কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৯৬২৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦١٤۔۔۔ حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے فرمایا : عنقریب ایک ظاہر ہونے والا ظاہر ہوگا لوگوں نے عرض کیا : ظاہر ہونے والا کون ہے ؟ فرمایا : ایک منادی جو اعلان کرے گا قیامت تو ہر زندہ مردہ کو گویا کان کے پاس یہ اعلان پہنچا ہوگا۔ (خطیب فی المتفق)
39614- عن ابن عباس قال: "يوشك المطلع أن يطلع! قيل له: وما المطلع؟ قال مناد ينادي: الساعة! فما من حي ولا ميت إلا كأنما ينادى عند أذنه." خط في المتفق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬২৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦١٥۔۔۔ عبدبہ بن صالح عروہ بن رویم ان کے سلسلہ سند میں ہے کہ انھوں نے انصاری سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کرتے سنا : فرمایا : میری امت میں بھونچال ہوگی جس میں دس ہزار بیس ہزار اور تیس ہزار لوگ ہلاک ہوں گے جسے اللہ تعالیٰ متقین کے لیے نصیحت ایمان والوں کے لیے رحمت اور کافروں کے لیے عذاب بنائے گا۔ (رواہ ابن عساکر)
39615- عن عبد ربه بن صالح عن عروة بن رويم أنه سمعه يحدث عن الأنصاري عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: "يكون في أمتي رجفة يهلك فيها عشرة آلاف، عشرون ألفا، ثلاثون ألفا، يجعلها موعظة للمتقين ورحمة للمؤمنين وعذابا للكافرين." كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬২৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦١٦۔۔۔ عبدربہ، عروہ بن رویم انصاری سے روایت کرتے ہیں : کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میں اپنے بندوں کو بہترین رات میں جھنجھوڑوں گا تو اس رات میں نے جس کی حالت کفر میں روح قبض کی تو وہ اس کی میری تقدیر میں لکھی موت ہوگی اور جس کی روح بحالت ایمان قبض کی تو وہ اس کے لیے شہادت ہوگی۔ (ابن عساکر)
39616- عن عبد ربه حدثنا عروة بن رويم عن الأنصاري قال قال الله تعالى: "لأرجفن بعبادي في خير ليال فمن قبضته فيها كافرا كانت منيته التي قدرت عليه، ومن قبضته فيها مؤمنا كانت له شهادة." كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৩০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦١٧۔۔۔ عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے فرمایا : یہ قیامت کی علامت ہے کہ نیک لوگوں کو پست کیا جائے اور برے لوگوں کو بلند کیا جائے اور ہر قوم اپنے منافق لوگوں کو سردار بنادے۔ (رواہ ابونعیم)
39617- عن عبد الله بن عمرو قال: "إن من أشراط الساعة أن يوضع الأخيار ويشرف الأشرار ويسود كل قوم منافقوهم." نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৩১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦١٨۔۔۔ عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے فرمایا : تم قسطنطنیہ میں تین جنگیں کروگے پہلی میں تمہیں کافی مشقت اٹھانا پڑے گی دوسری تمہارے اور ان میں صلح کی صورت میں ہوگی یہاں تک کہ تم ان کے شہر میں ایک مسجد بھی بناؤگے پھر تم اور وہ قسطنطنیہ کے پیچھے دشمن سے جنگ کرو گے تیسری میں اللہ تعالیٰ تمہیں تکبیر کے ذریعہ ان پر فتح دے گا چنانچہ اس کا ایک ثلث (تہائی) ویران ہوگا ایک تہائی کو اللہ تعالیٰ جلد دے گا اور باقی ایک تہائی کو تم ناپ کر تقسیم کرلوگے۔ (رواہ ابونعیم)
39618- عن عبد الله بن عمرو قال: " إنكم ستغزون القسطنطينية ثلاث غزوات: الأولى يصيبكم فيها بلاء، والثانية يكون بينكم وبينهم صلح حتى تبنوا في مدينتهم مسجدا وتغزون أنتم وهم عدوا وراء القسطنطينية، وأما الثالثة فيفتحها الله عليكم بالتكبير فيخرب ثلثها ويحرق الله ثلثها وتقسمون الثلث الباقي كيلا." نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৩২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦١٩۔۔۔ (مسند عبداللہ بن عمرو) اللہ تعالیٰ بدخلق بدزبان کو ناپسند کرتا ہے اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے جب تک بدخلقی اور بدکلامی پھیل نہیں جاتی براپڑوس قطع رحمی عام نہیں ہوجاتی امین کو خائن اور خیانت کرنے والے کو امانت دار نہیں سمجھا جاتا قیامت قائم نہیں ہوگی اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے سب سے بہترین مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں اور سب سے افضل ہجرت اللہ تعالیٰ کی منع کی ہوئی چیزوں کو چھوڑنا ہے۔

اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے ! مومن کی مثال سونے کے ٹکڑے کی سی ہے اس کا مالک اگر اسے آگ میں گرم کرے تو نہ وہ تبدیل ہو اور نہ کم ہو اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے مسلمان کی مثال شہد کی مکھی سی ہے جس کی خوراک بھی پاکیزہ اور اس کا پاخانہ بھی پاکیزہ (اگر) گرے تو نہ ٹوٹے نہ خراب ہو خبردار ! میرا اتنا بڑا حوض ہے جس کی چوڑائی ایلہ سے مکہ تک ہے اور اس کے جام ستاروں کی تعداد ہیں اس کا پانی شہد سے زیادہ میٹھا دودھ سے زیادہ سفید ہے جس نے اسے پی لیا وہ پھر کبھی پیاسا نہیں ہوگا۔ (مسند احمد طبرانی فی الکبر والخرائطحی فی مکارم الاخلاق عن ابن عمرو)
39619- "مسند عبد الله بن عمرو" "إن الله يبغض الفاحش المتفحش، والذي نفسي بيده! لا تقوم الساعة حتى يظهر الفحش والتفحش، وسوء الجوار، وقطيعة الأرحام، حتى يخون الأمين ويؤتمن الخائن، والذي نفس محمد بيده! إن أسلم المسلمين من سلم المسلمون من لسانه ويده، وإن أفضل الهجرة من هجر ما نهى الله عنه، والذي نفس محمد بيده! إن مثل المؤمن كمثل القطعة من الذهب نفخ عليها صاحبها فلم تغير ولم تنقص، والذي نفس محمد بيده! إن مثل المؤمن كمثل نحلة أكلت طيبا ووضعت طيبا ووقعت ولم تكسر ولم تفسد، ألا وإن لي حوضا ما بين ناحيتيه كما بين أيلة إلى مكة، وإن فيه أباريق مثل الكواكب هو أشد بياضا من اللبن وأحلى من العسل، من شرب منه لم يظمأ بعدها أبدا." حم، طب والخرائطي في مساوي الأخلاق - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৩৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦٢٠۔۔۔ عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے فرمایا : جب تک لوگ راستوں میں گدھوں کی طرح جفتی نہیں کریں گے تب تک قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
39620- عن عبد الله بن عمرو قال: "لا تقوم الساعة حتى يتسافد الناس في الطرق تسافد الحمر." ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৩৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦٢١۔۔۔ عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے فرمایا : جب تک لوگ راستوں میں گدھوں کی طرح جفتی نہیں کریں گے قیامت قائم نہیں ہوگی پھر ابلیس ان کے پاس آکر انھیں بتوں کی عبادت پہ لگادے گا۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
39621- عن عبد الله بن عمرو قال: "لا تقوم الساعة حتى يتهارجون في الطرق تهارج الحمر، فيأتيهم إبليس فيصرفهم إلى عبادة الأوثان." ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৩৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦٢٢۔۔۔ عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے فرمایا : سب سے پہلے شام کی زمین ویران ہوگی۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
39622- عن عبد الله بن عمرو قال: " أول الأرض خرابا الشام." ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৩৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦٢٣۔۔۔ عبداللہ بن عیاش بن ابی ربیعہ (رض) سے روایت ہے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا : اللہ تعالیٰ قیامت سے پہلے ایک ہوا بھیجے گا جو ہر اس شخص کو اس وقت چھوڑے گی جس کے دل میں (ایمان کی ) بھلائی ہوتی اسے ماردے۔ (رواہ ابن عساکر)
39623- عن عبد الله بن عياش بن أبي ربيعة قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "يبعث الله ريحا بين يدي الساعة لا تدع أحدا في قلبه من الخير شيء إلا أماتته". "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৩৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦٢٤۔۔۔ حضرت ابن مسعود (رض) سے روایت ہے فرمایا : کہ یہ قیامت کی علامت ہے کہ آدمی مسجد سے گزرے گا اور وہاں دو رکعت بھی نہیں پڑھے گا۔ (عبدالرزاق)
39624- عن ابن مسعود قال: "من أشراط الساعة أن يمر الرجل في المسجد فلا يركع فيه ركعتين." عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৩৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦٢٥۔۔۔ ابن مسعود (رض) سے روایت ہے فرمایا : قرآن کو ایک رات میں ضرور اٹھالیا جائے گا پھر کسی کے نسخہ میں ایک آیت بھی نہیں رہے گی اٹھالی جائے گی۔ (ابن ابی داؤد)
39625- عن ابن مسعود قال: "ليسرين على القرآن في ليلة فلا تترك آية في مصحف أحد إلا رفعت." ابن أبي داود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৩৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦٢٦۔۔۔ ابن مسعود (رض) سے روایت ہے فرمایا : لوگو ! فرات کے پانی کے پھیلاؤ کو برانہ سمجھو عنقریب پانی کا ایک برتن گلاس تلاش کیا جائے تو بھی نہیں ملے گا یہ اس وقت ہوگا جب ہر پانی اپنے عنصر (مادہ) کی طرف لوٹ جائے گا۔ (اس وقت) پانی اور باقی ماندہ مومنین شام میں ہوں گے۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
39626- عن ابن مسعود قال: "أيها الناس! لا تكرهوا مد الفرات فإنه يوشك أن يلتمس فيه طس من ماء فلا يوجد، وذلك حين يرجع كل ماء إلى عنصره فيكون الماء وبقية المؤمنين يومئذ بالشام." ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৪০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦٢٧۔۔۔ ابن مسعود (رض) سے روایت ہے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب رمضان میں ایک چیخ ہوگی تو شوال میں ایک ملی جلی آوازوں کا شور ہوگا ذیقعدہ میں قبیلوں میں غیز ہوگی ذوالحجہ میں خون بہائے جائیں گے اور محرم محرم کیا ہے تین بار فرمایا : افسوس صد افسوس ! بہت زیادہ لوگ میں قتل ہوں گے ہم نے عرض کیا یارسول اللہ ! چیخ کیا ہے فرمایا : یہ پندرویں رمضان کی ہوگی ایسی آواز ہوگی جو سوئے لوگوں کو جگادے گی اور کھڑوں کو بٹھا دے گی اور جس سال بہت سے زلزلے اور اولے ہوں گے اس جمعرات میں باپردہ عورتوں کو اپنے پردے سے نکال دے گی جب جمعرات اسی سال کا رمضان پڑے تو جب پندرویں رمضان جمعہ کے روز تم لوگ فجر کی نماز پڑھ لو تو ایسا کرنا کہ اپنے گھروں میں داخل ہوجانا دروازے بند کرلینا اپنے طاقچے بند کرلینا کمبل اوڑلینا اور اپنے کان بند کرلینا جب تمہیں چیخ کے آثار محسوس ہونے لگیں تو اللہ کے حضور سجدہ میں گرپڑنا اور کہنا : سبحان القدوس سبحان القدس ہمارے رب قدوس ہے اس واسطے جس نے ایسا کیا وہ نجات پاجائے گا جس نے ایسا نہ کیا وہ ہلاک ہوجائے گا۔ (نعیم حاکم)
39627- عن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إذا كان صيحة في رمضان فإنه يكون معمعة في شوال، وتمييز القبائل في ذي القعدة، وتسفك الدماء في ذي الحجة والمحرم وما المحرم - يقولها ثلاث مرات - هيهات هيهات! يقتل الناس فيه هرجا هرجا، قلنا وما الصيحة يا رسول الله؟ قال: هدة في النصف من رمضان ليلة الجمعة فتكون هدة توقظ النائم وتقعد القائم وتخرج العواتق من خدورهن في ليلة جمعة في سنة كثيرة الزلازل والبرد، فإذا وافق شهر رمضان في تلك السنة ليلة الجمعة فإذا صليتم الفجر من يوم الجمعة في النصف من رمضان فادخلوا بيوتكم وأغلقوا أبوابكم وسدوا كواكم ودثروا أنفسكم وسدوا آذانكم، فإذا أحسستم بالصيحة فخروا لله سجدا وقولوا: سبحان القدوس، سبحان القدوس، ربنا القدوس، فإنه من فعل ذلك نجا ومن لم يفعل هلك." نعيم، ك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৪১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦٢٨۔۔۔ (مسند ابن مسعود) میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا : تمہارے دین میں سب سے پہلے امانت ختم ہوگی اور آخری چیز نماز رہے گی اور ایسی قوم نماز پڑے گی جس کا کوئی دین نہیں ہوگا اور یہ قرآن عنقریب تم میں سے اٹھالیا جائے لوگوں نے عرض کیا : ایسا کیسے ہوگا جب کہ اسے اللہ تعالیٰ نے ہمارے دلوں میں محفوظ کردیا ہے اور ہم نے اسے اپنے نسخوں میں محفوظ کر رکھا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ایک رات میں اسے چلایا جائے تو جو تمہارے دلوں میں یا نسخوں میں ہے سب مٹ جائے گا پھر عبداللہ (رض) نے یہ آیت پڑھی : اور ہم چاہتے تو جو کچھ ہم نے آپ کی طرف وحی کیا اسے ختم کردیتے۔ (ابن ابی شیبۃ نعیم
39628- "مسند ابن مسعود" سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "إن أول ما تفقدون من دينكم الأمانة، وآخر ما يبقى الصلاة، وسيصلي قوم لا دين لهم، وإن هذا القرآن الذي بين أظهركم يوشك أن يرفع، قالوا: وكيف يرفع وقد أثبته الله في قلوبنا وأثبتناه في مصاحفنا؟ قال: يسرى عليه في ليلة فيذهب بما في قلوبكم ويذهب بما في مصاحفكم، ثم قرأ عبد الل هـ {ولئن شئنا لنذهبن بالذي أوحينا إليك} الآية."ش ونعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৪২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦٢٩۔۔۔ ابن مسعود (رض) نے فرمایا : عنقریب تم کوفہ سے نقدی اور درہم میں لے سکوگے کسی نے کہا : وہ کیسے ؟ فرمایا : ایک قوم آئے گی جن کے چہرے گویا منڈھی ہوئی ڈھالیں ہیں یہاں تک کہ وہ اپنے گھوڑے سواد پر باندھ لیں گے تمہیں چراگاہوں کی طرف ہٹادیں گے یہاں تک کہ اونٹ اور توشہ تمہیں تمہارے محلات سے زیادہ محبوب ہوگا۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
39629- عن ابن مسعود قال: "يوشك أن لا تأخذوا من الكوفة نقدا، ولا درهما، قيل: وكيف؟ قال: يجيء قوم كأن وجوههم المجان المطرقة حتى يربطوا خيولهم على السواد فيجلوكم إلى منابت الشيح حتى أن البعير والزاد أحب إلى أحدكم من القصر من قصوركم هذه." ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৪৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦٣٠۔۔۔ ابن مسعود (رض) سے روایت ہے فرمایا : تمہارے پاس مشرق کی جانب سے چوڑے چہروں والی ایک قوم آئے گی ان کی آنکھیں چھوٹی ہوں گی گویا ان کی آنکھیں کسی چٹان میں ظاہر ہوئی ہیں اور ان کے چہرے جیسے منڈھی ہوئی ڈھالیں ہیں بالاۤخر وہ اپنے گھوڑے فرات کے کنارے پر باندھ دیں گے۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
39630- عن ابن مسعود قال: "يأتيكم قوم من قبل المشرق عراض الوجوه صغار العيون كأنما نبتت أعينهم في الصخر كأن وجوههم المجان المطرقة حتى يربطوا خيولهم بشط الفرات." ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৪৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦٣١۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے فرمایا : عنقریب تم اپنے کے لیے گھر میں پاؤ گے جنہیں زلزلوں نے تباہ کردیا ہوگا اور نہ اپنے سفر میں (ادھر ادھر) پہنچنے کے لیے سواریاں پاؤگے کیونکہ بجلیوں نے انھیں ہلاک کردیا ہوگا (رواہ ابو نعیم)
39631- عن أبي هريرة قال: "يوشك أن لا تجدوا بيوتا تكنكم، تهلكها الرواجف، ولا دواب تبلغوا عليها في أسفاركم، تهلكها الصواعق," نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৪৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦٣٢۔۔۔ طاؤس سے روایت ہے فرمایا : جھٹکے ہوں گے ایک جھٹکا یمن میں سخت قسم کا ہوگا ایک شام اس سے زیادہ سخت ہوگا اور ایک مشرق میں۔ (رواہ ابو نعیم)
39632- عن طاوس قال: "يكون ثلاث رجفات: رجفة باليمن شديدة، ورجفة بالشام أشد منها، ورجفة بالمشرق." نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৪৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی نشانیاں
٣٩٦٣٣۔۔۔ ابن سابط سے روایت ہے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت میں دھنساؤ بگڑاؤ اور پتھراؤ ہوگا لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! کیا وہ لوگ لاالٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی گواہی دیں گے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں جب آلات موسیقی شرابیں عام ہوجائیں ریشم پہنا جانے لگے۔
39633- عن ابن سابط قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إن في أمتي خسفا ومسخا وقذفا"، قالوا: يا رسول الله صلى الله عليه وسلم وهم يشهدون أن لا إله إلا الله؟ قال: "نعم، إذا ظهرت المعازف والخمور ولبس الحرير". "ش".
tahqiq

তাহকীক: