কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯১৮ টি
হাদীস নং: ৪২৬৮৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " چالیس سال سے زائد عمر والے مسلمان۔
42674 :۔۔۔ یہ بات اللہ تعالیٰ کے ہاں حیاٗ والی ہے کہ وہ اپنے کسی بندے یا بندی کو عذاب دے جنہوں نے اسلام میں لمبی عمر پائی۔ ابن النجار عن انس۔
42674- إن الله يستحيي من عبده وأمته يشيبان في الإسلام أن يعذبهما."ابن النجار - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৮৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " چالیس سال سے زائد عمر والے مسلمان۔
42675 :۔۔۔ جس کا بحالت اسلام ایک بال سفید ہوا تو ہر بال کے بدلے اس کی نیکی لکھی جائے گی اور اس کی ایک برائی مٹائی جائے گی۔ مقاتل بن سلیمان فی کتاب العجائب عن عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ۔
42675- من شاب شيبة في الإسلام كتب له بها حسنة ومحيت عنه بها خطيئة."مقاتل بن سليمان في كتاب العجائب - عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৮৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " چالیس سال سے زائد عمر والے مسلمان۔
42676 :۔۔۔ جس کا اسلام میں کوئی بال سفید ہوا تو وہ قیامت کے دن اس کے لیے نور ہوگا اور جس نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں تیر پھینکا تو اس کی وجہ سے اس کا درجہ بلند کیا جائے گا۔ طبرانی فی الکبیر عن معاذ۔
42676- م ن شاب شيبة في الإسلام كانت له نورا يوم القيامة، ومن رمى بسهم في سبيل الله رفع له به درجة."طب - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৯০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " چالیس سال سے زائد عمر والے مسلمان۔
42677 :۔۔۔ جس کا اسلام میں کوئی بال سفید ہوا تو وہ قیامت کے روز اس کے لیے نور کا سبب ہوگا۔ جس نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں کوئی تیر پھینکا تو گویا اس نے غلام ٓزاد کیا۔ بیہقی عن کعب بن عجرۃ۔
42677- من شاب شيبة في الإسلام كانت له نورا يوم القيامة ومن رمى بسهم في سبيل الله كان كعتق رقبة."ق - عن كعب ابن عجرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৯১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " چالیس سال سے زائد عمر والے مسلمان۔
42678 :۔۔۔ جس کا اسلام میں کوئی بال سفید ہوا تو اس کے لیے ایسا نور ہوگا جس کی روشنی ٓسمان و زمین کے خلا کو روشن کردے گی اور تب تک نہیں بجھے گی یہاں تک کہ وہ اسے اکھیڑ دے اور اسے ایسے کھینچ کر جنت میں داخل کردے گا جیسے اونٹنی کو مہار سے کھینچ کرلے جایا جاتا ہے۔ ابو الشیخ عن ابی الدرداٗ ۔
42678- من شاب شيبة في الإسلام كانت له نورا يضيء ما بين السماء والأرض، ولا يطفأ حتى يلقاها يوم القيامة، وتزمه كما تزم الناقة زمامها حتى تدخله الجنة."أبو الشيخ - عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৯২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " چالیس سال سے زائد عمر والے مسلمان۔
42679 :۔۔۔ جس کا اسلام میں کوئی بال سفید ہوا تو اس کے لیے ایک نیکی ہے اور جس کا اسلام میں کوئی بال سفید ہوا تو اس کے لیے قیامت کے روز نور ہوگا۔ ابن عساکر عن جابر۔
42679- من شاب شيبة في الإسلام كانت له حسنة، ومن شاب في الإسلام شيبة كانت له نورا يوم القيامة."ابن عساكر - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৯৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " اللہ تعالیٰ بوڑھے سے شرماتا ہے۔
42680 :۔۔۔ مجھے جبرائیل نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خبر دی کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : مجھے اپنی عزت و جلال، اپنی وحدانیت اور اپنی بلند شان، اپنی مخلوق پر اپنی فوقیت اور اپنے عرش پر اپنے اقتدار کی قسم ! میں اپنے بندے اور اپنی بندی کو اسلام میں لمبی عمر دوں اور پھر انھیں عذاب دوں ؟ اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رونے لگے، کسی نے کہا، یا رسول اللہ ! آپ کیوں رو رہے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : میں اس شخص پر رو رہا جس سے اللہ تعالیٰ حیا کریں اور وہ اللہ تعالیٰ (کی نافرمانی) سے حیا نہیں کرتا۔ (الخلیلی والرافعی عن انس)
کلام : ۔۔ ج 1 ص 133 ۔ "
کلام : ۔۔ ج 1 ص 133 ۔ "
42680- أخبرني جبريل عن الله تعالى أنه قال: وعزتي وجلالي ووحدانيتي وارتفاع مكاني وفاقة خلقي إلي واستوائي على عرشي! إني لأستحيي من عبدي وأمتي يشيبان في الإسلام ثم أعذبهما. ثم بكى، فقيل: يا رسول الله! ما يبكيك؟ قال: بكيت لمن يستحيي الله منه ولا يستحيي من الله."الخليلي والرافعي - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৯৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " اللہ تعالیٰ بوڑھے سے شرماتا ہے۔
42681 :۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : اے انسان ! سفید بال میرے (پیدا کردہ) نور کا حصہ ہے اور مجھے اس بات سے حیا آتی ہے کہ میں اپنے (پیدا کردہ) نور اپنی آگے کے ذریعہ عذاب دوں، سو (اے انسان) مجھ سے حیا کر۔ ابو الشیخ عن انس۔
42681- يقول الله عز وجل: يا ابن آدم! إن الشيب نور من نوري، وإني أستحيي أن أعذب نوري بناري، فاستحي مني."أبو الشيخ - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৯৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " اللہ تعالیٰ بوڑھے سے شرماتا ہے۔
42682 :۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں اپنے اس بندے اور بندی سے حیا کرتا ہوں جو حالت اسلام میں (اس طرح) بوڑھے ہوں کہ بندہ کی داڑھی اور بندی کے سر کے بال سفید ہوجائیں پھر میں انھیں جہنم کا عذاب دوں۔ ابو یعلی عن انس۔
42682- يقول الله تعالى: إني لأستحيي من عبدي وأمتي يشيبان في الإسلام فتشيب لحية عبدي ورأس أمتي في الإسلام أعذبهما في النار بعد ذلك."ع - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৯৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " اللہ تعالیٰ بوڑھے سے شرماتا ہے۔
42683 :۔۔۔ " اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم ! مجھے اپنی سخاوت اور اپنی مخلوق کی مجھ تک محتاجی کی قسم ! مجھے اپنی بلند شان کی قسم ! مجھے اپنے بندے اور بندی سے حیا آتی ہے جو اسلام کی حالت میں بوڑھے ہوگئے ہون اور میں انھیں عذاب دوں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رونے لگے : کسی نے کہا : یا رسول اللہ ! آپ کیوں رو رہے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : میں اس شخص کی وجہ سے رو رہا ہوں جس سے اللہ تعالیٰ حیا کریں اور وہ اللہ تعالیٰ سے حیا نہ کرے۔ (ابن حبان فی الضعفاء بیہقی فی الزھد وارافعی عن انس، واوردہ ابن الجوزی فی الموضوعات) "
42683- يقول الله تعالى: وعزتي وجلالي وجودي وفاقة خلقي إلي وارتفاعي في عز مكاني! إني لأستحيي من عبدي وأمتي أن يشيبا في الإسلام ثم أعذبهما، ثم بكى، فقيل: يا رسول الله! ما يبكيك: قال: أبكي ممن استحيى الله منه ولا يستحيي من الله."حب في الضعفاء، ق في الزهد، والرافعي - عن أنس؛ وأورده ابن الجوزي في الموضوعات".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৯৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " اللہ تعالیٰ بوڑھے سے شرماتا ہے۔
42684 :۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ! مجھے اس بات سے شرم آتی ہے کہ میرا بندہ اور بندی حالت اسلام میں بوڑھے ہوجائیں اور میں پھر انھیں عذاب دوں میں معاف کرنے میں بہت عظیم ہوں اس سے کہ اپنے بندہ پر پردہ ڈال کر پھر اسے رسوا کروں اور بندہ جب تک مجھ سے مغفرت طلب کرتا رہتا ہے میں اسے معاف کرتا رہتا ہوں۔ ابن ابی الدنیا فی کتاب العمر والحکیم، ابن حبان فی الضعفاء و ابوبکر الشفاعی فی الغیلانیات وابن عساکر، عن انس واوردہ ابن الجوزی فی الموضوعات۔
42684- يقول الله عز وجل: إني لأستحيي من عبدي وأمتي يشيبان في الإسلام ثم أعذبهما بعد ذلك؛ ولأنا أعظم عفوا من أن أستر على عبدي ثم أفضحه، ولا أزال أغفر لعبدي ما استغفرني."ابن أبي الدنيا في كتاب العمر، والحكيم، حب في الضعفاء وأبو بكر الشافعي في الغيلانيات وابن عساكر - عن أنس؛ وأورده ابن الجوزي في الموضوعات".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৯৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " اللہ تعالیٰ بوڑھے سے شرماتا ہے۔
42685 :۔۔۔ تو اس کی نماز کے بعد اس کی نمازیں اور اس کے روزوں کے بعد اس کے روزے اور اس کے اعمال بعد اس کے اعمال، ان دونوں کے درمیان اتنا ہی فرق ہے جتنا آسمان و زمین کے درمیان ہے۔ ابوداؤد طیالسی، مسند احمد، ابو داؤد، نسائی، بیہقی عن عبید بن خالس اسلمی سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو آدمیون کے درمیان رشتہ مواخات قائم کیا ان میں سے ایک شہید ہوگیا اور دوسرا اس کے بعد کسی جمعہ فوت ہوا، تو ہم لوگ کہنے لگے : اے اللہ ! اسے اپنے ساتھی کے ساتھ ملا دے تو اس پر رسول اللہ نے یہ ارشاد فرمایا۔
42685- فأين صلاته بعد صلاته، وصومه بعد صومه، وعمله بعد عمله! إن بينهما كما بين السماء والأرض."ط، حم ، د، ن، طب، ق - عن عبيد بن خالد السلمي قال: آخى رسول الله صلى الله عليه وسلم بين رجلين فقتل أحدهما ومات الآخر بعده بجمعة فقلنا: اللهم ألحقه بصاحبه! قال رسول الله صلى الله عليه وسلم - فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৯৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " فصل ثانی۔۔۔ کتاب الموت سے ملحقہ امور اور متفقرقات
42686 :۔۔۔ یا تو راحت پانے والا ہے یا اس سے (لوگوں کو) راحت ملے گی مومن بندہ دنیا کی مشقتوں اور تکلیفوں سے اللہ تعالیٰ کی ترحمت میں جا کر آرام و راحت پاتا ہے اور فاجر شخص سے لوگ، شہر درخت اور جانور راحت پاتے ہیں۔ (مسند احمد، بیہقی، نسائی عن ابی قتادۃ) "
42686- مستريح ومستراح منه، والعبد المؤمن يستريح من نصب الدنيا وأذاها إلى رحمة الله تعالى، والعبد الفاجر يستريح منه العباد والبلاد والشجر والدواب."حم، ق، ن - عن أبي قتادة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭০০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " فصل ثانی۔۔۔ کتاب الموت سے ملحقہ امور اور متفقرقات
42687 :۔۔۔ میت کے پیچھے تین چیزیں جاتی ہیں، اس کے اہل و عیال، اس کا مال اور اس کا عمل، تو ان میں سے دو تو واپس آجاتے ہیں جب کہ ایک باقی رہ جاتا ہے، اس کے اہل و عیال اور مال تو واپس آجاتے ہیں اس کا عمل باقی رہ جاتا ہے۔ مسند احمد، بخاری، ترمذی، نسائی، عن انس۔
42687- يتبع الميت ثلاثة: أهله وماله وعمله، فيرجع اثنان ويبقى واحد، فيرجع أهله وماله، ويبقى عمله."حم، ق "، ت، ن - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭০১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " فصل ثانی۔۔۔ کتاب الموت سے ملحقہ امور اور متفقرقات
42688 :۔۔۔ مومنین کی ارواح جنت کے سبز پرندوں کے پیٹوں میں ہوتی ہیں جو جنتی درختوں پر ہوتے ہیں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز انھیں ان کے جسموں کی طرف واپس کرے گا۔ طبرانی فی الکبیر عن کعب بن مالک و ام مبشر۔
42688- أرواح المؤمنين في أجواف طير خضر تعلق في شجر الجنة حتى يردها الله تعالى إلى أجسادهم يوم القيامة."طب - عن كعب بن مالك وأم مبشر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭০২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " فصل ثانی۔۔۔ کتاب الموت سے ملحقہ امور اور متفقرقات
42689 :۔۔۔ " مومنوں کی روحیں ساتویں آسمان پر ہوتی ہیں وہ جنت میں اپنے ٹھکانوں کو دیکھتی ہیں۔ فردوس عن ابوہریرہ ۔
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 1384 ۔ الضعیفۃ 2151 ۔ "
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 1384 ۔ الضعیفۃ 2151 ۔ "
42689- إن أرواح المؤمنين في السماء السابعة ينظرون إلى منازلهم في الجنة."فر - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭০৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " فصل ثانی۔۔۔ کتاب الموت سے ملحقہ امور اور متفقرقات
42690 :۔۔۔ مومنوں کی روحیں (گویا) سبز پرندے ہیں جو جنتی درختوں سے منسلک ہوتے ہیں۔ ابن ماجہ عن ام مبشر بنت البراء بن معروف و کعب بن مالک۔
42690- إن أرواح المؤمنين طير خضر تعلق بشجر الجنة "هـ - عن أم بشر بنت البراء بن معرور وكعب بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭০৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " فصل ثانی۔۔۔ کتاب الموت سے ملحقہ امور اور متفقرقات
42691 :۔۔۔ مومن کی روح تو جنت کے درخت کا پرندہ ہے (وہ اسی طرح رہے گی) یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اسے اٹھائے۔ مالک، مسند احمد، نسائی، ابن ماجۃ، ابن حباب عن کعب بن مالک۔
42691- إنما نسمة المؤمن طائر تعلق في شجر الجنة حتى يبعثه الله إلى جسده يوم يبعث."مالك "، حم، ن، هـ -ن حب - عن كعب بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭০৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " فصل ثانی۔۔۔ کتاب الموت سے ملحقہ امور اور متفقرقات
42692 :۔۔۔ روحیں ایسے پرندے ہوجاتی ہیں جو درختوں پر بیٹھتے ہیں پھر جب قیامت کا دن ہوگا، تو ہر روح اپنے بدن میں چلی جائے گی۔ طبرانی فی الکبیر عن ام ہانی۔
42692- يكون النسم طيرا تعلق بالشجر، حتى إذا كان يوم القيامة دخلت كل نفس في جسدها."طب - عن أم هانئ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭০৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " فصل ثانی۔۔۔ کتاب الموت سے ملحقہ امور اور متفقرقات
42693 :۔۔۔ " جتنا گناہ زندہ شخص کی ہڈی توڑنے کا ہے اتنا ہی مردہ کی ہڈی توڑنے کا ہے۔ ابن ماجۃ عن ام سلمۃ۔
کلام : ۔۔۔ الاتقان 1304 ۔ حسن الاثر 303 ۔ ضعیف الجامع 356 ۔ اسی حدیث کے پیش نظر وہ لوگ آگاہ رہیں جو ڈاکٹری کا کورس کرنے کے دوران بعض لاوارث لاشوں کے ڈھانچوں کو استعمال کرتے ہیں۔ "
کلام : ۔۔۔ الاتقان 1304 ۔ حسن الاثر 303 ۔ ضعیف الجامع 356 ۔ اسی حدیث کے پیش نظر وہ لوگ آگاہ رہیں جو ڈاکٹری کا کورس کرنے کے دوران بعض لاوارث لاشوں کے ڈھانچوں کو استعمال کرتے ہیں۔ "
42693- كسر عظم الميت ككسر الحي في الإثم."هـ عن أم سلمة".
তাহকীক: