কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৫১৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجرثمود عذاب والے شہروں میں داخلہ کا طریقہ
35163 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان عذاب دئیے گئے لوگوں پر داخل مت ہو مگر یہ اس طرح کہ تم رونے والے ہوا گر تم رونے والے نہ ہو تو ان پر داخل نہ ہو۔ (تاکہ) تمہیں وہ عذاب نہ پہنچے جو انھیں پہنچا (احمدبن حنبل بروایت عبداللہ بن عمر)
35163- " لا تدخلوا على هؤلاء المعذبين إلا أن تكونوا باكين؛ فإن لم تكونوا باكين فلا تدخلوا عليهم، لا يصيبكم ما أصابهم. " حم، ق - عن عبد الله بن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ زمانوں اور مہینوں کے فضائل میں
35164 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رجب اللہ کا مہینہ ہے اور شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔ (ابوالفتح ابن ابوالفوار س اپنی امالی میں بروایت الحسن مرسلا الاتقان :822 الاسرار المرفوعة :438)
35164- "رجب شهر الله، وشعبان شهري، ورمضان شهر أمتي"."أبو الفتح ابن أبي الفوارس في أماليه - عن الحسن مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
35165 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب حرمت والے مہینوں میں سے ہے اور اس کے دن چھٹے آسمان کے دروازوں پر لکھے ہوئے ہیں جب آمدی اس کے ایک دن میں روزہ رکھے اور اپنے روزہ کو اللہ کے تقوی کے ذریعہ عمدہ کرے تو دروازہ بولے گا اور دن بولے گا وہ دونوں کہیں گے اے میرے رب اس کی بخش فرما اور جب وہ اپنا روزہ اللہ کے تقوی کے ساتھ پورانہکرے تو وہ اس کے لیے استغفار نہیں کرتے اور کہا جاتا ہے تجھے تیرے نفس نے دھوکا دیا۔ (ابومحمد الحسن بن محمد الخلال فضائل رجب میں بروایت ابوسعید تبییں العجیب 48، التنزیة 11642)
35165- " رجب من شهور الحرم وأيامه مكتوبة على أبواب السماء السادسة، فإذا صام الرجل منه يوما وجدد صومه بتقوى الله نطق الباب ونطق اليوم قالا: يا رب اغفر له! وإذا لم يتم صومه بتقوى الله لم يستغفرا، وقيل: خدعتك نفسك. " أبو محمد الحسن بن محمد الخلال في فضائل رجب - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
35166 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رجب عظمت والا مہینہ ہے اس میں نیکیاں دگنی کردی جاتی ہیں جس نے اس کا ایک دن روزہ رکھاتو وہ (روزیہ) ایک سال کے روزوں کی طرح ہوگا۔ (رافعی بروایت ابوسعید)
35166- " إن رجبا شهر عظيم تضاعف فيه الحسنات، من صام يوما منه كان كصيام سنة. " الرافعي - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
35167 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رجب اللہ کا مہینہ ہے اور اس کو اصم (گونگا) بولاجاتا ہے جاہلیت والے جب رجب کا مہینہ داخل ہوتا تو اپنا اسلحہ بےکار کردیتے اور انھیں رکھ دیتے لوگ امن میں ہوتے اور راستہ محفوظ ہوتا اور کوئی ایک دوسرے سے نہ ڈرتا یہاں تک کہ رجب گذر جاتا۔ (بیہقی بروایت عائشہ (رض) فرمایا : اس حدیث کو مرفوع بیان کر ان منکر ہے)
35167- " إن رجبا شهر الله ويدعى الأصم، وكان أهل الجاهلية إذا دخل رجب يعطلون أسلحتهم ويضعونها، فكان الناس يأمنون ويأمن السبيل ولا يخافون بعضهم بعضا حتى ينقضي. " هب - عن عائشة، وقال: رفعه منكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
35168 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رجب عظمت والا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ اس میں نیکیاں دگنی کردیتے ہیں جو رجب کے ایک دن روزہ رکھے گا تو گویا اس نے ایک سال روزے رکھے ، اور جس نے اس کے سات دن روزے رکھے تو اس کے لیے جہنم کے سات دروازے بند کردیئے جائے اور جس نے آٹھ دن روزے رکھے تو اس کے لیے جنت کے آٹھ دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ اور جس نے دن روزے رکھے تو اللہ سے جو کچھ مانگے اللہ اس کو عطاء فرمائیں گے اور جو اس کے پندرہ دن روزے رکھے گا تو آسمان سے پکارنے والا پکارے گا جو گذر گیا وہ تیرے لیے معاف کردیا گیا نئے سر سے عمل کر اور جو زیادہ کرے گا اللہ تعالیٰ بھی اس کو زیادہ عطا فرمائیں گے اور جب میں اللہ تعالیٰ نے نوح (علیہ السلام) کو کشتی میں اٹھایا تو انھوں نے روزہ رکھا اور اپنے ساتھ لوگوں کو حکم دیا کہ وہ روزہ رکھیں تو کشتی ان کو لے کر چلی چھ مہینے اور اس کا آخری دن عاشوراء کا دن تھا کشی کو جودی (پہاڑ) پر اتارا گیا پھر نوح (علیہ السلام) اور جو ان کے ساتھ اور وحش نے روزہ رکھا اللہ عزوجل کے شکر کے طور پر اور عاتوراء کے دن میں اللہ تعالیٰ نے نبی اسرائیل کے لیے سمندر میں راستے بنائے اور عاشوراء کے دن میں اللہ تعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) اور یونس (علیہ السلام) کے شہر (والوں کی) تو یہ قبول فرمائی اور اس دن میں ابراہیم (علیہ السلام) پیدا ہوئے ۔ (طبرانی بروایت سعد اور اشد)
35168- "رجب شهر عظيم يضاعف الله فيه الحسنات، فمن صام يوما من رجب فكأنما صام سنة، ومن صام منه سبعة أيام غلقت عنه سبعة أبواب جهنم، ومن صام منه ثمانية أيام فتحت له ثمانية أبواب الجنة، ومن صام منه عشرة أيام لم يسأل الله شيئا إلا أعطاه، ومن صام منه خمسة عشر يوما نادى مناد من السماء قد غفر لك ما مضى فاستأنف العمل، ومن زاد زاده الله، وفي رجب حمل الله نوحا في السفينة فصام رجب وأمر من معه أن يصوموا فجرت بهم السفينة ستة أشهر آخر ذلك يوم عاشوراء، أهبط على الجودي فصام نوح ومن معه والوحش شكرا لله عز وجل، وفي يوم عاشوراء فلق الله البحر لبني إسرائيل، وفي يوم عاشوراء تاب الله على آدم وعلى مدينة يونس، وفيه ولد إبراهيم. " طب - عن سعيد بن أبي راشد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
35169 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رجب میں ایک دن اور ایک رات ہے جس نے اس دن روزہ رکھا اور اس رات شب بیداری کی تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے زمانہ کے ایک سال روزے رکھے اور ایک سال قیام کیا اور وہ ستائیس رجب ہے اور اس دن میں اللہ تعالیٰ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مبعوث فرمایا (بیہقی اور فرمایا : یہ منکر ہے بروایت سلمان القارسی تبین العجب :63 تذکرہ الموضوعات :116)
35169- " في رجب يوم وليلة، من صام ذلك اليوم وقام تلك الليلة كان كمن صام من الدهر مائة سنة وقام مائة سنة، وهو لثلاث بقين من رجب، وفيه بعث الله تعالى محمدا. " هب وقال: منكر - عن سلمان الفارسي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
35170 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رجب میں ایک رات ہے اس میں عمل کرنے والے کے لیے سو نیکیاں ہیں اور ستائیس رجب ہے جو شخص اس رات میں بارہ ایسی رکعتیں پڑھے جس کی ہر رکعت میں سورة فاتحہ اور قرآن کی کوئی سورھے اور ہر دو رکعتوں میں تشھد کرے اور ان کے آخر میں سلام پھرے پھر کہے : سبحان اللہ والحمد اللہ ولاالہ اللہ واللہ اکبر سو مرتبہ اور 100 سو مرتبہ استغفار کرے اور 100 سو مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھے اور اپنے لیے دیتا اور آخرت کے امعرا میں سے جو چاہے اس کے لیے دعاکرے اور صبح روزہ کی حالت میں کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی ساری دعائیں قبول کریں گے سوائے اس دعا کے بس میں اللہ کی نافرمانی کی دعا کی ہو۔ (بیہقی بروایت ابان بروایت انس اور فرمایا یہ اس روایت سے زیادہ ضعیف ہے جو اس سے پہلے گذری۔ (الآثار المرفوعة :62 ۔ 61 تبیین العجب :64)
35170- " في رجب ليلة يكتب للعامل فيها حسنات مائة سنة وذلك لثلاث بقين من رجب، فمن صلى فيها اثنتي عشرة ركعة يقرأ في كل ركعة فاتحة الكتاب وسورة من القرآن يتشهد في كل ركعتين ويسلم في آخرهن ثم يقول: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر - مائة مرة، ويستغفر الله مائة مرة، ويصلي على النبي صلى الله عليه وسلم مائة مرة، ويدعو لنفسه ما شاء من أمر دنياه وآخرته ويصبح صائما فإن الله يستجيب دعاءه كله إلا أن يدعو في معصية. " هب - عن أبان عن أنس، وقال: هو أضعف من الذي قبله".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شعبان ۔ شعبان کے مہینے میں روزے
35171 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شعبان رجب اور رمضان کے درمیان (مہینہ) ہے لوگ اس سے غافل ہوتے ہیں اس بندوں کے اعمال اٹھائے جاتے ہیں تو مجھے یہ زیادہ پسند ہے کہ میرے اعمال اٹھائے جائیں اور میں روزہ دار ہوں (بیہقی بروایت اسامہ)
35171- " شعبان بين رجب وشهر رمضان تغفل الناس عنه، ترفع فيه أعمال العباد، فأحب أن لا يرفع عملي إلا وأنا صائم. " هب - عن أسامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شعبان ۔ شعبان کے مہینے میں روزے
35172 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شعبان میرا مہینہ اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے۔ (مسندالفردوس بروایت عائشہ)
35172- " شعبان شهري ورمضان شهر الله. " فر - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شعبان ۔ شعبان کے مہینے میں روزے
35173 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شعبان کا نام شعبان اس لیے رکھا گیا کہ اس میں روزہ رکھنے والے کے لیے بہت سی بہتریاں متفرق ہوتی ہیں یہاں تک کہ وہ جنت میں داخل ہوجاتا ہے۔ (الرالافعی اپنی تاریخ میں بروایت انس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :6061 المقید :400)
35173- " إنما سمي شعبان لأنه يتشعب فيه خير كثير للصائم فيه حتى يدخل الجنة. " الرافعي في تاريخه - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف شعبان کی رات
35174 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نصف شعبان کی رات متوجہ ہوتے ہیں پھر اپنی تمام مخلوق کی مغفرت فرما دیتے ہیں سوائے مشرک اور کینہ رکھنے والے کے (بیہقی بروایت کثیر بن مرة الحضری۔ مرسلا النوافتح :1201)
35174- " إن الله تعالى ليطلع في ليلة النصف من شعبان فيغفر لجميع خلقه إلا لمشرك أو مشاحن " هـ - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف شعبان کی رات
35175 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نصف شعبان کی رات اللہ تعالیٰ تمام زمین والوں کی بخشش فرماتے ہیں سوائے مشرک اور کینہ پر ور کے۔ (بیہقی بروایت کثیر بن مرة الحضرمی، الفواتح 1210)
35175- " في ليلة النصف من شعبان يغفر الله لأهل الأرض إلا لمشرك أو مشاحن. " هب - عن كثير بن مرة الحضرمي مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف شعبان کی رات
35176 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نصف شعبان کی رات اللہ تعالیٰ ملک الموت کی طرف وحی فرماتے ہیں ہر اس شخص کی روح قبض کرنے کے بارے میں جو اس سال میں روم قبض کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ (الدینوری المجالسة بروایت راشد بن مرسلا)
35176- " في ليلة النصف من شعبان يوحي الله إلى ملك الموت بقبض كل نفس يريد قبضها في تلك السنة. " الدينوري في المجالسة - عن راشد بن سعد مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف شعبان کی رات
35177 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب نصف شعبان کی رات ہو تو اس میں قیام اللیل کرو اور اس دن کو روزہ رکھو اس لیے کر اللہ تعالیٰ اس میں غروب آفتاب کے وقت آسمان دنیا کی طرف نازل ہوتے ہیں ؟ فرماتے ہیں : کیا ہے کوئی مغفرت چاہنے والا میں اس کی مغفرت کروں ؟ کیا ہے کوئی روزی مانگنے والا میں اس کو روزی دوں ؟ کیا ہے کوئی مصیبت والا میں اس کو عافیت دوں کیا ہے کوئی مانگنے والا میں اس کو عطاء کروں ؟ کیا ہے اس طرح کیا ہے اس طرح۔ (پوری رات اس طرح فرماتے ہیں) یہاں تک کہ فجر طلوع ہوجائے بیہقی بروایت علی)۔ کلام : ۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :652 تذکرة الموضوعات :652 ۔
35177- " إذا كان ليلة النصف من شعبان فقوموا ليلتها وصوموا يومها، فإن الله ينزل فيها لغروب الشمس إلى سماء الدنيا فيقول: ألا مستغفر فأغفر له؟ ألا مسترزق فأرزقه؟ ألا مبتلى فأعافيه؟ ألا سائل فأعطيه ألا كذا؟ ألا كذا؟ حتى يطلع الفجر. " هب - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف شعبان کی رات
35178 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب نصب شعبان کی رات ہوتی ہے تو ایک پکارنے والا پکارتا ہے ؟ کیا ہے کوئی مغفرت چاہنے والا میں اس کی بخشش کروں ؟ کیا ہے کوئی مانگنے والا میں اس کو عطاء کروں تو کوئی کچھ نہیں مانگتا مگر اللہ تعالیٰ اس کو عطاء کرتے ہیں سوا لے زانیہ عورت یا مشرک کے۔ (بیہقی بروایت عثمان بن ابن العاص)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :653
35178- "إذا كان ليلة النصف من شعبان نادى مناد: هل من مستغفر فأغفر له؟ هل من سائل فأعطيه؟ فلا يسأل أحد شيئا إلا أعطاه إلا زانية بفرجها أو مشرك. " هب - عن عثمان بن أبي العاص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف شعبان کی رات
35179 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب نصف شعبان کی رات ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ بنوکلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے بھی زیادہ گناہوں کو معاف فرماتے ہیں۔ (بیہقی بروایت عائشہ)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :654
35179- " إذا كان ليلة النصف من شعبان يغفر الله من الذنوب أكثر من عدد شعر غنم كلب. " هب - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف شعبان کی رات
35180 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نصب شعبان کی رات آسمان دنیا کی طرف نازل ہوتے ہیں پھر بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے بھی زیادہ (گناہوں کی) بخشش فرماتے ہیں (احمدبن حنبل ترمذی، بروایت عائشہ ، اسنی المطالب :339)
35180- " إن الله تبارك وتعالى ينزل ليلة النصف من شعبان إلى سماء الدنيا فيغفر لأكثر من عدد شعر غنم كلب. " حم، ت عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ نصف شعبان کی رات مغفرت
35181 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب نصف شعبان کی رات ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے بھی زیادہ کی مغفرت فرماتے ہیں۔ (بیہقی بروایت عائشہ)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :654
35181- " إذا كان ليلة النصف من شعبان يغفر الله من الذنوب أكثر من عدد شعر غنم كلب. " هب - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ نصف شعبان کی رات مغفرت
35182 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نصف شعبان کی رات توجہ فرماتے ہیں پھر اپنی تمام مخلوق کی مغفرت فرماتے ہیں سوائے مشرک اور کینہ والے شخص کے۔ (ابن ماجہ بروایت ابوموسیٰ یہ حدیث نمبر :35174 میں گذر چکی ہے)
35182- " إن الله ليطلع في ليلة النصف من شعبان فيغفر لجميع خلقه إلا لمشرك أو مشاحن. " هـ - عن أبي موسى" مر برقم - 35174 -.
তাহকীক: