কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯১৮ টি
হাদীস নং: ৪২৭৮৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر مومن کے تین دوست ہوتے ہیں
٤٢٧٧٤۔۔۔ حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہ کسی گرنے والی دیوار کے پاس سے گزرے تو جلدی چلنے لگے کسی نے عرض کیا یارسول اللہ شاید آپ اسی دیوار سے ڈرگئے ؟ آپ نے فرمایا میں نقصان کی موت کو پسند نہیں کرتا۔ مسنداحمد، عقیلی ، فی الضعفائ، ابن عدی ، بیہقی ، فی شعب الایمان ، قال الذھبی منکر، بیہقی ضعفہ عن ابن عمرو مثلہ۔
42774- إني أكره موت الفوات."حم، عق، عد، هب وضعفه - عن أبي هريرة قال: مر النبي صلى الله عليه وسلم بحائط مائل فأسرع المشي فقيل: يا رسول الله! كأنك خفت هذا الحائط! قال - فذكره؛ قال الذهبي: منكر؛ هب وضعفه - عن ابن عمرو مثله".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭৮৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر مومن کے تین دوست ہوتے ہیں
٤٢٧٧٥۔۔۔ ناگہانی موت مسلمانوں کے لیے تخفیف اور کافروں کے کے لیے اللہ کی ناراضگی کا سبب ہے۔ طبرانی فی الاوسط عن عائشہ۔
کلام :۔۔ المتناھیہ، ١٤٩٣۔
کلام :۔۔ المتناھیہ، ١٤٩٣۔
42775- موت الفجأة تخفيف على المؤمنين ومسخطة على الكافرين."طس - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭৮৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر مومن کے تین دوست ہوتے ہیں
٤٢٧٧٦۔۔۔ اسوقت تمہاری کیا حالت ہوگی جب سفید موت تم پر سایہ افگن ہوگی ناگہانی موت ۔ الدیلمی عن جابر۔
42776- كيف بكم إذا أظلكم الموت الأبيض موت الفجأة."الديلمي - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭৯০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر مومن کے تین دوست ہوتے ہیں
٤٢٧٧٧۔۔۔ عمل کی مضبوطی اس کا (اچھایابرا) خاتمہ ہوتا ہے۔ ابوالشیخ عن ابن عباس۔
42777- ملاك العمل خواتيمه."أبو الشيخ - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭৯১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر مومن کے تین دوست ہوتے ہیں
٤٢٧٧٨۔۔۔ لوگو ! اپنے مردوں کے بارے میں اللہ سے سوال کیا کرو اور لوگوں سے ان کا ذکر نہ کیا کرو۔ طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس۔
42778- أيها الناس! سلوا الله إلى موتاكم ولا تؤذنوا بهم الناس."طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭৯২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر مومن کے تین دوست ہوتے ہیں
٤٢٧٧٩۔۔۔ جو اپنے نیک عمل پر مرا اس کے لیے بھلائی کی امید رکھو اور جو اپنے برے عمل پر مراتو اس کے متعلق اندیشہ تورکھو مگر ناامید مت ہو۔ الدیلمی عن ابن عمرو۔
42779- من مات على خير عمله فارجو له خيرا، ومن مات على شر عمله فخافوا عليه ولا تيأسوا."الديلمي - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭৯৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کی فہرست میں نام
٤٢٧٨٠۔۔۔ ایک شعبان سے دوسرے شعبان تک اموات جدا کردی جاتی ہیں ، یہاں تک کہ اس ایک شخص شادی کرتا ہے اس کے ہاں بچہ کی ولادت ہوتی ہے جب کہ اس کا نام مردوں (کی فہرست) میں نکل چکا ہوتا ہے۔ ابن زنجویہ ، عن عثمان ابن محمد، الاخنس الدیلمی عن عثمان بن محمد۔
42780- تقطع الآجال من شعبان إلى شعبان، حتى أن الرجل لينكح ويولد له وقد خرج اسمه في الموتى."ابن زنجويه - عن عثمان ابن محمد الأخنس، الديلمي - عن عثمان بن محمد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭৯৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کی فہرست میں نام
٤٢٧٨١۔۔۔ مردوں کو اس حالت پرچھوڑو جس میں وہ تھے۔ الدیلمی عن ابن مسعود۔
42781- دعوا الأموات بحسبهم ما هم فيه."الديلمي - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭৯৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کی فہرست میں نام
٤٢٧٨٢۔۔۔ کچھ لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ وہ مردوں کو برابھلا کہہ کر زندوں کو تکلیف پہنچاتی ہیں۔ ابن سعد، عن ہشام بن یحییٰ المخزومی عن شیخ لہ۔
42782- ما بال أقوام يؤذون الأحياء بشتم الأموات."ابن سعد - عن هشام بن يحيى المخزومي عن شيخ له".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭৯৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کی فہرست میں نام
٤٢٧٨٣۔۔۔ مردہ اپنی قبر میں پانی میں ڈوبنے والے شخص کی طرح ہے جو کسی سے مدد مانگ رہاہو وہ (مردہ) باپ، ماں، بیٹے ، یا کسی معتبر دوست کی دعا کا منتظر ہوتا ہے جب وہ دعا اس تک پہنچ جاتی ہے تو وہ اسے دنیا اور دنیا کی تمام چیزوں سے زیادہ پسندیدہ ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ قبرستان والوں کے پاس دنیاوالوں کی دعائیں پہاڑوں کی مانند بھیجتے ہیں زندوہ کا مردوں کے لیے ہدیہ ان کے لیے استغفار اور ان کی طرف سے صدقہ کرنا ہے۔ الدیلمی عن ابن عباس۔
42783- ما الميت في قبره إلا شبه الغريق المتغوث ينتظر دعوة من أب أو أم أو ولد أو صديق ثقة، فإذا لحقته كانت أحب إليه من الدنيا وما فيها، وإن الله عز وجل ليدخل على أهل القبور من دعاء أهل الدنيا أمثال الجبال، وإن هدية الأحياء إلى الأموات الاستغفار لهم والصدقة عليهم."الديلمي - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭৯৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کی فہرست میں نام
٤٢٧٨٤۔۔۔ اس شخص کے متعلق تم کیا کہتے ہو جو اللہ کی راہ میں شہید کردیا گیا ؟ لوگوں نے عرض کیا اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول بہترجانتے ہیں آپ نے فرمایا ان شاء اللہ جنت میں جانا ہے اور جو شخص اللہ کے راستے میں فوت ہوگیا اس کے متعلق کیا کہتے ہو ؟ لوگوں نے عرض کیا اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول بہترجانتا ہے آپ نے فرمایا انشاء اللہ جنت ہے اور اس شخص کے متعلق کیا کہتے ہو جو ویسے گھر پر فوت ہوا تو انصاف والے دو شخص اٹھے اور کہنے لگے ہمیں تو صرف بھلائی کا علم ہے لوگوں نے عرض کیا اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول بہترجانتا ہے آپ نے فرمایا انشاء اللہ جنت ہے اور اس شخص کے بارے میں کیا کہتے ہو جس کی فوتگی پر دوانصاف والے شخص اٹھے اور انھوں نے کہا ہمیں کسی خیرکاعلم نہیں جو اس نے کی ہو، لوگوں نے عرض کیا جہنم، آپ نے فرمایا وہ گناہ گار ہے اور اللہ بخشنے والامہربان ہے۔ مسنداحمد، طبرانی فی الکبیر عن کعب بن عجرہ۔
42784- ما تقولون في رجل قتل في سبيل الله؟ قالوا: الله ورسوله أعلم، قال: الجنة إن شاء الله! فما تقولون في رجل مات في سبيل الله؟ قالوا: الله ورسوله أعلم، قال: الجنة إن شاء الله! فما تقولون في رجل مات فقام رجلان ذوا عدل فقالا: لا نعلم إلا خيرا! قالوا: الله ورسوله أعلم، قال: الجنة إن شاء الله! فما تقولون في رجل مات فقام رجلان ذوا عدل فقالا: لا نعلم خيرا؟ قالوا: النار، قال: مذنب، والله غفور رحيم."حم، طب - عن كعب بن عجرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭৯৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کی فہرست میں نام
٤٢٧٨٥۔۔۔ اللہ تعالیٰ جب کسی بندہ کو بھلائی پہنچانا چاہتے ہیں تو موت سے پہلے اس کے پاس ایک فرشتہ بھیجتے ہیں تو وہ اسے تیار کرتا اس کی رہنمائی کرتا اسے نیکی پر لگاتا ہے یہاں تک کہ اس کی اچھی حالت پر فوتگی ہوتی ہے ، پس لوگ کہتے ہیں اللہ تعالیٰ فلانے پر رحم کرے اس کی اچھی حالت پر موت ہوئی۔ اور جب کسی بندہ کو برائی میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں تو اس کی طرف شیطان بھیجتے ہیں جو اسے ورغلاتا ہے اور غافل رکھتا ہے یہاں تک کہ اس کی بری حالت پر موت ہوتی ہے۔ الدیلمی عن عائشہ۔
42785- إذا أراد الله بعبد خيرا أرسل إليه ملكا قبل الموت فهيأه وأرشده وأصلحه حتى يموت على خير حال فيقول الناس: رحم الله فلانا قد مات على خير حال! وإذا أراد بعبد شرا أرسل إليه شيطانا فأغواه وألهاه حتى يموت على شر حال."الديلمي - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭৯৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کی فہرست میں نام
٤٢٧٨٦۔۔۔ اللہ تعالیٰ جب کسی بندہ کو بھلائی پہنچانا چاہتے ہیں تو جنت کے نگرانوں میں سے ایک فرشتہ اس کی طرف بھیجتے ہیں جو اس کی پیٹھ پر ہاتھ پھیرتا ہے تو پاکیزگی سے اس کا دل سخی ہوجاتا ہے۔ الدیلمی عن علی۔
42786- إذا أراد الله بعبد خيرا بعث إليه ملكا من خزان الجنة فيمسح ظهره فتسخى نفسه بالزكاة. "الديلمي - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮০০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کی فہرست میں نام
٤٢٧٨٧۔۔۔ اللہ جب کسی بندے سے بھلائی کا ارادہ کرتے ہیں تو موت سے ایک سال پہلے اس کی طرف ایک فرشتہ بھیجتے ہیں جو اس کی رہنمائی کرتا ہے اور اسے نیکی کی طرف متوجہ کرتا ہے یہاں تک کہ اس کی اچھی حالت پر موت ہوجاتی ہے، توہم لوگ کہتے ہیں فلاں اپنی اچھی حالت پر فوت ہوا اور جب اس پر جان کنی کا وقت ہوتا ہے تو جو کچھ اس کے لیے تیار ہوتا ہے اسے دیکھ کر اس کی روح حرص کی وجہ سے نکلنے کی کوشش کرتی ہے تو اس وقت اللہ تعالیٰ کی ملاقات پسند کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ بھی اس کی ملاقات کو پسند کرتا ہے۔
اور اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کو کسی برائی میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں تو موت سے ایک سال پہلے اس کے لیے ایک شیطان مقرر کردیتے ہیں جو اسے گمراہ کرتا ہے اور ورغلاتا ہے یہاں تک کہ کسی بری حالت پر اس کی موت ہوجاتی ہے تو لوگ کہتے ہیں فلاں بری حالت پر مرا، جب اس پر جان کنی کا عالم ہوتا ہے توا سے اپنے لیے تیار عذاب دکھائی دیتا ہے تو اس کی روح ناپسندیدگی کی وجہ سے ہچکچاتی ہے اس وقت وہ اللہ کی ملاقات ناپسند کرتا ہے تو اللہ بھی اس کی ملاقات ناپسند کرتے ہیں۔ ابن ابی الدنیا فی ذکرالموت عن عائشہ۔
اور اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کو کسی برائی میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں تو موت سے ایک سال پہلے اس کے لیے ایک شیطان مقرر کردیتے ہیں جو اسے گمراہ کرتا ہے اور ورغلاتا ہے یہاں تک کہ کسی بری حالت پر اس کی موت ہوجاتی ہے تو لوگ کہتے ہیں فلاں بری حالت پر مرا، جب اس پر جان کنی کا عالم ہوتا ہے توا سے اپنے لیے تیار عذاب دکھائی دیتا ہے تو اس کی روح ناپسندیدگی کی وجہ سے ہچکچاتی ہے اس وقت وہ اللہ کی ملاقات ناپسند کرتا ہے تو اللہ بھی اس کی ملاقات ناپسند کرتے ہیں۔ ابن ابی الدنیا فی ذکرالموت عن عائشہ۔
42787- إذا أراد الله بعبد خيرا بعث إليه قبل موته بعام ملكا يسدده ويوفقه حتى يموت على خير أحايينه، فيقول الناس:مات فلان على خير أحايينه، فإذا حضر ورأى ما أعد له جعل يتهوع نفسه من الحرص على أن يخرج فهناك أحب لقاء الله وأحب الله لقاءه. وإذا أراد الله بعبد شرا قيض له قبل موته بعام شيطانا يضله ويغويه حتى يموت على شر أحايينه، فيقول الناس: قد مات فلان على شر أحايينه، فإذا حضر ورأى ما أعد له جعل يتبلغ نفسه كراهة أن تخرج فهناك كره لقاء الله وكره الله لقاءه."ابن أبي الدنيا في ذكر الموت - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮০১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کا ذکر
٤٢٧٨٨۔۔۔ مسندالصدیق ، ثابت سے روایت ہے کہ فرمایا کہ حضرت ابوبکر اکثریہ اشعار پڑھتے تھے ۔ تجھے ہمیشہ دوست کی وفات کی خبرملتی رہے گی یہاں تک کہ تو بھی اس کی جگہ ہوجائے گا نوجوان کو کسی چیز کی تمنا ہوتی ہے جس کے سامنے دم توڑ دیتا ہے۔ ابن سعد۔ ابن ابی شیبہ ، مسنداحمد، فی الزھد، وابن الدنیا فی ذکرالموت۔
42788- مسند الصديق عن ثابت قال: كان أبو بكر الصديق يكثر أن يتمثل بهذا البيت: لا تزال تنعى حبيبا حتى تكونه ... وقد يرجو الفتى الرجا يموت دونه "ابن سعد، ش، حم في الزهد، وابن الدنيا في ذكر الموت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮০২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کا ذکر
٤٢٧٨٩۔۔۔ مسندعمر) حضرت عمر سے روایت ہے فرمایا رسول اللہ نے لذتیں ختم کرنے والی چیز کا بکثرت ذکر کیا کرو، ہم نے عرض کیا یارسول اللہ لذتیں ختم کرنے والی چیز کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا موت۔ ابوالحسن بن صخر فی موالی مالک حلیۃ الاولیائ۔
42789- مسند عمر عن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أكثروا ذكر هاذم اللذات، قلنا يا رسول الله! وما هاذم اللذات؟ قال: الموت."أبو الحسن بن صخر في عوالي مالك، حل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮০৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کا ذکر
٤٢٧٩٠۔۔۔ مجاہد سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے خطبہ دیا تو آپ نے اپنے خطبہ میں کہا، اے انسان ، تجھے اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ وہ موت کا فرشتہ جو تجھ پر مقرر ہے تیری حفاظت کررہا ہے (اگرچہ) وہ دوسروں کی طرف قدم اٹھا کرجاتا ہے جب سے تو دنیا میں ہے گویا اس نے دوسروں سے تیری طرف رخ کیا اور تیرا ارادہ کیا ہے سو اپنے بچاؤں کا سامان سنبھال اور اس کی تیاری کر اور اس سے غافل نہ ہو کیونکہ وہ تجھ سے غافل نہیں ۔
اے انسان ! تجھے پتہ ہونا چاہیے، اگر تو اپنے آپ سے غافل ہوگیا اور اسے نفس کو (تیار نہیں کیا تو وہ تیار نہیں ہوگا) کیونکہ اسے ) تیرے سوا کوئی تیار نہیں کرے گا، اور اللہ تعالیٰ سے ملاقات تو ضروری ہے سو اپنے نفس کے لیے کچھ تیارکر اور اپنے علاوہ کسی کے سپرد نہ کرو والسلام۔ الدینوری فی المجالسہ ، عساکر۔
اے انسان ! تجھے پتہ ہونا چاہیے، اگر تو اپنے آپ سے غافل ہوگیا اور اسے نفس کو (تیار نہیں کیا تو وہ تیار نہیں ہوگا) کیونکہ اسے ) تیرے سوا کوئی تیار نہیں کرے گا، اور اللہ تعالیٰ سے ملاقات تو ضروری ہے سو اپنے نفس کے لیے کچھ تیارکر اور اپنے علاوہ کسی کے سپرد نہ کرو والسلام۔ الدینوری فی المجالسہ ، عساکر۔
42790- عن مجاهد قال: خطب عثمان بن عفان فقال في خطبته: ابن آدم! أعلم أن ملك الموت الذي وكل بك لم يزل يخلفك ويتخطى إلى غيرك منذ أنت في الدنيا، وكأنه قد تخطى غيرك إليك وقصدك، فخذ حذرك واستعد له، ولا تغفل فإنه لا يغفل عنك، واعلم ابن آدم! إن غفلت عن نفسك ولم تستعد لم تستعد لها غيرك، ولا بد من لقاء الله، فخذ لنفسك ولا تكلها إلى غيرك - والسلام."الدينوري في المجالسة، كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮০৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کا ذکر
٤٢٧٩١۔۔۔ قتیبہ بن مسلم سے روایت ہے کہ ہمیں حجاج بن یوسف نے خطبہ دیا جس میں قبر کا ذکر کیا چنانچہ وہ مسلسل کہتے رہے وہ تنہائی اور اجنبی پن کا گھر ہے یہاں تک کہ وہ خود بھی روپڑے اور آس پاس والے لوگوں کو بھی رلایا، پھر فرمایا، میں نے امیرالمومنین عبدالملک بن مروان کو فرماتے ہوئے سنا وہ اپنے خطبہ میں کہہ رہے تھے کہ ہمیں حضرت عثمان بن عفان نے خطبہ دیا اور اپنے خطبہ میں فرمایا کہ رسول اللہ نے جب بھی کسی قبر کی طرف دیکھایا اس کا ذکر کیا تو آپ روپڑے۔ ابن عساکرالحجاج۔
42791- عن قتيبة بن مسلم قال: خطبنا الحجاج بن يوسف فذكر القبر فما زال يقول "إنه بيت الوحدة وبيت الغربة" حتى بكى وأبكى من حوله، ثم قال: سمعت أمير المؤمنين عبد الملك بن مروان يقول سمعت مروان يقول في خطبته خطبنا عثمان بن عفان فقال في خطبته: ما نظر رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى قبر وذكره إلا بكى."كر؛ الحجاج هو الظالم المشهور".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮০৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کا ذکر
٤٢٧٩٢۔۔۔ حضرت علی سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ نے فرمایا لوگوں میں زیادہ عقل مند کون ہے ؟ میں نے عرض کیا ، اللہ اور اس کا رسول بہترجانتے ہیں ، آپ نے فرمایا وہ زیادہ عقل مند ہے جو موت کو زیادہ یاد کرتا ہو اور اس کی اچھے طریقہ سے تیاری کرتا ہو۔
42792- عن علي قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أي الناس أكيس؟ قلت: الله ورسوله أعلم، قال: إن أكيس الناس أكثرهم للموت ذكرا وأحسنهم له استعدادا."..........".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮০৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کا ذکر
٤٢٧٩٣۔۔۔ حضرت ام درداء عنہا، حضرت ابودرداء سے روایت کرتی ہیں کہ جب وہ دیکھتے کہ کسی میت کی اچھی حالت پر موت ہوتی ہے فرماتے اسے مبارک ہوکاش میں تیری طرح ہوتا تو حضرت ام الدرداء نے ان سے کہا، آپ ایساکیوں کہتے ہیں، انھوں نے فرمایا کیا جانتی ہو کہ آدمی صبح کو مومن ہوگا اور شام کو منافق ، انھوں نے کہا کیسے ؟ تو آپ نے فرمایا اسے پتہ بھی نہیں ہوگا، اور اس کا ایمان سلب کرلیا جائے گا اس لیے اس میں موت پر رشک کررہاہوں بنسبت نماز روزے میں باقی رہنے سے۔ رواہ ابن عساکر۔
42793- عن أم الدرداء أن أبا الدرداء كان إذا رأى الميت قد مات على حالة صالحة قال: هنيئا له، ليتني مثلك! فقالت أم الدرداء له: لم تقول ذلك؟ فقال: هل تعلمين أن الرجل يصبح مؤمنا ويمسي منافقا؟ قالت: وكيف؟ قال: يسلب إيمانه ولا يشعر، لأنا بهذا الموت أعبط مني لهذا بالبقاء في الصلاة والصيام."كر".
তাহকীক: