কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯১৮ টি
হাদীস নং: ৪২৮২৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔ دفن سے پہلے کی چیزیں غسل
٤٢٨١٤۔۔ حضرت علی سے روایت ہے کہ فرمایا، جو شخص میت کو غسل دے اسے چاہیے کہ وہ (خود بھی) غسل کرلے۔ المروزی ۔
کلام۔۔۔ جنۃ المرتاب، ٢٣٨، ٢٣٩، حسن الاثر، ٣١۔
کلام۔۔۔ جنۃ المرتاب، ٢٣٨، ٢٣٩، حسن الاثر، ٣١۔
42814- عن علي قال: من غسل ميتا فليغتسل."المروزي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮২৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کفن
٤٢٨١٥۔۔ حضرت عمر سے روایت ہے کہ فرمایا مردکوتین کپڑوں میں کفن دیا جائے اس سے تجاوز نہ کر اللہ تعالیٰ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ رواہ ابن ابی شیبہ۔
42815- عن عمر قال: يكفن الرجل في ثلاثة أثواب، ولا تعتدوا، إن الله لا يحب المعتدين."ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮২৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کفن
٤٢٨١٦۔۔ حضرت عمر سے روایت ہے کہ فرمایا عورت کو پانچ کپڑوں میں کفن دیا جائے۔ رواہ ابن ابی شیبہ،۔
42816- عن عمر قال: تكفن المرأة في خمسة أثواب."ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮৩০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کفن
٤٢٨١٧۔۔ ابن سیرین سے روایت ہے کہ حضرت عمر سے مشک کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا اسے میت کی خوشبو میں شامل کیا جائے۔ آپ نے فرمایا کہ کیا وہ تم لوگوں کی خوشبو نہیں ہے۔ ابن حسن۔
42817- عن ابن سيرين أن عمر سئل عن المسك: أيجعل في حنوط الميت؟ فقال، أو ليس من طيبكم. "ابن حسن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮৩১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کفن
٤٢٨١٨۔۔ حضرت علی سے روایت ہے فرمایا کفن اصل سرمایہ سے بنایا جائے۔ رواہ البیہقی۔
42818- عن علي قال: الكفن من رأس المال."ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮৩২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کفن
٤٢٨١٩۔۔ ابواسید سے روایت ہے فرمایا، میں رسول اللہ کے ساتھ حضرت حمزہ بن عبدالمطلب کی قبر پر تھا، تو لوگ چادر کھینچ کر ان کے چہرہ پر ڈال رہے تھے تو ان کے پاؤں کھل جاتے اور پاؤں پر ڈالتے توسرننگا ہوجاتا رسول اللہ نے فرمایا چہرہ پرچادر اور ان کے پاؤں پر گھاس ڈال دو ۔ طبرانی فی الکبیر۔
42819- عن أبي أسيد قال: أنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم على قبر حمزة بن عبد المطلب فجعلوا يجرون النمرة على وجهه فتنكشف قدماه ويجرونها على قدميه فينكشف وجهه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اجعلوا على وجهه، واجعلوا على قدميه من هذا الشجر."طب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮৩৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کفن
٤٢٨٢٠۔۔ حضرت ابواسید کے غلام بریدہ، ابواسید بدری سے روایت کرتے ہیں کہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ کے ساتھ حضرت حمزہ کی قبرپر تھا میں نے ان کے چہرہ پرچادر ڈالی تو ان کے پاؤں کھل گئے پھر کھینچ کر ان کے پاؤں پر ڈالی تو ان کا سرننگا ہوگیا تو رسول اللہ نے فرمایا، ان کے پاؤں پر حرمل کا پودا ڈال دو ۔ رواہ ابن ابی شیبہ۔
42820- عن بريدة مولى أبي أسيد البدري عن أبي أسيد قال: أنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم على قبر حمزة فمددت النمرة على رأسه فانكشفت رجلاه، فمددت على رجليه فانكشف رأسه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: واجعلوا على رجليه شجر الحرمل."ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮৩৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز جنازہ
٤٢٨٢١۔۔ مسند الصدیق) سعید بن المسیب حضرت ابوبکر سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا ہماری نمازوں کے سب سے زیادہ مستحق ہمارے بچے ہیں۔ رواہ ابن ابی شیبہ۔
42821- مسند الصديق عن سعيد بن المسيب عن أبي بكر قال: أحق من صلينا عليه أطفالنا."ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮৩৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز جنازہ
٤٢٨٢٢۔۔ صالح جو توامہ کے غلام ہیں ان لوگوں سے روایت کرتے ہیں جنہوں نے حضرت ابوبکر وعمرو (رض) کو دیکھا کہ جب وہ دیکھتے کہ عیدگاہ میں جگہ تنگ پڑگئی تو واپس پلٹ جاتے اور مسجد میں نماز جنازہ نہ پڑھتے۔ رواہ ابن ابی شیبہ۔
42822- عن صالح مولى التوأمة عمن أدرك أبا بكر وعمر أنهم كانوا إذا تضايق بهم المصلى انصرفوا، ولم يصلوا على الجنازة في المسجد."ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮৩৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز جنازہ
٤٢٨٢٣۔۔ ابراہیم سے روایت ہے فرمایا : کہ حضرت ابوبکر نے فاطمہ بنت رسول اللہ کا جنازہ پڑھایا اور چارتکبیریں کہیں۔ رواہ ابن سعد۔
42823- عن إبراهيم قال: صلى أبو بكر الصديق على فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم فكبر عليها أربعا."ابن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮৩৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز جنازہ
٤٢٨٢٤۔۔ سعید بن المسیب سے روایت ہے فرمایا : کہ حضرت عمر جب کوئی جنازہ پڑھاتے فرماتے : تیرا یہ بندہ دنیا سے فارغ ہوگیا اور اسے دنیاداروں کے لیے چھوڑ آیا (اب) کو وہ تیرا محتاج ہے (جبکہ ) تو اس سے بے پروا ہے وہ اس بات کی (بھی) گواہی دیتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی دعا و عبادت کے لائق نہیں ، اور (حضرت) محمد تیرے بندے اور رسول ہیں اے اللہ اس کی مغفرت فرمادے اور اس سے درگزر فرما اور اسے اپنے نبی کے ساتھ ملادے۔ ابویعلی وسندہ صحیح۔
42824- عن سعيد بن المسيب قال: كان عمر إذا صلى على جنازة قال: أصبح عبدك هذا قد تخلى عن الدنيا وتركها لأهلها وافتقر إليك واستغنيت عنه، وقد كان يشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا عبدك ورسولك، اللهم اغفر له وتجاوز عنه وألحقه بنبيه."ع وسنده صحيح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮৩৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز جنازہ
٤٢٨٢٥۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے کہ نبی نے نجاشی کے جنازہ پرچارتکبیریں کہیں۔ دارقطنی فی الافراد، والحاملی فی امالیہ۔
42825- عن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم كبر على النجاشي أربعا."قط في الأفراد، والمحاملي في أماليه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮৩৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز جنازہ
٤٢٨٢٦۔۔ سلیمان بن یسار سے روایت ہے فرمایا : کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے لوگوں کو جنازہ کی چارتکبیروں پر جمع کردیا، صرف اہل بدر کی نماز جنازہ میں لوگ پانچ سات اور نوتکبیریں کہتے تھے۔ الطحاوی۔
42826- عن سليمان بن يسار قال: جمع عمر بن الخطاب الناس على أربع تكبيرات في الجنازة، إلا على أهل بدر فإنهم كانوا يكبرون عليهم خمسا وسبعا وتسعا."الطحاوي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮৪০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز جنازہ
٤٢٨٢٧۔۔ ابو وائل سے روایت ہے کہ لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں ، سات ، پانچ اور چار کہتے تھے یہاں تک کہ حضرت عمر (رض) کا دورآیا، آپ نے لوگوں کو جمع کیا اور ان سے پوچھا توہرشخص نے اپنا مشاہدہ بیان کیا، تو آپ نے انھیں لمبی نماز کی طرح چارتکبیروں پر متفق کردیا۔ عبدالرزاق ، ابن ابی شیبہ ، بیہقی۔
42827- عن أبي وائل قال: كانوا يكبرون في زمن النبي صلى الله عليه وسلم سبعا وخمسا وأربعا، حتى كان في زمن عمر فجمعهم فسألهم، فأخبر كل رجل منهم بما رأى، فجمعهم على أربع تكبيرات كأطول الصلاة."عب، ش، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮৪১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز جنازہ
٤٢٨٢٨۔۔ حضرت عثمان بن عفان (رض) سے روایت ہے فرمایا : کہ رسول اللہ نے حضرت عثمان ابن مظعون کی نماز جنازہ میں چار تکبیریں کہیں ۔ ابن ماجہ، والبغوی فی مسند عثمان، ابن عدی فی الکامل۔
42828- عن عثمان بن عفان قال: صلى النبي صلى الله عليه وسلم على عثمان ابن مظعون فكبر عليه أربعا."هـ, والبغوي في مسند عثمان، عد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮৪২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز جنازہ
٤٢٨٢٩۔۔ موسیٰ بن طلحہ سے روایت ہے فرمایا میں نے عثمان (رض) کے ساتھ مردوں عورتوں کا جنازہ پڑھا تو آپ نے مردوں کو اپنے قریب رکھا اور عورتوں کی قبلہ کی جانب اور چارتکبیریں کہیں۔ مسدد والطحاوی۔
42829- عن موسى بن طلحة قال: صليت مع عثمان على جنائز رجال ونساء فجعل الرجال مما يليه، والنساء مما يلي القبلة، وكبر أربعا."مسدد والطحاوي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮৪৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز جنازہ
٤٢٨٣٠۔۔ موسیٰ بن طلحۃ سے روایت ہے کہ فرمایا میں نے حضرت عثمان کے ساتھ مردوں عورتوں کے جنازے پڑھے آپ نے چارتکبیریں کہیں۔ ابن شاھین فی السنہ۔
42830- عن موسى بن طلحة قال: صليت مع عثمان على جنائز رجال ونساء فكبر عليها أربعا."ابن شاهين في السنة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮৪৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز جنازہ
٤٢٨٣١۔۔ حضرت عثمان سے روایت ہے فرمایا کہ جو نماز جنازہ پڑھائے وہ وضو کرلے۔ المروزی فی الجنائز۔
42831- عن عثمان قال: من صلى على جنازة فليتوضأ."المروزي في الجنائز".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮৪৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز جنازہ
42832 ۔۔ حضرت عمر بن خطاب سے روایت ہے کہ وہ جنازہ اور عیدین کی ہر تکبیر کے ساتھ دونوں ہاتھ اٹھاتے۔ رواہ ال بیہقی ۔
42832- عن عمر بن الخطاب أنه كان يرفع يديه مع كل تكبيرة في الجنازة والعيدين."ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮৪৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز جنازہ
٤٢٨٣ 3 ۔۔ سعید بن المسیب سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے فرمایا یہ ساری چار اور پانچ تکبیریں تھیں ہم نے جنازہ کی چار تکبیروں پر اتفاق کرلیا۔ رواہ البیہقی۔
42833- عن سعيد بن المسيب عن عمر قال: كل ذلك قد كان أربعا وخمسا فاجتمعنا على أربع تكبيرات على الجنازة."ق".
তাহকীক: