی نے تلوار سونتی ہو اور اپنے دوست کو دینا چاہیے توا سے چاہیے کہ تلوارنیام میں ڈال کرا سے دے۔ البغوی والباوردی وابن اسکن وابن طبرانی و ابونعیم عن ابنۃ الجھنی، قال البغوی لااعلم لہ غیرہ
40131- لعن الله من فعل هذا! ألم أنه عن هذا! إذا سل أحدكم السيف وأراد أن يدفعه إلى صاحبه فليغمده ثم ليعطه إياه."البغوي والباوردي وابن السكن وابن قانع، طب وأبو نعيم - عن بنة الجهني أن النبي صلى الله عليه وسلم مر بقوم في مسجد سلوا فيه أسيافهم يتعاطونه بينهم قال - فذكره؛ قال البغوي: لا أعلم له غيره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৪৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٠١٣٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ ایسا کرنے والوں پر لعنت کرے کیا میں نے اس سے منع نہیں کیا تھا ! جب تم میں سے کوئی تلوار دینا چاہے جسے کوئی دیکھ رہاہو توا سے چاہیے کہ وہ اپنے بھائی کو دیتے وقت نیام میں ڈالے پھر اسے دے۔ حاکم، طبرانی عن ابی بکرۃ
40132- لعن الله من فعل هذا! أو ليس قد نهيت عن هذا! إذا سل أحدكم سيفا ينظر إليه فأراد أن يناوله أخاه فليغمده ثم ليناوله إياه."ك، طب - عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৪৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٠١٣٣۔۔۔ لوگ مری امت کے جس شخص کو قتل کرنا چاہیں گے تو وہ اس بات سے عاجز نہ ہو وہ کہے : ہاں ٹھیک ہے ! تومرا اور اپنا گناہ اپنے سرے تو وہ آدم (علیہ السلام) کے دو بیٹوں کی طرح ہوں گے، قاتل جہنم میں اور مقتول جنت میں۔ حلیۃ الاولیاء عن ابن عمر
40133- لا يعجز الرجل من أمتي إذا أرادوا قتله يقول: ها - بوء بإثمي وإثمك، فيكون كابني آدم، فيكون القاتل في النار والمقتول في الجنة."حل - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৪৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٠١٣٤۔۔۔ جس نے اپنے مسلمان بھائی کی طرف خوفناک نظر سے دیکھا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روزا سے خوفزدہ کریں گے۔ الخطیب عن ابوہریرہ ، کلام :۔۔۔ المتناھیۃ ١٢٧٩۔
40134- من نظر إلى أخيه المسلم نظر مخيفة من غير حق أخافه الله يوم النار."الخطيب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৪৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قصاص، قتل، دیت اور قسامہ۔۔۔ ازقسم قصاص افعال غلام کے بدلے آزاد کو قتل نہیں کیا جائے گا
٤٠١٣٥۔۔۔ (الصدیق (رض)) عمروبن شعیب اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ شیخین (ابوبکروعمر (رض) غلام کے بدلہ آزادکوقتل نہ کرتے تھے۔ ابن ابی شیبۃ، دارقطنی، بیھقی
40135- "الصديق رضي الله عنه" عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن أبا بكر وعمر كانا لا يقتلان الحر بالعبد."ش، قط، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৪৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قصاص، قتل، دیت اور قسامہ۔۔۔ ازقسم قصاص افعال غلام کے بدلے آزاد کو قتل نہیں کیا جائے گا
٤٠١٣٦۔۔۔ طارق بن شہاب سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر (رض) نے ایک دن کسی شخص کو زوردارطمانچہ مارا، پھر اس سے کہا بدلہ لے لوتو اس شخص نے معاف کردیا۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
40136- عن طارق بن شهاب قال: لطم أبو بكر يوما رجلا لطمة ثم قال له: اقتص، فعفا الرجل."ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৫০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قصاص، قتل، دیت اور قسامہ۔۔۔ ازقسم قصاص افعال غلام کے بدلے آزاد کو قتل نہیں کیا جائے گا
٤٠١٣٧۔۔۔ حسن بصری سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکروعمر (رض) اور پہلی جماعت قسامت میں قتل نہیں کرتے تھے۔ رواہ ابن ابی شیبۃ قسامت کا مطلب یہ ہے کہ کسی محلہ یاگاؤں یا آبادی کے قریب کوئی لاش ملے اور قاتل کا پتہ نہ چلے تو اس صورت میں وہاں کے لوگوں سے قسم لی جائے گی۔
40137- عن الحسن أن أبا بكر وعمر والجماعة الأولى لم يكونوا يقتلون بالقسامة."ش"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৫১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قصاص، قتل، دیت اور قسامہ۔۔۔ ازقسم قصاص افعال غلام کے بدلے آزاد کو قتل نہیں کیا جائے گا
٤٠١٣٨۔۔۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ حضرات ابوبکروعمر (رض) نے فرمایا : جسے حد میں قتل کیا گیا تو اس کی دیت نہیں ۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
40138- عن أبي سعيد الخدري أن أبا بكر وعمر قالا: من قتله حد فلا عقل له."ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৫২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قصاص، قتل، دیت اور قسامہ۔۔۔ ازقسم قصاص افعال غلام کے بدلے آزاد کو قتل نہیں کیا جائے گا
٤٠١٣٩۔۔۔ عمروبن شعیب سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکروعمر (رض) فرمایا کرتے تھے : آقاکو اپنے غلام کے بدلہ میں قتل نہ کیا جائے البتہ اسے مارا جائے اور اسے لمبی سزادی جاوے اور بیت المال یا مال غنیمت سے اسے محروم رکھاجائے۔ ابن ابی شیبہ، بیھقی
40139- عن عمرو بن شعيب أن أبا بكر وعمر كانا يقولان: لا يقتل المولى بعبده ولكن يضرب ويطال حبسه ويحرم سهمه."ش، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৫৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قصاص، قتل، دیت اور قسامہ۔۔۔ ازقسم قصاص افعال غلام کے بدلے آزاد کو قتل نہیں کیا جائے گا
٤٠١٤٠۔۔۔ علی بن ماجدہ سے روایت ہے فرماتے ہیں : مری ایک غلام سے لڑائی ہوگئی دوران لڑائی میں نے اس کی ناک کاٹ دی، پولیس نے مجھے حضرت ابوبکر (رض) کی خدمت میں پیش کیا، آپ نے مرے بارے غوروحوض سے کام لیاتو قصاص مری سزانہ ملی تومرے عاقلہ پر دیت لازم کی۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
40140- عن علي بن ماجدة قال: قاتلت غلاما فجدعت أنفه فأتى بي إلى أبي بكر فقاسني فلم يجد في قصاصا فجعل على عاقلتي الدية."ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৫৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قصاص، قتل، دیت اور قسامہ۔۔۔ ازقسم قصاص افعال غلام کے بدلے آزاد کو قتل نہیں کیا جائے گا
٤٠١٤۔۔۔ عکرمہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر (رض) نے عورت کے پستان کی چوسنی کا بدلہ سو دینار مقررکئے اور مرد کی چوسنی میں پچاس دینار۔ عبدالرزاق ابن ابی شیبۃ ، کیونکہ کی چھاتی قابل منفعت ہے اور مرد کی چھائی محض زینت ہے۔
40141- عن عكرمة أن أبا بكر جعل في حلمة ثدي المرأة مائة دينار، وجعل في حلمة الرجل خمسين دينارا."عب، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৫৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قصاص، قتل، دیت اور قسامہ۔۔۔ ازقسم قصاص افعال غلام کے بدلے آزاد کو قتل نہیں کیا جائے گا
٤٠١٤ 2 ۔۔۔ عمروبن شعیب سے روایت ہے فرماتے ہیں : حضرت ابوبکر وعمر (رض) نے جو فیصلہ کیا وہ یہ ہے کہ پاؤں والا اگر اپنے پاؤں کو پھیلائے تو اسے سمیٹ نہ سکے یاسمیٹ توسکے لیکن پھیلانہ سکے یا زمین سے اٹھ جائے اس تک پہنچ نہ پائے تو اس کی دیت پوری ہے پس جتنی کم ہو اس کا حساب ہوگا۔ اور حضرت ابوبکروعمر (رض) نے ہاتھ کے زخم کے بارے جو فیصلہ فرمایا یہ ہے کہ جب آدمی اس سے کھانہ سکے، ازارنہ پہن سکے، استنجانہ کرسکے تو اس کی دیت پوری ہوگی جو کم ہو اس کا حساب لگایا جائے۔ ابن ابی شیبۃ، عبدالرزاق کیونکہ ہاتھ پاؤں بنیاد منافع اور فوائد ہی ہیں جب یہ مفقود تو سمجھو ہاتھ پاؤں ہے ہی نہیں اس سے پوری دیت لازم ٹھہری۔
40142- عن عمرو بن شعيب قال: قد كان مما وضع أبو بكر وعمر من القضية أن الرجل إذا بسطها صاحبها فلم يقبضها أو قبضها فلم يبسطها أو قلصت عن الأرض فلم تبلغها فقد تم عقلها فما نقص فبحساب، وكان فيما وضع أبو بكر وعمر من القضية في جراحة اليد إذا لم يأكل بها صاحبها ولم يأتزر بها ولم يستطب بها فقد تم عقلها فما نقص فبحساب."ش، عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৫৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قصاص، قتل، دیت اور قسامہ۔۔۔ ازقسم قصاص افعال غلام کے بدلے آزاد کو قتل نہیں کیا جائے گا
٤٠١٤ 3 ۔۔۔ عمروبن شعیب اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں : کہ حضرت ابوبکروعمر (رض) نے فرمایا : جس زخم سے ہڈی صاف نظر آنے لگے وہ چاہے سر میں ہو یا چہرے میں براب رہے۔ ابن ابی شیبۃ، بیھقی
40143- عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن أبا بكر وعمر قالا: الموضحة في الرأس والوجه سواء."ش، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৫৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قصاص، قتل، دیت اور قسامہ۔۔۔ ازقسم قصاص افعال غلام کے بدلے آزاد کو قتل نہیں کیا جائے گا
٤٠١٤٣۔۔۔ ابن شہاب سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکروعمر اور عثمان (رض) نے اپنی طرف سے دیت ادا کی اگرچہ ان سے مطالبہ بھی نہیں تھا حالانکہ وہ بادشاہ تھے۔ رواہ البیھقی عوام پر شفقت و مہربانی کرتے ہوئے ایسا کیا۔
40144- عن ابن شهاب أن أبا بكر الصديق وعمر بن الخطاب وعثمان بن عفان أعطوا القود من أنفسهم فلم يستقد منهم وهم سلاطين."ق".
tahqiq

তাহকীক: