কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯১৮ টি

হাদীস নং: ৪২৭৪৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " جہاں اللہ تعالیٰ مقدر فرمائے وہیں موت آئے گی۔
42734 :۔۔۔ جب تم میں سے موت کسی زمین میں ہونا ہوتی ہے تو اس کی وہاں کوئی ضرورت پیدا ہوجاتی ہے اس لیے وہ وہاں کا ارادہ کرتا ہے جب وہ اپنے آخری قدم پر پہنچتا ہے تو اس کی روح قبض کرلی جاتی ہے قیامت کے روز زمین کہے گی : یہ وہ امانت ہے جو آپ نے میرے حوالہ کی تھی۔ حاکم عن ابن مسعود۔
42734- إذا كانت ميتة أحدكم بأرض أنيحت له الحاجة فيقصد إليها، فتكون أقصى أثر منه، فتقبض روحه فيها، فتقول الأرض يوم القيامة: هذا ما استودعتني."ك - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৪৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتے اعمال پوچھتے ہیں، لوگ ترکہ :
42735 :۔۔۔ " مردہ مرجاتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں۔ اس نے کیا بھیجا ؟ اور لوگ کہتے ہیں اس نے کیا چھوڑا ؟ بیہقی والدیلمی عن ابوہریرہ ۔ "
42735- إذا مات الميت تقول الملائكة: ما قدم؟ ويقول الناس: ما أخر؟ "هب والديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৪৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتے اعمال پوچھتے ہیں، لوگ ترکہ :
42736 :۔۔۔ " جب بندہ کی روح قبض کرلی جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ کے رحمت والے بندے اس سے یوں ملتے ہیں جیسے لوگ دنیا میں کسی خوشخبری دینے والے سے ملتے ہیں، پھر وہ اس کی طرف سوال کرنے کے لیے متوجہ ہوتے ہیں، فلاں کا کیا ہوا ؟ تو وہ ایک دوسرے سے کہتے ہیں اپنے بھائی کو آرام کرلینے دو کیونکہ وہ دنیا میں مشقت میں تھا چنانچہ وہ پھر اس سے پوچھنے کے لیے متوجہ ہوتے ہیں کہ فلاں کا کیا ہوا ؟ اور فلانی کا کیا بنا ؟ کیا اس کی شادی ہوگئی ؟

یہیں اگر وہ اس سے اس شخص کے متعلق پوچھتے جس کا اس سے پہلے انتقال ہوچکا تھا تو وہ کہتا ہے کہ وہ فوت ہوگیا، تو وہ کہتے انا للہ و انا الیہ راجعون، اسے اس کے ٹھکانے بھڑکتی آگ میں پہنچا دیا گیا، تو کیا ہی برا ٹھکانا ہے اور کیا ہی بری تربیت کرنے والی ہے، پھر ان کے سامنے ان کے اعمال پیش کیے جائیں گے جب وہ کوئی نیکی دیکھتے ہیں تو خوش ہوتے ہیں اور خوشی مناتے ہیں اور کہتے ہیں : اے اللہ ! یہ تیری نعمت تیرے بندے پر ہے اسے پورا کر اور جب کوئی برائی دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں اے اللہ ! اپنے بندہ کی لغزش معاف فرما۔ (ابن المبارک "
42736- إذا قبضت نفس العبد يلقاه أهل الرحمة من عباد الله كما يلقون البشير في الدنيا، فيقبلون عليه ليسألوه: ما فعل فلان؟ فيقول بعضهم لبعض: أنظروا أخاكم حتى يستريح، فإنه كان في كرب فيقبلون عليه فيسألونه: ما فعل فلان؟ ما فعلت فلانة؟ هل تزوجت؟ فإذا سألوه عن الرجل قد مات قبله قال لهم: إنه قد هلك، فيقولون: إنا لله وإنا إليه راجعون، ذهب به إلى أمه الهاوية، فبئست الأم وبئست المربية! فتعرض عليهم أعمالهم، فإذا رأوا حسنا فرحوا واستبشروا وقالوا: اللهم هذه نعمتك على عبدك فأتمها؛ وإن رأوا سوءا قالوا: اللهم! راجع بعبدك."ابن المبارك في الزهد - عن أبي أيوب الأنصاري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৫০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتے اعمال پوچھتے ہیں، لوگ ترکہ :
42737 :۔۔۔ جب کوئی بندہ مرجاتا ہے تو اس کی روح مومنوں کی ارواح سے ملتی ہے۔ تو وہ اس سے کہتی ہیں : فلاں کا کیا ہوا ؟ وہ کہتا ہے کہ وہ مرگیا، تو وہ لوگ کہتے ہیں اسے اس کے ٹھکانے جہنم میں پہنچا دیا گیا، وہ برا ہی ٹھکانا ہے اور بری جگہ ہے تربیت کی۔ حاکم عن الحسن مرسلا۔
42737- إذا مات العبد تلقى روحه أرواح المؤمنين فيقولون له: ما فعل فلان؟ فإذا قال: مات، قالوا: ذهب به إلى أمه الهاوية، فبئست الأم وبئست المربية."ك - عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৫১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتے اعمال پوچھتے ہیں، لوگ ترکہ :
42738 :۔۔۔ " مومن کی روح جب قبض ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ کے رحمت والے بندوں سے ایسی ملتی ہے جیسے دنیا والے کسی خوشخبری دینے والے سے ملتے ہیں وہ کہتے ہیں : اپنے ساتھی کو کچھ دیر سستا لینے دو کیونکہ وہ سخت مشقت میں تھا، پھر اس سے پوچھتے ہیں : فلاں کا کیا ہوا ؟ فلانی نے کیا کیا ؟ کیا اس نے شادی کرلی ؟ پھر جب وہ اس شخص کے متعلق پوچھتے ہیں جس کا اس سے پہلے انتقال ہوچکا ہوتا ہے تو وہ کہتا ہے : کہ یہ بڑے عرصہ کی بات ہے اس کا مجھ سے پہلے انتقال ہوگیا تھا، تو وہ کہتے ہیں انا للہ و انا الیہ رجوعون، اسے اس کے ٹھکانے جہنم میں پہنچا دیا گیا، تو وہ کیا ہی برا ٹھکانا اور کیا ہی بری تربیت گاہ ہے۔ اور تمہارے اعمال تمہارے رشتہ داروں اور عزیز کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں جو آخرت میں ہوتے ہیں اگر کوئی اچھا عمل ہو تو وہ خوش ہوتے اور خوشی مناتے ہیں اور کہتے ہیں : اے اللہ ! یہ تیرا فضل و انعام ہے جسے اس پر پورا فرما اور اسے اسی پر موت دے۔

اور جب برے شخص کا عمل ان کے سامنے پیش ہوتا ہے تو وہ کہتے ہیں : اے اللہ ! اسے نیک عمل کی سوجھا، جس کے ذریعہ تو راضی ہو اور تیری قربت کا ذریعہ ہو۔ طبرانی فی الکبیر عن ابی ایوب۔

کلام : ۔۔۔ الضعیفۃ 864 ۔ "
42738- إن نفس المؤمن إذا قبضت تلقاها من أهل الرحمة من عباد الله كما يلقون البشير من أهل الدنيا فيقولون: أنظروا صاحبكم ليستريح فإنه قد كان في كرب شديد، ثم يسألونه: ماذا فعل فلان؟ وما فعلت فلانة؟ هل تزوجت؟ فإذا سألوه عن الرجل قد مات قبله فيقول: أيهات! قد مات ذاك قبلي، فيقولون: إنا لله وإنا إليه راجعون، ذهب به إلى أمه الهاوية، فبئست الأم وبئست المربية! وإن أعمالكم تعرض على أقاربكم وعشائركم من أهل الآخرة، فإن كان خيرا فرحوا واستبشروا وقالوا: اللهم! هذا فضلك ورحمتك فأتم نعمتك عليه وأمته عليها! ويعرض عليهم عمل المسيء فيقولون: اللهم! ألهمه عملا صالحا وترضى به عنه وتقربه إليك."طب - عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৫২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتے اعمال پوچھتے ہیں، لوگ ترکہ :
42739 :۔۔۔ " اپنے برے اعمال کے ذریعہ اپنے مردوں کو رسوا نہ کرو کیونکہ وہ تمہارے قبروں والے رشتہ داروں کے سامنے پیش ہوتے ہیں۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ )

کلام : ۔۔۔ الاتقان 2304، اسنی المطالب 1690 ۔ "
42739- لا تفضحوا موتاكم بسيئات أعمالكم، فإنها تعرض على أوليائكم من أهل القبور."الديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৫৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتے اعمال پوچھتے ہیں، لوگ ترکہ :
42740 :۔۔۔ " آگاہ رہو دنیا صرف مکھی کے برابر رہ گئی جو اس کی فضا میں گھوم رہی ہے، اپنے ان بھائیوں کے بارے میں جو قبروں میں ہیں اللہ سے ڈرو، اللہ سے ڈرو، کیونکہ تمہارے اعمال ان کے سامنے پیش ہوتے ہیں۔ حاکم عن النعمان بن بشیر۔

کلام : ۔۔۔ الضعیفۃ 443 ۔ "
42740- ألا! إنه لم يبق من الدنيا إلا مثل الذباب تمور في جوها، فالله الله في إخوانكم من أهل القبور! فإن أعمالكم تعرض عليهم."ك - عن النعمان بن بشير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৫৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتے اعمال پوچھتے ہیں، لوگ ترکہ :
42741 :۔۔۔ دنیا کا صرف مکھی جتنا حصہ رہ گیا ہے جو اس کی فضا میں گھوم رہی ہے اور اپنے قبروں والے بھائیوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرو ! کیونکہ تمہارے اعمال ان کے سامنے پیش ہوتے ہیں۔ الحکیم وابن لال عن النعمان بن بشیر۔
42741- إنه لم يبق من الدنيا إلا مثل الذباب تمور في جوها، فالله الله في إخوانكم من أهل القبور! فإن أعمالكم تعرض عليهم."الحكيم وابن لال - عن النعمان بن بشير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৫৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتے اعمال پوچھتے ہیں، لوگ ترکہ :
42742 :۔۔۔ " جب مومن مرجاتا ہے تو اس کے پڑوسیوں میں سے دو شخص یہ کہہ دیں کہ ہمیں تو اس کی بھلائی کا ہی علم ہے اور جب کہ وہ اللہ تعالیٰ کے علم میں اس کے برخلاف ہو تو پھر بھی اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں : میرے بندے کی گواہی میرے بندے کے بارے میں قبول کرلو اور میرے علم کے بارے میں درگزر سے کام لو۔ ابن النجار عن ابوہریرہ ۔ یعنی اگرچہ میں نے تمہیں اس کے برعکس حکم دیا تھا لیکن اب اس طرح کرو۔ "
42742- إذا مات المؤمن وقال رجلان من جيرانه: ما علمنا منه إلا خيرا، وهو في علم الله تعالى على غير ذلك، قال الله تعالى للملائكة: اقبلوا شهادة عبدي في عبدي، وتجاوزوا عن علمي فيه."ابن النجار - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৫৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتے اعمال پوچھتے ہیں، لوگ ترکہ :
42743 :۔۔۔ جو مسلمان اس حال میں مرے کہ اس کے پڑوس کے انتہائی قریبی شخص گواہی دیں کہ ہمیں اس کے بارے صرف بھلائی کا علم ہے تو اللہ فرشتوں سے فرماتے ہیں گواہ رہنا کہ میں نے ان دونوں کی گواہی قبول کرلی اور جس چیز کا انھیں علم نہیں (یعنی مردہ خطائیں) میں نے ان کی بخشش کردی۔ الخطیب عن انس۔
42743- ما من مسلم يموت فيشهد له أربعة أهل أبيات من جيرانه الأدنين أنهم لا يعلمون منه إلا خيرا إلا قال الله: قد قبلت علمكم فيه وغفرت له ما لا تعلمون."حم، ع، حب، ك، حل - هب، ض - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৫৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتے اعمال پوچھتے ہیں، لوگ ترکہ :
42744 :۔۔۔ " جو مسلمان اس حال میں مرے کہ اس کے پڑوس کے انتہائی قریبی شخص گوا ہیں دیں کہ ہمیں اس کے بارے میں صرف بھلائی کا علم ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں : گواہ رہنا کہ میں نے ان دونوں کی گواہی قبول کرلی اور جس چیز کا انھیں علم نہیں (یعنی مردہ کی خطائیں) میں نے ان کی بخشش کردی۔ (الخطیب عن انس) ۔

کلام : ۔۔۔ المتناہیۃ 1494"
42744- ما من مسلم يموت فيشهد له رجلان من جيرانه الأدنين فيقولان: اللهم! لا نعلم إلا خيرا، إلا قال الله لملائكته: اشهدوا أني قد قبلت شهادتهما وغفرت ما لا يعلمان."الخطيب - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৫৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " جس میت کی تین آدمی اچھی گواہی دیں
42745 :۔۔۔ جس مسلمان کی فوتگی پر اس کے قریبی پڑوسیوں میں سے تین آدمی اس کے بارے میں بھلائی کی گواہی دیں، تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میں نے اپنے بندوں کی گواہی ان کے علم کے مطابق قبول کرلی، اور اس میت کے بارے مجھے علم ہے میں نے اسے بخش دیا۔ مسند احمد عن ابوہریرہ ۔ "
42745- ما من عبد مسلم يموت يشهد له ثلاثة أبيات من جيرانه الأدنين بخير إلا قال الله عز وجل: قد قبلت شهادة عبادي على ما علموا، وغفرت له ما أعلم."حم - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৫৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " جس میت کی تین آدمی اچھی گواہی دیں
42746 :۔۔۔ جس مسلمان کے بارے چار مسلمان بھلائی کی گواہی دیں تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا، کسی نے کہا : اگرچہ تین ہوں ؟ آپ نے فرمایا : اگرچہ تین ہوں، کسی نے عرض کیا : اگرچہ دو ہوں ؟ آپ نے فرمایا : اگرچہ دو ہوں۔ مسند احمد، بخاری، نسائی، ابن حبان عن عمر۔
42746- أيما مسلم شهد له أربعة بخير أدخله الله الجنة، قيل أو ثلاثة؟ قال: أو ثلاثة، قيل: أو اثنان؟ قال: أو اثنان."حم، خ، ن، حب - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৬০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " جس میت کی تین آدمی اچھی گواہی دیں
42747 :۔۔۔ جب کسی مومن کی وفات ہوتی ہے تو زمین کے حصے خوش ہوتے ہیں ہر ٹکڑا یہ تمنا کرتا ہے کہ اسے اس میں دفن کیا جائے اور جب کافر مرتا ہے تو زمین تاریک ہوجاتی ہے اور زمین کا ہر ٹکڑا اس شخص کو اپنے ہاں دفن کیے جانے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتا ہے۔ (الدیلمی عن ابن عمر)
42747- إذا مات المؤمن استبشرت له بقاع الأرض، فليس من بقعة إلا وهي تتمنى أن يدفن فيها؛ وإذا مات الكافر أظلمت الأرض، فليس من بقعة إلا وهي تستعيذ بالله أن يدفن فيها."الديلمي عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৬১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " جس میت کی تین آدمی اچھی گواہی دیں
42748 :۔۔۔ جب تم میں سے کسی کا انتقال ہوجاتا ہے تو اس کی قیامت قائم ہوجاتی ہے تو اللہ تعالیٰ کی عبادت ایسے کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو اور ہر گھڑی اس سے مغفرت طلب کرو۔ ابن لال فی مکارم الاخلاق عن انس۔
42748- إذا مات أحدكم فقد قامت قيامته، فاعبدوا الله كأنكم ترونه، واستغفروه كل ساعة. "ابن لال في مكارم الأخلاق -عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৬২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " جس میت کی تین آدمی اچھی گواہی دیں
42749 :۔۔۔ جب نیک شخص کو اس کی (جنازہ کی) چار پائی پر رکھا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے مجھے آگے لے چلو ! اور جب برے شخص کو اس کی چارپائی پر رکھا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے : افسوس ! مجھے کہاں لے جارہے ہو۔ مسند احمد، نسائی عن ابوہریرہ ۔
42749- إذا وضع الرجل الصالح على سريره قال: قدموني، وإذا وضع الرجل السوء على سريره قال: يا ويله! أين تذهبون بي."حم، ن - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৬৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " جس میت کی تین آدمی اچھی گواہی دیں
42750 :۔۔۔ جب مومن کو اس کی چارپائی پر رکھا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے ، ہائے افسوس ! مجھے کہاں لے جا رہے ہو ؟ بیہقی عن ابوہریرہ ۔
42750- إذا وضع المؤمن على سريره قال: يا ويلتاه! أين تذهبون به."ق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৬৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " جس میت کی تین آدمی اچھی گواہی دیں
42751 :۔۔۔ میت (کی روح) اسے غسل دینے والے، کفنائے والے اور قبر میں اتارنے والے کو پہچان رہی ہوتی ہے۔ طبرانی فی الاوسط عن ابی سعید۔
42751- إن الميت ليعلم من يغسله ومن يكفنه ومن يدليه في حفرته."طس - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৬৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " جس میت کی تین آدمی اچھی گواہی دیں
42752 :۔۔۔ مومنوں کی روحیں سبز پرندوں (کی شکل) میں ہوتی ہیں جیسے ذراری۔ ابن النجار عن ابن عمر۔
42752- إن أرواح المؤمنين في طير خضر كالذرار."ابن النجار عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৭৬৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " جس میت کی تین آدمی اچھی گواہی دیں
42753 :۔۔۔ روحیں پرندے ہیں جو درختوں پہ رہتے ہیں جب قیامت کا روز ہوگا تو ہر روح اپنے بدن میں داخل ہوجائے گی۔ (ابن سعد عن ام ھانی الانصاریۃ۔
42753- النسم طير تعلق بالشجر حتى إذا كان يوم القيامة دخلت كل نفس في جسدها."ابن سعد - عن أم هانيء الأنصارية".
tahqiq

তাহকীক: