কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৩৪ টি

হাদীস নং: ৩০৪০০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میراث کا مال غصب کرنے کا گناہ
30389 ۔۔۔ عورت اپنے شوہر کی دیت اور میراث کی حقدار ہے شوہر اپنی بیوی کی دیت اور میراث کا حقدار ہے جب تک ایک دوسرے کے قتل میں ملوث نہ ہوں جب میاں بیوی کو ایک دوسرے کے قتل میں ملوث پایا جائے توقاتل مقتول کی ویت اور مال میں سے کسی چیز کا وارث نہ ہوگا اگر قتل خطاء ہو تو مال کا وارث ہوگا ویت کانہ ہوگا ۔ اس ماجہ بروایت ابن عمر ضعیف الجمامع 5921
30389- المرأة ترث من دية زوجها وماله وهو يرث من ديتها ومالها ما لم يقتل أحدهما صاحبه، فإذا قتل أحدهما صاحبه لم يرث من ديته وماله شيئا، وإن قتل أحدهما صاحبه خطأ ورث من ماله ولم يرث من ديته. "هـ - عن ابن عمرو"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪০১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
30390 ۔۔۔ میراث کا حصہ کھانے پر جراٴت کرنے والا جہنم کی آگ پر جرأت کرنے والا ہے۔

سعید بن مسیّب نے مرسلا روایت کی ہے اسنی المطالب 54 ضعیف الجامع 148
30390- اجرؤكم على قسم الجد أجرؤكم على النار. "ص - عن سعيد بن المسيب" مرسلا 4
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪০২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
30391 ۔۔۔ فرمایا کہ میراث کا مال شرعی حصہ داروں کے حوالہ کروجوباقی رہ جائے وہ عصبہ کو دیا جائے۔ (طبرانی احمد، سعید منصور بخاری مسلم ترمذی بروایت ابن عباس (رض) عنھما)

عصبہ اس وارث کو کہا جاتا ہے ، جس کے لیے آدھا چوتھائی وغیرہ حصہ مقرر نہیں بلکہ جن کے لیے حصہ قرآن نے مقرر کردیا ان کا مقرر ہ حصہ ادا کردینے کے بعد بقیہ مال اگر دوسرے ورثہ نہ ہوں توکل مال کا وہ مستحق ہوتا ہے۔ جیسے بیٹایا باپ وغیرہ۔
30391- ألحقوا الفرائض بأهلها! فما بقي فهو لأولى رجل ذكر. "ط، حم، ص، خ، م، ت - عن ابن عباس". مر برقم [30374] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪০৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
30392 ۔۔۔ فرمایا کہ : میراث کو حصہ داروں میں تقسیم کردو جو بچ جائے وہ عصبہ کو دے دو ۔ ابن حبان بروایت ابن عباس
30392- ألحقوا المال بالفرائض! فما أبقت الفرائض فلأولى رجل ذكر. "حب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪০৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
30393 ۔۔۔ فرمایا کہ سعد (رض) کی میراث اس طرح تقسیم کرو کہ دونوں بیویوں کو دوتہائی مال دو اور ماں کو آٹھواں حصہ اور جو بچ گیا وہ تمہارا ہے۔ (احمد، ابن ابی شیبہ ، ابوداؤد، ترمذی ابن ماجہ مستدرک ، بیہقی بروایت جابر (رض))
30393- أعط ابنتي سعد الثلثين، وأعط أمهما الثمن! وما بقي فهو لك. "حم، ش، د ، ت، هـ، ك، ق - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪০৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
30394 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میراث کا ایک فیصلہ فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ میراث تو دوسرے کی ہے اے سورة آپ اس سے پردہ کریں کیونکہ وہ آپ کا بھائی نہیں ہے۔ احمد، الطحاری ، دارفطنی، مستدرک، طبرانی ، بیہقی بروایت ابن زبیر (رض)
30394- أما الميراث فله، وأما أنت فاحتجبي منه يا سودة! فإنه ليس لك بأخ. "حم والطحاوي، قط، ك، طب، ق - عن ابن الزبير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪০৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
30395 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عورت کا عاقلہ تو عصبہ ہیں البتہ میراث میں سے وہی مال ملے گا جو اصحاب الفرائض سے بچ جائے۔ (عبدالرزاق ، بیہقی بروایت ابن عباس (رض) عنھما)

عاقلہ سے مراد باپ کے خاندان کے وہ افراد ہیں۔ جو قتل خطاء کی دیت برداشت کرتے ہیں۔
30395- المرأة يعقلها عصبتها ولا يرثون إلا ما فضل عن ورثتها. "عب، ق عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪০৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
30396 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ عورت کی دیت تو عصبہ اداکریں گے اور دارث اولاد ہوگی۔ (عبدالرزاق بروایت مغیرہ بن شعبہ)
30396- المرأة يعقلها عصبتها ويرثها بنوها. "عبي - عن المغيرة بن شعبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪০৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میراث میں وادی کا حصہ
30397 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وادی کے لیے میراث کا چھٹا حصہ مقرر فرمایا ہے۔ (ابن ابی شیبہ ، طبرانی، بروایت مغیرہ بن شعبہ ومحمد بن سلمہ ایک ساتھ)
30397- قضى للجدة بالسدس. "ش، طب - عن المغيرة بن شعبة ومحمد بن مسلمة معا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪০৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میراث میں وادی کا حصہ
30398 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ : میراث کا جو مال اسلام سے پہلے تقسیم ہوچکا ہو جاہلیت کے طریقہ پر ہوگیا (یعنی اس کو دوبارہ تقسیم نہیں کیا جائے گا) اور جو مال اسلام آنے تک بغیر تقسیم رہا اب وہ اسلامی قانون کے مطابق تقسیم ہوگا۔ (عبدالرزاق ، حلیة الاولیاء ، وبروایت عمر ابن دینار مرسلا)
30398- كل مال ميراث قسم في الجاهلية فهو على قسم الجاهلية، وكل ميراث لم يقسم حتى أدركه الإسلام فهو قسم الإسلام. "عب حل - عن عطاء بن أبي رباح مرسلا؛ ص - عن عمرو بن دينار مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪১০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میراث میں وادی کا حصہ
30399 ۔۔۔ ارشاد فرمایا جو شخص میراث تقسیم ہونے سے پہلے مسلمان ہوگیا اس کو اس کا حصہ ملے گا ۔ دبلمی بروایت ابوھریرہ (رض))
30399- من أسلم على ميراث قبل أن يقسم فله نصيب. "الديلمي عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪১১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی وارث کو میراث سے محروم کرنے کا گناہ
30400 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جو شخص وارث کو اس کے مقرر ہ حصہ سے محروم کردے اللہ تعالیٰ اس کے جنت کے حصہ سے اس کو محروم کردے گا۔ سعیدبن منصور سلیمان بن موسیٰ مرسلا
30400- من قطع ميراثا فرضه الله تعالى قطع الله ميراثه من الجنة. "ص - عن سليمان بن موسى مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪১২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی وارث کو میراث سے محروم کرنے کا گناہ
30401 ۔۔۔ ارشاد فرمایا ورثہ کے درمیان صرف قابل تقسیم مال تقسیم کیا جائے گا ۔ ابوعبید فی الغریب بیہقی بروایت ابوبکر محمد بن حزہ مرسلا

مطلب یہ ہے کہ اگر ترکہ میں کوئی ایسی چیز ہو جو تقسیم کرنے سے فائدہ حاصل کرنے کے قابل نہ رہے مثلا کوئی ٹوپی جگ گلاس وغیرہ تو اس کو تقسیم نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کو فروخت کرکے اس کی قیمت تقسیم کی جائے گی۔
30401- لا تعضية على أهل الميراث إلا ما حمل القسم. "أبو عبيد في الغريب هق - عن أبي بكر محمد بن عمرو بن حزم مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪১৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی وارث کو میراث سے محروم کرنے کا گناہ
30402 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ : ولا کا وہی وارث ہوگا جو مال کا وارث ہوتا ہے والد ہو یا اولاد۔ (احمد، بروایت عمرو بن شعیب عن ابیہ جدہ عمربن خطاب وسندہ حسن)

ولاء کا مطلب یہ ہے کہ آزاد کردہ غلام مال چھوڑ کر مرجائے اس کا کوئی نسبی وارث موجود نہ ہو تو آزاد کرنے والا مالک اس کا وارث ہوتا ہے۔ اس کو ولاء کہا جاتا ہے آزاد کرنے والا زندہ نہ ہو تو اس کا عصبہ ولاء کا حقدار ہوگا عورتوں کو ولاء میں سے حصہ نہیں ملے گا۔
30402- يرث الولاء من ورث المال من والد أو ولد. "حم - عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده عن عمر بن الخطاب؛ وسنده حسن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪১৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خنثی کی میراث کا مسئلہ
30403 ۔۔۔ ارشاد فرمایا جس راستہ سے پیشاب کرتا ہو اس کے اعتبار سے میراث کا حصہ دار ہوگا۔ (ابن عدی فی الکامل بروایت ابن عباس (رض) عنھما)

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی نومولود بچہ ایساہو کہ اس کی دوپیشاب کی جگہ ہو تو اس کو میراث میں مرد کا حصہ ملے گا یا لڑکی کا تو آپ نے یہی ارشاد فرمایا کہ دیکھا جائے کہ پیشاب مردانہ آلہ سے کرتا ہے یازنانہ آلہ سے جس آلہ سے پیشاب کرتا ہو اس کے مطابق میراث کا فیصلہ ہوگا۔
30403- يورث من حيث يبول. "عد، هق - عن ابن عباس" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم سئل عن مولود ولد له قبل وذكر من أين يورث؟ قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪১৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی۔۔۔ دوسری فصل لاوارث شخص کے بیان میں
30404 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ : بہترین طریقہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا طریقہ ہے بدترین کام دین میں بدعات ایجاد کرنا ہے ہر بدعت گمراہی ہے جو شخص مال چھوڑ کر مرا وہ مال اہل و عیال کا حق ہے جو شخص اپنے ذمہ قرضہ چھوڑ کر مرا وہ میرے ذمہ ہے اور اہل و عیال چھوڑ کر مرا وہ میری کفالت میں ہوں گے۔ (ابن سعد بروایت جابر (رض))
30404- أحسن الهدى هدى محمد، وشر الأمور محدثاتها، وكل بدعة ضلالة، من مات وترك مالا فلأهله، ومن ترك دينا أو ضياعا فإلي وعلي. "ابن سعد - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪১৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی۔۔۔ دوسری فصل لاوارث شخص کے بیان میں
30405 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ سب سے سچی کتاب اللہ کی کتاب (قرآن کریم) ہے سب سے بہتر راستہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اتباع کا راستہ ہے اور بدترین کام دین میں بدعات کا ایجاد کرنا ہے اور دین میں نئی بات بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے قیامت اچانک آئے گی میری بعثت اور قیامت اس طرح قریب ہیں (دوسری روایت میں آپ نے شہادت کی انگلی اور بیچ والی انگلی ملاکر اشارہ فرمایا) قیامت تمہارے پاس صبح آئے گی یاشام کو میں ہر مومن کا اس کے نفس سے بھی زیادہ حقدار ہوں جو کوئی مال چھوڑ کر مرے وہ مال اس کے اہل و عیال کا ہے جو کوئی قرضہ چھوڑ کر مرے وہ میری کفالت میں ہوگا ، میں مسلمانوں کا مددگار ہوں۔ (مسنداحمد، مسلم، نسانی، ابن ماجہ، بروایت جابر (رض))
30405- أما بعد! فإن أصدق الحديث كتاب الله، وإن أفضل الهدى هدى محمد، وشر الأمور محدثاتها، وكل محدثة بدعة وكل بدعة ضلالة، وكل ضلالة في النار، أتتكم الساعة بغتة، بعثت أنا والساعة هكذا، صبحتكم الساعة ومستكم، أنا أولى بكل مؤمن من نفسه، من ترك مالا فلأهله، ومن ترك دينا أو ضياعا فإلي وعلي وأنا ولي المؤمنين. "حم، م، ن، هـ ، عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪১৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی۔۔۔ دوسری فصل لاوارث شخص کے بیان میں
30406 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں ہر اس شخص کا وارث ہوں جس کا کوئی وارث نہیں میں اس کو قید سے چھڑاتا ہوں اور اس کے مال کا وارث ہوں اور ماموں وارث ہے اس کا جس کا کوئی وارث نہیں وہ اس کو قید سے چھڑاتا ہے اور مال کا وارث بنتا ہے۔ (ابوداؤد ، مستدرک بروایت مقدام (رض) )

قید سے چھڑانے کا مطلب یہ ہے کہ اس کے ذمہ جو کچھ ویت وغیرہ لازم ہے وہ عاقلہ اداء کرتے ہیں۔
30406- أنا وارث من لا وارث له أفك عانيه وأرث ماله، والخال وارث من لا وارث له يفك عانيه ويرث ماله. "د، ك - عن المقدام
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪১৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی۔۔۔ دوسری فصل لاوارث شخص کے بیان میں
30407 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں ہر مومن کا اس کے نفس سے زیادہ حقدار ہوں جو کوئی میرے ذمہ قرضہ چھوڑ کر یا اہل و عیال چھوڑ کر مرا وہ میرے ذمہ میں ہیں اور جو کوئی مال چھوڑ کر مرا وہ ورثہ کا حق ہے میں اس کا مولیٰ ہوں جس کا کوئی مولی نہیں اس کے مال کا وارث ہوں اور اس کی گردن چھڑاتا ہوں ماموں اس کا وارث ہے جس کا کوئی وارث نہیں اس کے مال کا وارث بنتا ہے اور اس کی طرف سے دیت دیتا ہے۔ (ابوداود بروایت مقدام (رض))
30407- أنا أولى بكل مؤمن من نفسه فمن ترك دينا أو ضيعة فإلي، ومن ترك مالا فلورثته، وأنا مولى من لا مولى له أرث ماله وأفك عانيه، والخال مولى من لا مولى له يرث ماله ويعقل عنه. "د عن المقدام"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪১৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی۔۔۔ دوسری فصل لاوارث شخص کے بیان میں
30408 ۔۔۔ اور ارشاد فرمایا کہ میں مومنین کا حقداران کے نفس سے بھی زیادہ ہوں جو مومن انتقال کرجائے اور اس کے ذمہ کسی کا قرض ہو اس کی ادائیگی میرے ذمہ ہے اور جو کچھ مال چھوڑے وہ اس کے ورنہ کا حق ہے۔ (مسند احمد، بیہقی ، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ بروایت ابوھریرہ (رض))
30408- أنا أولى بالمؤمنين من أنفسهم، فمن توفي من المؤمنين ترك دينا فعلي قضاؤه، ومن ترك مالا فهو لورثته. "حم، ق ، ت، ن، هـ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: