কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قسموں اور نذروں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২৯৭ টি

হাদীস নং: ৪৬৫০০
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46488 جو نذر اللہ تعالیٰ کی معصیت یا قطع رحمی یا غیر ملکیت میں مانی گئی ہو اس کا پورا کرنا واجب نہیں ہے۔ رواہ الطبرانی عن ابی ثعلبۃ
46488- "لا وفاء لنذر في معصية الله تعالى ولا في قطيعة رحم ولا فيما لا تملك. " طب - عن أبي ثعلبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫০১
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46489 اللہ تعالیٰ کی معصیت میں مانی گئی نذر کا پورا کرنا واجب نہیں ہے اور ایسی نذر کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہوتا ہے۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن عائشۃ
46489- "لا وفاء بنذر في معصية الله، وكفارته كفارة يمين. " حل - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫০২
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46490 یہ نذر نہیں ہے نذر تو وہ ہوتی ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی رضا مقصود نظر ہو۔ (رواہ احمد بن حنبل والخطیب وابن عساکر عن عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطاب ارشاد فرما رہے تھے آپ نے ایک شخص کو دھوپ میں کھڑا دیکھا اس سے دھوپ میں کھڑے ہونے کی وجہ دریافت کی اس نے جواب دیا : میں نے نذر مان رکھی ہے کہ دھوپ سے اس وقت تک نہیں ہٹوں گا جب تک آپ خطاب سے فارغ نہ ہوجائیں ۔ اس موقع پر آپ نے یہ حدیث ارشاد فرمائی) ۔
46490- "ليس هذا بنذر، إنما النذر ما ابتغي به وجه الله. " حم، والخطيب وابن عساكر عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن رسول الله صلى الله عليه وسلم خطب، فرأى رجلا قائما في الشمس فقال له: ما شأنك؟ قال: نذرت أن لا أزال قائما في الشمس حتى تفرغ، قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫০৩
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46491 تم اپنی جوڑی بند چال کو ختم کردو نذر تو اسی صورت میں ہوتی ہے جب اللہ تعالیٰ کی رضا مقصود ہو۔ (رواہ النسائی عن عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ واحمد بن حنبل عنہ) روایت کا پس منظر یہ ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو شخصوں کو اکٹھے جوڑی بنا کر بیت اللہ کی طرف چلتے ہوئے دیکھا آپ نے فرمایا ! تم نے یہ کیسی جوڑی بنا رکھی ہے ؟ انھوں نے جواب دیا ہم نے نذر مان رکھی ہی کہ ہم جوڑی بنا کر بیت اللہ تک پیدل جائیں گے۔ اس موقع پر آق نے یہ حدیث ارشاد فرمائی) ۔
46491- "أطلقا قرانكما، فلا نذر إلا فيما ابتغى به وجه الله. " ن - عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده؛ حم عنه" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رأى رجلين وهما مقترنان يمشيان إلى البيت، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما بال القران؟ فقالا: نذرنا أن نمشي إلى البيت مقترنين، قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫০৪
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46492 نذر تو وہی ہوتی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کی رضا مقصود ہو۔۔ رواہ البخاری ومسلم والحاکم عن ابن عمرو
46492- "إنما النذر ما ابتغى به وجه الله عز وجل. " ق ك - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫০৫
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46493 تم اپنی نذر پوری کرو، وہ نذر جو اللہ تعالیٰ کی معصیت یا قطع رحمی یا غیر ملکیت میں مانی گئی ہو اس کا پورا کرنا واجب نہیں ہے۔ رواہ الطبرانی عن ثابت بن الضحاک
46493- "أوف بنذرك، فإنه لا وفاء لنذر في معصية الله ولا في قطيعة رحم ولا فيما لا يملك ابن آدم. " طب - عن ثابت ابن الضحاك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫০৬
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46494 تم اپنی نذر پوری کرو۔ (رواہ ابن حبان والبخاری ومسلم والترمذی عن ابن عمر کہ حضرت عمر (رض) نے جاہلیت میں نذر مان رکھی تھی کہ وہ مسجد (حرام) میں ایک رات اعتکاف کریں گے اس موقع پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حدیث فرمائی) ۔
46494- "أوف بنذرك. " حب، خ، م، ت - عن ابن عمر، أن عمر نذر في الجاهلية أن يعتكف في المسجد ليلة، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫০৭
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46495 تم اس اونٹنی کو بہت بڑا بدلہ دے رہی ہو اللہ تعالیٰ نے اس سے اونٹنی پر نجات دی ہے اسے ذبح کرے اللہ تعالیٰ کی معصیت میں نذر کا پورا کرنا واجب نہیں اور نہ ہی اس نذر کا پورا کرنا واجب ہے کہ وہ جو غیر ملکیت میں مانی گئی ہو۔ رواہ ابوداؤد عن عمران بن حصین
46495- "بئسما جزيتها! إن الله تعالى أنجاها عليها لتنحرنها لا وفاء لنذر في معصية الله ولا فيما لا يملك ابن آدم. " د - عن عمران ابن حصين".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫০৮
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46496 تم اسے بہت بڑا بدلہ دے رہی ہو۔ یہ نذر نہیں ہے چونکہ نذر تو وہی ہوتی ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لیے مانی گئی ہو۔ رواہ البخاری ومسلم
46496- "بئسما جزيتها! ليس هذا نذرا إنما النذر ما ابتغى به وجه الله. " ق - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫০৯
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46497 تم سات بکریاں ذبح کرو۔ (رواہ البخاری ومسلم عن ابن عباس کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ ! میں نے اونٹ ذبح کرنے کی نذر مان رکھی تھی لیکن میں اونٹ نہیں پاتا ہوں اس کے جواب میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی) ۔
46497- "اذبح سبعا من الغنم. " ق - عن ابن عباس؛ إن رجلا قال: يا رسول الله! إني نذرت بدنة فلم أجدها قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫১০
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46498 دبلے لاغر اور کانے جانور کو نذر میں ذبح کرنا جائز نہیں ہے اور جس جانور کی دم کٹی ہو یا اس کے سارے تھن کٹے ہوئے ہوں اس سے بھی گریزاں رہو۔۔ رواہ الطبرانی والحاکم وتعقب عن ابن عباس
46498- "لا يجوز في النذر العجفاء والعوراء، وإياكم والمصطلمة 1 أطباؤها 2 كلها. " طب، ك - وتعقب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫১১
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46499 اے بوڑھے ! سوار ہوجاؤ، بلاشبہ اللہ تعالیٰ تم سے اور تمہاری نذر سے بےنیاز ہے۔۔ رواہ مسلم وابن ماجہ والحاکم عن ابوہریرہ
46499- "اركب أيها الشيخ، فإن الله تعالى غني عنك وعن نذرك. " م، هـ، ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫১২
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46500 یقیناً اللہ تعالیٰ تمہاری بہن کی نذر سے بےنیاز ہے اسے چاہیے کہ سوار ہو کر حج کرے اور ایک جانور ہدی کے طور پر لائے۔ رواہ البخاری ومسلم
46500- "إن الله تعالى غني عن نذر أختك، لتحج راكبة وتهدي بدنة. " ق - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫১৩
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46501 اللہ تعالیٰ تمہاری بہن کی نذر سے بےنیاز ہے اسے چاہیے کہ وہ سوار ہوجائے اور جانور بطور ہدی لائے۔ رواہ احمد بن حنبل عن ابن عباس
46501- "إن الله تعالى لغني عن نذر أختك، فلتركب ولتهد بدنة. " حم، طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫১৪
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46502 اللہ تعالیٰ اس عورت کے پیدل چلنے سے بےنیاز ہے، اسے حکم دو کہ سوار ہوجائے۔ (رواہ الترمذی وقال حسن عن انس (رض) روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک عورت نے بیت اللہ تک پیدل چلنے کی نذر مان رکھی تھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے بارے میں سوال کیا گیا اس موقع پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔ رواہ البخاری ومسلم عن ابن عباس)
46502- "إن الله لغني عن مشيها، مروها فلتركب. " ت: حسن - عن أنس؛ قال: نذرت امرأة أن تمشي إلى بيت الله فسئل النبي صلى الله عليه وسلم عن ذلك، فقال - فذكره ق - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫১৫
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46503 بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس کے اپنے آپ کو عذاب دینے سے بےنیاز ہے، اس شخص کو حکم دو کہ سوار ہوجائے (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والترمذی والنسائی وابن خزیمۃ وابن حبان عن انس روایت نقل کرتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک بہت بوڑھے شخص کے پاس سے گزرے جو دو آدمیوں کے درمیان کھینچا چلایا جارہا تھا آپ نے فرمایا : اس کی کیا وجہ ہے ؟ لوگوں نے جواب دیا : اس بوڑھے نے پیدل چلنے کی نذر مان رکھی ہے اس موقع پر آپ نے یہ حدیث ارشاد فرمائی)
46503- "إن الله تعالى لغني عن تعذيب هذا نفسه، مره فليركب. " حم، خ، م، ت، ن، وابن خزيمة، حب - عن أنس قال: مر رسول الله صلى الله عليه وسلم بشيخ كبير يهادي بين اثنين فقال: ما بال هذا؟ قالوا: نذر أن يمشي، قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫১৬
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46504 اللہ تعالیٰ اس کے اپنے آپ کو عذاب دینے سے بےنیاز ہے۔۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابوداؤد والنسائی وابن خزیمۃ وابن حبان عنہ
46504- "إن الله لغني عن تعذيب هذا نفسه. " حم، خ، م، د، ن، وابن خزيمة، حب - عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫১৭
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46505 بلاشبہ اللہ تعالیٰ کو تمہاری بہن کی شفاوت و سختی سے کوئی سروکار نہیں ہے وہ سوار ہوجائے اور سر پر چادر اوڑھ لے اور تین دن روزہ رکھے ۔ (رواہ الترمذی وقال حسن والبخاری ومسلم عن عقبۃ بن عامر روایت نقل کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! میری بہن نینذر مان رکھی ہے کہ وہ بیت اللہ کی طرف ننگے سر اور ننگے پاؤں چل کر جائے گا۔ اس پر یہ حدیث ارشاد فرمائی) ۔
46505- "إن الله تعالى لا يصنع بشقاء أختك شيئا، فلتركب ولتختمر ولتصم ثلاثة أيام. " ت: حسن، ق - عن عقبة بن عامر قال: قلت: يا رسول الله - إن أختي نذرت أن تمشي إلى البيت حافية غير مختمرة قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫১৮
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46506 اللہ تعالیٰ کو تمہاری بہن کی سرکشی سے کوئی سروکار نہیں وہ سوار ہو کر حج کرے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کردے۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم عن ابن عباس
46506- "إن الله لا يصنع بشقاء أختك شيئا أن تحج راكبة ولتكفر يمينها. " حم، ق - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫১৯
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46507 بلاشبہ یہ صورت بھی مثلہ ہونے کی ہے کہ کوئی شخص اپنی ناک کاٹنے کی نذر مان دے اور یہ صورت بھی مثلہ ہونے کی ہے کہ کوئی شخص پیدل چل کر حج کرنے کی نذر مانے تم میں سے جب کوئی شخص پیدل چل کر حج کرنے کی نذر مانے اسے چاہے کہ بطور ہدی جانور لائے (جسے حرم میں ذبح کرے اور سوار ہوجائے۔ ) رواہ الطبرانی والبیہقی عن عمران بن حصین ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 484
46507- "إن من المثلة أن ينذر أن يخرم أنفه، ومن المثلة أن ينذر أن يحج ماشيا، فإذا نذر أحدكم أن يحج ماشيا فليهد هديا وليركب. " ط، ق - عن عمران بن حصين".
tahqiq

তাহকীক: