কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৫২৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نواں باب۔۔۔ جانوروں کے فضائل کے بارے میں چوپایوں کے فضائل
35223 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھر میں ایک بکری ایک برکت ہے اور دو بکریاں دوبرکتیں ہیں اور تین بکریاں تین برکتیں ہیں۔ (خدبروایت علی)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3424، ضعیف الاوب :89
35223- " الشاة في البيت بركة، والشاتان بركتان، والثلاث ثلاث بركات. " خد - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نواں باب۔۔۔ جانوروں کے فضائل کے بارے میں چوپایوں کے فضائل
35224 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکری برکت ہے اور کنول برکت ہے اور پیالہ بنانے کا پیشہ برکت ہے۔ (خطیب بغدادی بروایت انس )۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 3423، الکشف الالہیٰ :69)
35224- " الشاة بركة، والبئر بركة، والتنور بركة، والقداحة بركة. " خط - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نواں باب۔۔۔ جانوروں کے فضائل کے بارے میں چوپایوں کے فضائل
35225 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکری جنت کے جانوروں میں سے ہے۔ (ابن ماجہ بروایت ابن عمر خطیب بغدادی بروایت ابن عباس)۔ کلام :۔۔۔ ذخیرة الحفاظ :333 الکشف الالہیٰ :465
35225- " الشاة من دواب الجنة. " هـ - عن ابن عمر، خط عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نواں باب۔۔۔ جانوروں کے فضائل کے بارے میں چوپایوں کے فضائل
35226 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکری کو لازم پکڑو اس لیے کہ چہ جنت کے جانوروں میں سے ہے اس کے رات کو واپس آنے کی جگہ میں نماز پڑھو اور اس کی مٹی صاف کرو۔ (طبرانی بروایت ابن عمر)
35226- " عليكم بالغنم فإنها من دواب الجنة، فصلوا في مراحها وامسحوا رغامها. " طب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نواں باب۔۔۔ جانوروں کے فضائل کے بارے میں چوپایوں کے فضائل
35227 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکری برکت ہے (ابویعلی بروایت براء)
35227- " الغنم بركة. " ع - عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نواں باب۔۔۔ جانوروں کے فضائل کے بارے میں چوپایوں کے فضائل
35228 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکری برکت ہے اور اونٹ اونٹ والے کے لیے عزت ہے اور گھوڑا ، اس کی پیشانی میں قیامت تک بھلائی باندی گئی ہے اور تیرا غلام تیرا بھائی ہے تو اس کے ساتھ اچھا سلوک کر اور اگر تو اس کو مغلوب پائے تو اس کی مدد کر۔ (البزار بروایت حذیفہ)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3942)
35228- " الغنم بركة، والإبل عز لأهلها، والخيل معقود بنواصيها الخير إلى يوم القيامة، وعبدك أخوك فأحسن إليه، وإن وجدته مغلوبا فأعنه. " البزار - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکریوں کا تذکرہ
35229 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکری جنت کے جانوروں میں سے ہے اس کی مٹی صاف کرو ! اور اس کے بیٹھنے کی جگہ نماز پڑھ ۔ ( خطیب بغدادی بروایت ابوھریرة)
35229- " الغنم من دواب الجنة، فامسحوا رغامها وصلوا في مرابضها. " خط - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکریوں کا تذکرہ
35230 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکریاں انبیاء (علیہم السلام) کے مال ہیں۔ (مسند الفردوس بروایت ابوہریرة)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3941
35230- " الغنم أموال الأنبياء. " فر - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکریوں کا تذکرہ
35231 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی بھی گھڑوالے جن کے ہاں بکری ہو ان کے گھر میں برکت ہی ہوتی ہے۔ ( ابن سعد بروایت ابوالھیشم بن الیھان)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :5159 ۔
35231- " ما من أهل بيت عندهم شاة إلا وفي بيتهم بركة. " ابن سعد - عن أبي الهيثم بن التيهان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکریوں کا تذکرہ
35232 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی بھی گھروالے ایسے نہیں کہ ان کے گھر میں شام کے وقت بکریوں کا ریوڑ آنا ہو مگر رات کے وقت فرشتے ان پر رحمت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں یہاں تک صبح ہوجائے ۔ (ابن سعدبروایت ابوثقال بروایت خالد)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 5158 ۔
35232- " ما من أهل بيت تروح عليهم ثلة من الغنم إلا باتت الملائكة تصلي عليهم حتى تصبح. " ابن سعد - عن أبي ثفال عن خالد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکریوں کا تذکرہ
35233 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکری کہ اگر آپ اس پر رحم کریں تو اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے گا ۔ (طبرانی بروایت قرة بن اباس بروایت معقل بن یسار ابوداؤد ابویعلی احمد بن حنبل بخاری فی تاریخہ طبرانی مستدرک حاکم بروایت ضراء بن الازور)
35233- " الشاة إن رحمتها رحمك الله. " طب - عن قرة بن إياس وعن معقل بن يسار، د، ع، حم، تخ، طب، ك - عن ضرار بن الأزور".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35234 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکری کے ساتھ اچھائی کرو اور اس سے مٹی صاف کرو اس لیے کہ وہ جنت کے جانوروں میں سے ہے ہر نبی نے بکریاں چرائیں ہیں صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا اور آپ نے بھی ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اور میں نے بھی بکریاں چرائی ہیں۔ (خطیب بغدادی بروایت ابوہر یرة)
35234- " أحسنوا إلى الماعز وامسحوا عنها الرغام، فإنها من دواب الجنة، ما من نبي إلا وقد رعى، قالوا: وأنت؟ قال وأنا قد رعيت الغنم. " خط - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35235 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بکری کے بارے میں اچھائی کی وصیت قبول کرو اس لیے کہ وہ نرم بال ہے اور وہ جنت میں ہوگی اور اللہ کے ہاں سب سے زیادہ محبوب مال دنبہ ہے اور تم سفید کو لازم پکڑو اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے سفید کو جنت میں داخل فرمایا ہے اور چاہیے کہ تمہارے زندہ اس کو پہنیں اور اس میں اپنے مردوں کو دفن کریں اور بیشک سفید بکری کا خون اللہ کے ہاں دوکالی بکریوں کے خون سے زیادہ عظمت والا ہے۔ (طبرانی ابن عدی کامل بروایت ابن عباس) ابن عدی نے فرمایا : اس کی سند میں حمرہ النصبی کذاب راوی ہیں الضعیفہ :431 کشف الخفاء 333
35235- " استوصوا بالمعزى خيرا، فإنها مال رقيق وهو في الجنة، وأحب المال إلى الله الضأن، وعليكم بالبياض، فإن الله تعالى خلق الجنة بيضاء، فليلبسه أحياؤكم وكفنوا فيه موتاكم، وإن دم الشاة البيضاء أعظم عند الله من دم السوداوين. " طب، عد - ابن عباس، قال عد: فيه حمزة النصيبي كذاب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکری بابرکت جانور ہے
35236 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکری میں برکت ہے اور خوبصورتی اونٹ میں ہے۔ (ٕدیلمی بروایت انس )
35236- " البركة في الغنم، والجمال في الإبل. " الديلمي - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکری بابرکت جانور ہے
35237 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھر میں ایک بکری ایک برکت ہے اور دو بکریاں دوبرکتیں ہیں اور تین بکریاں تینبر کتیں ہیں۔ (بخاری الادب عقیلی ضعفا ابن جریر بروایت علی)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3424 ضعیف الادب :89
35237- " الشاة في البيت بركة، والشاتان بركتان، والثلاث شياة ثلاث بركات. " خ في الأدب، عق وابن جرير - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکری بابرکت جانور ہے
35238 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکری گھر میں برکت ہے اور مرغی گھر میں برکت ہے۔ (مستدرک حاکم اپنی تاریخ میں بروایت انس )
35238- " الشاة في الدار بركة، والدجاج في الدار بركة. " ك في تاريخه - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الخیل
35239 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جن اس شخص کو خراب نہیں کرتا جس کے گھر میں ایک عمدہ گھوڑا ہو۔ (ابویعلی طبرانی بروایت ابن علی)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف سے ضعیف الجامع ص 6664
35239- " الجن لا تخبل أحدا في بيته عتيق من الخيل"."ع، طب - عن عريب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الخیل
35240 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بہترین گھوڑا سیاہ رنگ کا درھم کے برابر یا اس سے کم سفید پیشانی والا ناک کے کنارے سفید داغ والا تین سفید ٹانگوں والا داہن ٹانگ بغیر سفیدوالا ہے اگر کالے رنگ کا نہ ہو تو اسی صفات والا سرخ سیاہ رنگ ولابہتر ہے۔ (احمد بن حنبل ترمذی ابن مستدرک حاکم بروایت ابوقتادہ)
35240- " خير الخيل الأدهم الأقرح الأرثم محجل الثلاث مطلق اليمين، فإن لم يكن أدهم فكميت على هذه الشية. " حم، ت، هـ، ك - عن أبي قتادة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الخیل
35241 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھوڑے کی برکتیں اس کے بال میں ہیں۔ (طیالسی بروایت ابن عباس النوضع :2354)
35241- " ميامن الخيل في شقرها. " الطيالسي - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الخیل
35242 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھوڑے کی برکت اس کے بال میں ہے۔ (احمد بن حنبل ابوداؤد ترمذی بروایت ابن عباس)
35242- " يمن الخيل في شقرها. " حم، د، ت - عن ابن عباس".
তাহকীক: