কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭১ টি
হাদীস নং: ৩৮৪০১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٨٩۔۔۔ ثقیف میں جھوٹا اور خونی ہوگا۔ (نعیم بن جمادعن اسماء بنت ابی بکر)
38389- "يكون في ثقيف كذاب ومبير." نعيم بن حماد - عن أسماء بنت أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٩٠۔۔۔ ثقیف سے تین نکلیں گے، کذاب، دجال اور خونی۔ (نعیم بن حماد فی الفتن عن اسماء بنت ابی بکر)
38390- " يخرج من ثقيف ثلاثة: الكذاب: والدجال، والمبير "نعيم بن حماد في الفتن - عن أسماء بنت أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٩١۔۔۔ ثقیف سے دوبڑے جھوٹے نکلیں گے ان میں کا دوسرا پہلے سے زیادہ برا ہوگا۔ اور وہ یہ خونی ہے۔ (حاکم اسماء بنت ابی بکر (رض) عنھما)
38391- " يخرج من ثقيف كذابان، الآخر منهما شر من الأول وهذا المبير." ك - أسماء بنت أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٩٢۔۔۔ ثقیف سے خونی اور بےحد جھوٹا ظاہر ہوگا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر)
38392- "يخرج من ثقيف مبير وكذاب." طب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٣٩٣۔۔۔ جس سے اس کے بارے میں یعنی قیامت۔ سوال کیا جارہا ہے وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا، البتہ میں تمہیں اس کی نشانیاں بتا دیتا ہوں : جب باندی اپنی مالکن کو جنم دے گی تو یہ اس کی علامت ہے، اور جب ننگے بدن ننگے پاؤں لوگوں کے سردار بن جائیں تو یہ اس کی علامت ہے، اور جب لوگ اونچی اونچی عمارتیں بنانے لگیں تو یہ بھی اس کی علامت ہے (اس کا علم) ان پانچ غیب کی باتوں میں ہے جنہیں اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا، (جو اس آیت میں جمع ہیں) اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے۔ آیت (پڑھ لو) ۔ (مسند احمد، بیھقی، ابن ماجہ عن ابوہریرہ مسلم، ابوداؤد ، نسائی عن عمر، نسائی، عن ابوہریرہ وابی ذر معاً )
38393- "ما المسؤل عنها - يعني الساعة - بأعلم من السائل، وسأخبركم عن أشراطها: إذا ولدت الأمة ربتها فذاك من أشراطها، وإذا كانت العراة الحفاة رؤس الناس فذاك من أشراطها، وإذا تطاولوا في البنيان فذاك من أشراطها، في خمس من الغيب لا يعلمهن إلا الله {إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ} - الآية". "حم، ق، هـ - عن أبي هريرة، م، د، ن - عن عمر، ن - عن أبي هريرة وأبي ذر معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٣٩٤۔۔۔ جب باندی کو دیکھو کہ اس نے اپنی مالکن کو جنم دیا ہے اور عمارتوں کو لمبی لمبی عمارتیں بناتے دیکھو، اور ننگے پاؤں، بھوکے محتاج لوگوں کو عوام الناس کا سردار بنتے دیکھو تو یہ قیامت کی علامات اور اس کی نشانیاں ہیں (مسند احمد عن ابن عباس)
38394- "إذا رأيت الأمة قد ولدت ربتها ورأيت أصحاب البنيان يتطاولون بالبنيان ورأيت الحفاة الجياع العالة كانوا رؤس الناس فذاك من معالم الساعة وأشراطها." حم - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٣٩٥۔۔۔ جب تک وقت (زمانہ) گھٹنا شروع نہیں ہوجاتا قیامت قائم نہیں ہوگی، چنانچہ سال مہینہ جیسا، مہینہ، جمعہ جیسا اور جمعہ دن جیسا ہوجائے گا۔ اور دن ایک گھڑی (گھنٹے) جیسا اور گھڑی آگ کے انگارے جیسی ہوجائے گی۔ (مسند احمد، ترمذی عن انس)
38395- " لا تقوم الساعة حتى يتقارب الزمان، فتكون السنة كالشهر، ويكون الشهر كالجمعة، وتكون الجمعة كاليوم، ويكون اليوم كالساعة، وتكون الساعة كالضرمة بالنار." حم، ت - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٣٩٦۔۔۔ جب تک فرات سے سونے کا پہاڑ ظاہر نہیں ہوجاتا جس پر لوگ باہم قتل و قتال کریں گے چنانچہ ان کے نوحصے قتل ہوں گے تب تک قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (ابن ماجہ عن ابوہریرہ ، طبرانی فی الکبیر عن ابی)
کلام :۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ ١٧٧۔
کلام :۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ ١٧٧۔
38396- "لا تقوم الساعة حتى يحسر الفرات عن جبل من ذهب يقتتل عليه الناس، فيقتل تسعة أعشارهم." هـ - عن أبي هريرة طب - عن أبي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٣٩٧۔۔۔ جب تک فرات سے سونے کا پہاڑ ظاہر نہیں ہوجاتا جس پر لوگ قتل ہوں گے ہر سو میں سے ٩٩ قتل ہوں گے، ان میں سے ہر ایک کہے گا : شاید میں ہی بچ جاؤں۔ تب تک قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (مسلم عن ابوہریرہ )
38397- "لا تقوم الساعة حتى يحسر الفرات عن جبل من ذهب يقتل الناس عليه، فيقتل من كل مائة تسعة وتسعون، فيقول كل رجل منهم: لعلي أكون أنا الذي أنجو." م - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪১০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٣٩٨۔۔۔ عنقریب فرات سے سونے کا ایک پہاڑ ظاہر ہوگا۔ لوگ جب اس کے بارے میں سنیں گے تو اس کی طرف چل نکلیں گے، تو جو لوگ اس کے پاس ہوں گے وہ کہیں گے : اللہ کی قسم ! اگر ہم نے انھیں چھوڑاتو اس سے لیتے لیتے سارا ہی لے آئیں گے پھر لوگ اس پر آپس میں کشت وخون کریں گے یہاں تک کہ ہر گروہ سے ننانوے فی صد لوگ قتل ہوں گے۔ (مسند احمد، مسلم عن ابی)
38398- "يوشك الفرات أن يحسر عن جبل من ذهب، فإذا سمع به الناس ساروا إليه، فيقول من عنده: والله! لئن تركنا يأخذون منه ليذهبن به كله فيقتتل الناس عليه حتى يقتل من كل تسعة وتسعون." حم، م - عن أبي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪১১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٣٩٩۔۔۔ عنقریب فرات سے سونے کا خزانہ ظاہر ہوگا جو وہاں ہوگا وہ اس سے کچھ بھی نہیں لے سکے گا۔ (بیھقی، ابوداؤد،
عن ابوہریرہ )
عن ابوہریرہ )
38399- "يوشك الفرات أن يحسر عن كنز من ذهب، فمن حضره فلا يأخذ منه شيئا." ق، د - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪১২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٠٠۔۔۔ جب تک علم قبض، زلزلے بکثرت، وقت میں گھٹاؤ، فتنوں کا ظہور اور قتل وخون زیادہ نہیں ہوگا قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (بخاری، ابن ماجہ عن ابوہریرہ )
38400- "لا تقوم الساعة حتى يقبض العلم، وتكثر الزلازل، ويتقارب الزمان، وتظهر الفتن، ويكثر الهرج وهو القتل." خ هـ - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪১৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٠١۔۔۔ جب تک تم میں مال کی کثرت نہیں ہوجاتی قیامت قائم نہیں ہوگی وہ مال پانی کی طرح بہے گا۔ اور مال والے کو فکر ہوگی کہ اس کی زکوۃ خیرات کون قبول کرے گا، چنانچہ وہ پیش کش کرے گا تو جس پر پیش کرے گا وہ کہہ دے گا مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ (بیھقی عن ابوہریرہ )
38401- "لا تقوم الساعة حتى يكثر فيكم المال فيفيض حتى يهم رب المال من يقبل صدقته وحتى يعرضه فيقول الذي يعرضه عليه: لا أرب لي فيه." ق - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪১৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٠٢۔۔۔ جب تک دوبڑی جماعتیں جن کا دعویٰ ایک ہوگا آپس میں جنگ نہیں کریں گی قیامت قائم نہیں ہوگی، اور جب تک تیس کے قریب دجال بڑے جھوٹے ظاہر نہیں ہوں گے قیامت قائم نہیں ہوگی ان سب کا وہم ہوگا کہ وہ اللہ کا رسول ہے۔ (مسند احمد، بخاری، ابوداؤد، ترمذی عن ابوہریرہ )
38402- "لا تقوم الساعة حتى يقتتل فئتان عظيمتان دعواهما واحدة، ولا تقوم الساعة حتى يبعث دجالون كذابون قريبا من ثلاثين، كلهم يزعم أنه رسول الله." حم، ق4 د، ت - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪১৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٠٣۔۔۔ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک یہودیوں سے تمہاری جنگ نہیں ہوجاتی یہاں تک کہ جس پتھر کے پیچھے کوئی یہودی چھپا ہوگا وہ (اللہ کی قدرت سے) بول کر کہے گا : اے مسلمان ! یہ میرے پیچھے یہودی (چھپا ہے) اسے قتل کردو۔ (بخاری مسلم عن ابوہریرہ )
38403- "لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا اليهود حتى يقول الحجر وراءه اليهودي: يا مسلم! هذا يهودي ورائي فاقتله." ق - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪১৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٠٤۔۔۔ جب تک ترکوں سے تمہاری لڑائی نہیں ہوتی قیامت قائم نہیں ہوگی، ان کی آنکھیں چھوٹی چہرے سرخ، ناکیں چپٹی ہوں گی، ایسے لگے گا کہ ان کے چہرے منڈھی ہوئی ڈھالیں ہیں۔ اور جب تک تمہاری جنگ ایسی قوم سے نہیں ہولیتی جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے تب تک قیامت قائم نہیں ہوگی، اور تم میں سے کسی پہ وہ زمانہ ضرور آئے گا کہ اسے میرا دیکھنا (زیارت و ملاقات) اس کے مال و عیال کی طرح محبوب ہوگا۔ (بخاری مسلم، ابوداؤد، ترمذی، ابن ماجہ عن ابوہریرہ )
38404- "لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا الترك، صغار الأعين، حمر الوجوه، زلف الأنوف، كأن وجوههم المجان المطرقة، ولا تقوم الساعة حتى تقاتلوا قوما نعالهم الشعر، وليأتين على أحدكم زمان لأن يراني احب إليه من أن يكون له مثل أهله وماله." ق " د، ت، هـ - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪১৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٠٥۔۔۔ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک مسلمانوں کی ترکوں سے جنگ نہیں ہوجاتی ان کے چہرے منڈھی ہوئی ڈھال کی طرح ہوں گے وہ اونی لباس پہنتے اور بالوں کے جوتے پہنتے ہوں گے۔ (مسلم، ابوداؤد، نسائی عن ابوہریرہ )
38405- "لا تقوم الساعة حتى يقاتل المسلمون الترك قوما وجوههم كالمجان المطرقة، يلبسون الشعر ويمشون في الشعر." م، د، ن - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪১৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٠٦۔۔۔ جب تک تم عجم کے ان لوگوں سے نہیں لڑو گے جو خوز (اہوازوتستر کے علاقوں کے) اور کرمان (خراسان، بحر الہند عراق العجم اور سجستان کے درمیان علاقوں کے رہنے) والے ہیں تب تک قیامت قائم نہیں ہوگی، ان کے چہرے سرخ، ناکیں چپٹی، آنکھیں چھوٹی ہوں گی، گویا ان کے چہرے منڈھی ہوئی ڈھال ہے ان کے جوتے بالوں کے ہوں گے۔ (مسند احمد، بخاری عن ابوہریرہ )
38406- "لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا خوزا وكرمان من الأعاجم، حمر الوجوه، فطس الأنوف، صغار الأعين، كأن وجوههم المجان المطرقة، نعالهم الشعر." حم، خ " - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪১৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٠٧۔۔ جب تک تمہاری چھوٹی آنکھوں والی، چوڑے چہرے والی، قوم سے جنگ نہیں ہوجاتی، ان کی آنکھیں گویا ٹڈی کی آنکھیں ہیں اور ان کے چہرے منڈھی ہوئی ڈھال کی طرح ہیں وہ بالوں کے بنے جوتے پہنتے ہوں گے۔ وہ چمڑے کی ڈھالیں بناتے ہوں گے یہاں تک کہ وہ اپنے گھوڑوں کو کھجور کے درختوں سے باندھ دیں گے، (مسند احمد، ابن ماجہ، ابن حبان عن ابی سعید)
38407- "لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا قوما صغار الأعين، عراض الوجوه، كأن أعينهم حدق الجراد، كأن وجوههم المجان المطرقة، ينتعلون الشعر ويتخذون الدرق حتى يربطوا خيولهم بالنخل." حم، هـ، حب - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪২০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٠٨۔۔۔ قیامت کی یہ نشانی ہے کہ تم ایسی قوم سے جنگ کروگے جو بالوں کے جوتے پہنتے ہوں گے، اور یہ بھی قیامت کی نشانی ہے کہ تم ایسی قوم سے جنگ کروگے جن کے چہرے چوڑے ہوں گے، گویا ان کے چہرے منڈھی ہوئی ڈھالیں ہیں۔
(مسند احمد، بخاری، ابن ماجہ عن عمروبن تغلب)
(مسند احمد، بخاری، ابن ماجہ عن عمروبن تغلب)
38408- "إن من أشراط الساعة أن تقاتلوا قوما ينتعلون نعال الشعر، وإن من أشراط الساعة أن تقاتلوا قوما عراض الوجوه، كأن وجوههم المجان المطرقة." حم، خ، هـ - عن عمرو بن تغلب".
তাহকীক: