কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৮৪২১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٠٩۔۔۔ قیامت سے پہلے تم ایسی قوم سے جنگ کروگے جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے اور وہ (کافر ہونے کی وجہ سے) جہنمی ہوں گے۔ (بخاری عن ابوہریرہ )
38409- "بين يدي الساعة تقاتلون قوما نعالهم الشعر، وهم أهل النار." خ - عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪২২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤١٠۔۔۔ قیامت سے پہلے تم ایسی قوم سے جنگ کروگے جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے، اور تم ایسی قوم سے جنگ کرو گے گویا ان کے چہرے منڈھی ہوئی ڈھال ہیں۔ (بیھقی، بخاری عن عمروبن تغلب)
38410- "بين يدي الساعة تقاتلون قوما ينتعلون الشعر، وتقاتلون قوما كأن وجوههم المجان المطرقة." ق، خ2 - عن عمرو بن تغلب"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪২৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤١١۔۔۔ جب تک سورج مغرب سے طلوع نہیں ہوتا قیامت قائم نہیں ہوگی، جب سورج مغرب سے طلوع ہوگا اور لوگ اسے دیکھیں گے تو سب کے سب ایمان لے آئیں گے، اس وقت کسی شخص کا ایمان لانا کام نہ دے گا، جس نے پہلے سے ایمان قبول نہیں کیا۔ (مسند احمد، مسلم، ابوداؤد، ابن ماجہ عن ابوہریرہ )
38411- "لا تقوم الساعة حتى تطلع الشمس من مغربها، فإذا طلعت من مغربها ورآها الناس آمنوا أجمعون، فذلك حين لا ينفع نفسا إيمانها لم تكن آمنت من قبل." حم، قد، هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪২৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤١٢۔۔۔ جب تک مال کی کثرت نہیں ہوگی اور بڑھتے بڑھتے بہے گا قیامت قائم نہیں ہوگی، یہاں تک کہ آدمی اپنے مال کی زکوۃ نکالے گا تو اسے قبول کرنے والا کوئی نہیں پائے گا، یہاں تک کہ عرب کی زمین شاداب اور نہروں سے بھرجائے گی۔ (مسلم عن ابوہریرہ )
38412- "لا تقوم الساعة حتى يكثر المال ويفيض حتى يخرج الرجل بزكاة ماله فلا يجد أحدا يقبلها منه وحتى تعود أرض العرب مروجا وأنهارا." م1 - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪২৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤١٣۔۔۔ جب تک قبیلہ دوس کی عورتیں ذی الخلصہ کے اردگرد نہیں تھرکیں گے قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (ابن ماجہ، مسند احمد، ٢٢ بیھقی عن ابوہریرہ )
38413- "لا تقوم الساعة حتى تضطرب أليات نساء دوس حول ذي الخلصة." هـ، حم ق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪২৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤١٤۔۔۔ جب تک قحطان سے ایک شخص نکل کر لوگوں کو اپنی لاٹھی سے نہیں ہانکے گا قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (بیھقی عن ابوہریرہ )
38414- "لا تقوم الساعة حتى يخرج رجل من قحطان يسوق الناس بعصاه." ق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪২৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤١٥۔۔۔ جب تک میری امت سابقہ لوگوں کے کاموں پر عمل نہیں کرے گی قیامت قائم نہیں ہوگی۔ بالشت کے برابر بالشت اور ہاتھ کے برابر ہاتھ، کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! جیسے فارس اور روم کے لوگ ہیں ؟ آپ نے فرمایا : یہی لوگ ہیں۔ (بخاری عن ابوہریرہ )
38415- "لا تقوم الساعة حتى تأخذ أمتي أخذ القرون قبلها شبرا بشبر وذراعا بذراع، قيل: يا رسول الله! كفارس والروم؟ قال: ومن الناس إلا أولئك." خ - عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪২৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤١٦۔۔۔ جب تک رومی اعماق یادابق پر نہیں اتریں گے قیامت قائم نہیں ہوگی، پھر ان کی طرف مدینہ سے ایک لشکر نکلے گا جو اس دن روئے زمین سے بہتر لوگوں پر مشتمل ہوگا۔ جب وہ لڑائی کے لیے صفیں باندھیں گے تو روم کہیں گے : ہمارے اور ان لوگوں کے درمیان سے ہٹ جاؤ جنہوں نے ہمارے لوگ قیدی بنائے ہیں، ہم ان سے جنگ کریں ، تو مسلمان کہیں گے : نہیں، اللہ کی قسم ! ہم تمہارے اور اپنے بھائیوں کے درمیان سے نہیں ہٹیں گے۔ پھر وہ آپس میں جنگ کریں گے، ایک تہائی شکست کھائیں گے جن کی اللہ تعالیٰ کبھی توبہ قبول نہیں کرے گا، ایک تہائی قتل ہوں گے، وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے افضل شہید ہوں گے، اور ایک تہائی فتح پائیں گے، جو کبھی فتنہ میں مبتلا نہیں ہوں گے، پھر وہ قسطنطنیہ فتح کریں گے، زیتون کے درخت کے ساتھ اپنی تلواریں لٹکا کر وہ آپس میں غنیمت تقسیم کررہے ہوں گے، کہ اچانک شیطان ان میں چیخ کرک ہے گا، کہ مسیح دجال تمہارے گھروں میں آچکا ہے، چنانچہ وہ نکلیں گے، اور یہ جھوٹ ہوگا جب وہ شام آئیں گے (اس وقت) دجال نکلے گا۔ (انہی ایام) وہ جنگ کی تیاری کررہے ہوں گے، صفیں درست کررہے ہوں گے، جب نماز قائم ہوگی تو عیسیٰ (علیہ السلام) بن مریم (علیہما السلام) (آسمان سے) اتریں گے، ان کی امامت کروائیں گے، جب اللہ کا دشمن انھیں دیکھے گا تو ایسے پگھلے گا جیسے پانی میں نمک گھلتا ہے، اگر وہ اسے چھوڑتے تو پگھل جاتا یہاں تک کہ ہلاک ہوجائے، لیکن اللہ تعالیٰ خود اسے قتل کرے گا اور انھیں اس کا خون اپنے نیزے پر لگادکھائے گا۔ (مسلم عن ابوہریرہ )

تشریح :۔۔۔ یعنی قتل تو عیسیٰ (علیہ السلام) کے ہاتھوں ہوگا نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف مجازی ہے جیسے ومارمیت اذرمیت ولکن اللہ رمی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں منقول ہے۔
38416- "لا تقوم الساعة حتى ينزل الروم بالأعماق أو بدابق، فيخرج إليهم جيش من المدينة من خيار أهل الأرض يومئذ، فإذا تصافوا قالت الروم: خلوا بيننا وبين الذين سبوا منا نقاتلهم! فيقول المسلمون: لا والله! لا نخلي بينكم وبين إخواننا، فيقاتلونهم، فينهزم ثلث لا يتوب الله عليهم أبدا، ويقتل ثلث هم أفضل الشهداء عند الله، ويفتتح الثلث لا يفتنون أبدا فيفتتحون قسطنطينية، فبينما هم يقتسمون الغنائم قد علقوا سيوفهم بالزيتون إذ صاح فيهم الشيطان أن المسيح قد خلفكم في أهليكم، فيخرجون، وذلك باطل، فإذا جاؤا الشام خرج، فبينما هم يعدون للقتال يسوون الصفوف إذ أقيمت الصلاة فينزل عيسى ابن مريم فأمهم، فإذا رآه عدو الله ذاب كما يذوب الملح في الماء، فلو تركه لانذاب حتى يهلك ولكن يقتله الله بيده فيريهم دمه في حربته." م - عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪২৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤١٧۔۔۔ جب تک مسلمانوں کی یہودیوں سے جنگ نہیں ہوجاتی قیامت قائم نہیں ہوگی۔ پھر مسلمان انھیں قتل کریں گے، یہاں تک کہ یہودی پتھر اور درخت کے پیچھے چھپے گا، تو درخت اور پتھر پکار کر کہے گا : اے مسلم ! اے اللہ کے بندے ! یہ یہودی میرے پیچھے ہے اسے قتل کرو ! صرف غرقد نہیں بولے گا کیونکہ وہ یہودیوں کا درخت ہے۔ (مسلم عن ابوہریرہ )
38417- "لا تقوم الساعة حتى يقاتل المسلمون اليهود، فيقتلهم المسلمون حتى يختبئ اليهودي وراء الحجر والشجر فيقول الحجر والشجر: يا مسلم! يا عبد الله! هذا يهودي خلفي فتعال فاقتله، إلا الغرقد فإنه من شجر اليهود." م - عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪৩০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤١٨۔۔۔ جب تک میری امت کے قبائل مشرکین سے نہیں مل جاتے قیامت قائم نہیں ہوگی۔ یہاں تک کہ بتوں کی پوجا کی جائے گی، اور میری امت میں تیس بڑے جھوٹے ہوں گے ہر ایک وہم کرے گا کہ وہ نبی ہے، میں خاتم النبیین ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔ (بیھقی، حاکم عن ثوبان)
38418- "لا تقوم الساعة حتى تلحق قبائل من أمتي بالمشركين وحتى تعبد الأوثان، وإنه سيكون في أمتي ثلاثون كذابا، كلهم يزعم أنه نبي وأنا خاتم النبيين لا نبي بعدي." ق، ك - عن ثوبان"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪৩১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤١٩۔۔۔ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک مسلمانوں کا ادنی مورچہ بولاء ہوگا، اے علی ! تم زردلوگوں سے لڑو گے اور جو تمہارے بعد ہوں گے وہ بھی ان سے لڑیں گے۔ یہاں تک کہ ان کی طرف اسلام کے افضل حجازی لوگ نکالے جائیں جو اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت گر کی ملامت کی پروا نہیں کریں گے وہ سبحان اللہ، اللہ اکبر کے ذریعہ قسطنطیہ فتح کریں گے۔ انھیں ایسی غنیمتیں ملیں گی کہ ان جیسی غنیمتیں نہیں ملی ہوں گی، یہاں تک وہ اترسہ میں غنیمتیں تقسیم کریں گے، ایک آنے والا آئے گا وہ کہے گا : مسیح دجال تمہارے شہروں میں نکل آیا ہے، خبردار ! وہ جھوٹی بات ہوگی۔ اس پر عمل کرنے والا اور چھوڑنے والا دونوں نادم ہوں گے۔ (ابن ماجہ عن عمروبن عوف)
38419- "لا تقوم الساعة حتى يكون أدنى مسالح2 المسلمين ببولاء، يا علي! إنكم ستقاتلون بني الأصفر، ويقاتلونهم الذين من بعدكم، حتى يخرج إليهم روقة الإسلام أهل الحجاز الذين لا يخافون في الله لومة لائم، ويفتتحون القسطنطينية بالتسبيح والتكبير، فيصيبون غنائم لم يصيبوا مثلها حتى يقتسموا بالأترسة، ويأتي آت فيقول: إن المسيح قد خرج في بلادكم، ألا! وهي كذبة، فالآخذ نادم والتارك نادم. " هـ - عن عمرو بن عوف"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪৩২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٢٠۔۔۔ جب تم لوگ اپنی مسجدوں کو مزین کرنے لگو اور اپنے قرآن میں زیور لگانے لگو گے تو تمہارے لیے ہلاکت ہے۔ (الحکیم عن ابی الدرداء)
38420- "إذا ذخرفتم مساجدكم وحليتم مصاحفكم فالدمار عليكم." الحكيم - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪৩৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٢١۔۔۔ جب تم کسی قوم کے بارے میں سنو کہ وہ قریب کے علاقہ میں زمین میں دھنسا دئیے گئے ہیں تو قیامت قریب ہے۔ (مسند احمد والحاکم فی الکنی، طبرانی فی الکبیر عن بقیرۃ الھلالیۃ)
38421- "إذا سمعتم بقوم قد خسف بهم ههنا قريبا فقد أظلت الساعة." حم والحاكم في الكنى، طب - عن بقيرة الهلالية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪৩৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٢٢۔۔۔ جب حکومت نااہلوں کے سپرد ہوگی تو قیامت کا انتظار کرو۔ (بخاری عن ابوہریرہ )
38422- "إذا وسد الأمر إلى غير أهله فانتظر الساعة." خ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪৩৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٢٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ یمن سے ایک ہوا بھیجے گا جو ریشم سے زیادہ نرم ہوگی۔ جس کے دل میں رائی برابر بھی ایمان ہوگا اس کی روح قبض کرلے گی۔ (حاکم عن ابوہریرہ )
38423- "إن الله تعالى يبعث ريحا من اليمن ألين من الحرير، فلا تدع أحدا في قلبه مثقال حبة من الإيمان إلا قبضته." ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪৩৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٢٤۔۔۔ یہ قیامت کی علامت ہے کہ علم اٹھ جائے گا جہالت پھیل جائے گی، زنا عام ہوجائے گا، شراب پی جانے لگے گی، مرد ختم ہونا شروع ہوجائیں گے اور عورتیں باقی رہیں گی یہاں تک کہ پچاس عورتوں کا ایک نگران ہوگا۔ (مسند احمد، بیھقی، ترمذی، ابن ماجہ عن انس)
38424- "إن من أشراط الساعة أن يرفع العلم ويظهر الجهل ويفشو الزنا، ويشرب الخمر، ويذهب الرجال ويبقى النساء حتى يكون لخمسين امرأة قيم واحد." حم، ق ت، هـ- عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪৩৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٢٥۔۔۔ یہ بھی قیامت کی علامت ہے کہ چھوٹوں سے علم تلاش کیا جائے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی امیۃ الجمحی)
38425- "إن من أشراط الساعة أن يلتمس العلم عند الأصاغر." طب - عن أبي أمية الجمحي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪৩৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٢٦۔۔۔ یہ قیامت کی علامت ہے کہ مسجد والے امامت کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالیں گے، وہ نما زپڑھانے کے لیے کوئی نہ پائیں گے۔ (مسند احمد، ابوداؤد عن سلامۃ بنت الحر)
38426- "إن من أشراط الساعة أن يتدافع أهل المسجد،لا يجدون من يصلي بهم." حم، د - عن سلامة بنت الحر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪৩৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٢٧۔۔۔ یہ قرب قیامت کی علامت ہے کہ پچاس آدمی نماز پڑھیں گے ان میں سے کسی کی نماز قبول نہیں ہوگی۔ (ابو الشیخ فی کتاب الفتن عن ابن مسعود)
38427- "إن من اقتراب الساعة أن يصلي خمسون نفسا لا تقبل لأحدهم صلاة." أبو الشيخ في كتاب الفتن - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪৪০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٢٨۔۔۔ سب سے پہلے دائیں طرف والی زمین خراب ہوگی پھر دائیں جانب والی۔ (ابن عساکر عن جریر)
38428- "أول الأرض خرابا يسراها ثم يمناها." ابن عساكر عن جرير".
tahqiq

তাহকীক: