কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯১৮ টি

হাদীস নং: ৪২৫৬৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ زیارت قبور
42554: ۔۔۔ میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا سو قبروں کی زیارت کیا کرو کیونکہ وہ دنیا سے بےرغبت کرتی اور آخرت یاد دلاتی ہیں۔ ابن ماجہ عن ابن مسعود۔

کلام : ۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ 343، ضعیف الجامع 24779 ۔
42554- كنت نهيتكم عن زيارة القبور، فزوروا القبور، فإنها تزهد في الدنيا وتذكر الآخرة."هـ - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৬৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ زیارت قبور
42555: ۔۔۔ میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے روکا تھا سو ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ ان سے دل نرم ہوتا، آنسو بہتے آخرت یاد آتی ہے اور نامناسب بات نہ کہا کرو۔ حاکم عن انس۔
42555- كنت نهيتكم عن زيارة القبور، ألا! فزوروها فإنها ترق القلب وتدمع العين وتذكر الآخرة، ولا تقولوا هجرا."ك - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৬৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ زیارت قبور
42556: ۔۔۔ جو شخص کسی ایسے شخص کی قبر کے قریب سے گزرتا ہے جسے وہ دنیا میں پہچانتا تھا اسے سلام کرے تو وہ (مردہ) اسے پہچان لے گا اور اسے سلام کا جواب دے گا۔ خطیب و ابن عساکر عن ابوہریرہ ۔ یعنی مردے کی روح کو من جانب اللہ اطلاع دی جاتی ہے تو وہ بھی آگے سلام بھیجتا ہے جیسے عموماً دور بیٹھے لوگوں کے ساتھ ایسا کیا جاتا ہے۔
42556- ما من عبد يمر بقبر رجل كان يعرفه في الدنيا فيسلم عليه إلا عرفه ورد عليه السلام."خط وابن عساكر - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৭০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ زیارت قبور
42557: ۔۔۔ میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے روکا تھا سو ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ تمہیں موت کی یاد دلائیں گی۔ حاکم عن انس۔
42557- نهيتكم عن زيارة القبور فزوروها، فإنها تذكركم الموت."ك - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৭১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ زیارت قبور
42558: ۔۔۔ میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے روک دیا تھا سو اب ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ ان میں تمہارے لیے عبرت ہے۔ طبرانی فی الکبیر عن ام سلمۃ۔
42558- نهيتكم عن زيارة القبور، فزوروها فإن لكم فيها عبرة."طب - عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৭২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ زیارت قبور
42559: ۔۔۔ میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے روک دیا تھا، تو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قبروں کی زیارت کی اجازت مل گئی ہے لہٰذا قبروں کی زیارت کیا کرو کیونکہ ان سے تمہیں آخرت یاد آئے گی۔ ترمذی عن بریدۃ۔
42559- قد كنت نهيتكم عن زيارة القبور، فقد أذن لمحمد في زيارة قبر أمه، فزوروها فإنها تذكركم الآخرة."ت - عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৭৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ زیارت قبور
42560: ۔۔۔ اے مومنوں کی قوم کے گھر تم پر سلام ہو اور ہم انشاء اللہ تم سے ملنے والے ہیں میں چاہتا ہوں کہ اپنے بھائیوں کو دیکھ لیں، لوگوں نے کہا : کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ؟ آپ نے فرمایا : تم میرے صحابہ (رض) ہو، ہمارے بھائی وہ لوگ ہیں جو ابھی تک نہیں آئے، لوگوں نے عرض کیا : آپ اپنی امت کے ان لوگوں کو کیسے پہچانیں گے جو ابھی تک نہیں آئے ؟ آپ نے فرمایا : تمہارا کیا خیال ہے کسی کے سفید پاؤں والے گھوڑے سیاہ گھوڑوں میں ہوں کیا وہ اپنے گھوڑوں کو پہچان لے گا ؟ لوگوں نے عرض کیا : کیوں نہیں۔

آپ نے فرمایا : تو وہ بھی قیامت کے روز اس حالت میں آئیں گے کہ وضو کی وجہ سے ان کے اعضاء چمک رہے ہوں گے اور میں ان کے لیے حوض پر پہلے سے موجود ہوں گا، خبردار کچھ لوگ میرے حوض سے اس طرح ہٹا دیے جائیں گے جیسے بھٹکے ہوئے اونٹ ہٹا دئیے جاتے ہیں۔ میں انھیں پکار پکار کر کہوں گا ادھر آؤ ادھر آؤ! کہا جائے گا کہ انھوں نے تمہارے بعد (دین کو بدعات کی وجہ سے) بدل دیا تھا، تو میں کہوں گا : انھیں دور کرو، انھیں دور ہی رہنے دو ، یہ دور رہیں ! مالک والشافعی، مسند احمد، مسلم، نسائی عن ابوہریرہ ۔

تشریح : اس حدیث میں جہاں آخری امت کے لیے فضیلت ہے وہاں یہ تنبیہ بھی ہے جو لوگ دین نبوی میں اپنے ایجاد کردہ اعمال شامل کرتے رہے وہ نبی کی شفاعت اور حوض سے محروم ہوں گے۔
42560- السلام عليكم دار قوم مؤمنين! وإنا إن شاء الله بكم لاحقون، وددت أنا قد أرينا إخواننا! قالوا: أولسنا إخوانك؟ قال: بل أنتم أصحابي، وإخواننا الذين لم يأتوا بعد، قالوا: كيف تعرف من لم يأت بعد من أمتك؟ قال: أرأيت لو أن رجلا له خيل غر محجلة بين ظهري خيل دهم بهم ألا يعرف خيله؟ قالوا: بلى، قال: فإنهم يأتون يوم القيامة غرا محجلين من الوضوء، وأنا فرطهم على الحوض، ألا! ليذادن رجال عن حوضي كما يذاد البعير الضال، أناديهم: ألا هلم! ألا هلم! فيقال: إنهم قد بدلوا بعدك، فأقول: فسحقا! فسحقا! فسحقا."مالك والشافعي، حم، م "، ن - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৭৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ زیارت قبور
42561: ۔۔۔ مومنوں مسلمانوں کی قبروں والو ! تم پر سلام ہو ! اللہ تعالیٰ ہماری اور تمہاری بخشش فرمائے، تم ہم سے آگے اور ہم تمہارے پیچھے ہیں۔ ترمذی ، طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس۔

کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 3372 ۔
42561- السلام عليكم يا أهل القبور من المؤمنين والمسلمين! يغفر الله لنا ولكم! أنتم سلفنا ونحن بالأثر."ت، طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৭৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبرستان میں داخل ہونے کی دعا
42562: ۔۔۔ اے مسلمانو کے گھر والوں تم پر سلام ہو ہم اور تم ایسے ہیں کہ ہمارے ساتھ کل کا وعدہ کیا گیا اور ہم ایک دوسرے پر بھروسا کرنے والے ہیں اور ہم انشاء اللہ تم سے ملنے والے ہیں اے اللہ ! بقیع غرقد والوں کی بخشش فرما۔ نسائی عن عائشۃ۔

کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 3371 ۔
42562- السلام عليكم دار قوم مؤمنين! وأنا وإياكم متواعدون غدا ومتواكلون، وإنا إن شاء الله بكم لاحقون، اللهم اغفر لأهل بقيع الغرقد."ن - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৭৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبرستان میں داخل ہونے کی دعا
42563: ۔۔۔ اے مومنوں کے گھر والو ! تم پر سلام ہو ! تم پہلے سے موجود ہومارے ساتھی ہو اور ہم بھی تم سے ملنے والے ہیں، اے اللہ ! ہمیں ان کے اجر سے محروم نہ فرما اور ان کے بعد فتنہ میں نہ ڈال۔ ابن ماجۃ عن عائشۃ۔

کلام : ۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ 338، ضعیف الجامع 3370 ۔
42563- السلام عليكم دار قوم مؤمنين! أنتم لنا فرط وإنا بكم لاحقون، اللهم لا تحرمنا أجرهم ولا تفتنا بعدهم."هـ - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৭৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبرستان میں داخل ہونے کی دعا
42564: ۔۔۔ تم کہا کرو : مومنوں اور مسلمانوں کے گھر والوں پر سلام ہو، اللہ تعالیٰ ہمارے پیش رفتہ اور پسماندہ پر رحم کرے، ہم انشاء اللہ تعالیٰ تم سے ملنے والے ہیں۔ مسلم ، نسائی عن عائشۃ۔
42564- قولى: السلام على أهل الديار من المؤمنين والمسلمين! فيرحم الله المستقدمين منا والمستأخرين، فإنا إن شاء الله بكم لاحقون."م "، ن - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৭৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبرستان میں داخل ہونے کی دعا
42565: ۔۔۔ میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے روک دیا تھا تو ان کی زیارت کیا کرو تاکہ تمہیں ان کی زیارت بھلائی کی یاد دلائے اور میں نے تمہیں تین دن کے بعد تک قربانی کے گوشت سے روک دیا تھا تو اب کھالیا کرو اور جہاں تک چاہو روک رکھو، اور میں نے تمہیں خاص برتنوں میں پینے سے منع کیا تھا سو اب جس برتن میں چاہو پیو، البتہ کوئی نشہ آور چیز نہ پیو۔ مسند احمد، مسلم، ترمذی، نسائی عن بریدۃ۔
42565- إني كنت نهيتكم عن زيارة القبور، فزوروها لتذكركم زيارتها خيرا، وكنت نهيتكم عن لحوم الأضاحي بعد ثلاث، فكلوا وأمسكوا ما شئتم، وكنت نهيتكم عن الأشربة في الأوعية، فاشربوا في أي وعاء شئتم ولا تشربوا مسكرا."حم، م "، ت، ن - عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৭৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبرستان میں داخل ہونے کی دعا
42566: ۔۔۔ میں نے تمہیں تین چیزوں سے روک دیا تھا اور اب تمہیں ان کا حکم دیتا ہوں، میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے روکا تھا تو ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ ان کی زیارت میں (آخرت کی) یاد دہانی ہے، اور میں نے تمہیں مشروبات سے منع کیا تھا کہ صرف چمڑے کے برتن میں پیا کرو، سو جس برتن میں چاہو پیو البتہ کوئی نشہ آور چیز نہ پیو، اور میں نے تمہیں قربانی کے گوشت سے منع کیا تھا کہ تین دن کے بعد نہ کھایا کرو سو اب کھاؤ اور اپنے سفر میں اسے استعمال میں لاؤ۔ ابو داؤد عن بریدۃ۔
42566- نهيتكم عن ثلاث وأنا آمركم بهن: نهيتكم عن زيارة القبور فزوروها فإن في زيارتها تذكرة، ونهيتكم عن الأشربة أن لا تشربوا إلا في ظروف الأدم، فاشربوا في كل وعاء غير أن لا تشربوا مسكرا، ونهيتكم عن لحوم الأضاحي أن تأكلوها بعد ثلاث، فكلوا واستمتعوا بها في أسفاركم."د " عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৮০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبرستان میں داخل ہونے کی دعا
42567 ۔۔ جب بھی تو کسی کافر کی قبر کے گزرے تو اسے دوزخ کی خبر سنا دینا۔ بیہقی عن ابن عمر طبرانی عن سعد۔
42567- حيثما مررت بقبر كافر فبشره بالنار."هـ " - عن ابن عمر؛ طب - عن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৮১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبر کو روندنا گناہ ہے :
42568: ۔۔۔ قبروں کی زیارت کیا کرو اور اس سے آخرت کو یاد رکھ، اور مردوں کو غسل دیا کر کیونکہ گرے جسم کو سہارا دینے میں بڑی نصیحت ہے اور جنازے پڑھا کر شاید تجھے غم پیدا ہو کیونکہ غم گین شخص قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے (عرش کے) سایہ تلے ہوگا اور ہر بھلائی کی طرف لپکے گا۔ (حاکم عن ابی ذر)

کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 3170 ۔
42568- زر القبور تذكر بها الآخرة، واغسل الموتى فإن معالجة جسد خاو موعظة بليغة، وصل على الجنائز لعل ذلك يحزنك، فإن الحزين في ظل الله يوم القيامة يتعرض لكل خير."ك - عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৮২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبر کو روندنا گناہ ہے :
42569: ۔۔۔ میں کسی انگارے پر چلوں یہ مجھے زیادہ اچھا لگتا ہے کہ میں کسی قبر کو روندوں۔ خطیب عن ابوہریرہ ۔
42569- لأن أطأ على جمرة أحب إلي من أطأ على قبر."خط - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৮৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبر کو روندنا گناہ ہے :
42570: ۔۔۔ میں کسی انگارے یا تلوار پر چلوں یا اپنے جوتے کو اپنے پاؤں سے پیوند لگاؤں یہ مجھے زیادہ اچھا لگتا ہے اس سے کہ میں کسی مسلمان کی قبر پر چلوں، اور میں قبروں کے درمیان قضائے حاجت کروں یا بازار کے درمیان مجھے کوئی پروا نہ ہو۔ ابن ماجہ عن عقبۃ بن عامر۔

یعنی جیسے بازار کے درمیان قضائے حاجت کرنا شریف لوگوں کو کام نہیں اسی طرح قبروں کے درمیان یہ فعل سر انجام دینا مناسب نہیں۔
42570- لأن أمشى على جمرة أو سيف أو أخصف نعلي برجلي أحب إلي من أن أمشى على قبر مسلم، وما أبالي أوسط القبر قضيت حاجتي أو وسط السوق."هـ - عن عقبة بن عامر" "
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৮৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبر کو روندنا گناہ ہے :
42571: ۔۔۔ قبروں پر نہ بیٹھا کرو۔ مسند احمد، نسائی عن عمرو بن حزم۔
42571- لا تقعدوا على القبور."حم، ن - عن عمرو بن حزم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৮৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبر کو روندنا گناہ ہے :
42572: تم میں سے کوئی انگارے پر بیٹھے اور اس کے کپڑے جل جائیں اور آگ اس کی جلد تک پہنچ جائے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی قبر پر بیٹھے۔ مسند احمد، مسلم، ابو داود، نسائی، ابن ماجہ عن ابوہریرہ ۔
42572- لأن يجلس أحدكم على جمرة فيحترق ثيابه فتخلص إلى جلده خير له من أن يجلس على قبر. "حم، م " د، ن، هـ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৫৮৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبر کو روندنا گناہ ہے :
42573: آدمی کسی انگارے کو روندے یہ اس کے لیے بہتر کہ وہ کسی قبر پا پاؤں دھرے۔ حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ ۔
42573- لأن يطأ الرجل على جمرة خير له من أن يطأ على قبر."حل - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: