কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৫১৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ نصف شعبان کی رات مغفرت
35183 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نصف شعبان کو مسلمانوں کی مغفرت فرماتے ہیں اور کفار کو مہلت دیتے ہیں کینہ والے شخص کو اس کے کینہ کے ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔ (ابن قانع بروایت ابوثعلبہ الخشی)
35183- " إن الله تعالى يغفر ليلة النصف من شعبان للمسلمين ويملي للكافرين ويدع أهل الحقد بحقدهم. " ابن قانع - عن أبي ثعلبة الخشنى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ نصف شعبان کی رات مغفرت
35184 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عائشہ ! کیا آپ اس بات سے ڈرتی ہیں کہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظلم کریں بلکہ میرے پاس جبرائیل (علیہ السلام) آئے اور فرمایا یہ رات نصف شعبان کی رات ہے اور اس رات میں اللہ کے لیے بنوکلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد میں جہنم سے آزاد کرہ لوگ ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ اس رات میں نہ مشرک نہ کینہ والے نہ قطع رحمی کرنے والے نہ ازار ٹخنوں سے نیچے رکھنے والے نہ والدین کے نافرمان نہ ہمیشہ شراب پینے والے کی طرف نظر رحمت فرماتے ہیں بیہقی انھوں نے اس کو ضعیف قرار دیا بروایت عائشہ)
35184- " يا عائشة! أكنت تخافين أن يحيف الله عليك ورسوله؟ بل أتاني جبريل فقال: هذه الليلة ليلة النصف من شعبان، ولله فيها عتقاء من النار بعدد شعور غنم كلب، لا ينظر الله فيها إلى مشرك ولا إلى مشاحن ولا إلى قاطع رحم ولا إلى مسبل ولا إلى عاق لوالديه ولا إلى مدمن خمر. " هب وضعفه - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دس ذی الحجہ
35185 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دسویں ذی الحجہ میں عمل کرنا زیادہ فضلیت والا ہے (اس کے علاوہ) دوسرے درمیان میں عمل سے اور نہ اللہ کے راستہ میں جہاد کرتا مگر وہ شخص جو اپنے مال اور جان کو خطرہ میں ڈال کر نکلے پھر وہ اسے بالکل واپس نہ لوٹے۔ (احمد بن حنبل ابوداؤد ابن ماجہ بروایت ابن عباس)
35185- "ما العمل في أيام أفضل منه في عشر ذي الحجة، ولا الجهاد في سبيل الله إلا رجل خرج يخاطر بنفسه وماله فلم يرجع من ذلك بشيء. " حم، د، هـ - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دس ذی الحجہ
35186 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بہت سے دنوں میں نیک کام اللہ کے ہاں دسویں ذی الحجہ میں (نیک کام) سے زیادہ محبوب نہیں صحابہ ( (رض) نے) عرض کیا : اور نہ اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا۔ (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ) فرمایا : اور نہ اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا مگر وہ شخص جو اپنی جان اور اپنے مال کے ساتھ نکلے پھر اس سے بالکل نہ لوٹے۔ (ابویعلی ابو ا عوانہ، ابن حبان سعید بن منصور بروایت جابر ترمذی ابن حبان ابن ماجہ بروایت ابن عباس)
35186- " ما من أيام العمل الصالح فيهن أحب إلى الله من عشر ذي الحجة، قالوا: ولا الجهاد في سبيل الله؟ قال: ولا الجهاد في سبيل الله إلا رجل خرج بنفسه وماله فلم يرجع من ذلك بشيء. " ع وأبو عوانة، حب؛ ص - عن جابر، ت، 2 حب؛ هـ - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دس ذی الحجہ
35187 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کی نزدیک کوئی بھی کام زیادہ پاکیزہ اور زیادہ اجروالا اس نیکی سے نہیں ہے جو آپ دسویں ذی الحجہ میں کریں عرض کیا گیا : اور نہ اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا ؟ تو (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا اور نہ اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا مگر وہ شخص جو اپنے جان اور اپنے مال کے ساتھ نکلے پھر اس سے بالکل نہ لوٹے۔ (بیہقی بروایت ابن عباس)
35187- " ما من عمل أزكي عند الله ولا أعظم أجرا من خير تعمله في عشر الأضحى، قيل، ولا الجهاد في سبيل الله؟ قال: ولا الجهاد في سبيل الله إلا رجل خرج بنفسه وماله فلم يرجع من ذلك بشيء. " هب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دس ذی الحجہ
35188 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بہت سے دن کہ ان میں نیک کام اللہ کے ہاں ان دنوں سے زیادہ محبوب نہیں جوذی الحجہ کے دس دن صحابہ ( (رض) نے) اے اللہ کے رسول اور اللہ کے راستہ میں جہاد (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا اور نہ اللہ کے راستہ میں جہاد مگر وہ شخص جو اپنی جان اور اپنے مال کے ساتھ اللہ کے راستہ میں نکلے پھر وہ اس سے بالکل واپس نہ لوٹے۔ (احمدبن حنبل بخاری بروایت ابن عباس)
35188- "ما من أيام العمل الصالح فيها أحب إلى الله من هذه الأيام - يعني أيام العشر، قالوا: يا رسول الله! ولا الجهاد في سبيل الله؟ قال: ولا الجهاد في سبيل الله إلا رجل خرج بنفسه وماله ثم لم يرجع من ذلك بشيء. " حم، 1 خ - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دس ذی الحجہ
35189 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس دس دنوں میں (ذی الحجہ کے دس دن) میں عمل کرنا اور دنوں میں نیک کام سے زیادہ فضلیت والا ہے صحابہ ( (رض) نے) عرض کیا اے اللہ کے رسول اور نہ جہاد ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اور نہ جہاد مگر یہ ہے کہ ایک شخص اپنی جان اور اپنے مال کے ساتھ اللہ کے راستہ میں نکلے پھر اس کے نفس کی روح اسی میں رہے ۔ (طبرانی بروایت ابوعمرو)
35189- " ما من أيام أفضل فيهن العمل من هذه العشر؟ قالوا: يا رسول الله! ولا الجهاد؟ قال: ولا الجهاد إلا أن يخرج رجل بنفسه وماله في سبيل الله ثم يكون مهجة نفسه فيه. " طب - عن أبي عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دس ذی الحجہ
35190 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دنیا کے دنوں میں سے کوئی دن اللہ کے ہاں دس دنوں سے زیادہ محبوب نہیں کہ اس میں اللہ کی عبادت کی جائے ۔ (ذمہ الحجہ کے دس دن) ان میں سے ہر دن کے روزے ایک سال کے روزوں کے اور ہر رات کا قیام لیلة القدر کے قیام کے برابر ہوتا ہے) ۔ (ابن ابی الدنیا فصل عشرذی الحجة بیہقی الخطیب ابن النجار بروایت ابوہریرة)
35190- "ما من أيام من أيام الدنيا أحب إلى الله أن يتعبد له فيها من أيام العشر، يعدل صيام كل يوم منها بصيام سنة وقيام كل ليلة منها بقيام ليلة القدر." ابن أبي الدنيا في فضل عشر ذي الحجة، هب والخطيب وابن النجار - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دس ذی الحجہ
35191 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہیں ہیں کوئی دن جن میں عمل کرنا ذی الحجہ کے دس دنوں میں عمل کرنے سے زیادہ فضلیت ہو عرض کیا گیا اور نہ اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اور نہ اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا مگر وہ شخص جس کی گردن کاٹ دی گئی ہو اس کا خون بہادیا کیا ہوں (طبرانی حلیة الاولیاء بروایت ابن مسعود)
35191- "ما من أيام العمل فيهن أفضل من أيام عشر ذي الحجة، قيل: ولا الجهاد في سبيل الله؟ قال: ولا الجهاد في سبيل الله إلا من عقر جواده وأهريق دمه. " طب، حل - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذی الحجہ کی دس راتیں
35192 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک ذی الحجہ کے دس دنوں سے زیادہ عظمت والے نہیں اور نہ کوئی دن کہ اس میں نیک کام اللہ کے ہاں زیادہ پسندیدہ ہو ان دس دنوں سے ۔ تو ان دنوں میں زیادہ سے زیادہ سبحان اللہ الحمد اللہ اللہ اکبر اور لہ الہ الا اللہ پڑھو ! (طبرانی بروایت ابن احمد بن حنبل ابن ابی الدنیا فصل عترذی الحجہ بیہقی بروایت ابن عمر)
35192- " ما من أيام أعظم عند الله ولا أحب إليه العمل فيهن من أيام العشر، فأكثروا فيهن من التسبيح والتحميد والتكبير والتهليل. " طب - عن ابن عباس، حم وابن أبي الدنيا في فضل عشر ذي الحجة، هب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذی الحجہ کی دس راتیں
35193 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہیں ہے کوئی دن کہ اس میں نیک کام ان دنوں میں (نیک کام) سے اللہ کے ہاں زیادہ پسندیدہ ہو عرض کیا گیا اور نہ اللہ کے راستہ میں جہاد (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا اور نہ اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا مگر وہ شخص جو اپنی جان اور اپنے مال کے ساتھ نکلے پھر واپس نہ آئے یہاں تک کہ اس کا خون بہادیا جائے۔ (احمدبن حنبل ابن ابی الدنیافضل عشرذی الحجہ طبرانی بروایت ابن عمر)
35193- "ما من أيام أحب إلى الله العمل فيهن من هذه الأيام، قيل: ولا الجهاد في سبيل الله؟ قال ولا الجهاد في سبيل الله إلا من خرج بنفسه وماله ثم لم يرجع حتى يهراق دمه. "حم وابن أبي الدنيا في فضل عشر ذي الحجة"، طب - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذی الحجہ کی دس راتیں
35194 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ذی الحجہ کے دس دنوں سے زیادہ فضلیت والے دن نہیں ہیں اور نہ کوئی دن کہ اس میں نیک کام ان دس دنوں میں نیک کام سے زیادہ اللہ کے ہاں پسندیدہ ہوں تو اس میں تم زیادہ سے زیادہ لا الہ الا اللہ اکبر پڑھا کرو اور اللہ کا ذکر کرو اور دس ذالحجہ کے دنوں کے روزے سال کے روزوں کے برابر ہوتے ہیں اور ان میں نیک کام سات سو گنا ہوتا ہے (بیہقی بروایت ابن عباس)
35194- "ما من أيام أفضل عند الله ولا العمل فيهن أحب إلى الله تعالى من هذه الأيام العشرة فأكثروا فيهن من التهليل والتكبير وذكر الله، وإن صيام يوم منها يعدل بصيام سنة، والعمل فيهن يضاعف سبعمائة ضعف. " هب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذی الحجہ کی دس راتیں
35195 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ذی الحجہ کے دس دنوں سے زیادہ فضلیت والے کوئی دن نہیں ہیں (صحابہ (رض)) نے عرض کیا : اے اللہ کے نبی اور نہ اللہ کے راستہ میں جہاد ؟ (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا) اور اللہ کے راستہ میں (جہاد) اس کے مثل نہیں مگر وہ شخص جس کا چہرہ مٹی میں دھنسا دیا جائے۔ (ابن ابی الدنیا بروایت جابر)
35195- " ما من أيام أفضل عند الله من أيام عشر ذي الحجة، قالوا؛ يا نبي الله! ولا مثلها في سبيل الله؟ قال: ولا مثلها في سبيل الله إلا من عفر وجهه في التراب. " ابن أبي الدنيا - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذی الحجہ کی دس راتیں
35196 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ذی الحجہ کے دس دنوں سے اللہ کے ہاں زیادہ فضلیت والے کوئی دن نہیں ہیں وہ زیادہ فضلیت والے ہیں ان دنوں کے برابر اللہ کے راستے میں جہاد کرنے سے مگر مٹی میں گردن کا دھنسا دیاجاتا اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک عرفہ کے دن سے زیادہ فضلیت والا کوئی دن نہیں اللہ تبارک وتعالیٰ آسمان دنیا کی طرف نازل ہوتے ہیں پھر زمین والوں کے ساتھ آسمان والوں پر فخر فرماتے ہیں، پھر فرماتے ہیں میرے بندوں کی طرف دیکھو ! جو پراگندہ بال غبار آلود پہنچنے والے دوردار کناروں سے آئے ہیں میری رحمت کے امید وار ہیں اور انھوں نے میرے عذاب کو نہیں دیکھا ، سو کوئی دن یوم عرفہ سے زیادہ جہنم سے آزاد کئے ہوئے لوگوں کے اعتبار سے نہیں دیکھا گیا (یوم عرفہ میں بہت سے لوگ جہنم سے آزاد کئے جاتے ہیں) (بیہقی ابن صصری اپنی امالی میں بروایت جابر)
35196- " ما من أيام أفضل عند الله من أيام عشر ذي الحجة، هي أفضل من عدتهن جهادا في سبيل الله إلا عفر العفر في التراب، وما من يوم أفضل عند الله تعالى من يوم عرفة، ينزل الله تبارك وتعالى إلى السماء فيباهي بأهل الأرض أهل السماء فيقول: انظروا إلى عبادي شعثا غبرا ضاجين جاؤا من كل فج عميق يرجون رحمتى ولم يروا عذابي فلم ير يوم أكثر عتيقا من النار من يوم عرفة. " هب وابن صصرى في أماليه - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذی الحجہ کی دس راتیں
35197 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا دس میں (دس ذی الحجہ میں) عمل سے اللہ کے ہاں کوئی زیادہ پسندیدہ عمل نہیں عرض کیا گیا اور نہ جہاد فی سبیل اللہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اور نہ جہاد فی سبیل اللہ مگر وہ شخص جو اپنے نفس اور اپنے مال کے ساتھ اور عمدہ چیز کے ساتھ نکلے پھر وہ اس سے بالکل نہ لوٹے۔ (عقیلی ضعناء بروایت ابوہریرة)
35197- " ما من عمل أحب إلى الله من عمل في العشر، قيل: ولا الجهاد في سبيل الله؟ قال: ولا الجهاد في سبيل الله إلا من خرج بنفسه وماله وجواده فلم يرجع من ذلك بشيء. " عق - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال یوم النحر میں سے
35198 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کے ہاں دنوں میں سے سب سے زیادہ فضلیت والے دن تحرکا دن پھر قرار کا دن (گیارہویں ذی الحجہ) اس کو یوم القر اس لیے کہا جاتا ہے کہ حاجی لوگ اس دن منی میں قرار پکڑتے ہیں۔ (طبرانی ابن حبان بروایت عبداللہ بن قرط)
35198- " أفضل الأيام عند الله يوم النحر ثم يوم القر " طب، حب - عن عبد الله بن قرط".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم
35199 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے عاشورہ کے دن اثمہ سے سرمہ لگایا تو اس کو کبھی آشوب چشم نہیں ہوگا۔ (بیہقی بروایت ابن عباس الآثار المرفوعہ 7970 ترتیب الموضوعات 588)
35199- " من اكتحل بالإثمد يوم عاشوراء لم يرمد أبدا. " هب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم
35200 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے عاشورہ کے دن میں اپنی اولاد پر وسعت کی تو اللہ تعالیٰ اس پر اس کے پورے سال میں وسعت فرمائیں گے ۔ (طبرانی اوسط بیہقی بروایت ابوسعید)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 5873 الکشف 1961
35200- "من وسع على عياله في يوم عاشوراء وسع الله عليه في سنته كلها. " طس، هب - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35201 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا محرم اللہ کا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ نے اس میں ایک قوم کی توبہ قبول فرمائی اور اللہ تعالیٰ اس میں ایک قوم کی توبہ قبول کرتے ہیں۔ (دیلمی بروایت علی)
35201- " المحرم شهر الله تاب الله فيه على قوم ويتوب فيه على قوم. " الديلمي - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیر اور جمعرات
35202 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ میری امت کے لیے اس کے پکور میں خمس کے دن برکت عطا فرما۔ (ابن ماجہ بروایت ابوہریرہ)
35202- " اللهم بارك لأمتي في بكورها يوم الخميس. " هـ - عن أبي هريرة".
তাহকীক: