কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৩৪ টি
হাদীস নং: ৩০৪৮০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نانی کا حصہ میراث
30469 ۔۔۔ ابن سیر ین (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن عبادہ (رض) نے اپنا مال زندگی ہی میں اولاد کے درمیان تقسیم فرمایا دیا ان کے انتقال کے بعد ان کا ایک بچہ پیدا ہوا حضرت عمر (رض) کی صدیق اکبر (رض) سے ملاقات ہوئی اور عرض کیا کہ مجھے پوری رات اس ف کرنے سونے نہیں دیا کہ سعد کے ہاں بچہ پیدا ہوا وہ ان کے لیے کچھ چھوڑ کر نہیں گئے تو صدیق اکبر (رض) عندنے جواب دیا کہ سعد کے اس نو مولود بچے کی وجہ سے مجھے بھی نیند نہیں آئی میرے ساتھ چلیں قیس بن سعد کے پاس تاکہ ان سے ان کے بھائی کے بارے میں بات چیت کریں تو قیس نے کہا کہ سعد نے جو تقسیم کردیا ہے اس کو تو میں ہرگز واپس نہیں کرونگا البتہ میں گواہی دیتاہوں کہ میرے برابر اس کے لیے بھی حصہ ہوگا۔ (رواہ عبدالرزاق)
30469- عن ابن سيرين أن سعد بن عبادة قسم ماله بين بنيه في حياته فولد له ولد بعد ما مات، فلقي عمر أبا بكر فقال: ما نمت الليلة من أجل ابن سعد هذا المولود ولم يترك له شيئا، فقال أبو بكر: وأنا والله ما نمت الليلة من أجل ابن سعد، فانطلق بنا إلى قيس بن سعيد نكلمه في أخيه! فكلماه فقال قيس: أما شيء أمضاه سعد فلا أرده أبدا ولكن أشهدكما أن نصيبي له. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৮১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نانی کا حصہ میراث
30470 ۔۔۔ ابوصالح روایت کرتے ہیں کہ سعدبن عبادہ نے اپنا مال اپنی اولاد کے درمیان (زندگی میں) تقسیم فرمادیا اور ملک شام چلے گئے وہیں ان کا انتقال ہوگیا اس کے بعد ان کے ہاں ایک بچہ پیدا ہواپھر صدیق اکبر اور فاروق (رض) قیس بن سعد کے پاس گئے اور ان سے گفتگو کہ دیکھو سعد کا تو انتقال ہوگیا یہ معلوم نہیں ان کا کیا حال ہے ہمارا خیال یہ ہے کہ آپ اس نومولود کا حصہ اس کو واپس کردیں تو قیس نے کہا کہ میں تو والد کی تقسیم میں رودبدل نہیں کرسکتا البتہ اپنا حصہ اس کو دیدیتا ہوں ۔ سعید بن منصور عساکر بروایت عطاء
30470- عن أبي صالح قال: قسم سعد بن عبادة ماله بين ولده وخرج إلى الشام فمات وولد له ولد بعد فجاء أبو بكر وعمر إلى قيس بن سعد فقالا: إن سعدا مات ولم يعلم ما هو كائن وإنا نرى أن ترد على الغلام نصيبه: قال قيس: ليست بمغير شيئا فعله أبي ولكن نصيبي له. "ص، كر؛ وروى ص، كر - عن عطاء مثله".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৮২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نانی کا حصہ میراث
30471 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) کے بارے میں ہے کہ انھوں نے میراث تقسیم کی بیٹی اور بہن کے درمیان آدھا آ دھا ہے۔ الطحاوی ، بیہقی
30471- عن عمر أنه قسم الميراث بين الإبنة والأخت نصفين. "الطحاوي، هق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৮৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نانی کا حصہ میراث
30472 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ کاش میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تین سوالات کرلیتا تو یہ میرے سرخ اونٹ ملنے زیادہ پسندیدہ ہوتا (1) جو لوگ فرضیت زکوۃ کا اقرار تو کرتے ہیں لیکن ادا نہیں کرتے کیا ان سے قتال جائز ہے یا نہیں ؟ (2) کلالہ کی میراث کے بارے میں (3) آپ کے بعد خلیفہ کون ہوگا۔ عبدالرزاق، والطبرانی، وابن منذر والشیر ازی فی الالقاب مستدرک
30472- عن عمر قال: لأن أكون سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن قوم يقولون: نقر بالزكاة في أموالنا ولا نؤديها إليك، أيحل لنا قتالهم، وعن الكلالة ، وعن الخليفة أحب إلي من حمر النعم. "عب والعدني وابن المنذر والشيرازي في الألقاب، ك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৮৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نانی کا حصہ میراث
30473 ۔۔۔ ابن شہاب نے روایت کی کہ حضرت عمر (رض) ماں شریک بھائیوں کے درمیان میراث کو عام اصول کے مطابق تقسیم فرمایا، لڑکے کو لڑکی سے دو گنا دیا راوی کہتے ہیں میرا گمان یہی ہے کہ انھوں نے یہ فیصلہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سیکھ کر ہی کیا ہوگا ۔ ابن ابی حاتم
تشریح :۔۔۔ علماء کی رائے یہ ہے کہ ماں شریک بہن بھائیوں کو میراث میں برابر حصہ ملے گا ” للذکر مثل حظ الانثیین “ کا قاعد ہ جاری نہ ہوگا۔
تشریح :۔۔۔ علماء کی رائے یہ ہے کہ ماں شریک بہن بھائیوں کو میراث میں برابر حصہ ملے گا ” للذکر مثل حظ الانثیین “ کا قاعد ہ جاری نہ ہوگا۔
30473- عن ابن شهاب قال: قضى عمر بن الخطاب رضي الله عنه أن ميراث الإخوة من الأم بينهم للذكر مثل حظ الأنثيين، قال: ولا أرى عمر قضى بذلك حتى علمه من رسول الله صلى الله عليه وسلم. "ابن أبي حاتم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৮৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نانی کا حصہ میراث
30474 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ علم میراث کو سیکھو کیونکہ یہ بھی دین کا اہم جز ہے۔ سعید بن منصور دارمی بیہقی
30474- عن عمر قال: تعلموا الفرائض! فإنها من دينكم. "ص والدارمي هق"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৮৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نانی کا حصہ میراث
30475 ۔۔۔ سعید بن مسیب (رح) سے روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے ابوموسیٰ اشعری (رض) کو خط لکھا کہ جب کھیل تفریح کرنا ہو تو تیراندازی کیا کرو اور جب گفتگو کرو تو مسائل میراث کے بارے میں گفتگو کیا کرو۔ مسندرک، بیہقی سنن کبری
30475- عن ابن المسيب قال: كتب عمر إلى أبي موسى إذا لهوتم فالهوا بالرمي، وإذا تحدثتم فتحدثوا بالفرائض. "ك هق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৮৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نانی کا حصہ میراث
30476 ۔۔۔ حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے خالہ اور پھوپھی میں میراث کو اس طرح تقسیم فرمایا کہ پھوپھی کو دوتہائی اور خالہ کو ایک تہائی دیا۔ عبدالرزاق ، سعید بن منصور ، ابن ابی شبیة، بیہقی
30476- عن الحسن أن عمر بن الخطاب ورث العمة والخالة، جعل للعمة الثلثين وللخالة الثلث. "عب، ص، ش، هق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৮৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثبوت نسب کے لیے گواہوں کا ہونا
30477 ۔۔۔ قاضی شریح (رح) روایت کرتے میں کہ حضرت عمر (رض) نے ان کو خط لکھا کہ جس غیر معروف النسب بچہ کے متعلق بیٹا ہونے کا دعوی کیا جائے وہ اس وقت تک وارث شمار نہ ہوگا۔ جب تک گواہوں سے اس کا نسب ثابت نہ ہوجائے اگرچہ اس بچہ کو (چھوٹا ہونے کی وجہ سے) کپڑے میں لپیٹ کر لایا جائے۔ عبدالرزاق ، ابن ابی شبیة ، بیہقی وضعفہ
30477- عن شريح أن عمر بن الخطاب رضي الله عنه كتب إليه أن لا يورث الحميل إلا ببينة وإن جاءت به في خرقتها. "عب، ش ق وضعفه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৮৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثبوت نسب کے لیے گواہوں کا ہونا
30478 ۔۔۔ ابی وائل بیان کرتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت عمر (رض) کا فیصلہ آیا کہ جب کسی کا عصبہ (وارث) ماں کی وجہ سے قریب ترہو جائے تو مال اس کو دے دو ۔ عبدالرزاق سعید بن منصور ، وابن جریر
30478- عن أبي وائل قال: جاءنا كتاب عمر بن الخطاب: إذا كان العصبة أحدهم أقرب بأم فأعطه المال. "عب، ص وابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৯০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثبوت نسب کے لیے گواہوں کا ہونا
30479 ۔۔۔ ضحاک بن قیس (رح) فرماتے ہیں کہ ملک شام میں طاعون کی بیماری پھیل گئی تو اس سے پورا خاندان ہلاک ہوجاتا۔ دوسرا خاندان اس کا وارث بنتا تو حضرت عمر (رض) کے پاس خط لکھا کر ان کے متعلق پوچھا گیا تو حضرت عمر (رض) نے جواب میں لکھا کہ اگر سب باپ کی طرف سے رشتہ داری میں برابر ہوں ، توجوماں کی وجہ سے زیادہ قریب ہوں ان کو ترجیح دو حب بنوالاب زیادہ قریب ہو تو جو ماں باپ دونوں میں شریک ہوں ان کو ترجیح دو ۔ عبدالرزاق وابن جریر ، بیہقی
30479- عن الضحاك بن قيس أنه كان طاعون بالشام فكانت القبيلة تموت بأسرها حتى ترثها القبيلة الأخرى، فكتب فيهم إلى عمر بن الخطاب، فكتب عمر رضي الله عنه: إذا كانوا من قبل الأب سواء فأولاهم بنو الأم، فإذا كانوا بنو الأب أقربهم فهم أولى من بني الأب والأم. "عب وابن جرير، هق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৯১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثبوت نسب کے لیے گواہوں کا ہونا
30480 ۔۔۔ عمروبن شعیب روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فیصلہ فرمایا کہ جو مسلمان انتقال کرجائے اس کا کوئی وارث معلوم نہ ہو اور اس قوم سے بھی نہیں جن سے قتال اور دشمنی ہے تو اس کی میراث مسلمانوں کے درمیان مال غنیمت کی طرح تقسیم ہوگی۔ (رواہ عبدالرزاق)
30480- عن عمرو بن شعيب قال: قضى عمر بن الخطاب أن من هلك من المسلمين لا وارث له يعلم ولم يكن مع قوم يقاتلهم ويعاديهم فميراثه بين المسلمين في مال الله الذي يقسم بينهم. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৯২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثبوت نسب کے لیے گواہوں کا ہونا
30481 ۔۔۔ حکم بن مسعود ثقفی بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمربن خطاب (رض) نے فیصلہ کیا کہ ایک عورت کا انتقال ہوا اور ورثہ میں اس کا شوہرماں ، ماں شریک بھائی ماں باپ شریک بھائی تھے تو حضرت عمر نے ، ماں شریک بھائی اور حقیقی بھائی دونوں کو ایک تہائی مال میں شریک کردیا ایک شخص نے کہا کہ آپ نے توفلاں فلاں سال دونوں کو شریک نہیں کیا تھا تو حضرت عمر (رض) نے جواب دیا وہ ہمارے اس وقت کے فیصلہ کے مطابق تھا ، یہ ہمارے اس وقت کے فیصلہ کے مطابق ہے۔ عبدالرزاق ، بیہقی ابن ابی شیبة
30481- عن الحكم بن مسعود الثقفي قال: قضى عمر بن الخطاب في امرأة توفيت وتركت زوجها وأمها وإخوتها لأمها وإخوتها لأبيها وأمها، فأشرك عمر بين الإخوة للأم والإخوة للأب والأم في الثلث، فقال له رجل: إنك لم تشرك بينهما عام كذا وكذا، فقال عمر: تلك على ما قضينا يومئذ وهذه على ما قضيناه. "عب، ش، هق
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৯৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثبوت نسب کے لیے گواہوں کا ہونا
30482 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص کا انتقال ہوا اس کے آزاد کرنے والے مولیٰ کے علاوہ اور کوئی وارث نہیں ملا تو میراث کا مال بطور ولاء کے مولیٰ کو دیدیا گیا ۔ عبدالرزاق سعید بن منصور
30482- عن عمر أن إنسانا مات ولم يجدوا له وارثا إلا مولاه الذي له عليه الولاء، فدفع ميراث الذي أعتقه إليه. "عب، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৯৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثبوت نسب کے لیے گواہوں کا ہونا
30483 ۔۔۔ ابراہیم نخعی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ، علی اور ابن مسعود (رض) ذوی الارحام کو وارث قرار دیتے نہ کہ غلاموں کو۔ (سفیان ثوری فی الفرائض عبدالرزاق ابن ابی شیبة سعید بن منصور بیہقی)
30483- عن إبراهيم قال: كان عمر وعلي وابن مسعود يورثون ذوي الأرحام دون الموالي. "سفيان الثوري في الفرائض، عب، ش، ص، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৯৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثبوت نسب کے لیے گواہوں کا ہونا
30484 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ ماموں والد کی طرح ہیں۔ عبدالرزاق ضعیف الجامع :248
30484- عن عمر قال: إنما الخال والد. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৯৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثبوت نسب کے لیے گواہوں کا ہونا
30485 ۔۔۔ حضرت عمر، علی اور عبداللہ بن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ ماموں وارث ہے اس کا جس کا کوئی وارث نہیں۔ (عبدالرزاق الاتقال 688 اسنی المطالب 631)
30485- عن عمر وعلي وعبد الله قالوا: الخال وارث من لا وارث له. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৯৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثبوت نسب کے لیے گواہوں کا ہونا
30486 ۔۔۔ عبدالرحمن بن حنظلہ رقی قریش کے ایک غلام سے روایت کرتے ہیں جنہیں پہلے ابن مریسی کے نام سے یاد کیا جاتا تھا وہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عمر (رض) کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا، جب وہ ظہر کی نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا کہ اے یرفا (غلام کا نام ہے) کتاب لے آؤ جس کتاب میں پھوپھی کے متعلق احکام تھے کہ ان کے متعلق لوگوں سے سوال کرنا اور جواب دینا وغیرہ یرفاوہ کتاب لے آئے تو حضرت عمر (رض) نے پانی کاپیالہ منگوایا پھر پانی سے اس لکھائی کو مٹا دیا، پھر فرمایا کہ اگر اللہ کو منظور ہواتو۔
30486- عن عبد الرحمن بن حنظلة الزرقي عن مولى لقريش كان قديما يقال له ابن مرسى قال: كنت جالسا عند عمر بن الخطاب فلما صلى الظهر قال: يا يرفا هلم الكتاب! لكتاب كان كتبه في شأن العمة يسأل عنها ويستخبر فيها، فأتاه به يرفا - فدعا بتور أو قدح فيه ماء فمحا ذلك الكتاب فيه ثم قال: لو رضيك الله لأقرك. "مالك، هق"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৯৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثبوت نسب کے لیے گواہوں کا ہونا
30487 ۔۔۔ سعید بن مسیّب (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے بنی ثقیف کے ایک آدمی کی دادی کو اس کے بیٹے کے ساتھ وارث قراء دیا۔ عبدالرزاق ، ابن شیبة سعید بن منصور ، بیہقی تشریح : مطلب یہ ہے کہ ورثہ میں میت کا بیٹا ہے اور دادی ہے تو دادی کو بھی وارث قرار دیا ہے۔
30487- عن سعيد بن المسيب أن عمر بن الخطاب ورث جدة رجل من ثقيف مع ابنها. "عب، ش، ص، هق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৯৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثبوت نسب کے لیے گواہوں کا ہونا
30488 ۔۔۔ حضرت ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں حضرت عمر (رض) جب ایک راستے پر ہمیں چلاتے ہیں ہم اس کو آسان پاتے ہیں ان کے سامنے میراث کا ایک مسئلہ رکھا گیا بیوہ ، مال اور باپ ، تو آپ (رض) نے بیوہ کو تو مال کا چوتھائے حصہ دیا اور ماں کو ثلث مابقیہ اور باقی باپ کو دیا۔ سفیان الثوری فی الفرائض عبدالرزاق ، ابن ابی شیبة ، مستدرک ، سعید بن منصور ، بیہقی
30488- عن ابن مسعود قال: كان عمر إذا سلك بنا طريقا وجدناه سهلا وإنه أتي في امرأة وأبوين فجعل للمرأة الربع، وللأم ثلث ما بقي، ومابقي فللأب. "سفيان الثوري في الفرائض، عب، ش، ك، ص، هق".
তাহকীক: