কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯১৮ টি
হাদীস নং: ৪২৫৪৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
42534: ۔۔۔ ایک بیمار عورت تھی وہ موت کی شدت اور قبر کے بھینچنے کا ذکر کرنے لگی تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اس کے لیے تخفیف کا معاملہ کریں۔ یعنی آپ کی بیٹی حضرت زینب (رض)۔ حاکم عن انس۔
42534- إنها كانت امرأة مسقامة فذكرت شدة الموت وضغطة القبر فدعوت الله أن يخفف عنها - يعني ابنته زينب."ك - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৪৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
42535: ۔۔۔ قبر میں بھینچنا ہر مومن کے لیے ہر اس گناہ کا کفارہ ہے جو اس کے ذمہ تھا جس کی بخشش نہیں ہوئی۔ اور یہ اس لیے کہ یحییٰ بن زکریا (علیہما السلام) کو قبر نے ایک جو کی وجہ سے بھینچا۔ الرافعی عن معاذ۔
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 3600
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 3600
42535- الضمة في القبر كفارة لكل مؤمن لكل ذنب بقي عليه لم يغفر له، وذلك أن يحيى بن زكريا ضمه القبر ضمة في أكلة شعير."الرافعي - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৪৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
42536:۔۔۔ مجھے قبر کی تنگی اور اس کی پریشانی یاد آتی اور ساتھ ہی زینب کی تنگی کا خیال آتا تو مجھے بڑا قلق ہوتا میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اس کے لیے تخفیف فرمائیں تو اللہ تعالیٰ نے ایسا ہی کیا، جب کہ قبر نے اسے بھینچا جس کی آواز دو پہاڑوں کے درمیان جنوں انسانوں کے علاوہ سب نے سنی۔ طبرانی فی الکبیر، دار قطنی فی العلل وقال مضطرب ، عن انس واوردہ ابن الجوزی فی الموضوعات۔
42536- كنت أذكر ضيق القبر وغمه وضيق زينب وكان ذلك يشق علي فدعوت الله عز وجل أن يخفف عنها ففعل، ولقد ضغطها ضغطة سمعها من بين الخافقين إلا الجن والإنس."طب، قط في العلل وقال: مضطرب - عن أنس؛ وأورده ابن الجوزي في الموضوعات".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৫০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
42537: ۔۔۔ تمہارے ساتھی پر قبر تن گ ہوئی اور اسے ایک دفعہ بھینچا اگر اس سے کوئی بچ سکتا تو سعد بن معاذ بچ جاتے، پھر اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے تخفیف کی۔ ابن سعد عن جابر۔
42537- تضايق على صاحبكم قبره وضم ضمة لو نجا منها أحد لنجا سعد منها، ثم فرج الله عنه."ابن سعد - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৫১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
42538: ۔۔۔ لا الہ الا اللہ ! سبحان اللہ ! اس نیک بندہ پر قبر تنگ ہوئی یہاں تک کہ مجھے خوف ہوا کہ اس کیلیے کشادہ نہیں ہوگی یعنی سعد بن معاذ (الحکیم عن جابر،
42538- لا إله إلا الله! سبحان الله! هذا العبد الصالح قد ضيق عليه قبره حتى خشيت أن لا يوسع عليه - يعني سعد بن معاذ."الحكيم - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৫২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن معاذ (رض) کی قبر کی حالت
42539: ۔۔۔ اگر قبر کے دباؤ سے کوئی بچ سکتا تو سعد بچ جاتے تو پیشاب کی وجہ سے وہ ایک دفعہ دبائے گئے کہ ان کی پسلیاں آپس میں گھس گئیں۔ (ابن سعد عن سعید المقبری مرسلا)
42539- لو نجا أحد من ضغطة القبر لنجا سعد، ولقد ضم ضمة اختلفت منها أضلاعه من أثر البول. "ابن سعد - عن سعيد المقبري مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৫৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن معاذ (رض) کی قبر کی حالت
42540: ۔۔۔ اگر قبر کے دباؤ سے کوئی بچ سکتا تو یہ بچہ چھوٹ جاتا۔ براء بن عازب (رض) سے روایت ہے وہ ابو ایوب (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے ایک بچہ دفن ہوا تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا۔
42540- لو أفلت أحدكم من ضمة القبر لأفلت هذا الصبي."طب - عن البراء بن عازب عن أبي أيوب أن صبيا دفن فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৫৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن معاذ (رض) کی قبر کی حالت
42541: ۔۔۔ مومن کو قبر میں بھینچا جاتا ہے کہ اس کا کفن اتر جاتا ہے اور کافر کی قبر آگ سے بھر دی جاتی ہے۔ مسند احمد والحکیم عن حذیفہ اور دہ ابن الجوزی فی الموضوعات و رد علیہ ابن حجر فی القبول المسدد۔
42541- يضغط المؤمن فيه - يعني القبر - ضغطة تزول منها حمائله، ويملأ على الكافر نارا."حم والحكيم - عن حذيفة؛ وأورده ابن الجوزي في الموضوعات، ورد عليه ابن حجر في القول المسدد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৫৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن معاذ (رض) کی قبر کی حالت
42542: ۔۔۔ غیب جسے اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے اگر تمہارے دل پھٹ نہ جاتے اور تمہیں گفتگو میں بڑھا نہ دیتا تو جو میں سن رہا ہوں تم بھی سنتے (مسند احمد، طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ کہ نبی علیہ دو قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا : کہ ان دونوں کو ابھی عذاب ہورہا ہے اور وہ اپنی قبروں میں آزمائے جا رہے ہیں، لوگوں نے عرض کیا : انھیں کب سے عذاب ہورہا ہے اس پر آپ نے فرمایا۔
42542- غيب لا يعلمه إلا الله! ولولا تمزع " قلوبكم وتزيدكم في الحديث لسمعتم ما أسمع."حم، طب - عن أبي أمامة أن النبي صلى الله عليه وسلم مر على قبرين فقال: إنهما ليعذبان الآن ويفتنان في قبورهما! قالوا: وحتى متى هما يعذبان؟ قال - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৫৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن معاذ (رض) کی قبر کی حالت
42543: ۔۔۔ ابو ایوب کیا تم وہ آواز سن رہے ہو جو میں سن رہا ہوں ؟ میں ان یہودیوں کی آوازیں سن رہا ہوں جنہیں ان کی قبروں میں عذاب دیا جا رہا ہے۔ طبرانی فی الکبیر وھو لفظہ مسند احمد، بخاری، مسلم، نسائی عن البراء عن ابی ایوب۔
42543- يا أبا أيوب أتسمع ما أسمع؟ أسمع أصوات اليهود يعذبون في قبورهم."طب - وهو لفظه؛ حم، خ، م، ن - عن البراء عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৫৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن معاذ (رض) کی قبر کی حالت
42544: ۔۔۔ اے بلال ! کیا تم وہ آواز سن رہے ہو جو میں سن رہا ہوں ؟ کیا تم قبرستان والوں کی آواز نہیں سن رہے جنہیں عذاب دیا جا رہا ہے۔ حاکم عن انس۔
42544- يا بلال! هل تسمع ما أسمع؛ ألا تسمع أهل القبور يعذبون."ك - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৫৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن معاذ (رض) کی قبر کی حالت
42545: ۔۔۔ اگر تم مردوں کو دفن نہ کرتے ہوتے تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے کہ تمہیں عذاب قبر سناتے جیسے میں سن رہا ہوں، اس امت کو قبروں میں آزمایا جائے گا، عذاب قبر، جہنم کے عذاب سے، کھلے اور پوشیدہ فتنوں سے اور دجال کے فتنہ سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگا کرو۔ (ابن حبان عن ابی سعید)
42545- لولا أن تدافنوا لدعوت الله أن يسمعكم عذاب القبر الذي أسمع منه: إن هذه الأمة تبتلى في قبورها. تعوذوا بالله من عذاب النار وعذاب القبر، وتعوذوا بالله من الفتن ما ظهر منها وما بطن، تعوذوا بالله من فتنة الدجال."حب - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৫৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن معاذ (رض) کی قبر کی حالت
42546: ۔۔۔ میت کو جب قبر میں رکھا جاتا ہے تو قبر اس سے کہتی ہے : ابن آدم ! تیرا ناس ہو میرے متعلق تجھے کس نے دھوکے میں رکھے ؟ کیا تجھے پتہ نہیں کہ میں تاریکی آزمائش تنہائی اور کیڑوں کا گھر ہوں ؟ تجھے کسی نے دھوکے میں رکھا جب تو کئی امیدیں لے کر چلا کرتا تھا، پس اگر وہ نیک ہوا تو قبر کا جواب دینے والا اس کی جانب سے جواب دے گا۔ تیرا کیا خیال ہے اگر وہ نیکی کا حکم دیتا رہا اور برائی سے منع کرتا رہا ہو ! تو قبر کہتی ہے : تب تو میں اس کے لیے تروتازگی میں بدل جاؤں گی اور اس کا جسم منور ہوجائے گا۔ اور اس کی روح رب العالمین کی طرف پرواز کرجائے گی۔ الحکیم ابو یعلی، طبرانی فی الکبیر، حلیۃ الاولیاء عن ابی الحجاج الثمالی۔
42546- يقول القبر للميت حين يوضع فيه "ويحك يا ابن آدم! ما غرك بي؟ ألم تعلم أني بيت الظلمة وبيت الفتنة وبيت الوحدة وبيت الدود؟ ما غرك بي إذ كنت تمشى فدادا " فإن كان مصلحا أجاب عنه مجيب القبر فيقول: أرأيت أن كان يأمر بالمعروف وينهى عن المنكر! فيقول القبر: إني إذا أعود عليه خضرا، ويعود جسده عليه نورا، وتصعد روحه إلى رب العالمين."الحكيم، ع، طب،حل - عن أبي الحجاج الثمالي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৬০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن معاذ (رض) کی قبر کی حالت
42547: ۔۔۔ ہر دن قبروں والوں پر جنت و جہنم کے ٹھکانے پیش کیے جاتے ہیں ابو نعیم عن ابن عمر۔
42547- ليس من يوم إلا ويعرض على أهل القبور مقاعدهم من الجنة والنار."أبو نعيم - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৬১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن معاذ (رض) کی قبر کی حالت
42548: ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی مرجاتا ہے تو صبح و شام اس کا ٹھکانا پیش کیا جاتا ہے اگر جنتی ہوا تو جنت کا اور جہنمی ہوا تو جہنم کا، اس سے کہا جاتا ہے، یہ تیرا ٹھکانا ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ تجھے قیامت کے روز بھیجے گا۔ مالک ، ابو داؤد طیالسی، مسند احمد، بخاری، مسلم ترمذی، نسائی، ابن ماجہ عن ابن عمر،
42548- إن أحدكم إذا مات عرض عليه مقعده بالغداة والعشي، إن كان من أهل الجنة فمن أهل الجنة، وإن كان من أهل النار فمن أهل النار، يقال: هذا مقعدك حتى يبعثك الله إليه يوم القيامة."مالك، ط، حم، خ، م "، ت، ن، هـ - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৬২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن معاذ (رض) کی قبر کی حالت
42549: ۔۔۔ کافر پر دو سانپ چھوڑے جاتے ہیں ایک اس کے سر کی جانب سے اور دوسرا اس کے پاؤں کی جانب سے ، جو اسے ڈستے رہتے ہیں جب ڈس چکتے ہیں تو پھر لوٹ آتے ہیں۔ اور قیامت میں یہی ہوتا رہے گا۔ مسند احمد والخطیب عن عائشۃ۔
42549- يرسل على الكافر حيتان: واحدة من قبل رأسه، وأخرى من قبل رجليه، يقرضانه قرضا، كلما فرغتا عادتا - إلى يوم القيامة."حم والخطيب - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৬৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن معاذ (رض) کی قبر کی حالت
42550: ۔۔۔ پھر کافر کی قبر میں اس پر ننانوے سانپ مسلط کیے جاتے ہیں۔ جو اسے قیامت قائم ہونے تک نوچتے اور ڈستے رہیں گے ان میں سے اگر ایک سانپ زمین پر (کسی جگہ) پھونک مار دے تو وہاں سبزہ نہ اگے۔ مسند احمد ، وعبد بن حمید والدارمی، ابو یعلی ابن حبان، ضیاء عن ابی سعید۔
42550- يسلط على الكافر في قبره تسعة وتسعون تنينا تنهشه وتلدغه حتى تقوم الساعة، ولو أن تنينا منها نفخ على الأرض ما أنبتت خضراء."حم وعبد بن حميد والدارمي، ع، حب، ض - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৬৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ زیارت قبور
42551: ۔۔۔ قبروں کی زیارت کیا کرو کیونکہ ان سے آخرت یاد آتی ہے۔ ابن ماجۃ عن ابوہریرہ ۔
42551- زوروا القبور، فإنها تذكر الآخرة."هـ - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৬৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ زیارت قبور
42552:۔۔۔ قبروں کی زیارت کیا کرو اور بیہودہ باتیں مت کیا کرو۔ ابو داؤد، طیالسی، سعید بن منصور عن زید بن ثابت۔
42552- زوروا القبور ولا تقولوا هجرا."ط، ص - عن زيد بن ثابت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫৬৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ زیارت قبور
42553: ۔۔۔ قبروں میں جھانکو اور دوبارہ اٹھنے کا اندزہ لگاؤ۔ بیہقی عن انس۔
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 912، الکشف الالہی 130 ۔
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 912، الکشف الالہی 130 ۔
42553- اطلع في القبور واعتبر بالنشور."هب - عن أنس".
তাহকীক: