কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪৯১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34903 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مدینہ بھٹی کی طرح ہے جو گندگی کو اس طرح دور کرتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کے زنگ کو دور کرتی ہے۔ (ابن ابی شیبة بروایت جابر)
34903- " المدينة كالكير تنفي الخبث كما ينفي الكير خبث الحديد. " ش - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34904 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگ اپنے قبیلوں کے ساتھ بھاگیں گے توک ہے گا : خیرخیر (ڈھونڈو) حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر ہوگا اگر ان کو سمجھ ہو اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے جو چکی مدینہ کو تکلیف اور اس کی سختی کو برداشت کرے گا تو میں قیامت کے دن اس کا سفارشی گواہ ہوں گا یا دونوں اکٹھے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے ، وہ (مدینہ) اپنے رہنے والوں سے گندگی اس طرح ہٹاتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کے زنگ کو ہٹاتی ہے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے جو بھی مدینہ سے اعراض کر کے اس سے نکلے گا تو اللہ تعالیٰ اس سے بہتر بدل لے آئیں گے۔ (بیہقی بروایت ابوہریرة)
34904- " إن رجالا يستنفرون بعشائرهم تقول: الخير الخير، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون، والذي نفس محمد بيده! لا يصبر على لأوائها وشدتها أحد إلا كنت له شفيعا أو شهيدا أو هما جميعا يوم القيامة، والذي نفس محمد بيده! إنها لتنفي خبث أهلها كما ينفي الكير خبث الحديد، والذي نفس محمد بيده! لا يخرج منها أحد راغبا عنها إلا أبدلها الله خيرا منه. " هب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34905 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لوگوں پر ایسا وقت آئے گا کہ لوگ اریاف کی طرف نکلیں گے وہاں ان کو کھانا لباس سواری ملے گی تو وہ اپنے اہل کو لکھ کر بھیجیں کے کہ تم ہماری طرف آجاؤ کیونکہ تم فرسودہ خشک سالی زمین میں رہ رہے ہو حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر ہوگا اگر وہ سمجھیں جو بھی مدینہ کی تکلیف اور سختی پر صبرکرے گا میں اس کے لیے سفارشی یا (ٕفرمایا) گواہ ہوں گا قیامت کے دن ۔ (ابن سعد طبرانی بروایت ابواسید الساعدی)
34905- " إنه يأتي على الناس زمان يخرجون إلى الأرياف فيصيبون منها مطعما وملبسا ومركبا فيكتبون إلى أهليهم: هلم إلينا فإنكم بأرض مجاز جدبة، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون، لا يصبر على لأوائها وشدتها أحد إلا كنت له شفيعا أو شهيدا يوم القيامة. " ابن سعد، طب - عن أبي أسيد الساعدي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34906 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کئی کئی شہر فتح ہوں گے لوگ اپنے بھائیوں سے کہیں گے سکون اور راحت کی طرف آجاؤ حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر ہوگا اگر وہ سمجھیں مدینہ کی تکلیف اور سختی پر جو بھی صبر کرے گا تو میں قیامت کے دن اس کے لیے گواہوں لگایا (فرمایا) سفارشی۔ (احمدبن حنبل بروایت ابوہریرة)
34906- " تفتح البلاد والأمصار فيقول الرجال لإخوانهم: هلموا إلى الريف؛ والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون، لا يصبر على لأوائها وشدتها أحد إلا كنت له يوم القيامة شهيدا أو شفيعا. " حم - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34907 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لوگوں پر ایسازمانہ آئے گا جس میں کئی فتوحات ہوں گی لوگ ان کی طرف نکلیں گے وہاں ان کو بسہولت راحت اور کھانا ملے گا پھر وہ اپنے بھائیوں کے پاس حج یاعمرہ کرتے ہوئے گذریں گے تو ان اسے رکھیں گے تمہیں کس چیز نے مصیبت کی زندگی اور بھوک کی سختی میں (یہاں ) ٹھہرایا ہوا ہے توبغض لوگ جائیں گے اور بعض رک جائیں گے اور مدینہ ان کے لیے بہتر ہوگا جو بھی مدینہ میں رہائش کرے گا اور مدینہ کی مصیبت اور سختی پر صبر کرے گا موت تک تو میں اس کے لیے قیامت کے دن گواہ یا (فرمایا) سفارش ہوں گا۔ (احمد بن حنبل بروایت ابوایوب اور زید بن ثابت)
34907- " سيأتي على الناس زمان تفتح فيه فتحات الأرض فيخرج إليها رجال يصيبون رخاء وعيشا وطعاما فيمرون على إخوان لهم حجاجا أو عمارا فيقولون: ما يقيمكم في لأواء العيش وشدة الجوع؟ فذاهب وقاعد، والمدينة خير لهم، لا يبيت بها أحد فيصبر على لأوائها وشدتها حتى يموت إلا كنت له يوم القيامة شهيدا أو شفيعا. " حم - عن أبي أيوب وزيد بن ثابت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34908 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عنقریب عمارت یہاں تک پہنچ جائے گی اور عنقریب شام فتح ہوجائے گا تو مدینہ کے لوگ آئیں گے اور ان کو شام کی جگہ اچھی لگے گی پھر وہ اپنے مقرب لوگوں سے بھاگ جائیں گے حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر ہوگا اگر ان کو سمجھ ہو۔ اے اللہ ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ والوں کے لیے دعا کی اور میں اللہ تعالیٰ سے مانگتا ہوں کہ وہ ہمارے لیے ہمارے مد اور ہمارے صاع میں اس طرح برکت عطا فرمائیں جس طرح مکہ والوں کو برکت عطا فرمائی ۔ (ٕابن سعد احمد بن حنبل بغوی بروایت سفیان بن ابوالفرد) راوی کہتے ہیں میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نکلا یہاں تک کہ رسول اللہ باب الحرة پہنچ گئے تو فرمایا۔ راوی نے آگے یہ حدیث ذکر۔
34908- "يوشك البناء أن يبلغ ههنا ويوشك الشام أن يفتح فيأتي رجال من أهل المدينة فيعجبهم مكانه فيستنفرون خواصهم، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون، اللهم! إن إبراهيم دعا لأهل مكة وإني أسأل الله أن يبارك لنا في مدنا وصاعنا مثل ما بارك لأهل مكة. " ابن سعد، حم والبغوي - عن سفيان بن أبي القرد" قال: خرجت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى بلغ باب الحرة فقال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34909 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے مدینہ سے جو بھی اعراض کرکے نکلے گا تو اللہ تعالیق اس سے بہتر یا س کے مثل مدینہ کو بدل دیں گے ۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت جابر)
34909- " والذي نفس محمد بيده؟ ما خرج أحد من المدينة رغبة عنها إلا أبدلها الله خيرا منه أو مثله. " كر - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34910 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو کوئی بھی مدینہ سے اعراض کرکے اس سے نکلے گا تو اللہ تعالیٰ مدینہ کو اس سے بہتر بدل عطاء کریں گے ۔ (عب بروایت عروة مرسلا)
34910- " لا يخرج أحد من المدينة رغبة عنها إلا أبدلها الله به خيرا منه. " عب - عن عروة مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34911 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو کوئی بھی مدینہ سے اعراض کرکے اس سے نکلے گا تو اس کو اللہ تعالیٰ اس سے بہتر بدل عطاء کریں گے اور مدینہ ان کے لیے بہتر ہوگا اگر ان کو سمجھ ہو جو شخص بھی مدینہ سے اعراض کرکے اس سے نکلے گا تو اللہ مدینہ کو اس سے بہتر بدل عطاء کریں گے اور لوگ ضرور لوگوں سے سستی چیزیں اور آرام کی باتیں سنو گے پھر ان کے پیچھے چلوگے حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر ہوگا اگر ان کو سمجھ ہو۔ (مستدرک حاکم بروایت جابر)
34911- " لا يخرج منها أحد - يعني المدينة - رغبة عنها إلا أبدلها الله ما هو خير لها منه، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون، لا يخرج رجل من المدينة رغبة عنها إلا أبدلها الله خيرا منه، وليسمعن ناس برخص من أسعار وريف فيتبعونه، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون. " ك - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34912 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص مدینہ کے غم اور اس کی مشقت پر صبرکرے گا تو میں قیامت کے دن اس کے لیے گواہ یا (فرمایا) سفارشی ہوں گا ایمان (اس مدینہ) کی طرف مائل ہوگا جی سے سیلاب سمندر (کی طرف) مائل ہوتا ہے۔ (عب بروایت عروة مرسلا)
34912- " من صبر على لأواء المدينة وجهدها كنت له شهيدا أو شفيعا يوم القيامة، لينحازن الإيمان إليها كما ينحاز السيل الدمن " عب - عن عروة مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34913 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے ؟ یہ دین دوبارہ واپس ہوگا جیسا کہ شروع ہو اور سارا ایمان مدینہ کی طرف لوٹے گا جس طرح شروع ہوا یہاں تک کہ سارا ایمان مدینہ میں ہی ہوگا ۔ (ابونعیم بروایت جابر)
34913- " والذي نفسي بيده! ليعودن هذا الأمر كما بدأ، وليعودن كل إيمان إلى المدينة كما بدأ حتى يكون كل إيمان بالمدينة. " أبو نعيم - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34914 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص اس طرح کرسکتا ہے کہ وہ مدینہ میں ہی مرے تو وہ وہیں ہی مرے اس لیے کہ جو شخص مدینہ میں مرے گا تو اس کی شفاعت کی جائے گی اور اس کے لیے گواہی دی جائے گی ۔ (ابن حبان بروایت صمیتة)
34914- " من استطاع منكم أن لا يموت إلا بالمدينة فليمت بها، فإنه من يمت بها يشفع له ويشهد له. " حب - عن الصميتة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34915 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص اس بات کی طاقت رکھتا ہے کہ وہ مدینہ میں مرے تو وہ (ٕمدینہ میں) مرے اس لیے کہ جو شخص بھی مدینہ میں مرے گا تو میں قیامت کے دن اس کے لیے گواہ یا (فرمایا) سفارشی ہوں گا (طبرانی بیہقی بروایت سبیعہ الاسلمیة طبرانی بیہقی بروایت صمیتہ اللیشیة طبرانی نے س کو ایک بنوثقیف کی ایک یتیمہ سے روایت کیا ہے جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھیں)
34915- " من استطاع منكم أن يموت بالمدينة فليمت، فإنه لن يموت بها أحد إلا كنت له شهيدا أو شفيعا يوم القيامة. " طب، هب، ز - عن سبيعة الأسلمية، طب، هب - عن صميتة اللثيثة، طب - عن يتيمة كانت عند رسول الله صلى الله عليه وسلم من ثقيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34916 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو مدینہ میں مرے گا تو میں قیامت کے دن اس کے لیے سفارشی یا (فرمایا ) گواہ ہوں گا۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت شہاب بروات عبید اللہ بن عبداللہ بن صمیة صحابیہ)
34916- "من مات بالمدينة كنت له يوم القيامة شفيعا أو شهيدا. " ابن عساكر - عن ابن شهاب عن عبيد الله بن عبد الله بن صميتة صحابية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34917 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مدینہ آسمان کی دوآنکھوں کے درمیان ہے ایک آنکھ شام میں اور ایک آنکھ یمن میں ہے اور وہ (مدنیہ) بہت کم بارش زمین ہے (الشافعی بیہقی المعرفة تاریخ ابن عساکر بروایت ابن مسعود)
34917- " المدينة بين عيني السماء: عين بالشام وعين باليمن، وهي أقل الأرض مطرا. " الشافعي، ق في المعرفة، كر - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34918 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے کم بارش والی زمین میں ٹھہرایا گیا اور وہ (مدینہ) آسمان کی دوآنکھوں کے درمیان ہے ایک آنکھ شام میں اور ایک آنکھ میں ہے۔ (الشافعی بیہقی المعر فة تاریخ ابن عساکر بروایت یزید یانوفل بن عبداللہ ھاشمی)
34918- " أسكنت أقل الأرض مطرا وهي بين عيني السماء: عين بالشام وعين باليمن. " الشافعي، ق في المعرفة، كر - عن يزيد أو نوفل بن عبد الله الهاشمي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34919 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تمہاری ہجرت کا گھر دیکھ لیا دوپہاڑ کے درمیان کھجور کے درخت والی سخجہ دکھائی گئی۔ (مستدرک حاکم بروایت عائشہ)
34919- " قد رأيت دار هجرتكم، أريت سبخة ذات نخل بين لابتين. " ك - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34920 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کے پاس بکریاں ہوں تو وہ ان کو مدینہ سے کسی کشادہ زمین کی طرف لے جائے اس لیے کہ مدینہ اللہ کی زمین میں سے کم بارش والی زمین ہے (طبرانی بروایت عبداللہ بن ساعدة عویم کے بھائی)
34920- " من كانت له غنم فليسر بها عن المدينة فإن المدينة أقل أرض الله مطرا. " طب - عن عبد الله بن ساعدة أخي عويم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34921 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مدینہ کو ایسی بارش پہنچے گی کہ مدینہ والوں کو اینٹ کا گھر نہیں چھپا سکے گا۔ ( الشافعی بیہقی المعوفة بروایت صفوان سلیم مرسلا)
34921- "يصيب المدينة مطر لا يكن أهلها بيت من مدر. " الشافعي، ق في المعرفة - عن صفوان بن سليم مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৯৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کی سکونت
34922 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قریب ہے کہ مدینہ میں ایسی بارش ہو کہ مدینہ والوں کو گھر نہ چھپا سکیں اور ان کو صرف بالوں سے بنا سائباں چھپا سکے گا۔ (الشافعی بیہقی المعرفة بروایت ابوہریرة)
34922- " يوشك المدينة أن تمطر مطرا لا يكن أهلها البيوت ولا يكنهم إلا مظال الشعر. " الشافعي، ق في المعرفة - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: