কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪৮৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدینہ کے لیے خصوصی دعا
34883 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ابراہیم (علیہ السلام) آپ کے نبی اور آپ کے خلیل ہیں انھوں نے آپ سے مکہ والوں کے لیے دعا کی اور میں آپ کا نبی اور آپ کا رسول ہوں آپ سے مدینہ والوں کے لیے دعاکرتاہوں اے اللہ ان کے لیے نکلے مد اور ان کے صاع اور ان کے تھوڑے اور ان کے زیادہ میں برکت عطاء فرما اس کی دوگنی جو آپ نے مکہ والوں کے لیے برکت کی ۔ ان کو وہاں اور یہاں سے روزی عطاء فرما (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) نے تمام زمین کے اردگرد اشارہ فرمایا اے اللہ جوان کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے تو اس کو اس طرح پگھلا جیسے نمک پانی میں پگھلتا ہے۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت ابوہریرة)
34883- " اللهم! إن إبراهيم نبيك وخليلك دعاك لأهل مكة، وأنا نبيك ورسولك أدعوك لأهل المدينة، اللهم! بارك لهم في مدهم وصاعهم وقليلهم وكثيرهم ضعفي ما باركت لأهل مكة، ارزقهم من ههنا وههنا - وأشار إلى نواحي الأرض كلها، اللهم! من أرادهم بسوء فأذبه كما يذوب الملح في الماء. " ابن عساكر عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدینہ کے لیے خصوصی دعا
34884 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ال جو مدینہ والوں پر ظلم کرے اور ان کو ڈرائے تو ان کو خوف زدہ کر اور اس پر اللہ کی لعنت ہو اور فرشتوں اور تمام لوگوں کی نہ مال خرچ کرنا نہ انصاف کرنا قبول کیا جائے گا۔ (طبرانی ، تاریخ ابن عساکر ابن نجار بروایت عبادة بن صامت)
34884- " اللهم! من ظلم أهل المدينة وأخافهم فأخفه، وعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين، لا يقبل منهم صرف ولا عدل. " طب وابن عساكر وابن النجار - عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدینہ کے لیے خصوصی دعا
34885 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مدینہ زمین میں میری ہجرت کی جگہ اور میری رہنے کی جگہ ہے اور میری امت پر لازم ہے کہ میرے پڑوسیوں کو اکرام کریں جب تک وہ کبیرہ گناہ سے بچنے رہیں جس نے ایسا نہیں کیا تو اللہ تعالیٰ اس کو جہنمیوں سے نچڑے ہوئے زہریلے گارے سے اس کو پلائیں گے ۔ (دارقطنی افراد بروایت جابر طبرانی بروایت معقل بن یسار)
34885- " المدينة مهاجري ومضجعي من الأرض وحق على أمتي أن يكرموا جيراني ما اجتنبوا الكبائر، فمن لم يفعل ذلك سقاه الله عز وجل من طينة الخبال عصارة أهل النار. " قط في الأفراد - عن جابر، طب - عن معقل بن يسار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدینہ کے لیے خصوصی دعا
34886 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے مدینہ والوں کو ڈرایا تو اس پر اللہ کی لعنت ہو اور فرشتوں کی اور تمما لوگوں کو اللہ تعالیٰ سے قبول کریں گے ۔ (ابن ابی شیبة شاشی ، تاریخ ابن عساکر سعید بن منصور بروایت جابر ذخیرة الحفاظ 5067)
34886- " من أخاف أهل المدينة فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين، لا يقبل الله منه عدلا ولا صرفا. " ش والشاشي وابن عساكر، ص - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدینہ کے لیے خصوصی دعا
34887 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس نے مدینہ والوں پر ظلم کرتے ہوئے ان کو ڈرایا تو اللہ تعالیٰ اس کو خوف زدہ کریں گے اور اس پر اللہ کی لعنت ہے اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی اللہ تعالیٰ اس سے نامال خرچ کرنا انصاف قبول کریں گے۔ ( ابن سعد احمد بن حنبل باوردی بغوی ابن فانع طبرانی حلیة الاولیاء ضیاء مقدسی بروایت سانت بن خلاد بن سوید)
34887- " من أخاف أهل المدينة ظالما لهم أخافه الله وكانت عليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين، لا يقبل الله منه يوم القيامة صرفا ولا عدلا. " ابن سعد، حم والباوردي والبغوي وابن قانع، طب، حل، ض - عن السائب بن خلاد بن سويد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدینہ کے لیے خصوصی دعا
34888 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس نے مدنیہ والوں کو ڈرایا تو قیامت کے د ن اللہ تعالیٰ اس کو ڈرائیں گے اور اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے اور اللہ تعالیٰ کا اس پر غضب ہے اور اس سے نہ مال خرچ کرنا نہ انصاف قبول کریں گے۔ (طبرانی بروایت خالدبن قلادین سائب بروایت والدخود بروایت دادا نے خود)
34888- " من أخاف أهل المدينة أخافه الله يوم القيامة ولعنه الله وغضب عليه ولم يقبل منه صرفا ولا عدلا. " طب - عن خالد ابن خلاد بن السائب عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34889 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص اس شہر (مدینہ) والوں کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو آگ میں اس طرح پگھلائیں گے جس طرح نمک پانی میں پگھلتا ہے۔ عب بروایت ابوہریرة
34889- " من أراد أهل هذه البلدة بسوء أذابه الله في النار كما يذوب الملح في الماء. " عب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34890 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس نے مدینہ والوں پر ظلم کیا اور ان کو ڈرایاتو اس پر اللہ کی لعنت ہو اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کو نہ مال خرچ کرنا نہ انصاف کرنا قبول کیا جائے گا۔ (طبرانی ضیاء مقدسی بروایت عبادة بن صامت )
34890- " من ظلم أهل المدينة وأخافهم فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين، لا يقبل منه صرف ولا عدل. " طب، ض - عن عبادة ابن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34891 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے اللہ مدینہ والوں کے لیے ان کے مدینہ میں برکت عطا فرما اور ان کے لیے ان کے صاع میں برکت عطاء فرما اور ان کے لیے ان کے مد میں برکت عطاء فرما اے اللہ ابراہیم (علیہ السلام) آپ کے بندے اور آپ کے خلیل ہیں اور میں آپ کا بندہ اور آپ کا رسول ہوں اور ابراہیم (علیہ السلام) نے آپ سے مکہ والوں کے لیے مانگا اور میں آپ سے مدینہ والوں کے لیے مانگ رہاہوں جیسا ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ والوں کے لیے مانگا اور اس کے ساتھ اس کی مثل (اور بھی ) خبردار مدینہ فرشتوں سے ڈھکا ہوا ہے اس کے ہر راستہ پر دو فرشتے ہیں جو اس کی حفاظت کررہے ہیں اس میں طاعون نہ دجال داخل ہوسکتا ہے جو مدینہ کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو اس طرح پگھلائے گا جس طرح نمک پانی میں پگھلتا ہے۔ (احمدبن حنبل ابویعلی مستدرک حاکم سعید بن منصور بروایت سعد بن ابی واص اور ابوہریرة اکٹھے)
34891- " اللهم! بارك لأهل المدينة في مدينتهم وبارك لهم في صاعهم وبارك لهم في مدهم، اللهم! إن إبراهيم عبدك وخليلك، وإني عبدك ورسولك وإن إبراهيم سألك لأهل مكة وإني أسألك لأهل المدينة كما سألك إبراهيم لأهل مكة ومثله معه، ألا! إن المدينة مشبكة بالملائكة على كل نقب منها ملكان يحرسانها، لا يدخلها الطاعون ولا الدجال، من أرادها بسوء أذابه الله كما يذوب الملح في الماء. " حم؛ ع، ك، ص - عن سعد بن أبي وقاص وأبي هريرة معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34892 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے مسلمانو کی جماعت خوشخبری سنو مدینہ میں دجال داخل نہیں ہوگا۔ (ابن حبان بروایت فاطمہ بنت قیس)
34892- " أبشروا يا معشر المسلمين! لا يدخلها الدجال - يعني المدينة. " حب - عن فاطمة بنت قيس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34893 ۔۔۔ رسول اللہ نے فرمایا طیبہ مدینہ ہے اس کے راستوں میں سے ہر راستہ پر ایک فرشتہ ہے جو اپنی تلوار لہرا رہا ہے اس میں دجال کبھی بھی داخل نہیں ہوگا۔ طبرانی بروایت تمیم الدارمی۔
34893- " إن طيبة المدينة، وما نقب من أنقابها إلا عليه ملك شاهر سيفه، لا يدخلها الدجال أبدا. " طب - عن تميم الداري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34894 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینہ اچھی زمین ہے جب دجال نکلے گا تو اس کے ہر راستے پر ایک فرشتہ ہوگا جو اس کو داخل نہ ہونے دے گا پھر جب ایسا ہوگا تو مدینہ والوں کے ساتھ حرکت کرے گا تین مرتبہ تو کوئی منافق مرد اور عورت باقی نہ رہے گا مگر سب اس کی طرف نکل جائیں گے اور اکثریت اس کی طرف نکلے والوں میں عورتیں کی ہوں گی اور وہ (دن) چھٹکا رے کا دن ہوگا اور ایسا دن ہوگا کہ مدینہ خباثت کو ھٹا دے گا جس طرح بھٹی لوہے کے زنگ کو ھٹاتی ہے اس کے ساتھ ستر ہزار یہودی ہوں گے اس میں سے ہر شخص پر سبزچادریں ہوں گی اور مزین تلواریں ہوں گی پھر وہ اپنا خیمہ اس چھوٹے پہاڑ پر لگائے گا جہاں سیلابوں کا پانی جمع ہوتا ہے قیامت قائم ہونے تک دجال سے بڑا فتنہ نہ ہوا ہوگا اور ہر نبی نے اپنی امت کو اس سے ڈرایا ہے اور میں تمہیں ضرور وہ چیز بتاؤں گا جو ایک نبی نے اپنی امت کو میری طرف سے بتائی میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ اللہ تعالیٰ کا نا نہیں ہیں (اور دجال کانا ہوگا) ۔ (احمد بن حنبل ضیاء مقدمی بروایت جابر)
34894- " نعمت الأرض المدينة إذا خرج الدجال! على كل نقب من أنقابها ملك لا يدخلها، فإذا كان ذلك رجفت المدينة بأهلها ثلاث رجفات لا يبقى منافق ولا منافقة إلا خرجوا إليه، وأكثر من يخرج إليه النساء وذلك يوم التخليص وذلك يوم تنفي المدينة الخبث كما ينفي الكير خبث الحديد، يكون معه سبعون ألفا من اليهود، على كل رجل منهم ساج وسيف محلى، فيضرب قبته بهذا الظرب، الذي عند مجتمع السيول، ما كانت فتنة ولا تكون حتى تقوم الساعة أكبر من فتنة الدجال، ولا من نبي إلا وقد حذره أمته، ولأخبرنكم بشيء ما أخبره نبي أمته قبلي، أشهد بأن الله ليس بأعور. " حم، ض - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34895 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کی ماں کی خوشی ہو ایک ایسی بستی ہے جس کے رہنے والے اس کو اینع کہتے ہیں اس کو نہ درندے پرندے کھاسکیں گے اور نہ اس میں دجال داخل ہوگا انشاء اللہ تعالیٰ جب بھی وہ مدینہ میں داخل ہونے کا ارادہ کرے گا تو مدینہ کے راستوں میں سے ہر راستہ پر فرشتہ اس کو ملے گا جو تلوار سونتے ہوئے مدینہ سے اس کو روکے گا۔ (احمد بن حنبل طبرانی مستدرک حاکم بروایت معجن بن الاودرع)
34895- " ويح أمها! قرية يدعها أهلها أينع ما يكون يأكلها عافية الطيور والسباع ولا يدخلها الدجال إن شاء الله كلما أراد دخولها تلقاه بكل نقب من نقابها ملك مصلت يمنعه عنها. " حم، طب، ك - عن محجن بن الأدرع"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34896 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خبردار اللہ کی قسم اے مدینہ والو تم ضرور مدینہ کو پست کرکے چالیس سال عوافی کے لیے چھوڑ دو کے تم جانتے ہو کہ عوافی کیا ہے ؟ پرندے اور درندے۔ (مستدکر حاکم بروایت عوف بن مالک)
34896- " أما والله! يا أهل المدينة لتدعنها مذللة أربعين عاما للعوافي؛ أتدرون ما العوافي؟ الطير والسباع. " ك - عن عوف بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34897 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے مدینہ والو تم ضرور اس کو چالیس سال عوافی کے لیے چھوڑو گے عرض کیا گیا عوافی کیا ہے۔ (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) فرمایا پرندے اور درندے۔ (طبرانی بروایت عوف بن مالک)
34897- " يا أهل المدينة؟ لتدعنها للعوافي أربعين عاما، قيل: ما العوافي؟ قال: الطير والسباع. " طب - عن عوف بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34898 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہلاکت ہے اس کی ماں کے لیے جو ایسی بستی ہے کہ جس کے رہنے والے اس بستی کی اچھائی کو چھوڑ دیں گے اس میں دجال آئے گا وہ اس میں داخل نہ ہوسکے گا اس کے ہر راستہ پر فرشتہ تلوار سونتے ہوئے پائے گا۔ (طبرانی بروایت عمران بن صفیں)
34898- " ويل أمها من قرية يتركها أهلها أحسن ما كانت؟ يأتيها الدجال فلا يستطيع أن يدخلها، يجد على كل فج منها ملكا مصلتا بالسيف. " طب - عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34899 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دجال مدینہ میں آئے گا تو اس کے ہر راستہ پر ایک فرشتہ پائے گا جس کے پاس تلوار ہوگی (ابن النجار بروایت ابوہریرة)
34899- "لا يأتي الدجال المدينة إلا وجد على كل نقب من أنقابها ملكا معه السيف. " ابن النجار - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34900 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں اس بات کی امید رکھتا ہوں کہ مدینہ کے راستوں میں ہم پر وباء نہ آئے گی۔ (طحاوی احمد بن حنبل الرویانی طبرانی بروایت اسامہ بن زید)
34900- "إني لأرجو أن لا يطلع علينا نقابها - يعني نقاب المدينة - الوباء. " ط؛ حم والروياني، طب - عن أسامة بن زيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34901 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ مدینہ کی طرف متوجہ ہوئے اور وہ چٹیل میدان تھا مدینہ کی تعمیر سے پہلے نہ اس میں اینٹ کا مکان بھی نہ اس میں اون کا گھر تھا اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے یثرب والو میں تم پر تین شرطیں لگانے والا ہوں اور تمہارے طرف ہر قسم کے پھل پہنچانے والاہوں (١) نافرمانی کوئی نہ ہو (٢) ظلم و زیادتی نہ ہو (٣) نہ کرایہ پر دیا جائے ، اگر ان میں سے کوئی کام بھی ہوا تو میں تجھے ذبح شدہ بکری کی طرح چھوڑ دوں گا جس کے کھانے سے کوئی روکنے والا نہیں ہوتا۔ (طبرانی بروایت ابومجر)
34901- " إن الله اطلع إلى المدينة وهي بطحاء قبل أن تعمر ليس فيها مدر ولا وبر فقال: يا أهل يثرب! إني مشترط عليكم ثلاثا وسائق إليكم من كل الثمرات لا تعصى ولا تغلى ولا تكرى، فإن فعلت شيئا من ذلك تركتك كالجزور لا يمنع من أكله. " طب - عن أبي مجبر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدنیہ کے ساتھ بدسلوکی کی سزا
34902 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ بستی مدینہ ہے اس میں دوقبلے درست نہیں جو نصرانی اسلام لائے پھر نصرانی ہوجائے تو اس کی گردن ماردو۔ (طبرانی بروایت عبدالرحمن بن ثوبان )
34902- " إن هذه القرية هي المدينة لا يصلح فيها قبلتان، فأيما نصراني أسلم ثم تنصر فاضربوا عنقه. " طب - عن عبد الرحمن ابن ثوبان".
তাহকীক: