কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৫৩৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
35323 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب اللہ تعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) کو جنت سے اتارا تو ان کو ہرچیز کی کاریگری سکھانی اور ان کو جنت کے پھلوں سے توشہ دیا سو تمہارے یہ پھل جنت کے پھلوں میں سے ہیں علاوہ اس کے کہ تمہارے پھل بدل جاتے ہیں اور جنت کے پھل نہیں بدلتے۔ (بزار طبرانی بروایت ابوموسیٰ )
35323- " لما أهبط الله آدم من الجنة علمه صنعة كل شيء وزوده من ثمار الجنة، فثماركم هذه من ثمار الجنة غير أن ثمرتكم تتغير وثمر الجنة لا يتغير. " بز، طب - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اناکا ذکر ۔۔۔ اکمال میں سے
35324 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے مادہ اناروں میں سے کوئی انار نہیں مگر اس میں جنت کے نار کے دانہ کے ساتھ اس کو قلم کیا جاتا ہے۔ (ابن عدی کامل تاریخ ابن عساکر بروایت ابن عباس اور ابن عدی نے کہا : یہ حدیث باطل ہے الاتقان :1659 الاسرار المرفوعة۔
35324- " ما من رمانة من رمانكم إلا وهو يلقح بحبة من رمان الجنة. " عد، كر - عن ابن عباس؛ وقال عد: هذا حديث باطل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیری کا ذکر ۔۔۔ اکمال میں سے
35325 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ عزوجل نے جب آدم (ٕعلیہ السلام) کو زمین کی طرف اتارا سب سے پہلا وہ پھل انھوں نے زمین کے پھلوں میں سے کھایا وہ پیری کا پھل ہے۔ (بیر ) (الخطیب بروایت ابن عباس ) (المتناھیة :1088)
35325- " لما أهبط الله عز وجل آدم إلى الأرض كان أول ما أكل من ثمارها النبق " الخطيب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیلو کے پکے ہوئے پھل ۔۔۔ اکمال میں سے
35326 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس میں سے کالے کو لازم پکڑو یعنی پیلو کے پکے ہوئے پھلوں میں سے اس لیے کہ اس میں عمدہ ہے میں اس کو چن لیتا تھا جب میں بکریاں چراتا تھا صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا : آپ بھی بکریاں چراتے تھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جی ہاں اور ہر نبی نے بکریاں چرائی ہیں۔ ( احمدبن حنبل بخاری مسلم ابن سد بروات جابر)
35326- " عليكم بالأسود منه - يعني الكباث - فإنه أطيبه فإني كنت أجنيه إذا كنت أرعى الغنم، قالوا: وكنت ترعى الغنم؟ قال: نعم، وهل من نبي إلا وقد رعاها. " حم، خ، م وابن سعد - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حناکاذکر۔۔۔ اکمال میں سے
35327 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حنا جنت کے ایمان سے مشابھت رکھتا ہے (طبرانی بروایت ابن عباس) راوی نے کہا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جناء کا پھول لایا گیا تو فرمایا : راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی۔
35327- "الفاغية تشبه ريحان الجنة. " طب - عن ابن عباس" قال: أتي النبي صلى الله عليه وسلم بورد الحناء قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنفشہ کا ذکر ۔۔۔ اکمال میں سے
35328 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بنفشہ کی فضیلت باقی تیل پر ایسی ہے جیسے میری فضلیت باقی لوگوں پر (الخطیب بروایت ابوہریر ة الخطیب بروایت انس اور فرمایا یہ حدیث منکر ہے اللآلی :2782)
35328- " إن فضل البنفسج على سائر الأدهان كفضلي على سائر الناس. " الخطيب - عن أبي هريرة؛ الخطيب - عن أنس؛ وقال: منكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنفشہ کا ذکر ۔۔۔ اکمال میں سے
35329 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بنفشہ کی فضلیت باقی تیل پر ایسی ہے جیسے اسلام کی فضلیت باقی دینوں پر (طبرانی بروایت محمد بن علی بن حسین بن علی ابیہ عن جدہ) ابن کثیر نے جامع المسانید میں فرمایا یہ حدیث بہت منکر ہے اور ابن درجہ نے فرمایا تمام طرق سے یہ حدیث موضوع ہے الموضوعات 653)
35329- " إن فضل البنفسج على سائر الأدهان كفضل الإسلام على سائر الأديان. " طب - عن محمد بن علي بن الحسين بن علي عن أبيه عن جده؛ قال ابن كثير في جامع المسانيد: منكر جدا، وقال ابن دحية: موضوع من جميع طرقه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنفشہ کا ذکر ۔۔۔ اکمال میں سے
35330 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بنفشہ کے تیل کی فضلیت باقی تیل پر ایسی ہے جیسے میری فضلیت باقی مخلوق پر گرمیوں میں ٹھنڈا اور سردیوں میں گرم ہے۔ (ابن حبان ضعفاء میں بروایت ابوسعید علامہ ابن الجوزی نے ان تین حدیثوں کو موضوعات میں ذکر کیا ہے)
35330- " إن فضل دهن البنفسج على سائر الأدهان كفضلي على سائر الخلق، بارد في الصيف، حار في الشتاء. " حب في الضعفاء - عن أبي سعيد؛ وقد أورد ابن الجوزي هذه الأحاديث الثلاثة في الموضوعات".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کا سنی کا ذکر۔۔۔ اکمال میں سے
35331 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کا سنی کے ہر پتے پر جنت کے پانی کا ایک دانہ ہے (ابن عدی کامل بیہقی انھوں نے اس ضعیف قرار دیا ہے بروایت جعفر بن حمدعن ابیہ عن جدہ)
35331- " على كل ورقة من الهندباء حبة من ماء الجنة. " عد، هب وضعفه - عن جعفر بن محمد عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کا سنی کا ذکر۔۔۔ اکمال میں سے
35332 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کا سنی کے پتوں میں سے ہر پتے پر جنت کے پانی میں سے ایک قطرہ ہے۔ (طبرانی بروایت محمد بن علی ابن لحسین عن ابیہ عن جدہ ابن کثیر نے فرمایا : یہ بہت منکر ہے ابن دیمہ نے کہا : موضوع ہے الاسوار المرفوعة :41 کشف الخفاء :413)
35332- " ما من ورقة من ورق الهندباء إلا وعليها قطرة من ماء الجنة. " طب - عن محمد بن علي بن الحسين عن أبيه عن جده؛ وقال ابن كثير: منكر جدا، وقال ابن دحية: موضوع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسور کی دال ۔۔۔ اکمال میں سے
35333 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم مسور کی دال کو لازم پکڑو اس لیے کہ مسور انبیاء (علیہم السلام) کی زبان پر اس کی تقدیس بیان کی گئی ۔ (ابونعیم بروایت واثلہ )
35333- " عليكم بالعدس! فإنه قدس على لسان سبعين نبيا. " أبو نعيم - عن واثلة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نہریں
35334 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت سے چار نہریں چلائی گئیں فرات ، نیل سبحان اور جیس حان۔ (احمد بن حبل بروایت ابوہریرة)
35334- " فجرت أربعة أنهار من الجنة: الفرات والنيل وسيحان وجيحان. " حم - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نہریں
35335 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت کی نہروں میں سے ثار نہریں ہیں سبحان ، جیسی حان نیل اور فرات ۔ (الشیرازی الالقاب بروایت ابوہریرة)
35335- " أربعة أنهار من أنهار الجنة: سيحان وجيحان والنيل والفرات. " الشيرازي في الألقاب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نہریں
35336 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نیل جنت سے نکلی ہے اور اگر تم کلی کرنے کے وقت اس میں شہر تلاش کروتو اس میں جنت کے پتے پاسکتے ہو۔ (ابوالشیخ العظیم بروایت ابوہریرة)
35336- " إن النيل يخرج من الجنة، ولو التمستم فيه حين يمج لوجدتم فيه من ورقها. " أبو الشيخ في العظمة - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نہریں
35337 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی دن ایسا نہیں مگر اس میں جنت کی برکت کے مثقال قرات میں تقسیم کئے جاتے ہیں۔ (ابن مردود بروایت ابن مسعود)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 5226، الکشف الالہیٰ :841 ۔
35337- " ما من يوم إلا ويقسم فيه مثاقيل من بركات الجنة في الفرات. " ابن مردويه - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نہریں
35338 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت کی دونہریں ہیں نیل اور فرات۔ (الشیرازی بروایت ابوہریرة)
35338- " نهران من الجنة: النيل والفرات. " الشيرازي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نہریں
35339 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر روز فرات جنت کی برکت کے مشقال نازل ہوتے ہیں۔ (خطیب بغدادی بروایت ابن مسعود)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :6446 الضعیفہ :160
35339- " ينزل في الفرات كل يوم ميثاقل من بركة الجنة. " خط - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نہریں
35340 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سبحان جیحان فرات اور نیل سب جنت کی نہروں سے ہیں۔ (مسلم بروایت ابوہریرة)
35340- " سيحان وجيحان والفرات والنيل كل من أنهار الجنة. " م - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نہریں
35341 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا سمندر جہنم میں سے ہے۔ (ابومسلم الکجی اپنی سنن میں مستدرک حاکم بیہقی بروایت یعلی بن امیة)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2366 ۔
35341- " البحر من جهنم. " أبو مسلم الكجي في سننه، ك، هق - عن يعلى بن أمية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
35342 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نیل فرات دجلہ ، سیحان اور جیحان جنت کی نہروں سے ہیں۔ (الخطیب بروایت ابوہریرہ)
35342- " النيل والفرات ودجلة وسيحان وجيحان من أنهار الجنة. "الخطيب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: