কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭১ টি
হাদীস নং: ৩৮৩৮১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی۔۔۔” جھوٹوں اور فتنوں کا ظہور “
٣٨٣٦٩۔۔۔ قیامت سے کچھ ایام پہلے جہالت چھاجائے گی، علم (علماء کے قتل وموت سے) اٹھ جائے گا، اور ان ایام میں خون خرابہ بکثرت ہوگا۔ (مسلم، بخاری، عن ابن مسعود وابی موسیٰ )
38369- "إن بين يدي الساعة لأياما ينزل فيها الجهل ويرفع فيها العلم ويكثر فيها الهرج - والهرج القتل." ق - ابن مسعود وأبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৮২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی۔۔۔” جھوٹوں اور فتنوں کا ظہور “
٣٨٣٧٠۔۔۔ قیامت سے پہلے قتل کے ایام ہوں گے۔ (مسند احمد، طبرانی عن خالد بن الولید)
38370- "بين يدي الساعة أيام الهرج." حم، طب - عن خالد بن الوليد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৮৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٧١۔۔۔ قیامت سے پہلے بےحد جھوٹے ہوں گے، ان میں یمامہ کا والی، ضعاء کا حاکم عنسی، ان میں سے حمیر کا بادشاہ اور ان میں سے دجال ہوگا جس کا فتنہ سب سے سخت ہوگا۔ (مسند احمد، عن جابر)
38371- "بين يدي الساعة كذابون، منهم صاحب اليمامة، ومنهم صاحب صنعاء العنسي، ومنهم صاحب حمير، ومنهم الدجال وهو أغلظهم فتنة." حم - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৮৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٧٢۔۔۔ تیس جھوٹوں کے ظاہر ہونے سے پہلے قیامت قائم نہیں ہوگی، ان میں سے ہر ایک یہ گمان کرے گا : کہ وہ نبی ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن نعیم بن مسعود)
38372- "لا تقوم الساعة حتى يخرج ثلاثون كذابا، كلهم يزعم أنه نبي." طب - عن نعيم بن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৮৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٧٣۔۔۔ جب تک دو گروہ آپس میں نہیں لڑیں گے قیامت قائم نہیں ہوگی، ان کے درمیان سخت خون خرابہ ہوگا، ان دونوں کا دعویٰ ایک ہوگا۔ اور جب تک تیس کے قریب دجال کذاب ظاہر نہیں ہولیتے قیامت قائم نہیں ہوگی، ان میں کا ہر ایک اپنے تئیں گمان کرے گا کہ وہ اللہ کا رسول ہے۔ (مسند احمد، مسلم، بخاری، ابوداؤد، ترمذی عن ابوہریرہ )
38373- لا تقوم الساعة حتى تقتتل فئتان عظيمتان، فيكون بينهما مقتلة عظيمة، دعواهما واحدة، ولا تقوم الساعة حتى يبعث دجالون كذابون قريبا من ثلاثين، كلهم يزعم أنه رسول الله." حم، م،1 خ، د، ت - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৮৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٧٤۔۔۔ جب تک تیس جھوٹے ظاہر نہیں ہولیتے قیامت قائم نہیں ہوگی، ان میں مسلیمۃ کذاب، اسود عنسی اور مختار ہے عرب کے برے قبیلے، بنوامیہ بنو حنفیۃ، اور ثقیف ہیں۔ (ابن ابی شیبہ، ابن عدی فی الکامل، عن الزھری)
کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٦١٣٥، المتناھیۃ ٤٧٢۔
کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٦١٣٥، المتناھیۃ ٤٧٢۔
38374- "لا تقوم الساعة حتى يخرج ثلاثون كذابا، منهم مسيلمة والعنسي والمختار، وشر قبائل العرب بنو أمية وبنو حنيفة والثقيف." ش، عد - عن الزهري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৮৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٧٥۔۔۔ جب تک تیس جھوٹے ظاہر نہیں ہولیتے قیامت قائم نہیں ہوگی۔ ان میں سے آخری کا نابےحد جھوٹا ہے اس کی بائیں آنکھ بےنور ہوگی۔ گویا وہ ابویحیی کی آنکھ ہے۔ (الحدیث طولہ۔ ابونعیم عن جابر بن سمرۃ)
38375- "لا تقوم الساعة حتى يخرج ثلاثون كذابا، آخرهم الأعور الكذاب ممسوح العين اليسرى كأنها عين أبي يحيى - الحديث بطوله."أبو نعيم - عن جابر بن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৮৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٧٦۔۔۔ جب تک تیس دجال کذاب ظاہر نہیں ہولیتے قیامت قائم نہیں ہوگی، ان میں سے ہر ایک یہ سمجھے گا کہ وہ نبی ہے سو جو کوئی یہ بات کہے اسے قتل کردو، جس نے ان میں سے کسی ایک کو مار دیا اس کے لیے جنت ہے۔ (ابن عساکر عن العلاء بن زیاد العدوی قال حدیث عن النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فذکرہ)
38376- "لا تقوم الساعة حتى يخرج ثلاثون دجالون كذابون كلهم يزعم أنه نبي، فمن قاله فاقتلوه، ومن قتل معهم أحدا فله الجنة." كر - عن العلاء بن زياد العدوي، قال حديث عن النبي صلى الله عليه وسلم - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৮৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٧٧۔۔۔ جب تک تیس جھوٹے ظاہر نہیں ہوجاتے قیامت قائم نہیں ہوگی۔ وہ سب اللہ تعالیٰ اور اللہ کے رسول کے بارے میں جھوٹ بکیں گے۔ (ابن ابی شیبہ عن ابوہریرہ )
38377- "لا تقوم الساعة حتى يخرج ثلاثون كذابا دجالا، كلهم يكذب على الله ورسول الله صلى الله عليه وسلم. " ش - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٧٨۔۔۔ جب تک تیس جھوٹے ظاہر نہیں ہوجاتے قیامت قائم نہیں ہوگی، ہر ایک کا وہم ہوگا کہ وہ قیامت سے پہلے نبی ہے۔ (ابن ابی شیبہ عن عبید بن عمرواللیثی)
38378- "لا تقوم الساعة حتى يخرج ثلاثون كذابا، كلهم يزعم أنه نبي قبل يوم القيامة." ش - عن عبيد بن عمرو الليثي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٧٩۔۔۔ دجال سے پہلے ستر سے کچھ اوپر دجال نکلیں گے۔ (نعیم بن حماد فی الفتن، ابویعلی عن انس)
38379- "يكون قبل خروج الدجال نيف على سبعين دجالا." نعيم بن حماد في الفتن، ع - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٨٠۔۔۔ قیامت سے پہلے دجال ہے اور دجال سے پہلے تیس یا اس سے زیادہ جھوٹے دجال ہوں گے، ان کی نشانی کیا ہے ؟ وہ تمہارے پاس ایسا طریقہ پیش کریں گے جس پر تم نہیں ہوگے، وہ اس طریقہ کے ذریعہ تمہارے طریقہ اور دین کو تبدیل کردیں گے، جب تم انھیں دیکھو، تو ان سے اجتناب کرو، ان سے دشمنی کرو۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر)
38380- "إن بين يدي الساعة الدجال وبين يدي الدجال كذابون ثلاثون أو أكثر، قال: ما آيتهم؟ قال: إن يأتوك بسنة لم تكونوا عليها يغيرون بها سنتكم ودينكم، فإذا رأيتموهم فاجتنبوهم وعادوهم." طب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٨١۔۔۔ قیامت سے تیس جھوٹے ہوں گے، ان میں سے اسود عنسی صنعاء کا والی اور یمامہ کا بادشاہ ہے۔ (طبرانی ابن الزبیر
38381- "إن بين يدي الساعة ثلاثين كذابا، منهم الأسود العنسي صاحب صنعاء وصاحب اليمامة." طب - عن ابن الزبير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٨٢۔۔۔ قبل از قیامت بہت سے جھوٹے ہوں گے۔ (طبرانی فی الکبری عن النعمان بن بشیر)
38382- " إن بين يدي الساعة كذابين." طب - عن النعمان ابن بشير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٨٣۔۔۔ قیامت سے پہلے بہت سے جھوٹے ہوں گے، ان میں حمیر کا بادشاہ ہے۔ (ابن حبان، سعید بن منصور عن جابر بن عبداللہ)
38383- "إن بين يدي الساعة كذابين، منهم صاحب حمير." حب، ص - عن جابر بن عبد الله".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٨٤۔۔۔ قیامت سے پہلے بہت سے جھوٹے ہوں گے، ان میں سے یمامہ کا والی، اسود عنسی، اور حمیر کا بادشاہ اور ان میں دجال ہے اس کا فتنہ سب سے بڑا ہے۔ (ابن ابی شیبہ عن الحسن مرسلاً )
38384- "إن بين يدي الساعة كذابين، منهم صاحب اليمامة، ومنهم الأسود العنسي، ومنهم صاحب حمير، ومنهم الدجال وهو أعظمهم فتنة." ش - عن الحسن مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٨٥۔۔۔ امابعد ! اس شخص۔ یعنی مسیلمہ۔ کا حال تو تم نے اس کے حال میں کثرت کی، وہ تو قیس جھوٹوں سے بڑھ کر جھوٹا ہے۔ جو دجال سے پہلے ظاہر ہوں گے۔ ہر شہر میں مسیح دجال کا رعب پہنچ جائے گا، صرف مدینہ محفوظ رہے گا۔ اس کے ہر نقب پر دو فرشتے ہوں گے جو اس سے مسیح دجال کی پشت کو ہٹائیں گے۔ (مسند احمد، طبرانی فی الکبیر، حاکم عن ابی بکرۃ)
38385- أما بعد فإن شأن هذا الرجل - يعني مسيلمة - فقد أكثرتم في شأنه فإنه كذاب من ثلاثين كذابا يخرجون قبل الدجال،فإنه ليس بلد إلا يدخله رعب المسيح إلا المدينة، على كل نقب من أنقابها ملكان يذبان عنها رعب المسيح."حم، طب، ك - عن أبي بكرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٨٦۔۔۔ محمد رسول اللہ کی طرف سے مسیلمہ کذاب کی جانب : اما بعد ! زمین اللہ کی ہے اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا وارث بناتا ہے (اچھا) انجام متقین کا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن نعیم بن مسعود)
38386- "من محمد رسول الله إلى مسيلمة الكذاب: أما بعد فإن الأرض لله يورثها من عباده والعاقبة للمتقين." طب - عن نعيم ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٨٧۔۔۔ آپ نے مسیلمہ کذاب سے فرمایا : اگر تم مجھ سے یہ ٹکرامانگو گے میں تمہیں یہ نہیں دوں گا، اپنے بارے میں تم ہرگز اللہ تعالیٰ کے فیصلہ سے نہیں بھاگ سکوگے، اور اگر پیٹھ پھیروگے، اللہ تعالیٰ تجھے ضرور ہلاک کردے گا۔ اور میں نے جو کچھ دیکھا وہ تمہارے بارے ہی دیکھا ہے (سونے کے دوکنگن والا خواب) اور یہ ثابت (میرا صحابی) تمہیں میری طرف سے جواب دے گا۔ (بخاری عن ابن عباس)
38387- "لو سألتني هذه القطعة ما أعطيتكها، ولن تعدو أمر الله فيك، ولئن أدبرت ليعقرنك الله، وإني لأراك الذي أريت فيه ما رأيت، وهذا ثابت يجيبك عني - قاله لمسيلمة." خ - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٣٨٨۔۔۔ ثقیف سے دوجھوٹے نکلیں گے۔ ان میں کا دوسرا پہلے سے زیادہ شریر ہوگا وہ خونی ہے۔ (ابن سعد عن اسماء بنت ابی بکر)
38388- " سيخرج من ثقيف كذابان، الآخر منهما شر من الأول وهو مبير." ابن سعد - عن أسماء بنت أبي بكر".
তাহকীক: