কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৫২৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الخیل
35243 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بھلائی قیامت کے دن تک گھوڑے کی پیشانی میں باندھی دی گئی ہے اور گھوڑے پر خرچ کرنے والا اس شخص کی طرح ہے جو خرچ کرنے میں اپنی ہتھیلی کھولے رکھے بند نہ کرے ۔ (طبرانی اوسط بروایت ابوہریرة)
35243- "الخير معقود بنواصي الخيل إلى يوم القيامة، والمنفق على الخيل كالباسط كفه بالنفقة لا يقبضها. " طس - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الخیل
35244 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھوڑا کہ اس کی پیشانی میں قیامت کے دن تک بھلائی باندھ دی گئی ہے۔ ( مالک احمد بن حنبل بیہقی نسائی ابن ماجہ بروایت ابن عمراحمد بن حنبل بیہقی نسائی مستدرک حاکم ابوداؤد بروایت بن عروة بن الجعد بخاری بروایت انس مسلم ترمذی نسائی ابن ماجہ بروایت ابوہریرة احمد بن حنبل بروایت ابوذر اور بروایت ابوسعید طبرانی بروایت اسودہ بن الربیع اور بروات النعمان بن سعدی اور بروایت ابوکشہ)
35244- " الخيل معقود في نواصيها الخير إلى يوم القيامة. " مالك، حم، ق، ن، هـ - عن ابن عمر، حم، ق، ن، ك، د - عن عروة بن الجعد؛ خ، عن أنس؛ م، ت، ن، هـ - عن أبي هريرة؛ حم - عن أبي ذر وعن أبي سعيد؛ طب - عن سوادة بن الربيع وعن النعمان بن بشير وعن أبي كبشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الخیل
35245 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھوڑا کہ ان کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک بھلائی باندھی دی گئی یعنی اجر اور غنیمت احمد بن حنبل بیہقی ترمذی نسائی بروایت عروة البار قی احمد بن حنبل مسلم نسائی بروایت جریر)
35245- " الخيل معقود بنواصيها الخير إلى يوم القيامة الأجر والمغنم. " حم، ق، ت، ن - عن عروة البارقي؛ حم، م، ن - عن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الخیل
35246 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھوڑا کہ اس کی پشیانی میں بھلائی اور برکت قیامت کے دن تک باندھ دی گئی ہے اور گوڑے والوں کی س برمد کی جاتی ہے گھوڑوں کو قلادہ پہناؤ اور ان کو تانت کا قلادہ نہ پہناؤ۔ (طبرانی اوسط بروایت جابر)
35246- "الخيل معقود في نواصيها الخير واليمن إلى يوم القيامة، وأهلها معانون عليها، قلدوها ولا تقلدوا الأوتار. " طس - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الخیل
35247 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھوڑے کی پیشانیوں میں برکت ہے۔ (ٕاحمدبن حنبل بیہقی نسانی بروایت انس)
35247- " البركة في نواصي الخيل. " حم، ق، ن - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الخیل
35248 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھوڑا کہ اس کی پیشانی میں بھلائی اور کامیابی قیامت تک کے دن تک باندھ دی گئی نے اور گھوڑے والوں کی اس سے مدد کی جاتی ہے اور گھوڑے پر خرچ کرنے والا اس شخص کی طرح ہے جو صدقہ میں اپنا ہاتھ کھولنے والا ہے اور اس کا پیشاب اور اس کی لید قیامت کے دن اللہ کے ہاں گھوڑے والوں کے لیے جنت کی مشک سے ہوں گے۔ (طبرانی بروایت عریب الملیکی)۔ کلام : ۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2956
35248- " الخيل معقود في نواصيها الخير والنيل إلى يوم القيامة وأهلها معانون عليها، فامسحوا بنواصيها وادعوا لها بالبركة وقلدوها ولا تقلدوها الأوتار. " حم - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الخیل
35249 ۔۔۔ رسول اللہ نے فرمایا گھوڑا کہ اس کی پیشانی میں بھلائی اور کامیابی قیامت کے دن تک باندھ دی گئی ہے اور گھوڑے والوں کی اس سے مدد کی جاتی ہے اور گھوڑے پر خرچ کرنے والا اس شخص کی طرح ہے جو صدقہ میں اپنا ہاتھ کھولنے والا ہے ، اور اس کا پیشاب اور اس کی لید قیامت کے دن اللہ کے ہاں گھوڑے والوں کے لیے جنت کی مشک سے ہوگی۔ طبرانی بروایت عریب الملیکی۔
35249- " الخيل معقود بنواصيها الخير والنيل إلى يوم القيامة وأهلها معانون عليها والمنفق عليها كباسط يده في صدقة، وأبوالها وأرواثها لأهلها عند الله يوم القيامة من مسك الجنة. " طب - عن عريب المليكي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الخیل
35250 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا گھوڑے تین ہیں رحمن کا گھوڑا شیطان کا گھوڑا انسان کا گھوڑا رہا رحمن کا گھوڑا تو وہ گھوڑا ہے جو اللہ کے راستے میں باندھا جائے اس کا چارہ اور اس کی لید اور اس کا پیشاب اس کے ترازو میں ہوگا اور راہ شیطان کا گھوڑا تو وہ گھوڑا جس پر جو اکھیلا جائے یا جس پر گھوڑ دور میں شرط لگائی جانے اور رہا انسان کا گھوڑا تو وہ گھوڑا جو انسان باندھتا ہے اپنا پیٹ چاہتا ہے پس وہ محتاجی سے پردہ ہے۔ (احمد بن حنبل بروایت ابن مسعود)
35250- " الخيل ثلاثة: ففرس الرحمن، وفرس للشيطان؛ وفرس للإنسان؛ فأما فرس الرحمن فالذي يرتبط في سبيل الله

فعلفه وروثه وبوله في ميزانه؛ وأما فرس الشيطان فالذي يقامر أو يراهن عليه؛ وأما فرس الإنسان فالفرس يرتبطها الانسان يلتمس بطنها فهي ستر - من فقر. " حم - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الخیل
35251 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا گھوڑے تین قسم کے لوگوں کے لیے ہیں وہ گھوڑا ایک شخص کے لیے اجر ہے اور ایک شخص کے لیے (محتاجی) کا پردہ ہے اور ایک شخص پر بوجھ ہو پس وہ شخص جس کے لیے گھوڑا اجر کا ذریعہ ہے تو وہ شخص ہے جس نے اس کو اللہ کے راستے میں باندھا ہوا اور اس کے لیے (رسی کو) لمبا کیا ہو کسی چراگاہ میں یا باغ میں پس باغ یا چرا گاہ کا وہ حصہ جو گھوڑے کو چلنے میں پہنچے تو وہ اس کے لیے نیکیاں ہوگیں۔ اور اگر وہ گھوڑا کسی نہر سے گزرے اور وہ پانی پئے اور گھوڑے والے کا پانی پلانے کا ارادہ نہ ہو تو وہ اس کے لیے نیکیاں ہونگیں اور وہ شخص جس نے اس کو مالداری اور محتاجی سے پردے کے لیے اور پاکدامنی کے لیے باندھا ہو پھر اس نے ان کی گردنوں اور پیٹھوں اللہ کا حق نہیں بھلادیا تو یہ اس کا پردہ ہوگا اور وہ شخص میں نے اس کو فخر اور دکھلاوے اور مسلمانوں کی دشمنی کے لیے باندھا ہو تو وہ اس کے لیے بوجھ ہوگا۔ (مالک احمد بن حنبل بیہقی ترمذی نساتی ابن ماجہ بروایت ابوہریرہ)
35251- " الخيل لثلاثة: هي لرجل أجر، ولرجل ستر؛ وعلى رجل وزر؛ فأما الذي هي له أجر فرجل ربطها في سبيل الله فأطال لها في مرج أو روضة؛ فما أصابت في طيلها من المرج أو الروضة كانت له حسنات ولو أنها قطعت طيلها فاستنت شرفا أو شرفين كانت آثارها وأرواثها حسنات له؛ ولو أنها مرت بنهر فشربت ولم يرد أن يسقيها كان ذلك حسنات؛ ورجل ربطها تغنيا وسترا وتعففا ثم لم ينس حق الله في رقابها وظهورها فهي له ستر ورجل ربطها فخرا ورياء ونواء لأهل الإسلام فهي له وزر. " مالك؛ حم؛ ق ؛ ت؛ ن؛ هـ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الخیل
35252 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا گھوڑا کہ اس کی سرخ سیاہ پیشانی میں بھلائی ہے۔ (خطیب بغدادی بروایت احمد عباس اسنی المطالب :942)
35252- " الخيل في نواصي شقرها الخير. " خط - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الخیل
35253 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھوڑے لازم پکڑو اس لیے کہ اس کے پیشانی میں قیامت کے د ن تک بھلائی باندھ دی گئی ہے۔ (طبرانی ضیاء بروایت سوادہ بن الربع)
35253- " عليك بالخيل! فإن الخيل معقود في نواصيها الخير إلى يوم القيامة. " طب والضياء - عن سوادة بن الربيع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35254 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بھلائی گھوڑے کی پیشانی میں قیامت کے دن تک باندی گئی گھوڑے پر خرچ کرنے والے کی مثال اسی شخص کی طرح ہے جو صدقے کے لیے ہاتھ کھولنے والا ہو۔ (بیہقی بروایت ابوہریرة)
35254- " الخير معقود في نواصي الخيل إلى يوم القيامة، مثل المنفق على الخيل كالمتكفف للصدقة. " ق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35255 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھوڑا کہ اس کی پیشانی میں قیامت کے دن تک بھلائی باندھ دی گئی ہے اور گھوڑے تین طرح کے ہیں اجروالا گھوڑا ، بوجھ الاگھوڑا (محتاجی) سے پردے والا گھوڑا رہا محتاجی سے پردے کا گھوڑا وہ ہے جس کو کسی شخص نے پاکدامنی عزت خوبصورتی کے حصول کے لیے لیاہو اور اس نے ان کی پیٹھوں اور پیر کا حق تنگدستی اور مالدادی میں نہ بھلا یا ہو اور رہا اجر والا گھوڑا تو وہ ہے کہ جس کو کسی شخص نے اللہ کے راستے میں باندھا ہو تو اس کے پیٹ میں کوئی چیز غائب نہیں ہوگی مگر وہ اس کے لیے اجر ہوگا یہاں تک کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی بعد اور پیشاب کا بھی ذکر فرمایا اور وہ ایک واری میں ایک چکر یاد و چکر نہیں لگاتامگر وہ اس کے ترازو میں ہوگا اور ہا بوجھ والاگھوڑا تو وہ ہے کہ جس کو کسی شخص نے لوگوں پر رعب اور تکبر کے لیے باندھا ہو تو اس کے پیٹ میں کوئی چیز غائب نہیں ہوگی تو وہ اس پر بوجھ ہوگا یہاں تک کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی لیڈ اور پیشاب کا بھی ذکر فرمایا اور وہ کسی وادی میں ایک چکر کا یادوچکر نہیں لگائے گا مگر وہ اس پر بوجھ ہوگا۔ (ھب بروایت ابوہریرة)
35255- "الخيل معقود في نواصيها الخير إلى يوم القيامة، والخيل ثلاثة: خيل أجر، وخيل وزر، وخيل ستر، فأما خيل الستر فمن اتخذها تعففا وتكرما وتجملا ولم ينس حق ظهورها وبطونها في عسره ويسره؛ وأما خيل الأجر فمن ارتبطها في سبيل الله فإنها لا تغيب في بطونها شيئا إلا كان له أجر - حتى ذكر أرواثها وأبوالها - ولا تعدو في واد شوطا أو شوطين إلا كان في ميزانه؛ وأما خيل الوزر فمن ارتبطها تبذخا على الناس فإنها لا تغيب في بطونها شيئا إلا كان وزرا عليه - حتى ذكر أرواثها وأبوالها - ولا تعدو في واد شوطا أو شوطين إلا كان عليه وزر." هب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35256 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا گھوڑا کہ اس کی پیشانی میں قیامت کے دن تک بھلائی باندھی گئی ہے اور گھوڑے والے کی اس پر مدد کی جاتی ہے وہ شخص جس نے اللہ کے راستہ میں گھوڑا باندھا ہو تو اس پر خرچ اس شخص کی طرح ہے جس نے ہاتھ صدقہ کے لیے کھولے ہوئے ہوں اور بندکرے ۔ٕ(ابن رنجویہ ابوعوانہ طبرانی ، بغوی، ابن قانع بروایت سھل بن حنظلیہ)
35256- " الخيل معقود في نواصيها الخير إلى يوم القيامة وأهلها معانون عليها، ومن ربط فرسا في سبيل الله كانت النفقة عليه كالماد يده بالصدقة لا يقبضها. " ابن زنجويه وأبو عوانة طب والبغوي وابن قانع - عن سهل بن الحنظلية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35257 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھوڑا کہ اس کی پیشانی میں بھلائی اور غنیمت قیامت کے دن تک باندھ دی گئی ہے ان کی پیشانیاں ان کی گرمی کپڑا ہیں اور ان کی میں ان کی مورچھل ہیں (طبرانی بروایت ابوامامہ)
35257- " الخيل في نواصيها الخير والمغنم إلى يوم القيامة، نواصيها دفاؤها وأذنابها مذابها. " طب - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35258 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا گھوڑا کہ اس کی پیشانی میں ہمیشہ قیامت کے دن تک بھلائی باندھ دی گئی ہے سو جس نے اس کو اللہ کے راستہ میں تیاری کے لیے باندھا ہو اور اللہ کے راستہ میں اجر کی امید میں س پر خرچ کیا ہو تو اس گھوڑے کا شکم سیر ہوتا اور بھوکا ہونا اور اس کا سیراب ہونا اور پیاسا ہونا اور اس کی لید اور اس کا پیشاب اس کے تراز میں ہوگا قیامت کے دن اور جس نے اکڑ اور خوشی اور دکھلاوے اور مشہوری کے لیے باندھا ہو تو اس کا شکم سیرہوتا اور اس کا بھوکا ہونا اور اس کا سیراب ہونا اور پیاسا ہونا اور اس کی لید اور اس کا پیشاب قیامت کے دن اس کے ترازو میں نقصان (کا ذریعہ) ہوگا۔ (احمدبن حنبل العسکری الامثال حلیة الاولیاء الخطیب بروایت اسماء بنت یزید)
35258- " الخيل في نواصيها الخير معقود أبدا إلى يوم القيامة، فمن ربطها عدة في سبيل الله وأنفق عليها احتسابا في سبيل الله فإن شبعها وجوعها وريها وظمأها وأرواثها وأبوالها فلاح في ميزانه يوم القيامة ومن ربطها مرحا وفرحا ورياء وسمعة فإن مشبعها وجوعها وريها وظمأها وأرواثها وأبوالها خسران في ميزانه يوم القيامة. " حم والعسكري في الأمثال، حل والخطيب - عن أسماء بنت يزيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35259 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھوڑا کہ اس کی پیشانی میں بھلائی ہے اور گھوڑے والوں کی اسی پر مدد کی جاتی ہے اور ان پر خرچ کرنے والا اس شخص کی طرح ہے درج اپنا ہاتھ صدقہ دینے کے لیے کھولدے ۔ (ابن جان مستدرک حاکم بروایت ابوکبشہ)
35259- " الخيل معقود في نواصيها الخير وأهلها معانون عليها؛ والمنفق عليها كالباسط يده بالصدقة. " حب؛ ك - عن أبي كبشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35260 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بہتر گھوڑا حر ہے۔ (ابن ابی شیبة بروایت عطا مرسلا)
35260- " خير الخيل الحر. " ش عن عطاء مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35261 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پر سرخ سیاہ سفید پیشانی والا سفید ٹانگوں والا گھوڑا لازم پکڑو۔ (نسانی بروایت ابو وھب الجشمی)
35261- " عليكم بكل كميت أغر محجل. " ن - عن أبي وهب الجشمي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35262 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھوڑے کی برکت اس کے سرخ نہ ردرنگ کے ہونے میں ہے اور ان میں مبارک پیشانی والا وہ ہے وج ان میں سفید پیشانی اور سفید ٹانگوں اور داہیاں ہاتھ بغیر سفیدی والا ہو۔ (طبرانی بروایت عیسیٰ بن علی عن ابیہ جدہ بروایت ابن عباس)
35262- " يمن الخيل في شقرها وأيمنها ناصية ما كان منها أغر محجلا مطلق اليد اليمنى. " طب - عن عيسى بن علي عن أبيه عن جده عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক: