কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৩৪ টি
হাদীস নং: ৩০৬৬০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دادا باپ کے قائم مقام
30649 ۔۔۔ ابراہیم نخعی (رح) فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود (رض) نے ماں بہن شوہر اور دادا وارث ہونے کی صورت میں فیصلہ فرمایا کہ مسئلہ آٹھ سے ہوگا بہن کو نصف 3 شوہر کو نصف 3 حصے ماں کو ایک حصہ اور دادا کو ایک حصہ دیا حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ نوحصے کئے جائیں گے شوہر کو تین حصے بہن کو تین حصے ماں کو دو حصے اور دادا کو ایک حصہ اور زیدبن ثابت (رض) فرماتے ہیں ترکہ کو 27 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا یہی مسئلہ اکدریہ ہے یعنی ام الفروج کہ مسئلہ پہلے نو (9) سے بنایا پھر تین سے اس کو ضرب دیاتو ستائیس 27 ہوگئے شوہر کے لیے 9 ماں کے لیے 6، دادا کے لیے 8 بہن کے لیے 4 ۔ (سفیان الثوری فی الفرائض عبدالرزاق سعیدبن منصور بیہقی)
30649- عن إبراهيم قال: قال عبد الله في أم وأخت وزوج وجد: هي من ثمانية: للأخت النصف ثلاثة، وللزوج النصف ثلاثة، وللأم سهم، وللجد سهم؛ وقال علي: هي من تسعة: للزوج ثلاثة، وللأخت ثلاثة، وللأم سهمان، وللجد سهم؛ وقال زيد: هي من سبعة وعشرين وهي الأكدرية يعني أم الفروج، جعلها من تسعة أسهم ثم ضربها في ثلاثة فصارت سبعة وعشرين: فللزوج تسعة، وللأم ستة، وللجد ثمانية وللأخت أربعة. "سفيان الثوري في الفرائض، عب ص، هق"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৬১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ من لا میراث لہ ۔۔۔ یعنی وہ رشتہ دار جن کا میراث میں حصہ نہیں بنتا وہ میراث سے محروم رہتے ہیں، ان کے احکام کا بیان
30650 ۔۔۔ (مسند الصدیق ) ابراہیم نخعی (رح) فرماتے ہیں ابوبکر صدیق ، عمر فاروق اور عثمان غنی (رض) حمل کو وارث قرار نہیں دیتے تھے۔
30650- "مسند الصديق" عن إبراهيم قال: لم يكن أبو بكر وعمر وعثمان يورثون الحميل. "الدارمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৬২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ من لا میراث لہ ۔۔۔ یعنی وہ رشتہ دار جن کا میراث میں حصہ نہیں بنتا وہ میراث سے محروم رہتے ہیں، ان کے احکام کا بیان
30651 ۔۔۔ حمیدبن عبدالرحمن اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ابوبکر صدیق (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا فرمایا کہ میری تمنا تھی کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پھوپھی اور خالہ کی میراث کے حصہ کے متعلق سوال کرو۔ مستدرک حاکم
30651- عن حميد بن عبد الرحمن عن أبيه قال: دخلت على أبي بكر فقال: وددت أني سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ميراث العمة والخالة. "ك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৬৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ من لا میراث لہ ۔۔۔ یعنی وہ رشتہ دار جن کا میراث میں حصہ نہیں بنتا وہ میراث سے محروم رہتے ہیں، ان کے احکام کا بیان
30652 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ پھوپی پر تعجب ہے وہ وارث توبناتی ہیں لیکن خود وارث نہیں بنتی۔ (مالک ابن ابی شیبہ بیہقی)
30652- عن عمر بن الخطاب قال: عجبا للعمة! تورث ولا ترث. "مالك، ش، هق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৬৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ من لا میراث لہ ۔۔۔ یعنی وہ رشتہ دار جن کا میراث میں حصہ نہیں بنتا وہ میراث سے محروم رہتے ہیں، ان کے احکام کا بیان
30653 ۔۔۔ ابان بن عثمان کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب (رض) حمل کو وارث قرار نہیں دیتے تھے ۔ ابن ابی شیبة
30653- عن أبان بن عثمان أن عمر بن الخطاب كان لا يورث الحميل. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৬৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ من لا میراث لہ ۔۔۔ یعنی وہ رشتہ دار جن کا میراث میں حصہ نہیں بنتا وہ میراث سے محروم رہتے ہیں، ان کے احکام کا بیان
30654 ۔۔۔ ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) حمل کو وارث قرار نہیں دیتے تھے۔ ابن ابی شیبہ
30654- عن ابن عباس أن عمر بن الخطاب كان لا يورث الحميل. "ق، وضعفه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৬৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ من لا میراث لہ ۔۔۔ یعنی وہ رشتہ دار جن کا میراث میں حصہ نہیں بنتا وہ میراث سے محروم رہتے ہیں، ان کے احکام کا بیان
30655 ۔۔۔ ابن شہاب (رح) کہتے ہیں کہ حضرت عثمان نے صحابہ کرام (رض) سے مشورہ فرمایا حمل کی میراث کے بارے میں صحابہ (رض) نے اپنی اپنی رائے پیش کی حضرت عثمان نے فرمایا ہم اللہ تعالیٰ کے مال کا وارث نہیں بنانا چاہتے ہیں مگر اسی کو جس کا خرچہ ہو۔ (بیہقی نے روایت کرکے ضعیف قرار دیا) ۔
30655- عن ابن شهاب أن عثمان بن عفان استشار أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم في الحميل فقالوا فيه، فقال عثمان: ما نرى أن نورث مال الله إلا بالنفقات. "ق، وضعفه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৬৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ من لا میراث لہ ۔۔۔ یعنی وہ رشتہ دار جن کا میراث میں حصہ نہیں بنتا وہ میراث سے محروم رہتے ہیں، ان کے احکام کا بیان
30656 ۔۔۔ حبیب بن ابی ثابت کہتے ہیں کہ حضرت عثمان نے فرمایا کہ حمل کو وارث قرار نہیں دیں گے مگر گواہی کی بنیاد پر (بیہقی نے روایت نقل کرکے ضعیف قرار دیا ہے)
30656- عن حبيب بن أبي ثابت أن عثمان قال: لا نورث الحميل إلا ببينة. "ق، وضعفه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৬৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ من لا میراث لہ ۔۔۔ یعنی وہ رشتہ دار جن کا میراث میں حصہ نہیں بنتا وہ میراث سے محروم رہتے ہیں، ان کے احکام کا بیان
30657 ۔۔۔ زبن ثابت (رض) کہتے ہیں بھانجہ بھانجی پھوپھی دادا بہن ، ماموں ، پھوپھی ، خالی ، وارث نہیں ہوں گے۔ رواہ سعید بن منصور
30657- عن زيد بن ثابت قال: لا يرث ابن أخت ولا ابنة أخ ولا بنت عم ولا خال ولا عمة ولا خالة. "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৬৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ من لا میراث لہ ۔۔۔ یعنی وہ رشتہ دار جن کا میراث میں حصہ نہیں بنتا وہ میراث سے محروم رہتے ہیں، ان کے احکام کا بیان
30658 ۔۔۔ عطاء بن یسار (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوا ر ہو کر قباء پہنچے تاکہ پھوپی اور خالہ کی میراث کے متعلق اللہ تعالیٰ سے حکم معلوم کریں اللہ تعالیٰ نے وحی فرمائی کہ ان کے لیے میراث کا حصہ نہیں ہے۔ رواہ سعید بن منصور
30658- عن عطاء بن يسار أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ركب إلى قباء يستخير الله في العمة والخالة، فأنزل الله تعالى أن لا ميراث لهما. "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৭০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ من لا وارث لہ۔۔۔ وہ لوگ جو ورثہ کے بغیر انتقال کرجائیں ان کا ترکہ کہاں خرچ کیا جائے اس کے احکام
30659 ۔۔۔ سعید بن ابراہیم کہتے ہیں کہ حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) حضرت عمر (رض) کو خط لکھا کہ ہمارے علاقہ میں ایک شخص کا انتقال ہوا اس کا کوئی رشتہ دار اور ولی نہیں ہے حضرت عمر (رض) نے جواب لکھا اگر ذوی الارحام میں سے کوئی ہے تو اس کو دیا جائے اگر کوئی نہ ہو تو والا ہوگا اگر وہ بھی نہ ہو تو بیت المال میں جمع کرایا جائے اس لیے وہ ویت برداشت کرتا ہے لھذا وارث بھی ہوگا۔ (کنز العمال میں تو یہ حدیث بغیر حوالہ کے منقول ہے جب کہ سنن بیہقی میں اس کے شواہد موجود ہیں نیز موطاء میں بھی اس کے شواہد ہیں حاشیہ)
30659- عن سعد بن إبراهيم أن أبا موسى كتب إلى عمر أن الرجل يموت قبلنا وليس له رحم ولا ولي، فكتب إليه عمر: إن ترك ذا رحم فالرحم، وإلا فالاء، ولا فبيت المال، يرثونه ويعقلون عنه."
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৭১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ من لا وارث لہ۔۔۔ وہ لوگ جو ورثہ کے بغیر انتقال کرجائیں ان کا ترکہ کہاں خرچ کیا جائے اس کے احکام
30660 ۔۔۔ شعبی (رح) کہتے ہیں کہ زید بن ثابت (رض) قریب رشتہداروں پر رد نہیں فرماتے تھے ۔ دار قطنی عبدالرزاق
30660- عن الشعبي قال: ما رد زيد بن ثابت على ذوي القرابات شيئا. "قط، عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৭২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ من لا وارث لہ۔۔۔ وہ لوگ جو ورثہ کے بغیر انتقال کرجائیں ان کا ترکہ کہاں خرچ کیا جائے اس کے احکام
30661 ۔۔۔ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وردان نامی غلام کھجور کی ٹہنی سے گرپڑا اور انتقام کر گیا اس کی میراث رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں لائی گئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ دیکھو کہ ان کا کوئی قریبی رشتہ دار ہے یا نہیں لوگوں نے بتایا کہ ان کے رشتے دار موجود نہیں تو آپ نے فرمایا ان کا کوئی گاؤں والا تلاش کرکے میراث اس کے حوالہ کردو۔ رواہ الدیلسی
30661- عن ابن عباس أن وردان مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم وقع من عذق نخلة فمات، فأتي رسول الله صلى الله عليه وسلم بميراثه فقال: انظروا له ذا قرابة! قالوا: ما له ذو قرابة، قال: فانظروا همشهريا له فأعطوه ميراثه يعني بلديا له. "الديلمي"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৭৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ من لا وارث لہ۔۔۔ وہ لوگ جو ورثہ کے بغیر انتقال کرجائیں ان کا ترکہ کہاں خرچ کیا جائے اس کے احکام
30662 ۔۔۔ عوسجہ ابن عباس (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں ایک شخص انتقال ہوگیا اس کا کوئی وارث نہیں تھا سوائے ایک آزاد کردہ غلام کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مال اسی کے حوالہ کردیا۔ (سعید بن منصور مغنی میں ہے کہ عوسجہ فرائض کے متعلق ابن عباس (رض) سے روایت کرے تو وہ مجہول ہے امام بخاری نے فرمایا کہ اس کی حدیث صحیح نہیں ہے)
.30662- عن عوسجة عن ابن عباس قال: إن رجلا مات على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم وليس له وارث إلا غلام له هو أعتقه، فأعطاه رسول الله صلى الله عليه وسلم ميراثه. "ص؛ قال في المغني: عوسجة عن ابن عباس في الفرائض مجهول؛ قال خ: لا يصح حديثه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৭৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ من لا وارث لہ۔۔۔ وہ لوگ جو ورثہ کے بغیر انتقال کرجائیں ان کا ترکہ کہاں خرچ کیا جائے اس کے احکام
30663 ۔۔۔ حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ کیا میں تمہارا جان سے زیادہ حقدار نہیں ہوں عرض کیا کیوں نہیں ؟ تو ارشاد فرمایا کہ جو کوئی قرض چھوڑ جائے وہ ہمارے ذمہ ہے اور جو کوئی اہل و عیال چھوڑ جائے ان کی کفالت ہمارے ذمہ ہے اور جو کوئی مال چھوڑ جائے وہ اس کے ورثہ کا حق ہے۔ رواہ ابن النجار
30663- عن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ألست أولى بكم من أنفسكم؟ قال: بلى، قال: من ترك دينا فعلينا ومن ترك كلا فإلينا، ومن ترك مالا فلورثته. "ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৭৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مانع الارث۔۔۔ وراثت سے مانع امور کا بیان یعنی جن اسباب کی بناء پر وارث حق میراث سے محروم ہوجاتا ہے
30664 ۔۔۔ ابراہیم نخعی (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ نہ ہم مشرکین کے وارث ہوں گے نہ وہ ہمارے وارث ہوں گے ۔ سفیان ثوری فی الفرائض دارمی
30664- عن إبراهيم قال: قال عمر أهل الشرك لا نرثهم ولا يرثونا. "سفيان الثوري في الفرائض والدارمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৭৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مانع الارث۔۔۔ وراثت سے مانع امور کا بیان یعنی جن اسباب کی بناء پر وارث حق میراث سے محروم ہوجاتا ہے
30665 ۔۔۔ انس بن سیر ین (رح) کہتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ وہ مختلف مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کے وارث نہ ہوں گے جو وارث نہ ہو وہ دوسرے وارث کے حق میں حاجب بھی نہ ہوگا۔ عبدالرزاق دارمی سعیدبن منصور بیہقی
30665- عن أنس بن سيرين قال: قال عمر: لا يتوارث أهل ملتين شتى ولا يحجب من لا يرث. "عب والدارمي، ص هق"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৭৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مانع الارث۔۔۔ وراثت سے مانع امور کا بیان یعنی جن اسباب کی بناء پر وارث حق میراث سے محروم ہوجاتا ہے
30666 ۔۔۔ شعبی (رح) کہتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ قاتل مقتول کی میراث میں سے کسی چیز کا حقدار نہیں اگرچہ عمدا قتل کرے یا خطاء ۔ ابن بی شیبة عبدالرزاق دارمی ، عقبلی ، بیہقی
30666- عن الشعبي قال: قال عمر: لا يرث القاتل من المقتول شيئا إن قتله عمدا أو قتله خطأ. "ش، عب والدارمي، عق، هق"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৭৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مانع الارث۔۔۔ وراثت سے مانع امور کا بیان یعنی جن اسباب کی بناء پر وارث حق میراث سے محروم ہوجاتا ہے
30667 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ دوسرے مذاہب والے ہمارے وارث نہ ہوں گے اور نہ ہم ان کے وارث ہوں گے۔ (مالک عبدالرزاق سعید بن منصور بیہقی)
30667- عن عمر قال: لا ترث أهل الملل ولا يرثونا. "مالك عب، ص، هق"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৬৭৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مانع الارث۔۔۔ وراثت سے مانع امور کا بیان یعنی جن اسباب کی بناء پر وارث حق میراث سے محروم ہوجاتا ہے
30668 ۔۔۔ ابوقلابہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) کے زمانہ میں ایک شخص نے اپنے بھائی کو قتل کردیا حضرت عمر (رض) نے قاتل کو میراث سے محروم کردیا تو اس نے عرض کیا کہ میں نے تو خطاء قتل کیا ہے تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ اگر تم عمداقتل کرتے ہم نہیں تمہیں قصاصا نقل کرتے۔ (رواہ عبدالرزاق)
30668- عن أبي قلابة قال: قتل رجل أخاه في زمان عمر بن الخطاب فلم يورث، فقال: يا أمير المؤمنين! إنما قتلته خطأ، قال: لو قتلته عمدا أقدناك به. "عب".
তাহকীক: