কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৫১১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسکندریہ کا تذکرہ
35103 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قزوین جنت کے دروازوں میں سے ایک درواز ہے وہ آج مشرکین کے ہاتھوں میں ہے اور وہ میرے بعد میری امت کے ہاتھوں پر فتح ہوگا اس میں روزہ نہ رکھنے والا اس کے علاوہ (شہروں میں) روزہ دار کی طرح ہے اور اس میں بیٹھنے والا اس کے علاوہ (شہروں میں) نماز پڑھنے والے کی طرح ہے ، اور اس میں شہید ہونے والا قیامت کے دن نور کے عمدہ گھوڑے پر سوار ہوگا پھر اس جنت کی طرف لے جایا جائے گا پھر اس سے اس کے گناہ پر حسان نہ لیا جائے گا اور کسی عمل پر جو اس نے کیا ہو اور وہ جنت میں ہمیشہ ہوگا اور اس کی حورعین سے شادی کرائی جائے گی اور اس کو دودھ شہد اور سلسیل سے سیراب کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ اس کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں اور بھی بہت کچھ ہوگا۔ (ابوالعلاء الحسن بن احمدالعساکر، فضائل قزوین رافعی بروایت علی ، التنزیة :630 ۔ 622 ذیل اللآلی :92)
35103- " قزوين باب من أبواب الجنة، هي اليوم في أيدي المشركين وستفتح على يدي أمتي من بعدي، المفطر فيها كالصائم في غيرها، والقاعد فيها كالمصلي في غيرها، وإن الشهيد فيها يركب يوم القيامة على براذين من نور فيساق إلى الجنة ثم لا يحاسب على ذنب أذنبه ولا عمل عمله وهو في الجنة خالدا ويزوج من الحور العين ويسقى من الألبان والعسل والسلسبيل مع ماله عند الله من المزيد. " أبو العلاء الحسن بن أحمد العطار في فضائل قزوين والرافعي - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسکندریہ کا تذکرہ
35104 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قزوین جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے اس کے قبرستان سے اتنے اتنے ہزار شہداء اٹھائے جائیں گے۔ (الخطیب فضائل قزوین رافعی بروایت ابوہریرة)
35104- " قزوين باب من أبواب الجنة، يحشر من مقبرتها كذا وكذا ألف شهيد. " الخطيب في فضائل قزوين والرافعي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسکندریہ کا تذکرہ
35105 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی قوم اللہ تعالیٰ کے ہاں اس قوم سے زیادہ محبوب نہیں جنہوں نے قرآن کو اٹھایا اور اس تجارت میں لگ گئے جس کا اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا (وہ ) تجارت تمہیں دردناک عذاب سے نجات دے گی انھوں نے قرآن کو پڑھا اور تلواریں اٹھائیں اسے شہر میں رہتے ہوں گے جسے قزین کہا جاتا ہے قیامت کے دن آئیں گے اور ان کی رگوں سے خون بہہ رہاہوں گا اللہ تعالیٰ ان سے محبت کریں گے اور وہ اللہ سے محبت کریں ان کے لیے جنت کے آٹھ دروازے کھول دئیے جائیں گے ان سے کہا جائے گا جس سے چاہوداخل ہوجاؤ۔ (الخلیل فضائل فزوین اور زکریا یایحیی بن عبدالوھاب ابن مندہ التاریخ رافعی بروایت جابر التنزی :62 ذیل اللالی :90)
35105- " ما من قوم أحب إلى الله تعالى من قوم حملوا القرآن وركبوا إلى التجارة التي ذكرها الله تنجيكم من عذاب أليم قرؤا القرآن وشهروا السيوف يسكنون بلدة يقال لها قزوين، يأتون يوم القيامة وأوداجهم تقطر دما، يحبهم الله ويحبونه، تفتح لهم ثمانية أبواب الجنة فيقال لهم، ادخلوا من أيها شئتم. " الخليلي في فضائل قزوين وأبو زكريا يحيى بن عبد الوهاب ابن منده في التاريخ والرافعي - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسکندریہ کا تذکرہ
35106 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کو یہ پسندہو کہ اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ کھولیں تو وہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ میں حاضر ہو، جس کے رہنے والے رات میں عبادت گذاردن میں شیرہوتے ہیں۔ (الکیسانی، الخلیل بن عبدالجبار کے فضائل قزوین رافعی بروایت ابن عباس اس کی سند میں میرة بن عبدر بہ ہے ارافعی نے فرمایا اس کے بارے میں برے اقواہل ہیں۔ (اللتنزیہ :612 ذیل اللآلی :91)
35106- " من سره أن يفتح الله له بابا من أبواب الجنة فليشهد بابا من أبواب العجم سكانه رهبان بالليل ليوث بالنهار. " الكيساني والخليل بن عبد الجبار معا في فضائل قزوين والرافعي - عن ابن عباس، وفيه ميسرة بن عبد ربه، قال الرافعي: أسأؤا القول فيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسکندریہ کا تذکرہ
35107 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کو یہ پسند ہو کہ اللہ تعالیٰ اس کے چہرہ اور بدن کو آگ پر حرام کردیں تو وہ قزدین میں میرے ابوبکر بن محمد عمر الجعابی اپنی امالی میں الخلیل بن عبدالجبار فضائل قزوین رافعی ویلمی بروایت ابن عباس رافعی نے کہا : اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس میں پہرہ داری کرتا رہے یہاں تک کہ وہ مرجائے۔ (التنزیة 592 ذیل اللآلی :89)
35107- " من سره أن يحرم الله وجهه وبدنه على النار فليمت بقزوين. " أبو بكر بن محمد عمر الجعابي في أماليه والخليل بن عبد الجبار في فضائل قزوين والرافعي والديلمي - عن ابن عباس، قال الرافعي: كان المعنى فليقم بها مرابطا إلى أن يموت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسکندریہ کا تذکرہ
35108 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کو یہ پسندہو کہ اس کے لیے سعادت اور شہادت کی مہر لگادی جائے تو وہ بات قزوین میں حاضر ہو۔ (الحسن بن احمد الطار رافعی روایت ابن مسعود التنزیة 592 ذیل اللآلی :89)
35108- " من سره أن يختم له بالسعادة والشهادة فليشهد باب قزوين. " الحسن بن أحمد العطار والرافعي - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسکندریہ کا تذکرہ
35109 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر روز دو مرتبہ اللہ تعالیٰ قزوین والوں پر نظر فرماتے ہیں ان میں برے لوگوں سے درگذر فرماتے ہیں اور اس میں نیکی کرنے والوں سے (ان کی نیکی) قبول کرتے ہیں (ابوالشیخ کتاب الامصار والبلدن رافع بروایت ابن عباس)
35109- " ينظر الله إلى أهل قزوين في كل يوم مرتين فيتجاوز عن مسيئهم ويتقبل من محسنهم. " أبو الشيخ في كتاب الأمصار والبلدان والرافعي - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسکندریہ کا تذکرہ
35110 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت کے لیے ایک شہر ہوگا ج سے قزوین کہا جائے گا اس میں رہنے والا حرمین میں رہنے والے سے زیادہ فضیلت والاہوگا۔ (ابوبکر لجعابی ابن امالی میں رافعی بروایت ابوہریرة رافعی نے فرمایا : گویا کہ اس میرا سرائطت۔ (پہرہ داری) کے لیے رہائش مرادہ ہے۔ (الفوائد المجموعہ : ١٢٥)
35110- " يكون لأمتي مدينة يقال لها: قزوين، الساكن بها أفضل من ساكن الحرمين. " أبو بكر الجعابي في أماليه والرافعي - عن أبي هريرة، قال الرافعي: كأنه يريد السكنى بها للمرابطة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مروکا ذکر
35111 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے بعد بہت سے لشکر ہوں گے تو تم لوگ خراسان کے لشکر میں سے ہوجاؤ پھر مروشہر میں اترو اس لیے کہ اس کو ذوالقرنین نے بنایا اور اس کے لیے برکت کی دعا کی اس کے رہنے والوں پر کبھی بھی مصیبت نہ آئے گی۔ (احمدبن حنبل بروایت بریدہ)
35111- " ستكون بعدي بعوث كثيرة فكونوا في بعث خراسان ثم انزلوا في مدينة مرو، فإنه بناها ذو القرنين ودعا لها بالبركة، ولا يصيب أهلها سوء أبدا. " حم - عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مروکا ذکر
35112 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میرے بعد کئی لشکر بھیجے جائیں گے جو خراساں آئیں گے پھر آپ ایسے شہر میں رہیں جسے مرو کہا جاتا ہے پھر اس کے شہر سکونت اختیار کرو اس لیے کہ اس کو ذوالقرنین نے بنایا ہے اور برکت کی دعا کی اور فرمایا : اس کے رہنے والوں کو کوئی برائی نہ پہنچے گی۔ (دسمویہ عقیلی ضعفاء دار قطنی افراد بروایت اوس بن عبداللہ )
35112- " إنه سيبعث بعدي بعوث تأتي خراسان، ثم ركن في بلدة يقال لها مرو، ثم أسكن مدينتها فإنه بناها ذو القرنين ودعا بالبركة وقال: لا يصيب أهلها سوء. " سمويه، عق، قط في الأفراد - عن أوس بن عبد الله".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکٹھے جگہوں کا ذکر اکمال سے
35113 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت کے دروازوں میں سے چار دروازے دنیا میں کھلے ہوئے ہیں اسکندر یہ عسقلان قزوین اور عبادان ، اور جدہ کی فضلیت ان پر ایسی ہے جیسے بیت اللہ کی فضلیت تمام شہروں پر ۔ (ٕابن حبان ضعفاء دیلمی ، رافعی بروایت علی اس کی سند میں عبدالملک بن ہارون بن عنتزة کذاب راوی ہے ابن الجوزی نے اس کو موضوعات میں ذکر کیا ہے المخطیب فضائل اقزوین رافعی بروایت علی موقوعالذکوہ الموضوعات 417، التنزی :462)
35113- " أربعة أبواب من أبواب الجنة مفتحة في الدنيا: الإسكندرية وعسقلان وقزوين وعبادان، وفضل جدة على هؤلاء كفضل بيت الله الحرام على سائر البيوت. " حب في الضعفاء والديلمي والرافعي - عن علي، وفيه عبد الملك بن هارون بن عنترة كذاب وأورده ابن الجوزي في الموضوعات ورواه الخطيب في فضائل قزوين والرافعي - عن علي موقوفا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکٹھے جگہوں کا ذکر اکمال سے
35114 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دنیا کے لیے جنت میں دروازے کھلے ہوئے ہیں عبادان اور قزوین۔ (ابو الشیخ کتاب البلدازی دیلمی رافعی بروایت انس)
35114- " بابان مفتوحان في الجنة للدنيا: عبادان وقزوين. " أبو الشيخ في كتاب البلدان والديلمي والرافعي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکٹھے جگہوں کا ذکر اکمال سے
35115 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ تین بستیوں کو سبزہ زبرجد میں بدل لیں گے اور وہ اپنے ازواج کے لیے زفاف ہوں گی۔ٕ(عسقلان اسکندریہ قزوین حلیة الاولیاء الخطیب فضائل قزوین رافعی بروایت عمر بن صحیح بروایت ایان بروات انس عمر کذاب ہے ابان متروک ہے اللآلی :4631 التنزی :502)
35115- " يحول الله ثلاث قرى زبرجدة خضراء تزف إلي أزواجهن: عسقلان والإسكندرية وقزوين. " حل والخطيب في كتاب فضائل قزوين والرافعي - عن عمر بن صبيح عن أبان عن أنس، وعمر كذاب وأبان متروك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکٹھے جگہوں کا ذکر اکمال سے
35116 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ہمارے لیے ہمارے صاع ہمارے مد ہمارے مکہ اور ہمارے مدینہ میں برکت عطاء فرمایا اور ہمارے لیے ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکت عطاء فرما ایک شخص نے عرض کیا اور ہمارے عراق میں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس میں سے شیطان کی سینگ اور فتنے ابھریں گے اور ظلم مشرق میں ہے۔ (عبراط بروایت ابن عباس)
35116- " اللهم بارك لنا في صاعنا ومدنا ومكتنا ومدينتنا، وبارك لنا في شامنا ويمننا، فقال رجل: وعراقنا، قال: إن فيها قرن الشيطان وتهيج الفتن؛ وإن الجفاء بالمسرق. " طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکٹھے جگہوں کا ذکر اکمال سے
35117 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! ہمارے لیے ہمارے شام میں برکت عطاء فرما اے اللہ ہمارے لیے ہمارے یمن میں برکت عطاء فرما صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا اور ہمارے نجد میں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہاں زلزلے اور فتنے ہوں گے اور وہاں سے شیطان کے سینگ نکلیں گے۔ (احمد حنبل بخاری نسائی بروایت ابن عمر)
35117- " اللهم! بارك لنا في شامنا، اللهم! بارك لنا في يمننا، قالوا: وفي نجدنا، قال: هناك الزلازل والفتن وبها يطلع قرن الشيطان. " حم، خ ن عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکٹھے جگہوں کا ذکر اکمال سے
35118 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : محفوظ سبیان مکہ مدینہ ایلیاء اور نجران ہیں ہر رات نجران میں ستر ہزار فرشتے اترتے ہیں جو بیت الاخدود والوں پر رحمت کی دعا کرتے ہیں پھر وہ اس کو کبھی نہیں لوٹتے۔ ( نعیم بن حماد فتن بروایت ابن عمر)
35118- "القرى المحفوظة مكة والمدينة وإيلياء ونجران، وما من ليلة إلا وينزل بنجران سبعون ألف ملك يصلون على أهل بيت الأخدود ثم لا يعودون إليها أبدا. " نعيم بن حماد في الفتن - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکٹھے جگہوں کا ذکر اکمال سے
35119 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مکہ شرافت کی علامت ہے اور مدینہ دین کا معدن ہے اور کوفہ اسلام کا خیمہ ہے اور بصرہ عابدین کا فخر ہے اور شام نیک لوگوں کا معدن ہے اور مصر ابلیس کا گھونسلا اور اس کا غار اور اس کا ٹھکانا ہے اور سند شیطان کی سیاہی ہے اور زناء زنج حبشہ میں ہے اور سچائی نوبہ میں ہے اور بحرین مبارک منزل ہے اور جزیر ہ قتل کا معدن ہے اور یمن والے ان کا دل نرم ہے اور رزق ان سے کبھی ختم نہ ہوگا اور امام قریش میں سے ہیں اور بنو ہاشم لوگوں کے شرواء ہیں (تاریخ ابن عساکر بروایت ابن عباس)
35119- " مكة آية الشرف، والمدينة معدن الدين، والكوفة فسطاط الإسلام، والبصرة فخر العابدين، والشام معدن الأبرار، ومصر عش إبليس وكهفه ومستقره، والسند مداد إبليس، والزنا في الزنج، والصدق في النوبة، والبحرين منزل مبارك، والجزيرة معدن القتل، وأهل اليمن أفئدتهم رقيقة ولا يعدمهم الرزق، والأئمة من قريش، وسادة الناس بنو هاشم. " كر - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکٹھے جگہوں کا ذکر اکمال سے
35120 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے چار چیزیں پیداکیں اور چار چیزیں اس کے پیچھے لائے اللہ نے خشک سالی کو پیدا کیا اور اس کے پیچھے زندہ کو لائے اور حجاز میں اس کو رہائش دی اللہ نے پاکدامنی کو پیدا کیا اور اس کے پیچھے غفلت کو لائے اور یمن میں اس کو رہائش دی اور سبزہ زار کو پیدا کیا اور اس کے پیچھے طاعون کو لائے اور اس کو شام میں رہائش دی اور برائی کو پیدا کیا اور اس کے پیچھے درھم کو لائے اور عراق میں اس کو رہائش دی۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت عائشہ (رض) اور فرمایا : اس کی اسناد میں مجہول راوی ہیں سو اس کے ذریعہ محبت نہیں کی جاسکتی ۔ انتھی)
35120- " إن الله خلق أربعة أشياء وأردفها أربعة أشياء، خلق الجدب وأردفه الزهد وأسكنه الحجاز، وخلق العفة وأردفها الغفلة وأسكنها اليمن، وخلق الريف وأردفه الطاعون وأسكنه الشام، وخلق الفجور وأردفه الدرهم وأسكنه العراق. " كر - عن عائشة، قال: وفي إسناده مجاهيل فلا يحتج به - انتهى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ کا ذکر۔۔۔ اکمال میں سے
35121 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت کے پہاڑوں میں سے چار پہاڑ ہیں : احد نجیة طور اور لبنان اور جنت کی نہروں میں سے چار نہریں ہیں نیل فرات سبحان اور جیحان اور جنت کی جنگوں میں سے چار جنگیں ہیں بد، احدخندق، اور حنین (طبرانی لبنغدی کامل ابن مرو ویہ تاریخ ابن عساکر بروایت کثیر بن عبداللہ بن عمرو بن عوف الخزنی عن ابیہ عن جدہ ابن جوزی نے آس حدیث کو موضوعات میں ذکر فرمایا ہے اور فرمایا یہ حدیث صحیح نہیں اور کثیر راوی کذاب ہے ابن حبان نے کہا : یہ بروایت والدکثیر وابت جدکثیر واجب جد کثر نخد موض عہ ہے)
35121- " أربعة أجبل من جبال الجنة: أحد ونجبة وطور ولبنان، وأربعة أنهار من أنهار الجنة: النيل والفرات وسيحان وجيحان، وأربعة ملاحم من ملاحم الجنة: بدر وأحد والخندق وحنين. " طب، عد وابن مردويه، كر - عن كثير بن عبد الله بن عمرو بن عوف المزني عن أبيه عن جده، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات وقال: لا يصح وكثير كذاب؛ قال حب: روى عن أبيه عن جده نسخة موضوعة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫১৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جبل خلیل کا ذکر ۔۔۔ اکمال میں ہے
35122 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبل خیل جبل مقدس ہے اور ابن اسرتائل میں جب فتنہ ظاہر ہوا تو اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیاء (علیہم السلام کی طرف وحی کہ وہ جبل خلیل کی طرف چلے جائیں (نعیم بن حماد فتن تمام تاریخ ابن عساکر بروایت وضین بن عطاء مرسلا)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2625، الضعیفہ :825
35122- " جبل الخليل جبل مقدس، وإن الفتنة لما ظهرت في بني إسرائيل أوحى الله تعالى إلى أنبيائهم أن يفروا بدينهم إلى جبل الخليل. " نعيم بن حماد في الفتن، تمام، كر عن الوضين بن عطاء مرسلا".
tahqiq

তাহকীক: