কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৫১৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جبل رحمت کا ذکر اکمال سنے
35123 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم اس پہاڑ کانا م جانتے ہو ؟ یہ جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے اے اللہ اس میں برکت عطاء فرما اور اس میں اس کے رہنے والوں پر برکت عطاء فرما۔ (طبرانی بروایت کثیر بن عبداللہ عن ابیہ عن جدہ)
35123- " هل تدرون ما اسم هذا الجبل؟ هذا حمت جبل من جبال الجنة، اللهم؟ بارك فيه وبارك لأهله فيه. " طب - عن كثير بن عبد الله عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فارس
35124 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اہل بیت فارس ہمارا عصبہ ہے اس لیے کہ اسماعیل (علیہ السلام) اسحاق (علیہ السلام ) کی اولاد کے چچا ہیں اور اسحاق (علیہ السلام) اسماعیل (علیہ السلام) کی اولاد کے چچا ہیں (تاریخ ابن عساکر اپنی تاریخ میں بروایت ابن عباس)
35124- " فارس عصبتنا أهل البيت، لأن إسماعيل عم ولد إسحاق وإسحاق عم ولد إسماعيل. " ك في تاريخه - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فارس
35125 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر ایمان ثریا کے نزدیک ہو تو فارس کی اولاد میں سے ایک شخص وہاں جائے گا اور اس کو حاصل کرے گا۔ (مسلم بروایت ابوہریرة)
35125- " لو كان الإيمان عند الثريا لذهب به رجل من أبناء فارس حتى يتناوله. " م - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فارس
35126 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت مشرق میں ہے (مسندالفردوس بروایت انس)
35126- " الجنة بالمشرق. " فر - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ روم
35127 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فارس ایک لڑائی یادولڑائیوں (کا) ہے ہر اس کے بعد کبھی بھی فارس نہ ہوگا اور روم زمانوں والا ہے جب بھی ایک زمان (والے) ہلاک ہوں گے تو اس کے بعد دوسرے زمانہ (والے) ہوں گے جو صبر والے ہیں اور اس زمانہ والے دھر کے آخر کے اہل ہوں گے وہ تمہارے ساتھی ہیں جب تک زندگی اچھائی پر ہو۔ (الحارث بروایت ابن مجدیز)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3854
35127- " فارس نطحة أو نطحتان ثم لافارس بعد هذا أبدا، والروم ذات القرون، كلما هلك قرن خلفه قرن أهل صبر، وأهله أهل لآخر الدهر، هم أصحابكم ما دام في العيش خير. " الحارث - عن ابن محيريز".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضر موت
35128 ۔۔۔ رسول اللہ نے فرمایا حضرموت بنوالحارث سے بہتر ہے۔ (طبرانی بروایت عمر وبن عسبتہ)
35128- " حضرموت خير من بني الحارث. " طب - عن عمرو ابن عبسة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عریش ، فرات اور فلسطین
35129 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے عریش فرات اور فلسطین میں برکت نازل فرمائی اور فلسطین کو قدس کے ساتھ خاص کیا گیا۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت زیھر بن محمد بلدغا)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :1576)
35129- " إن الله تعالى بارك ما بين العريش والفرات وفلسطين،وخص فلسطين بالتقديس. " ابن عساكر - عن زهير بن محمد بلاغا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب
35130 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مغرب والے حق پر غالب رہیں گے یہاں تک کہ قیامت قائم ہوجائے (مسلم بروایت سعد)
35130- "لا يزال أهل المغرب ظاهرين على الحق حتى تقوم الساعة. " م - عن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جزیزة العرب
35131 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں ضرور یہودونصاری کو جزیرہ عرب سے نکالوں گا یہاں تک کہ میں مسلمان کے علاوہ (کسی کو ) نہیں چھوڑوں گا۔ (مسلم ابوداؤد ترمذی بروایت عمر)
35131- " لأخرجن اليهود والنصارى من جزيرة العرب حتى لا أدع إلا مسلما. " م د، ت - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جزیزة العرب
35132 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر میں ان شاء اللہ زندہ رہا تو یہود و نصاری کو ضرور جزیر ہ عرب سے نکالوں گا۔ (ترمذی مستدرک حاکم بروایت عمر)
35132- " لئن عشت إن شاء الله لأخرجن اليهود والنصارى من جزيرة العرب. " ت، ك - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
35133 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جزیرہ عرب سے یہودیوں کو نکالو (طحاوی وارمی حاکم الکنی بروایت ابوعبیدہ برانی بروایت ام سلمہ)
35133- " أخرجوا اليهود من جزيرة العرب. " ط والدارمي والحاكم في الكنى - عن أبي عبيدة، طب - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
35134 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نجر کے یہود کو حجاز سے نکالو رابونعیم معرفہ بروایت ابوعیتہ)
35134- " أخرجوا يهود نجران من الحجاز. " أبو نعيم في المعرفة - عن أبي عبيدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
35135 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حجاز کے یہودیوں تو اور نجران والوں کو جزیر ہ عرب سے نکالو اور خوب جان لو کہ لوگوں میں برے وہ ہیں جنہوں نے اپنے انبیاء (علیہم السلام) کی قبروں کو سجدہ گاہ بنایا ( احمد بن حنبل ابویعلی حاکم الکنی حلیة الاولیاء تاریخ ابن عساکر ضیاء مقدسی بروایت ابوعبیدة بن الجراح ) راوی نے کہا : آخری وہ بات جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمائی فرمایا راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی۔
35135- "أخرجوا يهود الحجاز وأهل نجران من جزيرة العرب، واعلموا أن شرار الناس الذين اتخذوا قبور أنبيائهم مساجد. " حم، ع والحاكم في الكنى، حل، كر، ض عن أبي عبيدة بن الجراح" قال: آخر ما تكلم به رسول الله صلى الله عليه وسلم قال فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
35136 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شیطان اس بات سے مایوس ہوچکا ہے کہ جزیر ہ عرب میں اس کی عبادت کی جائے۔ (طبرانی ضیاء مقدسی بروایت عبادة بن صامت )
35136- " إن الشيطان قد أيس أن يعبد في جزيرة العرب. " طب، ض عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیطان کی مایوسی
35137 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شیطان اس بات سے مایوس ہوچکا کہ نمازی جزیرہ عرب میں اس کی عبادت کریں لیکن لوگوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے سے (مایوس نہیں ہوا) ۔ (احمد بن حنبل مسلم ترمذی ابن خزیمہ ابن حبان بروایت جابر)
35137- " إن الشيطان قد أيس أن يعبده المصلون في جزيرة العرب ولكن في التحريش بينهم. " حم، م، ت وابن خزيمة، حب، عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیطان کی مایوسی
35138 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شیطان اس بات سے مایوس ہوچکا کہ جزیرہ عرب میں اس کی عبادت کی جائے لیکن میں اس بات کا اندیشہ کرتا ہوں کہ جو تم میں سے باقی رہیں گے وہ ستاروں کی وجہ سے گمراہ ہوجائیں (طبرانی بروایت العباس ابن عبدالمطلب)
35138- " إن الشيطان قد أيس أن يعبد في جزيرة العرب ولكن خفت أن يضل من يبقى منكم بالنجوم. " طب - عن العباس
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیطان کی مایوسی
35139 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا شیطان اس بات سے مایوس ہوچکا کہ جزیر ہ عرب میں بتوں کی عبادت کی جائے (طبرانی بروایت عبادة بن الصامت اور ابوالدرداء)
35139- " إن الشيطان قد يئس أن تعبد الأصنام في جزيرة العرب. " طب - عن عبادة بن الصامت وأبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیطان کی مایوسی
35140 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شیطان اس بات سے مایوس ہوچکا کہ تمہاری اس زمین میں اس کی عبادت کی جائے اور لیکن اس بات پردہ راضی ہوگیا جس کو تم حقیر سمجھتے ہو۔ (حلیة الاولیاء بروایت ابوہریرة)
35140- " إن الشيطان قد يئس أن يعبد بأرضكم هذه ولكن رضي منكم بما تحقرون. " حل - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیطان کی مایوسی
35141 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شیطان اس بات سے مایوس ہوچکا کہ میری اس زمین میں اس کی عبادت کی جائے اور لیکن وہ تمارے اعمال میں حقیر کاموں پر راضی ہوگیا۔ (طبرانی بروایت معاذ)
35141- " إن الشيطان قد يئس أن يعبد بأرضي هذه ولكنه قد رضي بالمحقرات من أعمالكم. " طب - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیطان کی مایوسی
35142 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابلیس اس بات سے مایوس ہوچکا کہ عرب کی زمین میں اس کی عبادت کی جائے (طبرانی بروایت جریر)
35142- " إن إبليس قد يئس أن يعبد في أرض العرب. " طب - عن جرير".
তাহকীক: