কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯১৮ টি
হাদীস নং: ৪২৯২৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔ دفن اور اس کے بعد کے امور
٤٢٩١٤۔۔ عمر بن سعید بن یحییٰ نخعی سے روایت ہے فرمایا کہ میں نے حضرت علی (رض) کے پیچھے ابن النکنف کا جنازہ پڑھا آپ نے چارتکبیریں کہیں پھر ایک طرف سلام پھیرا اور اس کے بعد انھیں قبر میں اتارا اور فرمایا اے اللہ یہ تیرا بندہ اور تیرے بندے کا بیٹا ہے (آج) تیرا مہمان بنا اور تو بہترین مہمان نواز ہے اے اللہ اس کی قبر کشادہ فرما اور اس کے گناہ کی مغفرت فرما ہمیں تو صرف خیر کا علم ہے جب تجھے اس کا زیادہ علم ہے اور یہ لاالہ الا اللہ اور محمدرسول اللہ کی گواہی دیتا ہے۔ رواہ البیہقی۔
42914- عن عمر بن سعيد بن يحيى النخعي قال: صليت خلف علي بن أبي طالب على ابن المكنف فكبر عليه أربعا، وسلم واحدة ثم أدخله قبره فقال "اللهم! عبدك وولد عبديك نزل بك وأنت خير منزول به، اللهم! وسع له مدخله واغفر له ذنبه فإنا لا نعلم إلا خيرا وأنت أعلم به، وكان يشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله"."ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯২৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔ دفن اور اس کے بعد کے امور
٤٢٩١٥۔۔ علی بن الحکم اہل کوفہ کی جماعت سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی ان کے پاس آئے اور وہ لوگ ایک میت دفن کررہے تھے اس کی قبر پر کپڑا پھیلایا گیا آپ نے قبر سے کپڑا کھینچ لیا اور فرمایا، اس طرح عورتوں(کو دفن کرتے) کیا جاتا ہے۔ رواہ البیہقی۔
42915- عن علي بن الحكم عن جماعة من أهل الكوفة أن علي بن أبي طالب أتاهم وهم يدفنون ميتا وقد بسط الثوب على قبره، فجذب الثوب من القبر وقال: إنما يصنع هذا بالنساء."ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯২৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔ دفن اور اس کے بعد کے امور
٤٢٩١٦۔۔ حضرت علی سے روایت ہے فرمایا ہمیں رسول اللہ نے اپنے مردوں کو نیک لوگوں کے درمیان دفن کرنے کا حکم دیا کیونکہ مردے برے پڑوس سے ایسے ہی اذیت و تکلیف محسوس کرتے ہیں جیسے زندہ محسوس کرتے ہیں۔ المالینی فی الموتلف والمختلف۔
کلام ۔۔۔ کشف الخفاء ١٦٩۔۔
کلام ۔۔۔ کشف الخفاء ١٦٩۔۔
42916- عن علي قال: أمرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم أن ندفن موتانا وسط قوم صالحين، فإن الموتى يتأذون بجار السوء كما يتأذى به الأحياء."الماليني في المؤتلف والمختلف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯৩০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔ دفن اور اس کے بعد کے امور
٤٢٩١٧۔۔ حضرت جابر سے روایت ہے کہ فرمایا کہ رسول اللہ نے جنگ بدر کے روز فرمایا گہری کشادہ اور اچھی قبر کھود و اور دو اور تین افراد ایک قبر میں دفن کرو اور زیادہ قرآن پڑھنے والے کو پہلے اتارو۔ رواہ ابن جریر۔
42917- عن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم أحد: احفروا، وأعمقوا وأوسعوا، وأحسنوا، وأدفنوا الاثنين والثلاثة في قبر واحد وقدموا أكثرهم قرآنا."ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯৩১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔ دفن اور اس کے بعد کے امور
٤٢٩١٨۔۔ حضرت جابر سے روایت ہے کہ فرمایا رات کے وقت کچھ لوگوں نے قبرستان میں آگ جلتی دیکھی تو وہ اس کے پاس گئے تو وہاں رسول اللہ فرما رہے تھے اپنے ساتھی کو مجھے (بھی) پکڑاؤ (تاکہ اسے قبر میں اتاروں) تو وہ شخص بلندآواز سے ذکر کرنے والا تھا۔طبرانی فی الکبیر۔
42918- عن جابر قال: رأى ناس نارا في مقبرة فأتوها فإذا رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ناولوني صاحبكم! فإذا هو الرجل الذي كان يرفع صوته بالذكر."طب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯৩২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔ دفن اور اس کے بعد کے امور
٤٢٩١٩۔۔ حضرت جابر (رض) سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ نے قبروں پرچونالگانے اور اس پر قبر کی نکالی ہوئی مٹی کے علاوہ فالتو مٹی ڈالنے سے منع فرمایا ہے۔ رواہ ابن النجار۔
42919- عن جابر قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن تجصص القبور، وأن يجعل عليها تراب من غير حفرتها."ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯৩৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔ دفن اور اس کے بعد کے امور
٤٢٩٢٠۔۔ حضرت جابر سے روایت ہے فرمایا کہ قبروں پرچونا کرنے اور ان پر عمارت (گنبد روضہ، چار دیواری) بنانے سے منع کیا گیا ہے۔ رواہ ابن النجار۔
42920- عن جابر عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه نهى عن تجصيص القبور والبناء عليها."ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯৩৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔ دفن اور اس کے بعد کے امور
٤٢٩٢١۔۔ علاء بن اللجلاج سے روایت ہے کہ انھوں نے اپنے بیٹوں سے کہا جب مجھے قبر میں اتارنے لگو اور لحد میں رکھنے لگو تو کہنا، بسم اللہ وعلی ملۃ رسول اللہ، اور مجھ پر نرمی سے مٹی ڈالنا، اور میرے سر کے پاس سورة بقرہ کا ابتدائی اور آخری حصہ پڑھنا کیونکہ میں نے ابن عمر (رض) کو دیکھا آپ اس عمل کو پسند کرتے تھے۔ رواہ ابن عساکر۔
42921- عن العلاء بن اللجلاج أنه قال لبنيه: إذا أدخلتموني قبري فضعوني في اللحد وقولوا "بسم الله وعلى سنة رسول الله صلى الله عليه وسلم" وسنوا علي التراب سنا واقرؤا عند رأسي أول البقرة وخاتمتها فإني رأيت ابن عمر يستحب ذلك."كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯৩৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔ دفن اور اس کے بعد کے امور
٤٢٩٢٢۔۔ ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ابوبکر وعمر کے لیے لحد (بغلی قبر) کھودی گئی۔ رواہ ابن النجار۔
42922- عن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم لحد له ولأبي بكر وعمر."ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯৩৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔ دفن اور اس کے بعد کے امور
٤٢٩٢٣۔۔ ابراہیم سے روایت ہے کہ فرمایا کہ لوگ صحابہ کرام لحد پسند کرتے اور شق کو ناپسند کرتے تھے۔ رواہ ابن جریر۔
42923- عن إبراهيم قال: كانوا يستحبون اللحد ويكرهون الشق."ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯৩৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔ دفن اور اس کے بعد کے امور
٤٢٩٢٤۔۔ جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کی قبر ایک بالشت اونچی کی گئی۔ رواہ ابن جریر۔
42924- عن جعفر بن محمد عن أبيه أن النبي صلى الله عليه وسلم رفع قبره من الأرض شبرا."ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯৩৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل فن
٤٢٩٢٥۔۔ عمربن سعید سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت علی نے یزید بن المکنف کا جنازہ پڑھایا اور چار تکبیریں کہیں اور دفن کے وقت ان کی قبر پر یادوتین مٹھی مٹی ڈالی۔ رواہ البیہقی۔
42925- عن عمر بن سعيد قال: صلى علي على يزيد بن مكنف فكبر أربعا ثم حثا على قبره التراب حثيتين أو ثلاثا."ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯৩৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل فن
٤٢٩٢٦۔۔ زہری سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر کو رات کے وقت دفن کیا گیا ا ورحضڑت عمر (رض) نے آپ کی تدفین کی۔ ابن سعد و ابونعیم۔
42926- عن الزهري أن أبا بكر دفن ليلا دفنه عمر."ابن سعد وأبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯৪০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل فن
٤٢٩٢٧۔۔ حضرت عثمان سے روایت ہے کہ آپ قبروں کو برابر کرنے کا حکم دیتے تھے۔ رواہ ابن جریر۔
42927- عن عثمان أنه كان يأمر بتسوية القبور."ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯৪১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل فن
٤٢٩٢٨۔۔ کثیر بن مدرک سے روایت ہے کہ حضرت عمر جب میت پر مٹی ڈال رہے ہوتے تو فرماتے اے اللہ میں اس شخص کے اہل و عیال ومال کو آپ کے سپرد کرتا ہوں اور اس کا گناہ بڑا ہے اس کی بخشش فرمادیں۔ رواہ البیہقی۔
42928- عن كثير بن مدرك أن عمر كان إذا سوى على الميت قال: اللهم! أسلمه إليك الأهل والمال والعشيرة، وذنبه عظيم فاغفر له."ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯৪২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل فن
٤٢٩٢٩۔۔ حضرت عثمان (رض) سے روایت ہے فرمایا جب میت کے دفن سے فارغ ہوجاتے توقبر کے پاس کھڑے ہو کر فرماتے اپنے بھائی کے لیے مغفرت طلب کرو اور اس کے لیے ثابت قدمی کا سوال کرو کیونکہ ابھی اس سے پوچھاجائے گا۔ ابوداؤد، ابویعلی، دارقطنی فی الافراد، ابن شاھین فی السنہ، بیہقی، سعید بن منصور۔
42929- عن عثمان قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا فرغ من دفن الميت وقف عليه فقال: استغفروا لأخيكم واسألوا له التثبيت فإنه الآن يسئل."د، ع، قط في الأفراد، وابن شاهين في السنة، ق، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯৪৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل فن
٤٢٩٣٠۔۔ حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ فرمایا کہ لوگوں نے حج سے واپسی پر کھلے میدان میں ایک مردہ کو پایالوگ اس پر سے گزر رہے تھے لیکن اس کا سراٹھاکر نہیں دیکھتے یہاں تک کہ قبیلہ لیث کا ایک شخص گزراج سے کلیب کہا جاتا تھا اس نے اس پر کپڑاڈال دیا اور اس کی تدفین کے لیے مددطلب کی ، حضرت عمر نے اپنے بیٹے کو بلایا اور فرمایا کیا تم اس مردہ عورت کے پاس سے گزرے تھے تو اس نے کہا نہیں، حضرت عمر نے فرمایا گرتم مجھ سے یوں کہتے کہ تم اس کے پاس سے گزرے تھے تو میں تمہیں سزا دیتا پھر حضرت عمر لوگوں میں کھڑے ہوئے اور اس عورت کے بارے میں ان پر غصہ ہوئے اور فرمایا شاید اللہ تعالیٰ کلیب کو اس عورت کو کفنانے کی وجہ سے جنت میں داخل کردے ایک دفعہ کلیب مسجد کے پاس وضوکر رہے تھے ، ابولولو حضرت عمر کا قاتل آیا اور اس نے کلیب کا پیٹ پھاڑ دیا۔ رواہ البیہقی۔
42930- عن ابن عمر قال: وجد الناس وهم صادرون من الحج امرأة مييتة بالبيداء يمرون عليها ولا يرفعون لها رأسها، حتى مر بها رجل من ليث يقال له "كليب" فألقى عليها ثوبا ثم استعان عليها من يدفنها، فدعا عمر ابنه فقال: هل مررت بهذه المرأة الميتة؟ فقال: لا، فقال عمر: لوحدثتني أنك مررت بها لنكلت بك! ثم قام عمر بين ظهراني الناس فتغيظ عليهم فيها وقال: لعل الله أن يدخل كليبا الجنة بفعله عليها؛ فبينما كليب يتوضأ عند المسجد جاءه أبو لؤلؤة قاتل عمر فبقر بطنه."ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯৪৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل فن
٤٢٩٣١۔۔ مسندجابر بن عبداللہ) جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ فرمایا کہ رسول اللہ عبداللہ بن ابی کو قبر میں رکھ کر چلنے کے بعد اس کی قبرپر آئے اور اسے باہر نکالنے کا حکم دیا اور آپ نے اس کے گھٹنوں اور رانوں پر ہاتھ رکھ کر اس کے منہ میں لعاب دہن ڈالا اور اسے اپنی قمیص پہنائی۔ زرین۔
42931- مسند جابر بن عبد الله عن جابر بن عبد الله قال: أتى رسول الله صلى الله عليه وسلم قبر عبد الله بن أبي بعد ما أدخل حفرته فأمر به فأخرج فوضعه على ركبتيه وفخذيه فنفث فيه من ريقه وألبسه قميصه."ز".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯৪৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل فن
٤٢٩٣٢۔۔ شعبی سے روایت ہے کہ شہدا کی تمام قبریں کوہان نما تھیں۔ رواہ ابن جریر۔
42932- عن الشعبي قال: كل قبور الشهداء مسنمة."ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯৪৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل فن
٤٢٩٣٣۔۔ مسندعلی) محمد بن حبیب سے روایت ہے فرمایا پہلے شخص جنہیں ایک قبر سے دوسری قبر میں منتقل کیا گیا امیرالمومنین علی (رض) تھے انھیں ان کے بیٹے حضرت حسین (رض) نے منتقل کیا۔ دارقطنی۔
42933- مسند علي عن محمد بن حبيب قال: أول من حول من قبر إلى قبر أمير المؤمنين علي، حوله ابنه الحسين."قط".
তাহকীক: