কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪৯৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34923 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا آپ کی کیا حالت ہوگی اے عائشہ جب لوگ مدینہ کی طرف لوٹیں گے اور مدینہ بھرے ہوئے انار کی طرح ہوگا ؟ اللہ تعالیٰ ان کو ان کے اوپر سے اور ان کے نیچے سے کھلائیں گے اور جنت سے۔ (الدیلمی بروایت عائشہ)
34923- " كيف بك يا عائشة إذا رجع الناس إلى المدينة وكانت كالرمانة المحشوة؟ يطعمهم الله من فوق رؤسهم ومن تحت أرجلهم ومن الجنة. " الديلمي - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34924 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کا خاندان مدینہ ہے تو وہ اس میں رہے اور جس کا خاندان مدینہ میں نہیں تو وہ اپنا خاندان مدینہ میں بنالے اس لیے کہ لوگوں پر ایساوقت ضرور آئے گا کہ وہ شخص جس کا خاندان مدینہ میں نہ ہوگا اس شخص کی طرح ہوگا جو مدنیہ کے باہر کا ہوگا اور مدینہ کے علاوہ (دوسرے شہر) کی طرف گذرنے والا ہوگا (مدینہ میں اس کو رہنے نہیں دیا جائے گا۔ (طبرانی بروایت سہل بن سعد)
34924- " من كان له بالمدينة أصل فليتمسك به؛ ومن لم يكن له بها أصل فليجعل له بها أصلا، فليأتين على الناس زمان يكون الذي ليس له بها أصل كالخارج منها المجتاز إلى غيرها. " طب - عن سهل بن سعد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34925 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ضرور سوار مدینہ کے اطراف میں چلے گا یہ کہے گا : اس (مدینہ) میں مسلمانوں کی بڑی تعداد تھی (احمدبن حنبل بروایت عمر اور یہ روایت حسن ہے)
34925- " ليسيرن الراكب في جنبات المدينة ليقولن: لقد كان في هذا حاضر من المؤمنين كثير. " حم - عن عمر، وهو حسن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34926 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے کیا ہوگیا کہ میں آپ کو زمین پر پڑا لکھ رہا ہوں ؟ آپ کی کیا حالت ہوگی جب لوگ آپ کو مدینہ سے نکالیں گے انھوں نے عرض کیا میں مقدس زمین میں آؤں گا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا آپ کی کیا حالت ہوگی جب آپ کو وہ لوگ مدینہ سے نکالیں گے انھوں نے عرض کیا : میں مدینہ آؤں گا (رسول اللہ) نے فرمایا : پھر اگر انھوں نے آپ کو نکالا ؟ تو میں نے عرض کیا میں اپنی تلواروں گا پھر اس سے ماروں گا یہاں تک کہ میں قتل کردیاجاؤں (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا نہیں لیکن آپ سنیں اور فرمابرداری کریں اگرچہ (اختیار) کالے غلام کا ہی کیوں نہ ہو۔ (نعیم بن حماد الفتن روایت اور)
34926- " مالي أراك لقا بقا؟ كيف بك إذا أخرجوك من المدينة؟ قال: آتي الأرض المقدسة، قال: فكيف بك إذا أخرجوك منها؟ قال: آتى المدينة قال: فإن أخرجوك منها؟ قلت: آخذ سيفي فأضرب به حتى أقتل، قال: لا ولكن اسمع واطع ولو لعبد أسود. " نعيم بن حماد في الفتن - عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34927 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا عمارت سلع (درخت ) تک پہنچ جائیں گی پھر مدینہ پر ایسا وقت آئے گا کہ مسافر لوگ مدینہ کے بعض اطراف سے گذریں گے پھر کہیں گے یہ آیا اور شاد تھا ایک مرتبہ کافی وقت اور عرصہ کی وجہ سے (طبرانی بروایت سہل بن حنیف)
34927- " سيبلغ البناء سلعا ثم يأتي على المدينة زمان يمر السفر على بعض أقطارها فيقول: قد كانت هذه مرة عامرة من طول الزمان وعفو الأثر. " طب - عن سهل بن حنيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34928 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو میرے پاس زیارت کرنے آئے اور اس کو میری زیارت کے علاوہ کوئی اور حاجت نہ ہو تو مجھ پر لازم ہے کہ میں قیامت کے دن اس کی سفارش کرنے والا ہوں (طبرانی بروایت ابن عمر)
34928- " من جاءني زائرا لا يعمده حاجة إلا زيارتي كان حقا علي أن أكون له شفيعا يوم القيامة. " طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34929 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے میرے لیے دو فرشتے پیدافرمائے جو اس شخص کے سلام کا جواب دیتے ہیں جو مجھ پر مشرق اور مغرب کے شہروں سے سلام بھیجے مگر وہ شخص جو میرے گھر میں مجھ پر سلام کرے تو میں بذات خود اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں اور خاص طور سے مدینہ والے کہ میں ان کے سلام کا جواب دیتاہوں ان کے حسب اور ان کے نسب کی وجہ سے عر ض کیا گیا کیا آپ پہنچانیں گے حالانکہ آپ کے بعد ان کی نسل بڑھ چکی ہوگی (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ) فرمایا : کیا پڑوس اپنے پڑوسی کو نہیں پہنچانتا کیا پڑوسی اپنے پڑوسی کو نہیں پہچانتا کیا پڑوسی اپنے پڑوسی کو نہیں پہچانتا ؟ ابن النجار بروایت ابن عمر)
34929- " خلق الله تعالى لي ملكين يردان السلام على من سلم علي من شرق البلاد وغربها، ألا من سلم علي في داري فإني أرد عليه السلام بنفسي ولا سيما أهل المدينة فإني أرد عليهم لأحسابهم وأنسابهم، قيل: وهل تعرف وهم يتناسلون من بعدك؟ قال: وهل لا يعرف الجار جاره؟ وهل لا يعرف الجار جاره؟ وهل لا يعرف الجار جاره. " ابن النجار - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34930 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جاؤ اس میں نماز پڑھو اس ذات کی قسم جس نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق دے کر بھیجا : اگر آپ یہاں نماز پڑھیں تو وہ نماز آپ سے بیت المقدس میں ہر نماز پوری کرے گی۔ (احمد بن حنبل بروایت یکے از انصار)
34930- " اذهب فصل فيه، فوالذي بعث محمدا بالحق! لو صليت ههنا لقضى عنك ذلك كل صلاة في بيت المقدس. " حم - عن رجل من الأنصار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34931 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر میری یہ مسجد صنعاء تک بنادی جائے تو وہ میری مسجد سے ہے ( دیلمی بروایت ابوہریرة)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :4811 الضعیفہ :973
34931- " لو بني مسجدي هذا إلى صنعاء كان من مسجدي. " الديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34932 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میری اس مسجد میں ایک نماز بیت المقدس میں چار نمازوں سے زیادہ فضلیت والی ہے اور محشر ومنشر میں نماز پڑھنے والا کیا ہی اچھا ہے اور لوگوں پر ضرور ایساوقت آئے گا کہ آدمی کے کوڑے کے برابر جگہ جہاں سے بیت المقدس نظر آئے اس کے لیے تمام دنیا سے بہتر ہوگا (بیہقی بروایت ابوذر)
34932- " صلاة في مسجدي هذا أفضل من أربع صلوات في بيت المقدس، ولنعم المصلى في أرض المحشر والمنشر! وليأتين على الناس زمان ولقيد سوط الرجل حيث يرى منه بيت المقدس خير له من الدنيا جميعا. " هب - عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34933 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری اس مسجد میں ایک نماز بیت المقدس میں چار نمازوں سے زیادہ فضیلت والی ہے اور البتہ اچھا نمازی ہے اور قریب ہے کہ آدمی کے بستر بچھانے کے برابر جگہ جہاں سے بیت المقدس نظر آئے اس کے لیے تمام دنیا سے بہتر ہوگا۔ (بیہقی بروایت ابوذر)
34933- " صلاة في مسجدي هذا أفضل من أربع صلوات في بيت المقدس، ولنعم المصلى! وليوشكن أن يكون الرجل بسط فرشه من الأرض حيث يرى منه بيت المقدس خير له من الدنيا جميعا. " هب - عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد نبوی میں نماز کی فضیلت
34934 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری اس مسجد میں نماز اس کے علاوہ تمام مسجدوں میں ہزار نمازوں سے بہتر ہے سوائے مسجد حرام کے۔ (طحاوی ابن ابی شیبة احمد بن حنبل ابن منیع الرویانی ابن حذیمة طبرانی ابونعیم سعید بن منصور بروایت جبر بن مطعم ابن ابی شیبہ طحاوی احمد بن حنبل مسلم ابوداؤد نسائی بروایت ابن عمر بخاری احمد بن حنلب ابوداؤد ترمذی نسائی ابن ماجہ بن حبان بروایت ابوہریرة ابن ابی شیبة مسلم نسائی بروایت ابن عباس بروایت ام المومنین میمونة احمد بن حنبل ابویعلی سعید بن منصور بروایت سعد بن ابی وقاص الشیرازی القاب بروایت عبدالرحمن بن عوف ابن ابی شیبة بروایت عائشہ احمد بن حنبل ابوعوانہ طبرانی مستدرک حاکم باوردی ابن قانع سعید بن منصور بروایت یحییٰ بن عمران بن عثمان الارقم الارقمی بروایت عم خود عبداللہ بن عثمان اور بروایت اھل بیتہ بروایت جد خود اور بروایت عثمان بن الارقم)
34934- " صلاة في مسجدي هذا خير من ألف صلاة فيما سواه من المساجد إلا المسجد الحرام. " ط، ش، حم وابن منيع والروياني وابن خزيمة، طب وأبو نعيم، ص عن جبير بن مطعم، ش، ط، حم، م، د، ن – عن ابن عمر، حم، خ، د، ت، ن، هـ، حب - عن أبي هريرة، ش، م، ن، عن ابن عباس عن ميمونة أم المؤمنين، حم، ع، ص – عن سعد بن أبي وقاص، الشيرازي في الألقاب - عن عبد الرحمن بن عوف، ش – عن عائشة، حم وأبو عوانة، طب، ك، والبارودي وابن قانع، ص - عن يحيى بن عمران بن عثمان بن الأرقم الأرقمي عن عمه عبد الله بن عثمان وعن أهل بيته عن جده وعن عثمان بن الأرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد نبوی میں نماز کی فضیلت
34935 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری اس مسجد میں ایک نماز اس کے علاوہ دوسری مسجدوں میں ہزار نمازوں پر زیادہ (فضیلت والی) ہوتی ہے سوائے مسجدحرام کے کہ اس میں اس سے زیادہ فضیلت ہے ( بیہقی ، ابن زنجویہ بروایت ابن عمر)
34935- " صلاة في مسجدي هذا تعدل ألف صلاة فيما سواه من المساجد إلا المسجد الحرام فهو أفضل " ق وابن زنجويه - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد نبوی میں نماز کی فضیلت
34936 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میری اس مسجد میں نماز اس کے علاوہ دوسری مسجدوں میں ہزار نمازوں پر زیادہ فضیلت والی ہوتی ہے سوائے مسجد حرام کے۔ (طبرانی بروایت جبیر بن مطعم)
34936- " صلاة في مسجدي تزيد على ما سواه من المساجد ألف صلاة غير المسجد الحرام. " طب - عن جبير بن مطعم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد نبوی میں نماز کی فضیلت
34937 ۔۔۔ رسول اللہ نے فرمایا میری اس مسجد میں نماز اس کے علاوہ دوسری مسجد میں سو نمازوں سے زیادہ فضلیت والی ہے سوائے مسجد حرام کے۔ (ابن ماجہ ابویعلی طحاوی ابن حبان ضیاء مقدسی بروایت ابوسعید)
34937- " صلاة في هذا المسجد أفضل من مائة صلاة في غيره إلا المسجد الحرام. " هـ، ع والطحاوي، حب، ض - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد نبوی میں نماز کی فضیلت
34938 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینہ کی مسجد میں ایک نماز اس کے علاوہ دوسری مسجد میں ہزار نمازوں سے زیادہ فضلیت والی ہے۔ (الطحاوی بروایت عمر)
34938- " صلاة في مسجد المدينة أفضل من ألف صلاة فيما سواه. "الطحاوي - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد نبوی میں نماز کی فضیلت
34939 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس شخص نے میری مسجد میں چالیس نمازیں اس طرح پڑھیں کہ اس کو کوئی نماز فوت نہ ہوئی ہو تو اس کے لیے آگ سے برائت اور عذاب سے نجات اور نفاق سے برأت لکھ دی جاتی ہے (احمد بن حنبل بروایت انس الضعیفة :1364 المشتھر :173)
34939- " من صلى في مسجدي أربعين صلاة لا يفوته صلاة كتبت له براءة من النار ونجاة من العذاب وبرئ من النفاق. " حم - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد نبوی میں نماز کی فضیلت
34940 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ آپ نے مجھے میرے سب سے محبوب شہر سے نکالا تو آپ مجھے اپنے سب سے محبوب شہر میں ٹھہرائیں۔ (مستدرک حاکم وتعقب بروایت ابوہریرة)
34940- " اللهم! إنك أخرجتني من أحب البلاد إلي فأسكني أحب البلاد إليك. " ك وتعقب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد نبوی میں نماز کی فضیلت
34941 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے طیبہ اے شہروں کے سردار (ابونعیم بروایت ابن عمر) راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بھی سفر سے مدینہ واپس تشریف لاتے تو یہ فرماتے (مدینہ کو خطاب کرکے) راوی نے آگے یہ الفاظ ذکرکئے۔
34941- " يا طيبة! يا سيدة البلدان. "أبو نعيم - عن ابن عمر" قال: ما طلع النبي صلى الله عليه وسلم على المدينة قافلا من سفر إلا قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد نبوی میں نماز کی فضیلت
34942 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے بھی مدینہ کو یثرب کا نام دیا وہ اللہ تعالیٰ سے استغفار کرے مدینہ طابہ ہے مدینہ طابہ ہے (احمدبن حنبل بروایت براء خطیب آس کو متفق اور مفترق میں روایت کیا اور ودھی طابہ کے الفاظ تین مرتبہ ذکرکئے)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :635 الکشف الالہیٰ 939 ۔
34942- " من سمي المدينة يثرب فليستغفر الله، هي طابة، هي طابة. " حم - عن البراء، ورواه الخطيب في المتفق والمفترق بلفظ: هي طابة - ثلاث مرات".
tahqiq

তাহকীক: