কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৫২১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیر اور جمعرات
35203 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! میری امت کے لیے اس کے میں برکت عطا فرما۔ (احمد بن حنبل ابن حبان بروایت صورالغامدی ابن ماجہ بروایت ابن عمرطبرانی بروایت ابن عباس اور بروایت ابن مسعود اور بروایت عبداللہ بن سلام اوبروایت عمران بن حصین اور بروایت کعب بن مالک اور بروایت نواس بن سمان)
35203- " اللهم بارك لأمتي في بكورها. " حم، حب - عن صخر الغامدي، 3 هـ - عن ابن عمر، طب - عن ابن عباس وعن ابن مسعود وعن عبد الله بن سلام وعن عمران بن حصين وعن كعب بن مالك وعن النواس بن سمعان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیر اور جمعرات
35204 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بندوں کے اعمال پیر اور جمعرات کے دن پیش کئے جاتے ہیں۔ (احمدبن حنبل ابوداؤد بروایت اسامہ بن زید )
35204- " إن أعمال العباد تعرض يوم الاثنين ويوم الخميس. " حم، د - عن أسامة بن زيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیر اور جمعرات
35205 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت کے لیے ان کے بکور میں برکت دی گئی۔ (ٕطبرانی اوسط بروایت ابوہریرة عبدالغنی الایضاح بروایت ابن عمر اسنی المطالب :452)
35205- " بورك لأمتي في بكورها. " طس - عن أبي هريرة عبد الغني في الإيضاح - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35206 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہر پیر اور جمعرات کو جنت کھول دی جاتی ہے اور ہر پیر اور جمعرات میں اعمال پیش کیے جاتے ہیں۔ (ابن حبان بروایت ابوہریرة)
35206- " تفتح الجنة كل اثنين وخميس، وتعرض الأعمال في كل اثنين وخميس. " حب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رات
35207 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رات اللہ کی مخلوق میں سے عظیم مخلوق۔ (ابوداؤد اپنی مراسیل میں بیہقی بروایت ابوزرین مرسلا)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :4969
35207- " الليل خلق من خلق الله عظيم. " د في مراسيله، هق عن أبي رزين مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سردی
35208 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شتاء مسلمان کی بیماری ہے۔ٕ(احمدبن حنبل ابویعلی بروایت ابوسعید اسنی المطلب :82، ذخیرة الحفاظ :3336)
35208- " الشتاء ربيع المؤمن. " حم، ع عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سردی
35209 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مسلمان کی بیار ہے اس کے دن کم ہوئے تو اس نے روزہ رکھا اور اس کی رات لمبی ہوئی تو اس نے اس میں قیام کیا۔ (بیہقی بروایت ابوسعید الصحیفہ :36 التمیر 92)
35209- " الشتاء ربيع المؤمن، قصر نهاره فصام، وطال ليله فقام. " هق - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سردی
35210 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ٹھنڈی غنیمت شتاء میں روزہ رکھنا ہے۔ (ترمذی عامر بن مسعود)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :34943، الکشف الحفاظ :1813)
35210- " الغنيمة الباردة الصوم في الشتاء. " ت - عامر بن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سردی
35211 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابن آدم کے دل سردیوں میں نرم ہوجاتے ہیں یہ اسوجہ سے کہ اللہ تعالیٰ نے آدم کو مٹی سے پیدا کیا اور مٹی سردی میں نرم پڑجاتی ہے۔ (حلیتہ الاولیاء بروایت معاذ اسنی المطالب :999 التزیة :1711)
35211- " قلوب ابن آدم تلين في الشتاء، وذلك لأن الله تعالى خلق آدم من طين والطين يلين في الشتاء. " حل - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سردی
35212 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ملائکہ شتاء کے جانے پر اس رحمت کی وجہ سے خوش ہوتے ہیں جو مسلمان فقراء پر اس میں داخل ہوتی ہے یعنی آسانی۔ (طبرانی بروایت ابن عباس ذخیرة الحفاظ :1056)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :1789
35212- " إن الملائكة لتفرح بذهاب الشتاء رحمة لما يدخل على فقراء المسلمين فيه من الشدة. " طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35213 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شتاء کے لیے خوش آمدید اس میں رحمت نازل ہوتی ہے رہی اس کی رات تو وہ قیام کرنے والے کے لیے لمبی ہے اور رہا اس کا دن تو وہ روزہ دار کے لیے چھوٹا ہے۔ (دیلمی بروایت ابن مسعود بیض الصحیفہ 26، کشف الخفاء 1533)
35213- " مرحبا بالشتاء! فيه تنزل الرحمة، أما ليله فطويل للقائم، وأما نهاره فقصير للصائم. " الديلمي - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع الازمنتہ الاکمال
35214 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چار دن کہ ان کی راتیں ان کے دن کی طرح ہیں اور ان کے دن ان کی رات کی طرح ہیں ان میں اللہ تعالیٰ قسم سے بری فرماتے ہیں اور اس میں جانور کو آزاد فرماتے ہیں اور اس میں بہت زیادہ انعام فرماتے ہیں لیلة القدر اور اس کی صبح عرفہ کی رات اور اس کی صبح نصف شعبان کی رات اور اس کی صبح اور جمعہ کی رات اور اس کی صبح (دیلمی بروایت انس)
35214 -" أربع لياليهن كأيامهن وأيامهن كلياليهن يبر الله فيهن القسم ويعتق فيهن النسم ويعطي فيهن الجزيل: ليلة القدر وصباحها، وليلة عرفة وصباحها، وليلة النصف من شعبان وصباحها وليلة الجمعة وصباحها. " الديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع الازمنتہ الاکمال
35215 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چار راتوں میں اللہ عزوجل خیر بہاتے ہیں اضحی کی رات اور فطر کی رات اور منصف شعبان کی رات اس میں اللہ تعالیٰ موت کے اوقات اور رزق لکھتے ہیں اور اس میں حج لکھتے ہیں اور عرفہ کی رات میں اذان۔ (دیلمی بروایت عائشہ)
35215- "يسح الله عز وجل من الخير في أربع ليال سحا: ليلة الأضحى والفطر وليلة النصف من شعبان، ينسخ فيها الآجال والأرزاق ويكتب فيها الحج، وفي ليلة عرفة إلى الأذان. " الديلمي - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع الازمنتہ الاکمال
35216 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا شعبان میرا مہینہ اور رمضان اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے اور شعبان پاک کرنے کا ذریعہ اور رمضان گناہوں کو مٹانے کا ذریعہ ہے۔ (دیلمی بروایت عائشہ الاتقان :947)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3402
35216- " شعبان شهري ورمضان شهر الله وشعبان المطهر ورمضان المكفر. " الديلمي - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع الازمنتہ الاکمال
35217 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مہینوں میں سے اللہ تعالیٰ کلا چنا ہوا مہینہ رجب کا مہینہ ہے اور وہ اللہ کا مہینہ ہے جس نے اللہ کے مہینہ رجب کی تعظیم کی ہیں اس نے اللہ کے حکم کی تعظیم کی اور جس نے اللہ کے حکم کی تعظیم کی اللہ تعالیٰ ان کو نعمتوں کے باغات میں داخل کریں گے اور اس کے لیے اپن بڑی رضامندی (لازم کریں گے اور شعبان میرا مہینہ ہے جس نے شعبان کے مہینہ کی تعظیم کی تو اس نے میرے حکم کی تعظیم کی اور جس نے میرے حکم کی تعظیم کی تو میں اس کے لیے قیامت کے دن آگے ہوں گا اور زخیرہ ۔ ہوں گا اور رمضان کا مہینہ میری امت کا مہینہ ہے پس جس نے رمضان کی تعظیم کی اور اس کی حرمت کی تعظیم کی اور اس کی ہتک حرمت نہیں کی اور اس کے دن میں روزہ رکھا اور اس کی رات میں قیامت کیا اور اپنے اعضاء کو پابند رکھاتو وہ رمضان سے اس طرح نکلا کہ اس پر کوئی ایسا گناہ نہیں جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس کو تلف کریں (بیہقی بروایت انس اور فرمایا اس کی اسناد منکر ہے تیین العجب :44)
35217- " خيرة الله من الشهور شهر رجب، وهو شهر الله من عظم شهر الله رجب فقد عظم أمر الله، ومن عظم أمر الله أدخله جنات النعيم وأوجب له رضوانه الأكبر؛ وشعبان شهري ومن عظم شهر شعبان فقد عظم أمري، ومن عظم أمري كنت له فرطا وذخرا يوم القيامة؛ وشهر رمضان شهر أمتي، فمن عظم شهر رمضان وعظم حرمته ولم ينتهكه وصام نهاره وقام ليله وحفظ جوارحه خرج من رمضان وليس عليه ذنب يطلبه الله به. " هب - عن أنس وقال إسناده منكر بمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نواں باب۔۔۔ جانوروں کے فضائل کے بارے میں چوپایوں کے فضائل
35218 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکریاں لو ! اس لیے کہ یہ برکت (کا ذریعہ) ہے (طبرانی خطیب ، بغدادی ، بروایت ام ھانی، اور ابن ماجہ نے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا۔ (حضرت ام سلمہ کو خطاب کرکے) بکریاں لو اس لیے کہ اس میں برکت ہے)
35218- " اتخذوا الغنم، فإنها بركة. " طب، خط - عن أم هانيء، ورواه هـ بلفظ: اتخذي غنما فإن فيها بركة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نواں باب۔۔۔ جانوروں کے فضائل کے بارے میں چوپایوں کے فضائل
35219 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکریاں لو ! اس لیے کہ یہ شام کو خیرلاتی ہے اور صبح خیرلاتی ہے۔ (احمد بن حنبل بروایت ام ھانی)
35219- " اتخذي غنما، فإنها تروح بخير وتغدو بخير. " حم - عن أم هانيء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نواں باب۔۔۔ جانوروں کے فضائل کے بارے میں چوپایوں کے فضائل
35220 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکریوں کا اکرم کرو اور اس کی مٹی صاف کرو اس لیے کہ وہ جنت کے جانوروں میں سے ہے۔ (البزار بروایت ابوہریرة)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :1132
35220- " أكرموا المعزى وامسحوا برغامها، فإنها من دواب الجنة. " البزار - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نواں باب۔۔۔ جانوروں کے فضائل کے بارے میں چوپایوں کے فضائل
35221 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکریوں کا اکرام کرو اور اس کی مٹی صاف کرو اور اس کی رات میں واپس آنے کی جگہ میں نماز پڑھو ! اس لیے کہ وہ جنت کے جانوروں میں سے ہے۔ (عبدبن حمید بروایت ابوسعید)
35221- " أكرموا المعزى وامسحوا الرغم عنها وصلوا في مراحها فإنها من دواب الجنة. " عبد بن حميد - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نواں باب۔۔۔ جانوروں کے فضائل کے بارے میں چوپایوں کے فضائل
35222 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے تین چیزوں میں برکت نازل کی ہے بکری شہد کی مکھی اور آگ میں (طبرانی بروایت ام ھانی)
35222- " إن الله أنزل بركات ثلاثا: الشاة والنحلة والنار. " طب - عن أم هانيء".
tahqiq

তাহকীক: