কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯১৮ টি
হাদীস নং: ৪২৬৪৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " باب چہارم۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔ کتاب کے لاحقے، اس کی دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔
42634 :۔۔۔ " اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میرا بندہ جب چالیس سال کی عمر تک پہنچ جاتا ہے تو میں اسے تین طرح کے مصائب سے عافیت دے دیتا ہوں، جنون برص اور کوڑھ سے، اور پچاس سال کا ہوجاتا ہے تو اس سے آسان حساب لیتا ہوں، اور جب ساٹھ سال کی عمر کا ہوجاتا ہے تو انابت و رجوع کو اس کا محبوب (عمل) بنا دیتا ہوں، اور جب ستر سال کی عمر میں داخل ہوتا ہے تو فرشتے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں۔ اور جب اسی سال کا ہوتا ہے تو میں اس کی نیکیاں لکھ لیتا اور اس کی برائیاں ختم کردیتا ہوں، اور جب نوے سال کا ہوتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں (یہ) اللہ تعالیٰ کی زمین میں اس کا قیدہ ہے، پس اس کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیے جاتے ہیں اور اس کے گھر والوں کے بارے میں اس شفاعت قبول کی جاتی ہے۔ (الحکیم عن عثمان)
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 4043 ۔ المغیر 104"
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 4043 ۔ المغیر 104"
42634- قال تعالى: إذا بلغ عبدي أربعين سنة عافيته من البلايا الثلاث: من الجنون والبرص والجذام، وإذا بلغ خمسين سنة حاسبته حسابا يسيرا، فإذا بلغ ستين سنة حببت إليه الإنابة، وإذا بلغ سبعين سنة أحبته الملائكة، وإذا بلغ ثمانين سنة كتبت حسناته وألقيت سيئاته، وإذا بلغ تسعين سنة، قالت الملائكة: أسير الله في أرضه! فغفر له ما تقدم من ذنبه وما تأخر، ويشفع في أهله."الحكيم - عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৪৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " باب چہارم۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔ کتاب کے لاحقے، اس کی دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔
42635 :۔۔۔ " جب بھی مسلمان کی عمر بڑھتی ہے تو یہ اس کے لیے بہتر ہے۔ طبرانی فی الکبیر عن عوف ابن مالک۔
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 4262"
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 4262"
42635- كلما طال عمر المسلم كان له خير."طب - عن عوف ابن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৪৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " باب چہارم۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔ کتاب کے لاحقے، اس کی دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔
42636 :۔۔۔ کیا یہ شخص اس (فوت ہونے والے) کے بعد ایک سال تک (زندہ) نہیں رہا یوں اس نے رمضان (کا مہینہ) پایا اور اس کے روزے رکھے اور سال میں اتنی نمازیں اور اتنے سجدے کیے، تو ان دونوں کے درمیان (اجر کا) اتنا ہی فرق ہے جتنا مشرق و مغرب کے مابین ہے۔ ابن ماجۃ، ابن حبان، بیہقی فی السنن عن طلحۃ۔
42636- أليس قد مكث هذا بعده سنة فأدرك رمضان فصامه وصلى كذا وكذا سجدة في السنة، فلما بينهما أبعد مما بين السماء والأرض."هـ، حب، هق - عن طلحة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৫০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " باب چہارم۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔ کتاب کے لاحقے، اس کی دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔
42637 :۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی کسی عمر رسیدہ مومن سے افضل نہیں، اس کی تکبیر ، تحمید اور تہلیل کی وجہ سے۔ مسند احمد عن طلحۃ۔
42637- ليس أحد أفضل عند الله من مؤمن يعمر في الإسلام، لتكبيره وتحميده وتسبيحه وتهليله."حم - عن طلحة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৫১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " باب چہارم۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔ کتاب کے لاحقے، اس کی دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔
42638 :۔۔۔ " اللہ تعالیٰ اسی سالہ (لوگوں) کو پسند کرتا ہے۔ ابن عساکر عن ابن عمر۔
کلام : ضعیف الجامع 1695"
کلام : ضعیف الجامع 1695"
42638- إن الله تعالى يحب أبناء الثمانين."ابن عساكر - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৫২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " باب چہارم۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔ کتاب کے لاحقے، اس کی دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔
42639 :۔۔۔ " اللہ تعالیٰ ستر سالہ (لوگوں) کو پسند کرتا اور اسی سالہ (لوگوں) سے حیا کرتا ہے۔ حلیۃ الاولیاء عن علی۔
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 1696"
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 1696"
42639- إن الله تعالى يحب أبناء السبعين ويستحيي من أبناء الثمانين."حل - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৫৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " باب چہارم۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔ کتاب کے لاحقے، اس کی دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔
42640 :۔۔۔ جس مسلمان کا اسلام (کی حالت) میں ایک بال سفید ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلہ ایک نیکی لکھتا اور اس کی ایک برائی دور کرتا ہے۔ ابوداؤد عن ابن عمرو۔
42640- ما من مسلم يشيب شيبة في الإسلام إلا كتب الله له بها حسنه وحط عنه بها خطيئة."د - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৫৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " مومن کے بال سفید ہونا نور ہے :
42641 :۔۔۔ جس کا اسلام میں ایک بال سفید ہوا تو قیامت کے روز اس کے لیے نور ہوگا۔ ترمذی نسائی عن کعب بن مرۃ۔
کلام : ۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ 5370 ۔ "
کلام : ۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ 5370 ۔ "
42641- من شاب شيبة في الإسلام كانت له نورا يوم القيامة."ت "، ن - عن كعب بن مرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৫৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " مومن کے بال سفید ہونا نور ہے :
42642 :۔۔۔ جس کا اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک بال سفید ہوا تو قیامت کے روز اس کے لیے نور ہوگا۔ مسند احمد، ترمذی، نسائی، ابن حبان عن عمرو بن عبسۃ۔
42642- من شاب شيبة في سبيل الله كانت له نورا يوم القيامة."حم "، ت، ن، حب - عن عمرو بن عنبسة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৫৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " مومن کے بال سفید ہونا نور ہے :
42643 :۔۔۔ " قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے ہاں عمر رسیدہ مومن سب سے افضل ہوگا۔ فردوس عن جابر۔
کلام : ضعیف الجامع 1041 ۔ "
کلام : ضعیف الجامع 1041 ۔ "
42643- أفضل الناس عند الله يوم القيامة المؤمن المعمر."فر - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৫৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " مومن کے بال سفید ہونا نور ہے :
42644 :۔۔۔ اللہ تعالیٰ سفید بال دانے (بوڑھے) سے حیا کرتا ہے جب وہ درست و سنت کو تھامنے والا ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ سے کسی چیز کا سوال کرے اور اللہ تعالیٰ اسے نہ دے۔ (ابن النجار عن انس)
42644- إن الله يستحيى من ذي الشيبة إذا كان مسددا لزوما للسنة أن يسأله فلا يعطيه."ابن النجار - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৫৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " مومن کے بال سفید ہونا نور ہے :
42645 :۔۔۔ تم میں سے کوئی بھی موت کی تمنا نہ کرے، اگرچہ وہ نیکوکار ہو کیونکہ ہوسکتا ہے اس کی عمر بڑھ جائے اور اگرچہ گناہ گار ہو اس واسطے کہ ہوسکتا ہے اسے توبہ کی توفیق مل جائے۔ مسند احمد، بخاری، نسائی عن ابوہریرہ ۔
42645- لا يتمنى أحدكم الموت! إما محسنا فلعله يزداد، وإما مسيئا فلعله يستعتب."حم، خ، ن - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৫৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " مومن کے بال سفید ہونا نور ہے :
42646 :۔۔۔ " اللہ تعالیٰ کی عبادت میں لمبی عمر (پانا) سعادت ہی سعادت ہے۔ (القضاعی فردوس، عن ابن عمیر)
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 3344 ۔ الضعیفۃ 2407 ۔ "
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 3344 ۔ الضعیفۃ 2407 ۔ "
42646- السعادة كل السعادة طول العمر في طاعة الله."القضاعي، فر - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৬০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " مومن کے بال سفید ہونا نور ہے :
42647 :۔۔۔ جن لوگوں کی عمریں دراز اور اعمال اچھے ہوں وہ تمہارے بہترین لوگ ہیں۔ حاکم عن جابر۔
42647- خياركم أطولكم أعمارا وأحسنكم أعمالا."ك - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৬১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " مومن کے بال سفید ہونا نور ہے :
42648 :۔۔۔ لوگوں میں کا بہترین شخص ہے وہ جس کی عمر دراز اور عمل اچھا ہو۔ مسند احمد، ترمذی عن عبداللہ بن یسر۔
42648- خير الناس من طال عمره وحسن عمله."حم، ت " - عن عبد الله بن بسر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৬২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " مومن کے بال سفید ہونا نور ہے :
42649 :۔۔۔ لوگوں میں سے بہترین شخص ہے وہ ہے جس کی عمر لمبی اور عمل اچھا ہو۔ مسند احمد، ترمذی حاکم عن ابی بکرۃ۔
42649- خير الناس من طال عمره وحسن عمله، وشر الناس من طال عمره وساء عمله."حم، ت "، ك - عن أبي بكرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৬৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " مومن کے بال سفید ہونا نور ہے :
42650 :۔۔۔ " اس شخص کے لیے خوشخبری ہے جس کی عمر طویل اور اس کا عمل اور اس کا عمل اچھا ہو۔ طبرانی فی الکبیر حلیۃ الاولیاء عن عبداللہ بن یسر۔
کلام : ۔۔۔ تذکرۃ الموضوعات 200 ۔ "
کلام : ۔۔۔ تذکرۃ الموضوعات 200 ۔ "
42650- طوبى لمن طال عمره وحسن عمله."طب، حل - عن عبد الله بن بسر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৬৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " مومن کے بال سفید ہونا نور ہے :
42651 :۔۔۔ " اللہ تعالیٰ کی فرمان بردار میں لمبی عمر سعادت مندی ہے سعادت مندی ہے۔ خطیب عن المطلب عن ابیہ۔
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 200 ۔ الشذرۃ 573 ۔ "
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 200 ۔ الشذرۃ 573 ۔ "
42651- إن السعادة كل السعادة طول العمر في طاعة الل هـ."خط - عن المطلب عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৬৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاکمال :
42652 :۔۔۔ کیا میں تمہیں تمہارے اچھے لوگ نہ بتاؤ ! تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں جن کی عمریں دراز اور اعمال اچھے ہوں۔
عبد بن حمید و ابن زنجویہ، حاکم عن جابر، ابن زنجویہ بیہقی عن ابوہریرہ ۔ "
عبد بن حمید و ابن زنجویہ، حاکم عن جابر، ابن زنجویہ بیہقی عن ابوہریرہ ۔ "
42652- ألا أخبركم بخياركم! خياركم أطولكم أعمارا وأحسنكم أعمالا."عبد وابن حميد وابن زنجويه، ك - عن جابر؛ ابن زنجويه، ق - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬৬৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاکمال :
42653 :۔۔۔ کیا تمہیں تمہارے برے لوگوں میں سے اچھے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں جن کی عمریں لمبی اور اعمال سب سے اچھے ہوں۔ حاکم ، بیہقی عن جابر۔
42653- ألا أنبئكم بخياركم من شراركم! خياركم أطولكم أعمارا وأحسنكم أعمالا."ك، ق - عن جابر".
তাহকীক: