কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৫০৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35083 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص میرے لیے غوظ میں ایک شہر جسے دمشق کہا جاتا ہے جو شام کے بڑے شہروں میں سے ہے ایک گھر کی ضمانت دے۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت ابن معاذ)
35083- " من تكفل لي ببيت في الغوطة بمدينة يقال لها دمشق من كبر مدائن الشام. " كر - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫০৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35084 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ شخص جو میرے لیے غوظہ میں ایک گھر کی ضمانت دے میں جنت میں اس کے لیے ایک گھر کی ذمہ داری لیتاہوں۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت دضین بن عطا اور انھوں نے کہا کہ یہ حدیث منقطع ہے اور اس میں ایک راوی مجھول الحال ہے)
35084- " من تكفل لي ببيت في الغوطة أتكفل له ببيت في الجنة. " ابن عساكر - عن الوضين بن عطاء، وقال: هذا منقطع وفيه من يجهل حاله".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫০৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35085 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خبردار عنقریب تم پر شام فتح کیا جائے گا سو تم ایک شہر کو لازم پکڑو جسے دمشق کہا جاتا ہے اس لیے کہ وہ شام کے شہروں میں ایک بہتر شہر ہے اور مسلمانوں کا خیمہ ایسی زمین میں ہوگا جیسے غوظ کہا جاتا ہے اور یہ ان کی پناہ گا ہوگی۔ (ابن نجار بروایت عبدالرحمن بن دبیر بن سفیر عن ابیہ)
35085- " ألا! إنها ستفتح عليكم الشام، فعليكم بمدينة يقال لها دمشق، فإنها خير مدائن الشام، وفسطاط المؤمنين بأرض منها يقال لها الغوطة وهي معقلهم. " ابن النجار - عن عبد الرحمن بن جبير بن نفير عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫০৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35086 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عنقریب شام کو فتح کیا جائے گا جب تم اس میں منزلوں کو پسند کروتو ایسے شہر کو لازم پکڑو جسے مشق کہا جاتا ہے اس لیے کہ وہ جنگوں سے مسلمانوں کی پناہ گاہ ہے اور ان کا خیر ایسی زمین میں ہوگا جسے غوطہ کہا جاتا ہے۔ (احمد بن حنبل بروایت ابی صحابی الستاھیذ 492)
35086- " ستفتح عليكم الشام، فإذا خيرتم المنازل فيها فعليكم بمدينة يقال لها دمشق فإنها معقل المسلمين من الملاحم، وفسطاطها منها بأرض يقال لها الغوطة. " حم - عن رجل من الصحابة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫০৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قزوین
35087 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ میرے ان بھائیوں پر رحم فرمائے جو قزوین میں ہیں۔ (ابن ابی حاتم فضائل قزوین بروایت ابوہریرہ اور ابن عباس رکھنے ابواعلاء عفاء فضائل قزوین بروایت علی)
35087- "رحم الله إخواني بقزوين. " ابن أبي حاتم في فضائل قزوين - عن أبي هريرة وابن عباس معا، أبو العلاء العطار فيها - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫০৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قزوین
35088 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قزوین میں جہاد کرو کیونکہ وہ جنت کے دروازوں میں اعلیٰ دروازوں سے ہے۔ (ابن ابی حاتم ، خلیل اکٹھے فضائل قزوین میں روایت کرتے ہیں بروایت بشربن ابی سلمان کوفی بروایت رجل مرسلا خطیب بغدادی فضائل قذدین بروایت بشربن سلمان ابوالسری بروایت رجل ابوالسری ان کا نام مجہول گئے اور ابوالضر ا ء سے مسند اذکر کی فرمایا قزوین کے بارے میں اس سے زیادہ صحیح کوئی روایت نہیں )۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :984 المفید :31 ۔
35088- " اغزو قزوين، فإنه من أعلى أبواب الجنة. "ابن أبي حاتم والخليلي معا في فضائل قزوين - عن بشر بن أبي سلمان الكوفي عن رجل " مرسلا"، خط في فضائل قزوين - عن بشر بن سلمان أبي السرى عن رجل، نسى أبو السرى اسمه وأسند عن أبي زرعة قال: ليس في قزوين حديث أصح من هذا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫০৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35089 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سرحدوں میں سب سے زیادہ فضیلت والی سرحد ایک ایسی زمین ہے جو عنقریب فتح کی جائے گی جیسے قزوین کہا جاتا ہے جو شخص اس میں ایک رات اجر کی امید کے ساتھ گزارے تو وہ شہید مرے گا اور وہ صدیقین کے ساتھ نبیوں کی جماعت میں اٹھایا جائے گا یہاں تک کہ جنت میں داخل کردیا جائے گا۔ (خلیل بن عبدالجبار فضائل قذوین رافعی بروایت ابوہریرة التنزیة : 632 ذیل الالی :93)
35089- "أفضل الثغور أرض ستفتح يقال لها قزوين، من بات فيها ليلة احتسابا مات شهيدا وبعث مع الصديقين في زمرة النبيين حتى يدخل الجنة. " الخليل بن عبد الجبار في فضائل قزوين والرافعي - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫০৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35090 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دیلم کی زمین میں فارس کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے جسے قزوین کہا جاتا ہے میرے دوست جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھے بتایا انھوں نے کہا قیامت کے دن یہ اٹھائے جائیں گے پس وہ صفوں میں جنت کے دروازوں پر کھڑے ہوں گے اور لوگ حساب میں ہوں گے اور وہ لوگ جنت کی خوشبو یاد ہے ہوں گے (الحافظ الحسن بن احمد فضائل قزوبن میں اور رافع ابان سے انس سے) ۔ (التنزیة 592 ذیل الالی 89)
35090- " إن جبلا من جبال فارس بأرض الديلم يقال لها قزوين، نبأني خليلي جبريل قال: يحشرون يوم القيامة فيقومون على أبواب الجنة صفوفا والخلائق في الحساب وهم يجدون رائحة الجنة. " الحافظ الحسن بن أحمد العطار في فضائل قزوين والرافعي - عن أبان عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35091 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آخری زمانے میں ایسی قوم ہوگی جو ایسی جگہ پر اترے گی جسے قزوین کہا جاتا ہے ان کے لیے اس میں اللہ کے راستہ میں قتال کرنا لکھا جائے گا۔ (الخطیب فضائل قزوین رافعی بروایت ابوذر، التنزیة :612 ذیل الالی :90)
35091- " إنه سيكون في آخر الزمان قوم ينزلون مكانا يقال له قزوين، يكتب لهم فيه قتال في سبيل الله. " الخطيب في فضائل قزوين والرافعي - عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35092 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں کہ جن کے خون اور گوشت میں ایمان شامل ہوچکا جو ایسے شہر میں قتال کریں گے جیسے قروین کہا جاتا ہے ان کی طرف جنت مشاق ہوگی اور ان پر اس طرح مہربان ہوگی جس طرح اونٹنی اپنے بچے پر مہربانی کرتی ہے۔ (ابوالشیخ کتاب الامصار والبلدان حسن بن احمد العطار فضائل قزوین دیلمی رافعی بروایت جابر ، التنزیة :59، 582)
35092- " إني لأعرف أقواما يكونون في آخر الزمان قد اختلط الإيمان بلحومهم ودمائهم، يقاتلون في بلدة يقال لها قزوين، تشتاق إليهم الجنة وتحن كما تحن الناقة إلى ولدها. " أبو الشيخ في كتاب الأمصار والبلدان والحسن بن أحمد العطار في فضائل قزوين والديلمي والرافعي - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35093 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قزوین مقام قیامت کے دن آئے گا اور اس کے گول دوپرسفید موتی کے ہوں گے جن سے وہ آسمان اور زمین کے درمیان اڑے گا پکارے گا میں فردوس کا ایک ٹکڑاہوں مجھ میں کون داخل ہوگا تاکہ میں اپنے کے رب کے ہاں اس کی سفارش کروں۔ (خلیل فضائل قزوین رافعی بروایت کعب بن عجرة)
35093- " تجيء قزوين يوم القيامة ولها جناحان تطير بهما بين السماء والأرض من درة بيضاء مجوفة تنادي: أنا قطعة من الفردوس من دخلني حتى أشفع له إلى ربي. " الخليلي في فضائل قزوين والرافعي - عن كعب بن عجرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35094 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ قزوین میں میرے بھائیوں پر رحم کرے تین مرتبہ فرمایا۔ (صحابہ نے ) عرض کیا : اے اللہ کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قزوین کیا ہے ؟ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قزوین ویلم کی زمین میں سے ایک زمین ہے وہ آج ویلم کے ہاتھ میں ہے اور عنقریب میری امت پر فتح ہوجائی گی اور وہ میری امت کی جماعتوں کے لیے رباط ہوگی جو اس کو پائے تو وہ قزوین کی رباط کی فضلیت سے اپنا حصہ لے اس لیے کہ اس میں ایک قوم شہیدہوگی جو بدر کے شہدوں کے برابر ہوگی۔ (ابن ابی حاتم فضائل قزوین بروایت ابن عباس وابوہریرة اکٹھے)
35094- "رحم الله إخواني بقزوين ثلاثا، قالوا: يا رسول الله! وما قزوين؟ قال: قزوين أرض من أرض الديلم، هي اليوم في يد الديلم، وستفتح على أمتي وتكون رباطا لطوائف من أمتي، فمن أدرك ذلك فليأخذ بنصيبه من فضل رباط قزوين، فإنه يستشهد بها قوم يعدلون شهداء بدر. " ابن أبي حاتم في فضائل قزوين - عن أبي هريرة وابن عباس معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
35095 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ قزوین میں میرے بھائیوں پر رحم فرمائے تین مرتبہ فرمایا (صحابہ نے) عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قزوین کیا ہے ؟ تو (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا : قزوین جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے اور وہ آج مشرکین کے ساتھ ہے عنقریب آخری زمانہ میں میری امت پر فتح ہوگا جو اس زمانہ کو پائے تو وہ قزوین میں پہر ہ داری کی فضلیت سے اپنا حصہ لے لے۔ (الجلیل بن عبدالجبار فضل قزوین رافعی بروایت ابرھریرة)
35095- "رحم الله إخواني بقزوين ثلاثا، قالوا: يا رسول الله! وما قزوين؟ قال: قزوين باب من أبواب الجنة وهي اليوم في يد المشركين، ستفتح في آخر الزمان على أمتي، فمن أدرك ذلك الزمان فليأخذ نصيبه من فضل الرباط بقزوين. " الخليل بن عبد الجبار في فضل قزوين والرافعي - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قزوین کا تذکرہ
35096 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ قزوین میں میرے بھائیوں پر رحم فرمائے ! عرض کیا گیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قزوین کیا ہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایک شہر ہے جسے قزوین کہا جاتا ہے اس شہید ہونے والے اللہ کے نزدیک بدر کے شہداء کے برابر ہوں گے۔ (الحافظ ابو العللاء العطار فضائل قزوین رافعی بروایت علی)
35096- "رحم الله إخواني بقزوين! قيل: يا رسول الله! وما قزوين؟ قال: بلدة يقال لها قزوين، الشهداء فيها يعدلون عند الله شهداء بدر. "الحافظ أبو العلاء العطار في فضائل قزوين والرافعي - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قزوین کا تذکرہ
35097 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم پر عن قریب (دنیا کے) کنارے فتح ہوں گے اور تم پر ایک شہر فتح ہوگا جسے قزوین کہا جاتا ہے جس نے اس میں چالیس دن یا فرمایا چالیس رات پہرہ داری کی تو اس کے لیے جنت میں سونے کا ایک ستون ہوگا جس پر سبززبر جد ہوگا اس پر سرخ یا قوت کا قبہ ہوگا اس کے ستر ہزار سونے کے دروازے ہوں گے ہر ایک دروازہ پر حور عین میں سے ایک بیوی ہوگی۔ (ابن ماجہ خلیل فضائل قزوین بروایت انس اس کی سند میں داؤد بن المجرکذاب راوی ہے اور اس حدیث کو ابن جوزی نے موضوعات میں ذکر فرمایا ہے المزنی نے تہذیب میں فرمایا یہ حدیث منک رہے)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف ابن ماجہ :613 الضعیفة 371
35097- "ستفتح عليكم الآفاق وستفتح الآفاق وستفتح عليكم مدينة يقال لها قزوين، من رابط فيها أربعين يوما - أو: أربعين ليلة - كان له في الجنة عمود من ذهب، عليه زبرجدة خضراء، عليها قبة من ياقوتة حمراء، لها سبعون ألف مصراع من ذهب، على كل مصراع زوجة من الحور العين. " هـ والخليلي في فضائل قزوين - عن أنس، وفيه داود بن المحبر كذاب، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات، وقال المزى في التهذيب: هو حديث منكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسکندریہ کا تذکرہ
35098 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت پر عنقریب اسکندر یہ اور قزوین فتح ہوگا ، اور وہ دونوں جنت کے دروازوں میں سے دودروازے ہیں جس نے ان دونوں میں یا ان میں سے ایک میں رات پہرداری کی وہ اپنے گناہوں سے اس دن کی طرح نکلا جس دن اس کی ماں نے اس کو جنا (یعنی تمام گناہوں سے پاک وصاف ہوگیا) (الخلیل فضائل قزوین رافعی بروایت علی ابوحفص عمر بن زاذان نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔ خالدبن حمید اس کو اعمش سے روایت کرنے میں متفرد ہے۔
35098- "ستفتح الإسكندرية وقزوين على أمتي، وإنهما بابان من أبواب الجنة، من رابط فيهما أو في احداهما ليلة واحدة خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه. " الخليلي في فضائل قزوين والرافعي - عن علي، قال أبو حفص عمر بن زاذان: غريب تفرد به خالد بن حميد عن الأعمش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسکندریہ کا تذکرہ
35099 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت پر عنقریب دو شہر صبح ہوں گے ان میں سے ایک دیلم کی زمین سے ہے جس کو قزین کہا جاتا ہے دوسرا روم کی زمین سے ہے جس اسکندریة کہا جاتا ہے جس نے ان دونوں میں سے کسی میں پہرہ داری کی تو وہ اپنے گناہوں سے اس دن کی طرح نکلا جس دن اس کی ماں نے اس کو جنا۔ (ابوالشیخ کتاب الامصار محمد بن داؤ بن نا جیہ الھری فضائل اسکند ریہ مبسرة بن علی اپنی مشیخة میں رافعی بروایت بعض صحابہ)
35099- "ستفتح على أمتي مدينتان: إحداهما من أرض الديلم يقال لها قزوين، والأخرى من أرض الروم يقال لها الإسكندرية، من رابط في شيء منهما خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه. " أبو الشيخ في كتاب الأمصار ومحمد بن داود بن ناجية المهري في فضائل الإسكندرية وميسرة بن علي في مشيخته والرافعي - عن بعض الصحابة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسکندریہ کا تذکرہ
35100 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عنقریب قزوین میں جہاد اور پہرہ داری ہوگی ان میں سے ایک ربیعہ اور مضر کی مثل کے برابر میں سفارش کرے گا۔ (الخطیب فضائل قزوین رافعی بروایت ابن عباس التنزیة :612 ذیل اللآلی :91)
35100- " سيكون جهاد ورباط بقزوين، يشفع أحدهم في مثل ربيعة ومضر. " الخطيب في فضائل قزوين والرافعي - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسکندریہ کا تذکرہ
35101 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قزوین والوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہو بیشک اللہ تعالیٰ دنیا میں ان کی طرف نظر رحمت فرماتے ہیں پھر ان کی وجہ سے زمین والوں پر رحم فرماتے ہیں۔ (اسحاق بن احمد الکیسانی ابویعلی خلیلی اکٹھے فضائل قزوین میں روایت کرتے ہیں روافعی بروایت ابن مسعود اس کی سند میں میسرة بن عبدربہ کذاب راوی ہے)
35101- " صلاة الله على أهل قزوين، فإن الله ينظر إليهم في الدنيا فيرحم بهم أهل الأرض. " إسحاق بن محمد الكيساني وأبو يعلى الخليلي معا في فضائل قزوين والرافعي - عن ابن مسعود، وفيه ميسرة بن عبد ربه كذاب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسکندریہ کا تذکرہ
35102 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ میرے بھائی یحییٰ بن زکریا (علیہما السلام) پر رحمت فرمائے ! فرمایا آخری زمانہ میں جنت کے ٹکڑوں میں ایک ٹکڑا ہوگا جسے قزوین کہا جاتا ہے جو شخص اس کو پائے تو وہ اس میں پہرہ داری کرے اور مجھے اس کی پہرہ داری میں شریک کرے تو میں اس کو اپنی نبوت کی فضلیت میں شریک کروں گا۔ (ابوحفص عمر بن عبدبن ذاذان اپنی فوائد میں ابوالعلاء العطار فضائل قزوین میں رافعی بروایت علی التنزیة :62)
35102- " صلى الله على أخي يحيى بن زكريا! قال: يكون في آخر الزمان ترعة من ترع الجنة يقال لها قزوين، فمن أدركها فليرابطها وليشركني في رباطها أشركه في فضل نبوتي. " أبو حفص عمر بن عبد الله بن زاذان في فوائده وأبو العلاء العطار في فضائل قزوين والرافعي - عن علي".
তাহকীক: