কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قسموں اور نذروں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২৯৭ টি
হাদীস নং: ৪৬৪৮০
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔نذر کے بیان میں ۔ فائدہ : شرعی اصطلاح میں نذر کا معنی غیر واجب کو اپنے اوپر واجب کرلینا ہے جائز نذر کو پورا کرنا واجب ہے۔
46468 اللہ تعالیٰ کی معصیت میں مانی ہوئی نذر کی کچھ حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اس نذر کی کچھ اہمیت ہے جو ابن آدم کی ملکیت میں نہ ہو۔ رواہ ابوداؤد وابن ماجہ عن عمران بن حصین
46468- "لا نذر في معصية الله ولا فيما لا يملك ابن آدم. "د، هـ - عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৮১
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔نذر کے بیان میں ۔ فائدہ : شرعی اصطلاح میں نذر کا معنی غیر واجب کو اپنے اوپر واجب کرلینا ہے جائز نذر کو پورا کرنا واجب ہے۔
46469 آدمی جس چیز کا مالک نہ ہو اس کی نذر اور قسم نہیں ہوتی نہ ہی اللہ کی معصیت اور قطع رحمی میں نذر ہوتی ہے جو شخص کسی چیز پر قسم کھائے پھر اس کے خلاف کرنے میں بہتری والا کام کرلینا چاہیے اور قسم کو چھوڑ دینا چاہیے اور قسم کا چھوڑنا ہی اس کا کفارہ ہے۔۔ رواہ ابوداؤد والنسائی عن ابن عمرو ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابی داؤد 714 و ضعیف الجامع 6312
46469- "لا نذر ولا يمين فيما لا يملك ابن آدم، ولا في معصية الله ولا في قطيعة رحم، ومن حلف على يمين ورأى غيرها خيرا منها فليدعها وليأت الذي هو خير، فإن تركها كفارتها. " د، ن عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৮২
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔نذر کے بیان میں ۔ فائدہ : شرعی اصطلاح میں نذر کا معنی غیر واجب کو اپنے اوپر واجب کرلینا ہے جائز نذر کو پورا کرنا واجب ہے۔
46470 اس کی تقدیر اس کے قبضہء قدرت میں ہے۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس
46470- "قده بيده. " طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৮৩
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔نذر کے بیان میں ۔ فائدہ : شرعی اصطلاح میں نذر کا معنی غیر واجب کو اپنے اوپر واجب کرلینا ہے جائز نذر کو پورا کرنا واجب ہے۔
46471 اللہ تعالیٰ کے غضب میں مانی ہوئی نذر نہیں ہوتی اس کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہوتا ہے۔ رواہ احمد بن حنبل والنسائی عن عمران بن حصین ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف النسائی 246 و ضعیف الجامع 6311
46471- "لا نذر في غضب، وكفارته كفارة يمين. " حم، ن - عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৮৪
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔نذر کے بیان میں ۔ فائدہ : شرعی اصطلاح میں نذر کا معنی غیر واجب کو اپنے اوپر واجب کرلینا ہے جائز نذر کو پورا کرنا واجب ہے۔
46472 آدمی جس چیز کا مالک نہیں اس کی نذر نہیں ہوتی اور جو غلام اس کی ملکیت میں نہ ہو اس کی آزادی بھی نہیں ہوتی۔ رواہ الترمذی عن عمران بن حصین
46472- "لا نذر لابن آدم فيما لا يملك، ولا عتق له فيما لا يملك. " ت - عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৮৫
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46473 نذر کسی چیز کو مقدم کرسکتی ہے اور نہ ہی موخر کرسکتی ہے البتہ نذر ماننے والا ۔ (نذر کی مد میں کچھ خرچ کرکے) بخیل ہونے کی تہمت سے نکل جاتا ہے۔ روا ہ النسائی عن ابن عمر
46473- "النذر لا يقدم شيئا ولا يؤخره، إنما هو شيء يستخرج به من الشحيح. " ن - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৮৬
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46474 جس شخص نے کوئی غیر معین نذر مانی اس کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہوتا ہے جس شخص نے معصیت میں نذر مانی اس کا کفارہ بھی وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہوتا ہے اور جس شخص نے معصیت میں نذر مانی اس کا کفارہ بھی وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہوتا ہے اور جس شخص نے ایسی نذر مانی جو اس کی طاقت سے بالاتر ہے اس کا کفارہ بھی وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہوتا ہے۔ (رواہ ابوداؤد والبیہقی عن ابن عباس وزاد الطبرانی والبیہقی کہ جو شخص نذر مانے جو اس کی طاقت میں ہو وہ اسے پوری کرے) ۔۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5862
46474- "من نذر نذرا ولم يسمه فكفارته كفارة يمين، ومن نذر في معصية فكفارته كفارة يمين، ومن نذر نذرا لا يطيقه فكفارته كفارة يمين. " د، ق - عن ابن عباس؛ زاد طب، ق: ومن نذر نذرا يطيقه فليف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৮৭
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46475 اے خوات ! تمہارا جسم صحتمند ہے تم نے اللہ تعالیٰ سے جو وعدہ کیا ہے اسے پورا کرو چونکہ جو شخص بھی مریض ہوتا ہے وہ نذر مان لیتا ہے یا کچھ خیرات کرنے کی نیت کرلیتا ہے خالص اللہ تعالیٰ کے لیے اس کا وعدہ پورا کرو۔ رواہ ابن قانع وابن اسنی فی عمل یوم ولیلۃ والطبرانی والحاکم و سعید بن المنصور عن صالح بن خوات بن صالح بن خوات بن جبیر عن ابیہ عن جدہ خوات بن جبیر
46475- "صح جسمك يا خوات! ف لله ما وعدته، إنه ليس من مريض يمرض إلا نذر شيئا أو نوى شيئا من الخير، فف لله بما وعدته. " ابن قانع، وابن السني في عمل يوم وليلة؛ طب، ك، ص - عن صالح بن خوات بن صالح بن خوات بن جبير عن أبيه عن جده خوات بن جبير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৮৮
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46476 نذریں نہ مانو چونکہ اللہ تعالیٰ رشوت پر کچھ نہیں عطا کرتا۔ رواہ ابن النجار عن ابوہریرہ
46476- "لا تنذروا، فإن الله لا يعطي على الرشوة. " ابن النجار - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৮৯
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46477 قطع رحمی میں نہ نذر ہوتی ہے اور نہ ہی قسم جس غلام کا آدمی مالک نہ ہو اسے آزاد بھی نہیں کرسکتا جب تم قطع رحمی میں قسم کھاؤ یا ایسی چیز پر قسم کھاؤ جو تمہاری ملکیت میں نہیں ہے پھر تم اس کے خلاف کرنے میں بہتری سمجھو تو وہ کام کرو جو تمہارے لیے بہتر ہو اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرو حکمرانی کا سوال مت کرو چونکہ اگر سوال کرکے تمہیں حکمرانی مل گئی تو اللہ تعالیٰ تمہیں اسی کے سپرد کردے گا اگر بغیر سوال کے تمہیں حکمرانی مل گئی تو اس پر اللہ تعالیٰ تمہاری مدد فرمائے گا۔۔ رواہ الشیرازی فی الالقاب عن عبدالرحمن بن سمرۃ
46477- "لا نذر ولا يمين في قطيعة رحم، ولا عتق فيما لا يملك، وإذا حلفت على قطيعة رحم أو فيما لا تملك فرأيت خيرا منها فايت الذي هو خير وكفر عن يمينك، ولا تسألن الإمارة فإنك إن أعطيتها عن مسألة وكلك الله إليها، وإن أعطيتها عن غير مسألة أعانك الله عليها. " الشيرازي في الألقاب - عن عبد الرحمن ابن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৯০
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46478 نذر صرف اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہوتی ہے قطع رحمی میں نذر نہیں ہوتی اور غیر ملیکت میں طلاق وعتاق کا وقوع نہیں ہوتا۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس
46478- "لا نذر إلا فيما أطيع الله تعالى، ولا نذر في قطيعة رحم، ولا طلاق ولا عتاق فيما لا يملك. " طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৯১
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46479 معصیت میں نذر نہیں ہوتی۔ رواہ الطبرانی و سعید بن المنصور عن عبداللہ بن بدر
46479- "لا نذر في معصية. " طب، ص - عن عبد الله ابن بدر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৯২
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46480 قطع رحمی میں نذر نہیں ہوتی اور جس چیز کا آدمی مالک نہیں اس کی نذر بھی نہیں ہوتی۔۔ رواہ الحاکم فی الکنی والطبرانی عن کردم بن قیس
46480- "لا نذر في قطيعة رحم ولا فيما لا يملك ابن آدم. " الحاكم في الكنى، طب - عن كردم بن قيس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৯৩
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46481 غلط کام میں نذر نہیں ہوتی۔ رواہ الحاکم فی تاریخہ عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 4236
46481- "لا نذر في غلط. " ك في تاريخه - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৯৪
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46482 معصیت میں نذر نہیں ہوتی اور اللہ تعالیٰ کے غضب میں مانی ہوئی نذر بھی نہیں ہوتی اور ایسی نذر کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہوتا ہے۔ رواہ النسائی عن عمران بن حصین ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف النسائی 250
46482- "لا نذر في معصية ولا غضب، وكفارته كفارة يمين. " ن - عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৯৫
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46483 جس چیز کے تم مالک نہیں ہو اس کی نذر نہیں ہوتی۔۔ رواہ عبدالرزاق عن ثابت بن الضحاک
46483- "لا نذر فيما لا تملك. " عب - عن ثابت بن ضحاك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৯৬
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46484 اللہ تعالیٰ کے غضب اور اس کی معصیت میں نذر نہیں ہوتی ایسی نذر کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہوتا ہے۔۔ رواہ عبدالرزاق طریق یحییٰ بن ابی کثیر عن رجل من نبی حنیفۃ وعن ابی سلمۃ بن عبدالرحمن مرسلاً
46484- "لا نذر في غضب ولا في معصية الله تعالى، وكفارته كفارة يمين. " عب من طريق يحيى بن أبي كثير - عن رجل من بني حنيفة وعن أبي سلمة بن عبد الرحمن مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৯৭
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46485 اللہ تعالیٰ کی معصیت میں نذر نہیں ہوتی اور قطع رحمی میں بھی نذر نہیں ہوتی اور جو چیز آدمی کی ملکیت میں نہ ہو اس کی نذر بھی نہیں ہوتی۔ روا ہ ابن النجار عن انس
46485- "لا نذر في معصية الله ولا في قطيعة رحم ولا فيما لا يملك ابن آدم. " ابن النجار - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৯৮
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46486 اللہ تعالیٰ کی معصیت قطع رحمی اور جو چیز آدمی کی ملکیت میں نہ ہو اس میں نذر نہیں ہوتی۔ رواہ ابن النجار عن انس
46486- "لا وفاء لنذر في معصية الله ولا في قطيعة رحم ولا فيما لا يملك بن آدم. " ابن النجار - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪৯৯
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر مملوکہ چیز میں ہوتی ہے
46487 اللہ تعالیٰ کی معصیت میں نذر نہیں ہوتی اور آدمی جس چیز کا مالک نہ ہو اس میں بھی نذر نہیں ہوتی۔ رواہ مسلم وعبدالرزاق عن ابوہریرہ
46487- "لا نذر في معصية الله تعالى ولا فيما لا يملك ابن آدم. " م، عب - عن أبي هريرة".
তাহকীক: