কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪৯৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء
34963 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو اپنے گھر میں پاکی حاصل کرے (وضو کرے ) پھر مسجد قباء آئے پھر اس میں نماز پڑھے تو اس کے لیے عمرہ کے اجر کی طرح (اجر) ہوگا (ابن ماجہ بروایت ابوامامہ بن سہل بن حنیف)
34963- " من تطهر في بيته ثم أتى مسجد قباء فصلى فيه كان له كأجر عمرة. " هـ - عن أبي أمامة بن سهل بن حنيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء
34964 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ آیت قباء والوں کے بارے میں اتر (فیہ جال یحبون ایطھر داو اللہ یحب المطھر ین) اس میں ایسے آدمی ہیں کہ وہ خوب پاک ہونا پسند کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ خوب پاک ہونے والوں کو پسند کرتا ہے) (ترمذی بروایت ابوہریرة)
34964- " نزلت هذه الآية في أهل قباء " فيه رجال يحبون أن يتطهروا والله يحب المطهرين". "ت - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ البقیع من منہج العمال
34965 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے بقیع والوں کو طرف بھیجا گیا کہ میں ان پر نماز پڑھوں (احمدبن حنبل بروایت عائشہ)
34965- " بعثت إلى أهل البقيع لأصلي عليهم. " حم - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ البقیع من منہج العمال
34966 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام ) میرے پاس آئے اس وقت جب آپ نے مجھے دیکھا تو انھوں نے پکارا اور اس پکار کو آپ سے چھپایا میں نے ان کو جواب دیا اور اس (ٕجواب کو) آپ سے چھپایا اور وہ آپ کے پاس داخل نہیں ہوئے اور آپ اپنے کپڑے رکھ چکی ہوتیں اور میں نے یہ سمجھا کہ آپ سو رہی ہیں تو میں نے یہ ناپسند کیا کہ آپ کو جگاؤں اور میں نے اس بات کا اندیشہ کیا کہ آپ وحشت میں پڑجائیں تو انھوں نے کہا : آپ کے رب نے یہ حکم دیا ہے کہ آپ بقیع والوں کے پاس جائیں اور ان کے لیے استغفار کریں۔ (مسلم بروایت عائشہ)
34966- " فإن جبريل أتاني حين رأيت فناداني فأخفاه منك فأجبته فأخفيته منك ولم يكن يدخل عليك وقد وضعت ثيابك وظننت أن قد رقدت فكرهت أن أوقظك وخشيت أن تستوحشي فقال: إن ربك يأمرك أن تأتي أهل البقيع فتستغفر لهم. " م - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء من الاکمال
34967 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے کامل طریقہ سے وضو کیا پھر مسجد قباء کا اراد کرکے چلا اور اس کا ارادہ مسجد قباء ہی جانا ہے اور اس کو مسجد قباء میں نماز کے علاوہ کسی چیز نے اس کی طرف جانے پر برانگیختہ نہیں کیا پھر اس نے مسجد میں چار رکعتیں پڑھیں اور ہر رکعت میں سورة فاتحہ پڑھی تو اس کے لیے بیت اللہ کا عمرہ کرنے والے کے اجر کے مثل (اجر ) ہوگا۔ (طبرانی بروایت سعید بدبن اسحاق بن کعب بن عجرہ عن ابیہ عن جدہ)
34967- " من توضأ فأسبغ الوضوء ثم عمد إلى مسجد قباء لا يريد غيرة ولا يحمله على الغدو إلا الصلاة في مسجد قباء فصلى فيه أربع ركعات يقرأ في كل ركعة بأم القرآن كان له مثل أجر المعتمر إلى بيت الله. " طب - عن سعيد بن إسحاق بن كعب بن عجرة عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء من الاکمال
34968 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص اچھے طریقہ سے وضو کرے پھر مسجد قباء میں داخل ہو اور چار رکعتیں پڑھے تو یہ اس کے لیے عمرہ کے برابر ہوگا۔ (ابن ابی شبیہ عبدبن حمید ، طبرانی بروایت سہل بن حنیف )
34968- " من توضأ فأحسن وضوءه ثم دخل مسجد قباء فركع أربع ركعات كان ذلك عدل عمرة. " ش وعبد بن حميد، طب - عن سهل بن حنيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء من الاکمال
34969 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص اچھے طریقے سے وضوکرے پھر مسجدقباء میں دو رکعتیں پڑھے تو اس کے لیے ایک عمرہ (کا ثواب ) ہوگا۔ (طبرانی بروایت سہل بن حنیف)
34969- " من توضأ فأحسن الوضوء ثم صلى في مسجد قباء ركعتين كانت له عمرة. " طب - عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء من الاکمال
34970 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص اچھے طریقہ سے وضوء کرے پھر وہ مسجد قباء (جانے ) کا ارادہ کرکے نکلے اور اس کو صرف مسجد قباء میں نماز ہی پڑھنا ہو (اور کسی کام کا ارادہ نہ ہو) پھر اس میں دو رکعتیں پڑھے تو یہ دو رکعتیں ایک عمرہ کے برابر ہوں گی (خطیب بروایت ابوامامہ)
34970- " من توضأ فأحسن الوضوء ثم خرج عامدا إلى مسجد قباء لا ينزعه إلا الصلاة فيه فصلى فيه ركعتين كانتا عدل عمرة. " الخطيب - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء من الاکمال
34971 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص اچھے طریقہ سے وضوء کرے پھر مسجد قباء کی طرف نکلے اور وہ صرف مسجد قباء میں نماز ہی کے لیے نکلے توعمرہ کا اجرلے کر لوٹے گا۔ (ابونعیم المعرفہ بروایت سلیمان بن محمد الکرمانی بروایت والد خود اور انھوں نے کہا اس کی درست سند بروایت سلیمان الکرمانی بروایت امامہ بن سہل بن حنیف بروایت والد خود ہے)
34971- " من توضأ فأحسن الوضوء ثم خرج إلى مسجد قباء لا يخرجه إلا الصلاة فيه انقلب بأجر عمرة. " أبو نعيم في المعرفة - عن سليمان بن محمد الكرماني عن أبيه، وقال: صوابه عن محمد بن سليمان الكرماني عن أبي أمامة بن سهل بن حنيف عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء من الاکمال
34972 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص نکلے یہاں تک کہ اس مسجد میں آئے مسجدقباء میں پھر اس میں نماز پڑھے تو یہ نماز ایک عمرہ کے برابر ہوگی ، اور جو شخص وضوء کے ساتھ نکلے اور اس کا ارادہ صرف میری اس مسجد یعنی مدینہ کی مسجد نبوی کا ہی ہوتا کہ اس میں نماز پڑھے تو یہ اس کے لیے ایک حج کی طرح ہوگا۔
34972- " من خرج حتى يأتي هذا المسجد - يعني مسجد قباء - فيصلي فيه كانت كعدل عمرة، ومن خرج على طهر لا يريد إلا مسجدي هذا - يريد مسجد المدينة ليصلي فيه كانت له بمنزلة حجة. " هب - عن أبي أمامة بن سهل بن حنيف عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء من الاکمال
34973 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص مسجد قباء میں نماز پڑھے تو اس کے لیے ایک عمرہ کے اجر کی طرح ہوگا۔ (عقیلی ضعفاء بروایت ابن عمر)
34973- " من صلى في مسجد قباء كان له كأجر عمرة. " عق - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء من الاکمال
34974 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص پیر اور جمعرات کے دن مسجد قبا میں نماز پڑھے تو وہ ایک عمرہ کا اجرلے کرلوٹے گا۔ (ابن سعد بروایت ظہر بن رافع الحارثی)
34974- " من صلى في مسجد قباء يوم الاثنين ويوم الخميس انقلب بأجر عمرة. " ابن سعد - عن ظهير بن رافع الحارثي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء من الاکمال
34975 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص مسجد قباء آئے پھر اس میں نماز پڑھے تو یہ ایک عمرہ کی طرح ہوگا۔ (ابن سعد بروایت اسید بن ظھیر طبرانی بروایت سھل بن حنیف)
34975- " من أتى مسجد قباء فصلى فيه كان كعمرة. " ابن سعد - عن أسيد بن ظهير، طب - عن سهل بن حنيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء من الاکمال
34976 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مسجدقباء میں ایک نماز ایک عمرہ کی طرح ہے۔ (ابن ابی شیبة بیہقی بروایت اسید بن ظھیر الشذرة : 546 المقاصد الحسنة :627)
34976- " صلاة في مسجد قباء كعمرة. " ش، ق - عن أسيد ابن ظهير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد بنی عمروبن عوف من الاکمال
34977 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص اس میں یعنی مسجد بنی عمروبن عوف میں نماز پڑھے تو یہ ایک عمرہ کے برابر کی طرح ہوگا۔ (ابن حبان بروایت ابن عمر)
34977- " من صلى فيه - يعني مسجد بني عمرو بن عوف - كان كعدل عمرة. " حب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وادی العقین من الاکمال
34978 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے سلمہ بن الاکوع ! اگر آپ وادی محقیق کا راستہ پکڑتے تو میں اس وقت جب آپ نکل رہے ہوتے اور میں آپ سے ملتا جب آپ آرہے ہوتے۔ (ابونعیم بروایت سلمہ بن الاکوع)
34978- " يا سلمة بن الأكوع! لو كنت تأخذ طريق العقيق لشيعتك حين تخرج وتلقيتك حين تقدم. " أبو نعيم - عن سلمة بن الأكوع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بطحان من الاکمال
34979 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بطحان (مدینہ کی وادی کا نام ) جنت کے حوضوں میں سے ایک حوض پر ہے (دیلمی بروایت عائشہ)
34979- " بطحان على ترعة من ترع الجنة. " الديلمي - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الروحاء من الاکمال
34980 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : روحاء کی چٹان پر ستر انبیاء (علیہم السلام) گذرے ننگے پاؤں ان پر عباء تھا جو بیت اللہ العتیق کا ارادہ رکھتے تھے جن میں سے موسیٰ (علیہ السلام) بھی ہیں (عقیلی ضعفاء طبرانی حلیتہ الاولیاء تاریخ ابن عساکر بروایت ابوموسیٰ النافلة :174)
34980- " لقد مر بالصخرة من الروحاء سبعون نبيا حفاة عليهم العباء يؤمون بيت الله العتيق منهم موسى عليه السلام. " عق، طب، حل، كر - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الروحاء من الاکمال
34981 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس مسجد میں مجھ سے پہلے سترانبیاء (علیہم السلام) نے نماز پڑھی بنے اور اس ( روح) میں موسیٰ (علیہ السلام) نبی اسرائیل کے ستر ہزار لوگوں میں مٹیالی رنگ کی اونٹنی پر آئے اور موسیٰ (علیہ السلام) پر دو قطوانی عباء تھے (تاریخ ابن عساکر بروایت کثیر بن عبداللہ بن عوف عن ابیہ عن جدہ) روامی نے کہا : ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ غزوہ میں تھے یہاں تک کہ ہم روحاء مقام پر پہنچے تو (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی۔
34981- " لقد صلى في هذا المسجد سبعون نبيا قبلي، ولقد قدمها موسى عليه السلام عليه عباءتان قطوانيتان على ناقة ورقاء في سبعين ألفا من بني إسرائيل. " ابن عساكر - عن كثير بن عبد الله ابن عمرو بن عوف عن أبيه عن جده" قال: غزونا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى إذا كنا بالروحاء قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الروحاء من الاکمال
34982 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینہ کی وادیاں اچھی ہیں جو نہ سخت ہیں نہ نرم اور وادی ماشیہ بہت اچھی ہے۔ (دیلمی بروایت ابن عمر)
34982- " نعم أودية المدينة سجاسج! ونعم الوادي الماشية. " الديلمي - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক: