কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪৯৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد نبوی میں نماز کی فضیلت
34943 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس شخص نے مدینہ کو یثرب کہا تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ وہ دس مرتبہ مدینہ کہے ۔ (مستدرک حاکم تاریخ بروایت عامر بن ربیعہ)
34943- " من قال للمدينة: يثرب، فكفارته أن يقول: المدينة عشر مرات. " ك في تاريخه - عن عامر بن ربيعة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاض الجنہ کا ذکر
34944 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر حوض پر ہے۔ (احمد بن حنبل بیہقی ترمذی بروایت ابوہریرة)
34944- " ما بين بيتي ومنبري روضة من رياض الجنة، ومنبري على حوضي. " حم، ق، ت - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاض الجنہ کا ذکر
34945 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔ (احمد بن حنبل بیہقی نسانی بروایت عبداللہ بن زید المازنی)
34945- " ما بين بيتي ومنبري روضة من رياض الجنة. " حم، ق؛ ن - عن عبد الله بن زيد المازني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34946 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے نماز پڑھنے کی جگہ اور میرے گھر کے درمیان جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔ (ابونعیم معرفہ بروایت سعد)
34946- " ما بين مصلاي وبيتي روضة من رياض الجنة. " أبو نعيم في المعرفة - عن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34947 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری قبر اور میرے منبر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے (احمد بن حنبل ابویعلی سعید بن متصود بروایت ابوسعید بیہقی الخطیب تاریخ ابن عساکر بروایت جابر بن عبداللہ خطیبہ تاریخ ابن عساکر بروایت سعدبن ابن وقاص حسن الاثر :402 ذخیرة الحفاظ :4777 ۔
34947- " ما بين قبري ومنبري روضة من رياض الجنة. " حم، ع، ص - عن أبي سعيد هب والخطيب وابن عساكر - عن جابر ابن عبد الله، الخطيب وابن عساكر - عن سعد بن أبي وقاص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34948 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے منبر کے درمیان میرے حجرے تک جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر جنت کے حوض کے دہانوں میں ایک دھانہ پر ہے (احمد بن حنبل الشاشی سعید بن منصور بروایت جابر احمد بن حنبل طبرانی بروایت عبداللہ بن زید المازنی)
34948- " ما بين منبري إلى حجرتي روضة من رياض الجنة، وإن منبري على ترعة من ترع الجنة. " حم والشاشي، ص - عن جابر، حم، طب - عن عبد الله بن زيد المازني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34949 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری قبر اور منبر کے درمیان جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے اور میرے منبر کے پائے جنت میں دیکھے گئے۔ (بیہقی بروایت سہل بن سعد)
34949- " ما بين قبري ومنبري روضة من رياض الجنة، وقوائم منبري رؤيت في الجنة. " ق - عن سهل بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34950 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کو یہ پسندہو کہ وہ جنت کے باغوں میں ایک باغ میں نماز پڑھے تو وہ میری قبر اور میرے منبر کے درمیان نماز پڑھے۔ (دیلمی بروایت عبداللہ بن ابن ابولبید)
34950- " من سره أن يصلي في روضة من رياض الجنة فليصل بين قبري ومنبري. " الديلمي - عن عبد الله بن أبي لبيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34951 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرا منبر جنت کے حوض کے دھانوں میں سے ایک دھانہ پر ہے اور میرے منبر اور میرے گھر کے درمیان جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔ (ابن النجاء بروایت عمر)
34951- " وضع منبري على ترعة من ترع الجنة، وما بين منبري وبيتي روضة من رياض الجنة. " ابن النجار - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34952 ۔۔۔ رسول اللہ نے فرمایا : میرا منبر جنت کے حوض کے دھانوں میں سے ایک دھانہ پر ہے (سمویہ حلیۃ الاولیاء بروایت ابن عمر)
34952- " وضعت منبري على ترعة من ترع الجنة. " سمويه، حل - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34953 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے منبر کے پائے جنت میں دیکھے گئے (بیہقی بروایت سہل بن سعد)
34953- " إن قوائم منبري رؤيت في الجنة. " ق - عن سهل ابن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34954 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرا منبر جنت کے حوض کے دھانوں میں سے ایک دھانہ پر ہے (سمویة حلیة الاولیاء بروایت ابن عمرو الشاشی سعید بن منصور بروایت جابر احمد بن حنبل طبرانی بروایت عبداللہ بن زید المازنی)
34954- " وضع منبري على ترعة من ترع الجنة. " سمويه، حل - عن ابن عمرو، الشاشي، ص - عن جابر، حم، طب - عن عبد الله بن زيد المازني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34955 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر جنت کے حوض کے دہانوں میں سے ایک دہانہ پر ہے (ابویعلی دارقطنی افراد بروایت ابوبکر)
34955- " ما بين بيتي ومنبري روضة من رياض الجنة، ومنبري على ترعة من ترع الجنة. " ع، قط في الأفراد - عن أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34956 ۔۔۔ رسول ال (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میری قبر اور میرے منبر کے درمیان جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر میرے حوض پر ہے (حلیة الاولیاء بروایت ابن عمر سمویہ حلیة الاولیاء بروایت ابن عمرالاتقان :1602)
34956- " ما بين قبري ومنبري روضة من رياض الجنة، وإن منبري لعلى حوضي. " حل - عن ابن عمر، سمويه، حل - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34957 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے منبر کے پائے جنت میں دیکھئے گے (طبرانی بروایت ابو واقد)
34957- " إن قوائم منبري رؤيت في الجنة. " طب - عن أبي واقد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ البقیع من الاکمال
34958 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے بقیع والوں کی طرف بھیجا گیا کہ میں ان پر نماز پڑھوں (احمد بن حنبل بروایت عائشہ)
34958- "بعثت إلى أهل البقيع لأصلي عليهم. " حم - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ البقیع من الاکمال
34959 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ام قیس کیا آپ یہ قبرستان دیکھ رہی ہیں ؟ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سے ستر ہزار لوگ جو چودھویں رات کے چاند کی طرح صورت والے ہوں گے اٹھائیں گے اور وہ جنت میں بغیر حساب کے داخل ہوں گے (طبرانی بروایت ام قیس بنت محصن)
34959- " يا أم قيس! أترين هذه المقبرة؟ يبعث الله منها سبعين ألفا يوم القيامة على صورة القمر ليلة البدر يدخلون الجنة بغير حساب. " طب - عن أم قيس بنت محصن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ البقیع من الاکمال
34960 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ عزوجل اس جگہ اور اس حرم سے ستر ہزار لوگ اٹھائیں گے جو جنت میں بغیر حساب کے داخل ہوں گے ان میں سے ہر ایک ستر ہزار کے بارے میں سفارش کرے گا ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی طرح ہوں گے۔ ( دیلمی بروایت ابن مسعود)
34960- " يبعث الله عز وجل من هذه البقعة ومن هذا الحرم سبعين ألفا يدخلون الجنة بغير حساب، فيشفع كل واحد منهم في سبعين ألفا، وجوههم كالقمر ليلة البدر. " الديلمي - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ البقیع من الاکمال
34961 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابومویہبہ ! چلو ! مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں بقیع والوں کے لیے استغفار کروں السلام علیکم اے اہل بقیع تمہارے لیے وہ حالت جس میں تم ہوا اس حالت سے بہتر ہے جس میں لوگ ہیں کاش تم جان لیتے کن فتنوں سے اللہ نے تمہیں نجات دی فتنے اندھیری رات کے ٹکڑے کی طرح آئیں گے ایک کے پیچھے دوسرا اے ابوموبیہبہ مجھے دنیا کے خزانے اور اس میں ہمیشہ رہنے کی چابیاں پھر جنت دی گئی پھر مجھے اس کے درمیان اور اپنے اور اپنے ر ب کی ملاقات اور جنت کے درمیان پسند کا اختیار دیا گیا تو میں نے اپنے رب کی ملاقات اور جنت کو پسند کیا (احمدبن حنبل ابن سعد ، بغوی ، ابن مندہ ، طبرانی ، مستدرک حاکم ، ابن عساکر بروایت ابوموبیہبہ مولی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم))
34961- " يا أبا مويهبة! انطلق فإني قد أمرت أن أستغفر لأهل هذا البقيع، السلام عليكم يا أهل البقيع! ليهن لكم ما أصبحتم فيه مما أصبح الناس فيه، لو تعلمون ما أنجاكم الله منه! أقبلت الفتن كقطع الليل المظلم يتبع آخرها أولها، الآخرة شر من الأولى، يا أبا مويهبة! إني قد أعطيت مفاتيح خزائن الدنيا والخلد فيها ثم الجنة، فخيرت بين ذلك وبين لقاء ربي والجنة فاخترت لقاء ربي والجنة. " حم وابن سعد والبغوي وابن منده، طب، 1 ك وابن عساكر - عن أبي مويهبة مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء
34962 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مسجد قباء میں نماز عمرہ کی طرح ہے (احمد بن حنبل ترمذی ابن ماجہ مستدرک حاکم بروایت اسید بن ظہر)
34962- " الصلاة في مسجد قباء كعمرة. " حم، ت، هـ، ك - عن أسيد بن ظهير".
তাহকীক: