কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯১৮ টি

হাদীস নং: ৪২৬২৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم۔۔۔ تعزیت
42614 " جو اللہ تعالیٰ کا تھا وہ اس نے لے لیا اور جو اس نے دیا وہ بھی اسی کا ہے اور ہر چیز اس کے ہاں ایک مقرر وقت تک ہے۔

مسند احمد، بیہقی ، ابو داؤد، نسائی، ابن ماجۃ عن اسامۃ بن زید۔ "
42614- إن لله ما أخذ وله ما أعطى، وكل شيء عنده بأجل مسمى."حم، ق، د، ن، هـ - عن أسامة بن زيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬২৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم۔۔۔ تعزیت
42615 " جو مسلمان بھی اپنے کسی بھائی کی تعزیت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے روز شرافت کے کپڑے پہنائے گا۔ (ابن ماجۃ عن عمرو بن حزم)

کلام : ۔۔۔ تذکرۃ الموضوعات 217، الضعیفۃ 610"
42615- ما من مؤمن يعزي أخاه بمصيبة إلا كساه الله من حلل الكرامة يوم القيامة."هـ - " عن عمرو بن حزم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬২৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت والوں کے لیے کھانا تیار کرنا :
42616 " جعفر کے گھر والوں کے لیے کھانا تیار کرو کیونکہ انھیں ایسی مصیبت پہنچی جس نے انھیں کھانے سے غافل کردیا ہے۔ (مسند احمد، ابو داؤد، ترمذی، ابن ماجۃ، حاکم عن عبداللہ بن جعفر۔

کلام : اسنی المطالب 202، ذخیرۃ الحفاظ 532 ۔ "
42616- اصنعوا لآل جعفر طعاما، فإنه قد أتاهم ما شغلهم."حم، د، ت، هـ, ك - عن عبد الله بن جعفر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬৩০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت والوں کے لیے کھانا تیار کرنا :
42617 جعفر کے گھر والے اپنی میت کے کام میں مشغول ہیں تو ان کے لیے کھانا تیار کرو۔ ابن ماجۃ عن اسماء بنت عمیس۔
42617- إن آل جعفر شغلوا بشأن ميتهم، فاصنعوا لهم طعاما."هـ عن أسماء بنت عميس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬৩১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت والوں کے لیے کھانا تیار کرنا :
42618 " (ام سلمہ ! ) کہو ! اے اللہ ! میری اور اس کی بخشش فرما اور مجھے اس سے اچھا بدل عطا فرما۔ (مسلم، ابوداؤد ترمذی، ابن ماجۃ، نسائی عن ام سلمہ)

تشریح : ۔۔۔ یہ شرعی طریقہ ہے کہ اڑوس پڑوس یا رشتہ داروں کو چاہیے کہ وہ ماتمی گھر والوں کے لیے کھانے کا بند و بست کردیں، اسی لیے میت کے گھر سے کھانا کھانا جائز نہیں کہ اس میں یہی کراہت ہے کہ میت والوں کو اپنی مصیبت پڑی ہوتی ہے اوپر سے آنے والوں کے لیے کھانے کا بند و بست کرنا "" یک نہ شد دو شد "" کا مصداق ہے دور سے آنے والے مہمانوں کو چاہیے کہ وہ قریبی ہوٹل سے کھالیں، یا اگر میت کے کسی اور عزیز نے کھانے کا انتظام کیا ہے تو بہتر ونہ بچنا افضل ہے۔ "
42618- قولي: اللهم اغفر لي وله، وأعقبني منه عقبى حسنة."م، - عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬৩২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاکمال
42619 کیا تمہیں یہ بات پسند ہے کہ تیرا بہت اچھا بچہ ہوتا جو سب سے زیادہ عقلمند ہوتا ؟ کیا تمہیں یہ بات پسند ہے کہ تیرا بیٹا سب سے زیادہ جرات مند ہوتا ؟ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ تمہارا بیٹا سب بوڑھوں سے افضل اور سب کا سردار ہوتا ؟ یا یہ کہ تجھے کہا جائے اس چیز کے ثواب بدلہ جنت میں چلے جاؤ جو ہم نے تجھ سے لی۔ کہ ایک شخص کا بیٹا فوت ہوگیا تو اس کے والد نے اس پر غم کا اظہار کیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ قال ابن مندہ ھذا حدیث غریب وقال ابن السکن تفرد بہ ابن لہیعۃ، ھو ضعیف و قال البغوی لم یر و حوشب غیر ھذا الحدیث۔ "
42619- أتحب لو أن عندك ابنك كأحسن الصبيان وأكيسه أتحب لو أن عندك ابنك كأجرا الصبيان جرأة؟ أتحب لو أن عندك ابنك كهلا كأفضل الكهول وأسراه! أو يقال لك: ادخل الجنة بثواب ما قد أخذنا منك."حم والبغوي وابن قانع وابن منده وابن عساكر - عن حوشب أن رجلا توفي ابنه فوجد عليه أبوه فقال النبي صلى الله عليه وسلم - فذكره؛ قال ابن منده: هذا حديث غريب، وقال ابن السكن: تفرد به ابن لهيعة وهو ضعيف، وقال البغوي: لم يرو حوشب غير هذا الحديث".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬৩৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاکمال
42620 اے اللہ ! اس کے غم کو دلاسا دے اس کی مصیبت سے جو کمی ہوئی اسے پورا کر، اور اسے اس کے بدلہ بھلائی عطا کر۔ (ابن سعد عن ضمرۃ بن حبیب مرسلا)
42620- اللهم! عز حزنها، واجبر مصيبتها، وابدلها بها خيرا منها."ابن سعد - عن ضمرة بن حبيب مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬৩৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاکمال
42621 محمد رسول اللہ کی جانب سے معاذ بن جبل کی طرف، تم پر سلام ہو، میں تمہارے سامنے اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں دعا وسلام کے بعد عرض احوال یہ ہے کہ تمہارا فلاں بیٹا، فلاں دن فوت ہوگیا اللہ تعالیٰ تمہارے اجر کو بڑھائے، اور تجھے صبر کا امام کرے اور مصیبت پر صبر کی توفیق دے اور آسائش پر شکر کرنا عطا کرے، ہماری جانیں ہمارے مال اور ہمارے اہل و عیال اللہ تعالیٰ کا بہترین عطیہ ہیں، اور اس کی وہ مانگی ہوئی وہ چیزیں ہیں جو (ہمارے پاس) امانت ہیں۔ اور اس وقت ہم پر اس کا حق یہ ہے کہ جب ہمیں آزمائے تو صبر سے کام لیا جائے تم پر اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اور اچھی تعزیت لازم ہے کیونکہ غم کسی میت واپس نہیں کرسکتا اور نہ کسی وقت کو ٹال سکتا ہے اور افسوس بندوں پر آنے والے مصائب کو روک سکتا ہے۔ (الخطیب عن ابن عباس، واوردہ ابن الجوزی فی الموضوعات)
42621- من محمد رسول الله إلى معاذ بن جبل، سلام عليكم إني أحمد إليك الله الذي لا إله إلا هو، أما بعد فإن ابنك فلان قد توفي في يوم كذا وكذا فأعظم الله لك الأجر، وألهمك الصبر ورزقك الصبر عند البلاء، والشكر عند الرخاء! أنفسنا وأموالنا وأهلونا من مواهب الله الهنيئة، وعواريه المستودعة، يمتعنا بها إلى أجل معدود، ويقضيها لوقت معلوم، وحقه علينا هناك إذا أبلانا الصبر؛ فعليك بتقوى الله وحسن العزاء! فإن الحزن لا يرد ميتا ولا يؤخر أجلا، وإن الأسف لا يرد ما هو نازل بالعباد. "الخطيب - عن ابن عباس، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬৩৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاکمال
42622 جو کچھ اللہ نے لیا وہ اسی کا تھا اور جو باقی رکھا وہ بھی اسی کا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن الولید بن ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف عن ابیہ عن جدہ)
42622- لله ما أخذ ولله ما أبقى."طب عن الوليد بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬৩৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاکمال
42623 جس نے کسی مسلمان کی فوتگی کا سنا اور اس کے لیے دعائے خیر کی تو اللہ تعالیٰ اس کی جتنے لوگوں نے عیادت اور جتنے اس کے جنازہ کے ساتھ چلے ہوں گے ان کے برابر اسے ثواب ملے گا (دار قطنی فی الافراد ابن النجار عن ابن عمر۔
42623- من سمع بموت مسلم فدعا له بخير كتب الله تعالى له أجر من عاده وشيعه ميتا."قط في الأفراد وابن النجار - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬৩৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاکمال
42624 " جس نے اپنے کسی مومن بھائی کی اس کی مصیبت میں تعزیت کی تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے روز ایسا سبز جوڑا پہنائے گا جس سے وہ زیبائش کرے گا، کسی نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! وہ اس سے کیا زیبائش کرے گا ؟ آپ نے فرمایا : لوگ اس پر رشک کریں۔ (حاکم فی تاریخہ والخطیب ابن عساکر عن انس)

کلام : ۔۔۔ الوضع فی الحدیث ج 2 ص 491، 500) "
42624- من عزى أخاه المؤمن في مصيبته كساه الله حلة خضراء يحبر بها يوم القيامة، قيل: يا رسول الله! ما يحبر بها؟ قال: يغبط بها."ك في تاريخه والخطيب ابن عساكر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬৩৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاکمال
42625 جس نے کسی غمزدہ کو تسلی دی، تو اللہ تعالیٰ اسے تقوی کا لباس پہنائے گا، اور دوسری ارواح کے ساتھ اس کی روح پر رحمت نازل کرے گا اور جس نے کسی میت کو کفن (خرید کر) پہنایا تو اللہ تعالیٰ اسے ریشمی لباس پہنائے گا۔ (ابو الشیخ عن جابر، وفیہ الخلیل بن مرۃ)
42625- من عزى حزينا ألبسه الله عز وجل لباس التقوى، وصلى على روحه في الأرواح، ومن كفن ميتا كساه الله من السندس."أبو الشيخ - عن جابر؛ وفيه الخليل بن مرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬৩৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاکمال
42626 جس نے مصیبت زدہ کی تعزیت کی تو اسے جنت میں چادر پہنائی جائے گی۔ بیہقی فی الشعب عن ابی برزۃ۔
42626- من عزى ثكلى كسي بردا من الجنة."هب - عن أبي برزة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬৪০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاکمال
42627 ":۔۔۔ جس نے کسی مصیبت زدہ کی تعزیت کی تو اسے جنت میں چادر پہنائی جائے گی۔ ترمذی وضعفہ ابو یعلی عن ابوہریرہ ۔

کلام : ۔۔ ضعیف الترمذی 183، ضعیف الجامع 5695 ۔ "
42627- من عزى ثكلى كسي بردا في الجنة."ت "- وضعفه، ع - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬৪১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاکمال
42628 :۔۔۔ تعزیت ایک مرتبہ ہے۔ (یعنی کم از کم) (الدیلمی عن عثمان
42628- التعزية مرة."الديلمي - عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬৪২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاکمال
42629 :۔۔۔ جعفر کے گھرانے کے لیے کھانا بنانے سے غافل نہ ہونا کیونکہ وہ اپنی میت کی وجہ سے مشغول ہیں۔ مسند احمد۔ عن اسماء بنت عمیس۔
42629- لا تغفلوا آل جعفر من أن تصنعوا لهم طعاما، فإنهم قد شغلوا بأمر صاحبهم."حم - عن أسماء بنت عميس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬৪৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاکمال
42630 :۔۔۔ " جعفر کے گھرانے کے لی کھانا بناؤ کیونکہ ان پر ایسی مصیبت ہے جس نے انھیں مشغول کردیا (ابو داؤد طیالسی، مسند احمد ترمذی حسن صحیح، طبرانی فی الکبیر، بیہقی، ضیاء عن عبداللہ بن جعفر فرماتے ہیں کہ جب حضرت جعفر (رض) کی شہادت کی خبر آئی تو آپ نے فرمایا۔

کلام : ۔۔۔ اسنی المطالب : 202 ۔ ذخیرۃ الحفاظ 532 ۔ "
42630- اصنعوا لآل جعفر طعاما، فإنه قد أتاهم ما شغلهم."ط، حم، د، ت: حسن صحيح؛ طب، ق، ض - عن عبد الله بن جعفر قال: لما جاء نعى جعفر قال - رسول الله صلى الله عليه وسلم - فذكره" مر عزوه برقم "42616".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬৪৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " باب چہارم۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔ کتاب کے لاحقے، اس کی دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔
42631 :۔۔۔ میں نے اللہ تعالیٰ سے اپنی امت کے چالیس سالہ لوگوں کے بارے میں (بخشش کا ) سوال کیا، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اے محمد ! میں نے ان کی مغفرت کردی، میں نے عرض کیا، پچاس سالہ کی ؟ فرمایا : میں نے ان کی بخشش بھی کردی، میں نے عرض کیا، ساٹھ سالہ ؟ فرمایا : میں نے انھیں بھی بخش دیا، میں نے عرض کیا : اور ستر سالہ ؟ فرمایا : اے محمد ! مجھے اپنے بندہ سے حیا آتی ہے کہ میں اسے ستر سال کی عمر دوں اور وہ میری عبادت کرتا ہو میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتا اور پھر میں اسے جہنم کا عذاب دوں، رہے کئی سالوں والے (جیسے) اسی سالہ اور نوے سالہ لوگ تو میں قیامت کے روز ان سے کہوں گا : جن لوگوں کو تم چاہتے ہو انھیں جنت میں ساتھ لے جاؤ۔ (ابو الشیخ عن عائشۃ)

کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 3217"
42631- سألت الله في أبناء الأربعين من أمتي، فقال: يا محمد! قد غفرت لهم، قلت: وأبناء الخمسين! قال: إني قد غفرت لهم، قلت: فأبناء الستين! قال: قد غفرت لهم، قلت: فأبناء السبعين! قال: يا محمد! إني لأستحيي من عبدي أن أعمره سبعين سنة يعبدني لا يشرك بي شيئا أن أعذبه بالنار، فأما أبناء الأحقاب أبناء الثمانين والتسعين فإني واقف يوم القيامة فقائل لهم: أدخلوا من أحببتم الجنة من الناس."أبو الشيخ - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬৪৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " باب چہارم۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔ کتاب کے لاحقے، اس کی دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔
42632 :۔۔۔ " بوڑھا شخص (اطاعت و تعظیم میں) اپنے گھر والوں میں ایسے ہے جیسے نبی اپنی امت میں۔ الخلیلی فی مشیختہ وابن النجار عن ابی رافع۔

کلام : ۔۔۔ الکشف الالٰہی 484 ۔ "
42632- الشيخ في أهله كالنبي في أمته."الخليلي في مشيخته وابن النجار - عن أبي رافع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৬৪৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " باب چہارم۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔ کتاب کے لاحقے، اس کی دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ لمبی عمر کی فضیلت۔
42633 :۔۔۔ " بوڑھا شخص اپنے گھر میں ایسا ہے جیسے نبی اپنی امت میں۔ ابن حبان فی الضعفاء والشیرازی فی الالقاب عن ابن عمر۔۔

کلام : ۔۔۔ الاسرار المرفوعۃ 253، ترتیب الموضوعات 83 ۔ "
42633- الشيخ في بيته كالنبي في قومه."حب في الضعفاء والشيرازي في الألقاب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক: