কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪৯৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بئرغرس
34983 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بئرغرس جنت کے چشموں میں سے ہے۔ (ابن سعدبروایت ابن عباس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2347 ۔
34983- " بئر غرس من عيون الجنة. " ابن سعد عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بئرغرس
34984 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بئر غرس اچھا کنواں ہے وہ جنت کے چشموں میں سے ہے اور اس کا پانی تمام پانیوؤں سے اچھا ہے۔ (ابن سعدبروایت عمربن الحکیم)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :5962
34984- " نعم البئر بئر غرس! هي من عيون الجنة وماؤها أطيب المياه. " ابن سعد - عن عمر بن الحكم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بئرغرس
34985 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے رات دیکھا کہ گویا میں جنت کے چشموں میں سے ایک چشمہ پر یعنی بئر غرس پر بیٹھا ہواہوں۔ (ابن سعد بروایت ابن عمر)
34985- " رأيت الليلة كأني جالس على عين من عيون الجنة بئر غرس. " ابن سعد - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جبل احد
34986 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں (بخاری بروایت سہل بن سعد ترمذی بروایت انس ، احدم بن حنبل طبرانی ضیاء مقدسی بروایت سوید بن عامر الانصاری اور اس کے پاس اس کے علاوہ اور راوی نہیں ابوالقاسم بن بشران اپنے امالی میں بروایت ابوہریرة)
34986- " أحد جبل يحبنا ونحبه. " خ - عن سهل بن سعد، ت - عن أنس، حم، طب والضياء - عن سويد بن عامر الأنصاري، وماله غيره، أبو القاسم بن بشران في أماليه - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جبل احد
34987 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پہاڑ سے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں ، جب تم اس (جبل احد) پر آؤ تو اس کے درخت سے کماؤ اگرچہ اس کے کانٹے دار درخت سے (طبرانی اوسط بروایت انس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :186 الضعیفہ :1869)
34987- " أحد جبل يحبنا ونحبه، فإذا جئتموه فكلوا من شجره ولو من عضاهه " طس - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جبل احد
34988 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پہاڑ جنت کے ارکان میں سے ایک رکن ہے (ابویعلی ، طبرانی، بروایت سہل بن سعدالتثزیہ :1951 ذخیرة الحفاظ :122)
34988- " أحد ركن من أركان الجنة. " ع، طب - عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جبل احد
34989 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : احدیہ ایک پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں جو جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہے اور یہ عیر (مدینہ کا ایک پہار) جو ہم سے بغض رکھتا ہے اور ہم اس سے بغض رکھتے ہیں اور یہ جہنم کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہے۔ (طبرانی اوسط بروایت ابوعبس بن جبر)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :188 الضعیفہ :168)
34989- " أحد هذا جبل يحبنا ونحبه على باب من أبواب الجنة، وهذا عير يبغضنا ونبغضه وإنه على باب من أبواب النار. " طس - عن أبي عبس بن جبر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جبل احد
34990 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : احدپہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں (بیہقی بروایت انس)
34990- " إن أحدا جبل يحبنا ونحبه. " ق - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫০০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جبل احد
34991 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : احدپہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں اور وہ جنت کے چشموں میں سے ایک چشمہ پر ہے اور عیر (پہاڑ) جہنم کے دھانوں میں سے ایک دھانے پر ہے۔ (ابن ماجہ بروایت انس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف ابن ماجہ :665 الالحاظ :92)
34991- " إن أحدا جبل يحبنا ونحبه وهو على ترعة من ترع الجنة، وعير على ترعة من ترع النار. " هـ - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫০০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جبل احد
34992 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ پہاڑ (احد) ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔ (بیہقی ترمذی بروایت انس)
34992- " هذا جبل يحبنا ونحبه. " ق؛ ت - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫০০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جبل احد
34993 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ (مدینہ) طابہ ہے اور یہ احد ہے اور وہ ایساپہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔ (احمدبن حنبل بیہقی بروایت ابوحمید)
34993- " هذه طابة وهذا أحد وهو جبل يحبنا ونحبه. " حم، ق - عن أبي حميد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫০০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جبل احد
34994 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ (احد) پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں، (احمد بن حنبل بیہقی بروایت ابوحمید)
34994- " هذا جبل يحبنا ونحبه. " حم، ق - عن أبي حميد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫০০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجاز
34995 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حجاز میں دس گھرجوشام میں بیس گھروں سے زیادہ باقی رہنے والے ہیں (طبرانی بروایت معاویہ) ۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3712
34995- " عشرة أبيات بالحجاز أبقى من عشرين بيتا بالشام. " طب - عن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫০০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجاز
34996 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دلوں کی سختی اور ظلم مشرق والوں میں ہے اور ایمان اور اطمینان حجاز والوں میں ہے۔ (احمدبن حنبل مسلم بروایت جابر)
34996- " غلظ القلوب والجفاء في أهل المشرق، والإيمان والسكينة في أهل الحجاز. " حم، م - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫০০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجاز
34997 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : صیدوج (طائف ایک وادی) اور اس کے کانٹے دار درخت حرام ہیں اللہ کے حرام کئے ہوئے (اور یہ یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طائف میں آئے اور ان کے بنوثقیف کے حصار سے پہلے ہے)

۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :1875 مندری نے عون المعبود :1516 میں فرمایا : اس کی سند میں محمد بن عبداللہ بن انسان طائفی ہے جو قوی نہیں اور یہ حدیث محل نظر ہے۔
34997- " إن صيد وج وعضاهه حرام محرم لله "وذلك قبل نزوله الطائف وحصاره لثقيف". "حم؛ د والضياء - عن الزبير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫০০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
34998 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان بیان ہے اور قسوة اور دلوں کی سختی قدادین (اونٹوں والوں ) میں ہے اونٹ کی دم کی جڑوں کے پاس جہاں سے شیطان کی سینگ نکلتی ہے یعنی ربیہ اور مضر میں (تاریخ ابن عساکر بروایت ابومسعود انصاری)
34998- " إن الإيمان ههنا، وإن القسوة وغلظ القلوب في الفدادين عند أصول أذناب الإبل حيث يطلع قرن الشيطان في ربيعة ومضر. " كر - عن أبي مسعود الأنصاري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫০০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرمین اور مسجد اقصیٰ کی فضلیت۔۔۔ من الاکمال مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سفر
34999 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں خاتم الانیباء اور میری مسجد انبیاء (علہیم السلام) کی مسجدوں کو ختم کرنے والی ہے اور مسجدوں میں سے سب سے زیادہ اس بات کی حقدار ہے کہ ان کی زیارت کی جائے اور ان کی طرف سفر کیا جائے مسجد حرام اور میری مسجد ہے اور میری مسجد میں ایک نماز مسجد حرام کے علاوہ باقی مسجدوں میں ایک ہزار نماز سے زیادہ فضلیت والی ہے۔ (دیلمی ابن النجار بروایت عائشہ)
34999- "أنا خاتم الأنبياء ومسجدي خاتم مساجد الأنبياء وأحق المساجد أن يزار ويشد إليه الرواحل مسجد الحرام ومسجدي، وصلاة في مسجدي أفضل من ألف صلاة فيما سواه إلا المسجد الحرام. " الديلمي وابن النجار - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫০০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرمین اور مسجد اقصیٰ کی فضلیت۔۔۔ من الاکمال مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سفر
35000 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سواری صرف تین مسجدوں کی طرف ہی باندھی جائے گی (سفر کیا جائے گا) مسجد حرام میری یہ مسجد اور مسجد اقصی۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت ابن عمر)
35000- " لا تشد المطي إلا إلى ثلاثة مساجد: مسجد الحرام ومسجدي هذا والمسجد الأقصى. " كر - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫০১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرمین اور مسجد اقصیٰ کی فضلیت۔۔۔ من الاکمال مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سفر
35001 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سواری کے کجاوے کسی ! ایسی مسجد کی طرف جس میں اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے نہیں باندھے جائیں گے مگر تین مسجدوں کی طرف مسجدحرام مدینہ کی مسجد (نبوی ) اور بیت المقدس اور دن کے دو وقتوں میں نماز درست نہیں فجر کی نماز کی بعد یہاں تک کہ سورج نکل جائے عصر کی نماز کے بعد یہاں تک کہ سورج ڈوب جائے اور سال کے دونوں میں روزہ درست نہیں رمضان کی عیدالفطر کا دن ذی الحجہ کے عیدالاضحی کے دن اور عورت تین دن میں سانت کا سفر صرف شوہر یاذی رحم محرم رشتہ دار کے ساتھ ہی کرسکتی ہے۔ (احمدبن حنبل مسلم ابن حزیمہ ابن حبان سعید بن منصور بروایت ابوسعید)
35001- " لا تشد رحال المطي إلى مسجد يذكر الله فيه إلا إلى ثلاثة مساجد: مسجد الحرام ومسجد المدينة وبيت المقدس، ولا تصلح الصلاة في ساعتين من النهار بعد الفجر حتى تطلع الشمس وبعد العصر حتى تغرب الشمس، ولا يصلح الصوم في يومين من السنة: يوم الفطر من رمضان ويوم الأضحى من ذي الحجة، ولا تسافر المرأة مسيرة ثلاثة أيام إلا مع زوج أو ذي محرم. " حم، م وابن خزيمة، حب، ص عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫০১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرمین اور مسجد اقصیٰ کی فضلیت۔۔۔ من الاکمال مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سفر
35002 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : صرف تین مسجدوں کی طرف سفر کیا جاسکتا ہے مسجد حرم کی طرف مسجد اقصیٰ کی طرف اور میری اس مسجد کی طرف اور عورت وہ دن کی مسافرت کا سفر اپنے شوہریاذی رحم محرم رشتہ دار کے ساتھ ہی کرسکتی ہے (حلیة الاولیاء بروایت ابن عمر اور ابوسعید)
35002- " لا تشد الرحال إلا إلى ثلاثة مساجد: إلى المسجد الحرام وإلى المسجد الأقصى وإلى مسجدي هذا، ولا تسافر المرأة مسيرة يومين إلا مع زوجها أو ذي محرم. " حل - عن ابن عمر وأبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক: