কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৯৬৬৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٥٤۔۔۔ (ابن ابی شیبہ) حسن بن موسیٰ ، حماد بن سلمہ، ابومحمد، عاصم بن عمرو البجلی ان کے سلسلہ سند میں ہے کہ ابوامامہ (رض) نے فرمایا : کہ آسمان سے ایک آدمی کا نام پکارا جائے گا ہدایت یافتہ نہ اس کا انکار کرے گا اور نہ اسے روکا جائے گا۔
39654- "ش" حدثنا الحسن بن موسى حدثنا حماد بن سلمة عن أبي محمد عن عاصم بن عمرو البجلي أن أبا أمامة قال: "لينادين باسم رجل من السماء لا ينكر الدليل ولا يمنع منه الذليل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৬৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٥٥۔۔۔ عباس بن عبدالمطلب (رض) سے روایت ہے فرمایا : فتح مکہ کے روز میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خچر پر سوار ہو کر قریش کے پاس آیا اور انھیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے لڑائی کرنے سے روکنے لگا ادھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے نہ پاکر تلاش کا حکم دیا لوگوں نے کہا : وہ قریش کے پاس گئے ہیں تاکہ انھیں آپ سے لڑائی کرنے سے روکیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے باپ کو واپس لاؤ میرے باپ کو واپس لاؤ کہیں قریش انھیں قتل نہ کردیں جیسا ثقیف نے عروہ بن مسعود کو قتل کردی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھڑسوار نکلے اور مجھ سے مل کر مجھے واپس لے آئے جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے دیکھا تو آبدیدہ ہو کے میرے ساتھ لپٹ کر رونے لگے میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! میں تو آپ کی مدد کے لیے گیا تھا آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ آپ کی مددکرے پھر آپ نے تین بار فرمایا : اللہ ! عباس اور اس کی اولاد کی مدد فرما اس کے بعد ارشاد فرمایا : چچاجان ! کیا آپ کو پتہ ہے کہ مہدی جسے توفیق دی گئی وہ راضی اور پسندیدہ آپ کی اولاد سے ہوگا۔ (ابن عساکر وفیہ الکدیمی)
39655- عن العباس بن عبد المطلب قال: لما كان يوم فتح مكة ركبت بغلة رسول الله صلى الله عليه وسلم وتقدمت إلى قريش لأردهم عن حرب رسول الله صلى الله عليه وسلم، ففقدني رسول الله صلى الله عليه وسلم فسأل عني فقالوا: تقدم إلى مكة ليرد قريشا عن حربك، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ردوا علي أبي ردوا علي أبي، لا تقتله قريش كما قتلت ثقيف عروة بن مسعود" فخرجت فوارس من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى تلقوني فردوني معهم، فلما رآني رسول الله صلى الله عليه وسلم جهش1 واعتنقني باكيا، فقلت: يا رسول الله إني ذهبت لأنصرك. فقال: "نصرك الله، اللهم انصر العباس وولد العباس - قالها ثلاثا، ثم قال: يا عم! أما علمت أن المهدي من ولدك موفقا راضيا مرضيا." كر وفيه الكديمي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৬৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٥٦۔۔۔ ابو ہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رومیوں کو میری اولاد کے ایک حکمران کے مقابلہ میں روکا جائے گا اس کا نام میرے نام جیسا ہوگا وہ عماق نامی جگہ سے متاجہ ہوں گے باہمی جنگ ہوگی مسلمانوں کے تقریباً تین تہائی شہید ہوں گے پھر دوسرے دن کی جنگ میں بھی مسلمانوں کے اتنے ہی شہید ہوں گے پھر تیسرے دن جنگ میں رومیوں پر فتح پالیں گے، یہ لوگ بڑھتے بڑھتے قسطنطنیہ فتح کرلیں گے اسی اثناء میں کہ وہ آپس میں ڈھالوں سے غنیمت تقسیم کررہے ہوں گے کہ ایک اعلان کرنے والا آئے گا : تمہارے بچوں میں دجال نکل آیا ہے۔ (الخطیب فی المتفق والمفرق)
39656- عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يحبس الروم على وال من عترتي اسمه يواطيء اسمي فيقبلون بمكان يقال له "العماق" فيقتتلون فيقتل من المسلمين الثلث أو نحو ذلك، ثم يقتتلون يوما آخر فيقتل من المسلمين نحو ذلك، ثم يقتتلون اليوم الثالث فيكون على الروم، فلا يزالون حتى يفتحوا القسطنطينية، فبينما هم يقتسمون فيها بالأترسة إذ أتاهم صارخ: إن الدجال قد خلفكم في ذراريكم." الخطيب في المتفق والمفترق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৭০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٥٧۔۔۔ سعید بن جبیر سے روایت ہے فرماتے ہیں : ہم نے حضرت ابن عباس (رض) سے سنا جب ہم کہہ رہے تھے بارہ امیر ہوں گے پھر کوئی امیر نہیں ہوگا بارہ امیروں کے بعد قیامت ہے فرمایا : کیا بےوقوفی میں پڑے ہو م اہل بیت میں سے اس کے بعد منصور سفاح اور مہدی ہے عیسیٰ (علیہ السلام) تک آپ نے شمار کیا۔ (رواہ ابن عساکر)
39657- عن سعيد بن جبير قال: سمعنا ابن عباس ونحن نقول: اثنا عشر أميرا ثم لا أمير، واثنا عشر أميرا ثم هي الساعة، فقال: ما أحمقكم! إن منا أهل البيت بعد ذلك: المنصور والسفاح والمهدي يدفعها إلى عيسى ابن مريم."كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৭১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٥٨۔۔۔ حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے فرمایا : مجھے یہ امید ہے کہ دنیا ختم ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ ہم میں سے ایک نوجوان پیدا فرمائے گا جو نیکی کا حکم کرے اور برائی سے روکے گانہ فتنے اس کے لیے مشتبہ ہوں گے اور نہ وہ فتنوں کو مشتبہ سمجھے گا اور مجھے یہ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس (حکومت) کا خاتمہ بھی ہم پر کرے گا جیسا کہ اس کا آغاز ہم سے فرمایا ہے تو ایک شخص نے آپ سے کہا : ابن عباس ! اس سے آپ کے (خاندانی) بوڑھے عاجز ہیں اور تمہارے نوجوان اس کی امید رکھتے ہیں آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ (رواہ ابن عساکر)
39658- عن ابن عباس قال: إني لأرجو أن لا تذهب الأيام والليالي حتى يبعث الله منا غلاما شابا يأمر بالمعروف وينهى عن المنكر، ولم يلبس الفتن ولم تلبسه الفتن، وإني لأرجو أن يختم الله بنا هذا الأمر كما فتحه بنا، فقال له رجل: يا ابن عباس! عجزت عنها شيوخكم وترجوها شبابكم! قال إن الله يفعل ما يشاء."كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৭২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٥٩۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : زمین ظلم و ستم سے بھرجائے گی ہر گھر میں غم وخوف پہنچ جائے گا لوگ دو درہم دوجربیب۔ (زمین کا ٹکڑا آیا چارروٹیاں) مانگے گے لیکن کوئی نہیں دے گا پھر جنگ کے بدلے جنگ ہوگی اور آسانی کے بدلے آسانی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ انھیں اپنے شہر میں گھر لے گا اس کی بعد زمین عدل و انصاف سے بھرجائے گی۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
39659- عن علي قال: "تملأ الأرض ظلما وجورا حتى يدخل كل بيت خوف وحزن، يسألون درهمين وجريبين فلا يعطونه فيكون قتال بقتال ويسار بيسار حتى يحيط الله بهم في مصره، ثم تملأ الأرض عدلا وقسطا." ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৭৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٦٠۔۔۔ قتادہ سے روایت ہے فرماتے ہیں : کہا جاتا ہے : مہدی چالیس سال رہے گا۔ (رواہ ابن عساکر)
39660- عن قتادة قال: كان يقال: إن المهدي ابن أربعين سنة."كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৭৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٦١۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آخری زمانہ میں ایسا فتنہ ہوگا جو لوگوں کو ایسے گھیرے گا جیسے (معدن) کان میں سونا لہٰذا اہل شام کو برابھلا نہ کہتا بلکہ ان کے برے لوگوں کو جو کچھ کہنا ہوکہو کیونکہ اہل شام میں ابدال میں عنقرب اللہ تعالیٰ اہل شام پر آسمان سے بارش بھیجے گا ان کی جماعت خوفزدہ ہوجائے گی یہاں تک کہ اگر ان سے لومڑیاں لڑیں تو وہ بھی ان پر غالب آجائیں اس وقت میرے گھرانے کا ایک شخص تین جھنڈوں میں نکلے گا زیاہد والا کہے گا : پندرہ ہزار اور کم والا کہے گا : بارہ ہزاران کی نشانی امت امت، سات جھنڈے والوں سے ملیں گے ہر جھنڈے تلے ایک شخص ہوگا جو بادشاہت کا طالب ہوگا اللہ تعالیٰ ان سب کو ہلاک کردے گا اللہ تعالیٰ مسلمانوں میں ان کی الفت عزت دورونزدیک میں ڈال دے۔ (طبرانی فی الاوسط)
39661- عن علي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "يكون في آخر الزمان فتنة تحصل الناس كما يحصل الذهب في المعدن، فلا تسبوا أهل الشام ولكن سبوا شرارهم، فإن فيهم الأبدال، يوشك أن يرسل على أهل الشام سيب من السماء ففرق جماعتهم حتى لو قاتلتهم الثعالب غلبتهم، فعند ذلك يخرج خارج من أهل بيتي في ثلاث رايات، المكثر يقول: خمسة عشر ألفا، والمقلل يقول: هم اثناعشر ألفا، أمارتهم "أمت أمت" يلقون سبع رايات تحت كل راية منها رجل يطلب الملك، فيقتلهم الله جميعا، ويرد الله إلى المسلمين ألفتهم ونعمتهم وقاصيهم ودانيهم." طس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৭৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٦٢۔۔۔ (اسی طرح) الغفاری فی کتاب الاداب والمواعظ قاضی ابوسعید خلیل بن احمد السحنائی، ابن خلف اسحاق بن زرنیق اسماعیل بن یحییٰ بن عبداللہ حسن بن عمارہ حکم بن عینیہ یحییٰ بن حرازان کے سلسلہ سند میں حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرماتے ہیں : ایک دفعہ ہم لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھے اتنے میں تمیم داری آگئے انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سلام کرکے آپ کا سرچوما نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمیم اتنے دن کہاں تھے ؟ انھوں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! میں بحری سفر میں تھا ہمارا جہاز ٹوٹ گیا پھر جساسہ کا اول سے آخرتک قصہ بیان کیا۔
39662- "أيضا" الغفاري في كتاب الآداب والمواعظ: أنبأنا القاضي أبو سعيد الخليل بن أحمد السحناني أنبأنا ابن خلف أنبأنا إسحاق بن زرنيق أنبأنا إسماعيل بن يحيى بن عبد الله أنبأنا الحسن بن عمارة عن الحكم بن عيينة عن يحيى بن حراز عن علي بن أبي طالب قال: بينا نحن عند رسول الله صلى الله عليه وسلم إذ أقبل تميم الداري فسلم على النبي صلى الله عليه وسلم وقبل رأسه فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: "أين كنت يا تميم"؟ قال ركبت البحر يا رسول الله فكسر بنا - ثم ذكر حديث الجساسة بطوله من أوله إلى آخره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৭৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٦٣۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : جب تک ایک تہائی قتل ایک مرتے اور ایک تہائی باقی نہیں رہ جاتے مہدی نہیں نکلے گا۔ (نعیم بن حماد فی الفتن)
39663- عن علي قال: لا يخرج المهدي حتى يقتل ثلث ويموت ثلث ويبقى ثلث."نعيم بن حماد في الفتن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৭৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٦٤۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : جب تک لوگ ایک دوسرے پر۔۔۔ ہیں مہدی نہیں نکلے گا۔ (رواہ ابو نعیم)
39664- عن علي قال: "لا يخرج المهدي حتى يبصق بعضهم في وجه بعض." نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৭৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٦٥۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : جب آسمان سے ایک منادی یہ اعلان کرے گا کہ حق آل محمد میں ہے اس وقت مہدی (کا نام) لوگوں کی زبانوں پر ہوگا اور اس کی محبت سے ان کے دل لبریز ہوں گے اس کے علاوہ کسی کا ذکر نہیں ہوگا۔ (نعیم وابن المفادی فی الملاحم)
39665- عن علي قال: "إذا نادى مناد من السماء "إن الحق في آل محمد" فعند ذلك يظهر المهدي على أفواه الناس ويشربون حبه فلا يكون لهم ذكر غيره." نعيم وابن المنادي في الملاحم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৭৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٦٦۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : سیفانی کے مقابلہ میں کالے جھندے نکلیں گے ان میں بنی ہاشم کا ایک جوان ہوگا اس کی بائیں ہتھیلی پر تل ہوگا اور اس کے لشکر کے آگے بنی ہاشم کا ایک شخص ہوگا جسے شعیب بن صالح کہا جائے گا تو وہ اس (سفیانی) کے ساتھیوں کو شکست دے گا۔ (رواہ ابونعیم)
39666- عن علي قال: "تخرج رايات سود مقابل السفياني، فيهم شاب من بني هاشم، في كفه اليسرى خال، وعلى مقدمته رجل من بني هاشم يدعى "شعيب بن صالح" فيهزم أصحابه." نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৮০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٦٧۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : جب سفیانی کا گھڑسواروں کا لشکر کوفہ کی طرف نکلے گا تو وہ خراسانیوں کی تلاش میں ایک مہم بھیجے گا اور خراسانی والے مہدی کی تلاش میں نکلیں گے چنانچہ وہ اور ہاشمی کالے جھنڈے کرلے ملیں گے اس کے لشکر کے مقدمہ پر شعیب بن صالح ہوگا اس کے بعد وہ سفیانی کے ساتھی باب اصطلخ پر ملیں گے پھر ان کے درمیان سخت لڑائی ہوگی چنانچہ کالے جھنڈوں کو غلبہ ہوگا اور سفیان کا لشکر بھاگ جائے اس وقت لوگ مہدی کی تمنا اور تلاش کریں گے۔ (رواہ ابونعیم)
39667- عن علي قال: "إذا خرجت خيل السفياني إلى الكوفة بعث في طلب أهل خراسان ويخرج أهل خراسان في طلب المهدي فيلتقي هو والهاشمي برايات سود على مقدمته شعيب بن صالح، فيلتقي هو وأصحاب السفياني بباب إصطخر، فتكون بينهم ملحمة عظيمة، فتظهر الرايات السود وتهرب خيل السفياني، فعند ذلك يتمنى الناس المهدي ويطلبونه." نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৮১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٦٨۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : مدینہ کی جانب ایک لشکر بھیجا جائے گا وہ آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں سے جس پر دسترس رکھیں گے اسے پکڑلیں گے اور بنی ہاشم کے بہت سے مردوخواتین قتل کردئیے جائیں گے اس وقت مہدی اور مبض مدینہ سے بھاگ کر مکہ چلے جائیں گے ان کی تلاش میں لوگ بھیجیں گے وہ دونوں اللہ تعالیٰ کے حرم وامن کی جگہ سے جاملیں گے۔ (رواہ ابونعیم)
39668- عن علي قال: "يبعث بجيش إلى المدينة فيأخذون من قدروا عليه من آل محمد صلى الله عليه وسلم، وتقتل من بني هاشم رجالا ونساء، فعند ذلك يهرب المهدي والمبيض من المدينة إلى مكة فيبعث في طلبهما وقد لحقا بحرم الله وأمنه." نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৮২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٦٩۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : جب سفیانی مہدی کی طرف لشکر بھیجے گا تو وہ کھلے میں دھنسا دئیے جائیں گے یہ بات اہل شام تک پہنچے گی وہ اپنے خلیفہ سے کہیں گے مہدی نکل آیا ہے اس کی بیعت کرو اور اس کی فرمان برداری میں داخل ہوجاؤ ورنہ ہم تمہیں قتل کردیں گے وہ بیعت کا پیام بھیجے گا اور مہدی چل پڑے گا اور بالاۤخر بیت المقدس میں پڑاؤ کرے گا خزانے اس کی طرف منتقل ہوں گے عرب وعجم اور جنگ والے روم وغیرہ بغیر جنگ کے اس کی اطاعت میں داخل ہوجائیں گے یہاں تک کہ قسطنطنیہ میں اور اس کی آس پاس مسجدیں بن جائیں گی اور مشرق میں اس کے گھرانے کا ایک شخص اس سے پہلے نکلے گا اور اپنے کندھے پر آٹھ سال تلوار لٹکا کر لڑے گا اور قصاص لے گا بیت المقدس کی طرف متوجہ ہوگا اس کے پاس نہیں پہنچے گا کہ مرجائے گا۔ (رواہ ابونعیم)
39669- عن علي قال: "إذا بعث السفياني إلى المهدي جيشا فخسف بهم بالبيداء وبلغ ذلك أهل الشام قالوا لخليفتهم: قد خرج المهدي فبايعه وادخل في طاعته وإلا قتلناك، فيرسل إليه بالبيعة ويسير المهدي حتى ينزل بيت المقدس، وتنقل إليه الخزائن، وتدخل العرب والعجم وأهل الحرب والروم وغيرهم في طاعته من غير قتال، حتى تبنى المساجد بالقسطنطينية وما دونها، ويخرج قبله رجل من أهل بيته بالمشرق ويحمل السيف على عاتقه ثمانية أشهر يقتل ويمثل ويتوجه إلى بيت المقدس، فلا يبلغه حتى يموت." نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৮৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٧٠۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : ہمارے ایک آدمی کے ذریعہ اللہ تعالیٰ فتنے کھول دے گا انھیں دھنسانے کا عذاب دے گا صرف تلوار ہی ان پر چلائے وہ آٹھ سال تک اپنے کندھے پر تلوار لٹکائے گا قتل کرتا رہے یہاں تک کہ لوگ کہنا شروع ہوجائیں گے یہ فاطمہ (رض) کی اولاد میں سے نہیں ہے اگر اولاد فاطمہ سے ہوتا تو ہم پر رحم کرتا اللہ تعالیٰ اسے بنی عباس اور بنی امیہ سے لڑائے گا۔ (رواہ ابونعیم)
39670- عن علي قال: "يفرج الله الفتن برجل منا يسومهم خسفا لا يعطيهم إلا السيف، يضع السيف على عاتقه ثمانية أشهر هرجا حتى يقولوا والله ما هذا من ولد فاطمة ولو كان من ولد فاطمة لرحمنا، يغزيه الله ببني العباس وبني أمية." نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৮৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٧١۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : مہدی کی پیدائش گاہ مدینہ ہے وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھرانے سے ہوگا اس کا نام نبی کے نام جیسا ہوگا اور اس کی ہجرت کی جگہ بیت المقدس ہے (اس کا حلیہ یہ ہے) گھنی داڑھی سرمگیں آنکھیں چمکدار دانت چہرے پر تل ناک کا بانسہ اٹھا ہوا اس کے کندھے پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی علامت ہوگی وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جھنڈا لے کر نکلے گا جو چوکور کالی منقش چادر سے بنا ہوگا اس میں پتھر ہوگا جب سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فوت ہوئے تب سے وہ کھلی نہیں گئیں اور جب تک مہدی نہیں نکلے گا کھولی نہیں جائیں گی اللہ تعالیٰ تین ہزار فرشتوں سے اس کی مددکرے گا جو اس کے مخالفین کی گردنوں اور پیٹھوں پر ماریں گے وہ تیس سے چالیس کے درمیانی زمانہ میں بھیجا جائے گا۔ (رواہ ابونعیم)
39671- عن علي قال: المهدي مولده بالمدنية، من أهل بيت النبي صلى الله عليه وسلم؛ واسمه اسم نبي، ومهاجره بيت المقدس، كث اللحية أكحل العينين، براق الثنايا في وجهه خال، أقني أجلى في كتفه علامة النبي، يخرج براية النبي صلى الله عليه وسلم من مرط معلمة سوداء مربعة فيها حجر لم تنشر منذ توفي رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا تنشر حتى يخرج المهدي، يمده الله بثلاثة آلف من الملائكة يضربون وجوه من خالفهم وأدبارهم؛ يبعث وهو ما بين الثلاثين إلى الأربعين."نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৮৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٧٢۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرماتے ہیں : مہدی قریشی نوجوان ہوگا گندمی رنگ درمیانے قدوالا ہوگا۔ (رواہ ابو نعیم)
39672- عن علي قال: "المهدي فتى من قريش، آدم، ضرب من الرجال." نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৮৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہدی (علیہ السلام)
٣٩٦٧٣۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : جب سیاہ جھنڈے سفیانی کے لشکر کو شکست دیں گے ان میں شعبی بن صالح ہوگا تو لوگ مہدی کی تمنا اور تلاش کریں گے چنانچہ وہ مکہ سے نکلے گا اس کے ساتھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جھنڈا ہوگا لوگوں کا اس کے نکلنے سے مایوس ہونے کے بعد وہ دو رکعتیں ادا کرے گا کیونکہ لوگوں پر زیادہ مصیبت رہی ہوگی جب وہ نماز سے فارغ ہو کر سلام پھیرے گا تو کہے گا لوگو ! امت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور خصوصاً آپ کے گھرانے والوں پر مصیبت نے حد کردی ہمیں ڈانٹا گیا ہمارے خلاف بغاوت کی گئی۔ (رواہ ابونعیم)
39673- عن علي قال: "إذا هزمت الرايات السود خيل السفياني التي فيها شعيب بن صالح تمنى الناس المهدي فيطلبونه، فيخرج من مكة ومعه راية رسول الله صلى الله عليه وسلم فيصلى ركعتين بعد أن ييأس الناس من خروجه لما طال عليهم من البلاء، فإذا فرغ من صلاته، انصرف فقال: أيها الناس! ألح البلاء بأمة محمد صلى الله عليه وسلم وبأهل بيته خاصة، قهرنا وبغى علينا." نعيم".
tahqiq

তাহকীক: