কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪৮৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34863 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے میری زبان پر مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیان کی جگہ کو حرم قرار دیا۔ (ابن ابی شیبة بروایت ابوہریرة)
34863- " إن الله حرم على لساني ما بين لابتي المدينة. " ش - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34864 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہر نبی کا حرم ہوتا ہے میرا حرم مدینہ ہے اے اللہ میں نے اس کو آپ کی حرمت کے ساتھ حرام کیا اور نہ اس کی گھاس چنی جائے گی ورنہ اس کی گری پڑی چیز اٹھائی جائے گی مگر اعلان کرنے والے کے لئے۔ (ابن جریر بروایت ابن عباس)
34864- " إن لكل نبي حرما وحرمي المدينة، اللهم! إني أحرمها بحرمتك، لا يوافيها محدث ولا يختلى خلاها ولا تؤخذ لقطتها إلا لمنشد. " ابن جرير - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34865 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابراہیم (علیہ السلام ) نے بیت اللہ کو حرم بنایا اور اس کو امن والی جگہ بنایا اور میں نے مدنیہ کے دو پہاڑوں کے درمیان جگہ کو حرم بنایا اس کا شکار کیا جائے گا اور نہ اس کے کانٹے کاٹے جائیں گے ۔ (ابن جریر بروایت جابر)
34865- " إن إبراهيم حرم بيت الله وأمنه، وإني حرمت ما بين لابتيها فلا يصيد صيدها ولا يقطع عضاهها. " ابن جرير - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34866 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو قرار دیا اور میں نے مدینہ کو حرم قرا ر دیا اور (مدینہ ) اپنے دو پہاڑوں کے درمیان حرام ہے۔ (الشیرازی القاب بروایت علی)
34866- "إن إبراهيم حرم مكة وإني أحرم المدينة؛ وهي حرام ما بين لابتيها. " الشيرازي في الألقاب - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34867 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے اس مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیان کی جگہ کو حرم قرار دیا ہے جس طرح کہ ابراہیم (علیہ السلام) کی زبان پر حرم (مکہ) کو حرم قرار دیا گیا ۔ (ابن جریر بروایت ابوقتادہ)
34867- " إني قد حرمت ما بين لابتيها كما حرم على لسان إبراهيم الحرم. " ابن جرير - عن أبي قتادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34868 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! ابراہیم (علیہ السلام) آپ کے خلیل اور آپ کے نبی ہیں اور آپ نے ابراہیم (علیہ السلام) کی زبان پر مکہ کو حرم بنایا اے اللہ اور میں تیرا بندہ اور تیرا نبی ہوں میں نے مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیان کی جگہ کو حرم قرار دیا۔ (ابن ماجہ بروایت ابوہریرة)
34868- " اللهم! إن إبراهيم خليلك ونبيك وإنك حرمت مكة على لسان إبراهيم، اللهم! وأنا عبدك ونبيك وإني أحرم ما بين لابتيها. " هـ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34869 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مدینہ مکہ کی حرمت کی طرح حرام ہے اس ذات کی قسم جس نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دل پر قرآن اتارا مدینہ کے راستوں پر فرشتے ہیں جو شیطان سے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ (عبدبن حمید ابن جریر بروایت جابر)
34869- " المدينة حرام كحرمة مكة، والذي أنزل القرآن على قلب محمد! إن على أنقابها ملائكة يحرسونها من الشيطان. " عبد بن حميد وابن جرير - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34870 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری زبان پر مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیان کی جگہ حرم ہے۔ (بخاری بروایت ابوہریر ة نسائی ابویعلی سعید بن منصور بروایت ابوسعید)
34870- " حرم ما بين لابتي المدينة على لساني. " خ - عن أبي هريرة، ن، ع، ص عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34871 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر نبی کا حرم ہوتا ہے میں نے مدینہ کو حرم قراردیا جس طرح ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا ، مدینہ کے مرة کے درمیان کی جگہ حرام ہے۔ (ابونعیم بروایت ابن عباس )
34871- " لكل نبي حرم، وإني قد حرمت المدينة كما حرم إبراهيم مكة، ما بين حرتها حرام. " أبو نعيم - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34872 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس اور احد کے درمیان کی جگہ حرم ہے۔ (احمد بن حنبل طبرانی سعید بن منصور بروایت عبداللہ بن سلام)
34872- " ما بين كذا وأحد حرام. " حم، طب، ص - عن عبد الله ابن سلام".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34873 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ میں نے مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیان کو حرم قرار دیا جس طرح ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا ۔ اے اللہ مدینہ والوں کے لیے ان کے مد اور صاع میں برکت عطاء فرما۔ (احمدبن حنبل بخاری مسلم بروایت انس)
34873- " اللهم! إني أحرم ما بين جبليها كما حرم إبراهيم مكة،اللهم! بارك لهم في مدهم وصاعهم. " حم، خ، م - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34874 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہر نبی کا حرم ہوتا ہے اور میرا حرم مدینہ ہے اے اللہ میں نے مدینہ کو آپ کے حرام کرنے کے ساتھ حرام کیا ہے کہ اس میں کوئی بدعتی ٹھکانا بنائے اور اس کے گھاس چنی جائے اور نہ اس کے کانٹے کاٹے جائیں اور نہ اس کی گری پڑی چیز اٹھائی جائے مگر اعلان کرنے والے کے لیے ۔ احمد بن حنبل بروایت ابن عباس ذخیرة الحفاظ :4491)
34874- " لكل نبي حرم وحرمي المدينة، اللهم! إني أحرمها بحرمك أن لا يأوي فيها محدث ولا يختلى خلاها ولا يعضد شوكها ولا تؤخذ لقطتها إلا لمنشد. " حم - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34875 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابراہیم (علیہ السلام) آپ کے خلیل اور آپ کے بندے اور آپ کے نبی ہیں انھوں نے مکہ والوں کے لیے دعا کی اور میں آپ کا بندہ اور آپ کا رسول ہوں میں آپ سے مدینہ والوں کے لیے اسی طرح دعا کرتا ہوں جس طرح ابراہیم (علیہ السلام) نے آپ سے مکہ والوں کے لیے دعا کی ہم آپ سے دعا کرتے ہیں کہ آپ دمین والوں کے لیے ان کے صاع اور ان کے مد اور ان کے پھلوں میں برکت عطاء فرما اے اللہ ہمیں مدینہ محبوب بنادے جس طرح آپ نے ہمیں مکہ محبوب بنایا ہے اور اس میں موجود وباء کو ختم کردے، اے اللہ میں نے مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیان کی جگہ کو حرم قرار دیا جس طرح آپ نے ابراہیم (علیہ السلام) کی زبان پر حرم کو حرم قرار دیا۔ (احمد بن حنبل الرویانی سعید بن منصور بروایت ابوقتا دة)
34875- " اللهم! إن إبراهيم خليلك وعبدك ونبيك دعاك لأهل مكة، وأنا عبدك ورسولك أدعوك لأهل المدينة مثل ما دعاك به إبراهيم لأهل مكة، ندعوك أن تبارك لهم في صاعهم ومدهم وثمارهم، اللهم! حبب إلينا المدينة كما حببت إلينا مكة واجعل ما بها من وباء بخم اللهم! إني قد حرمت ما بين لابتيها كما حرمت على لسان إبراهيم الحرم. " حم؛ والروياني، ص عن أبي قتادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدینہ کے لیے خصوصی دعا
34876 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ مدینہ والوں کے لیے ان کے کیل میں برکت عطاء فرما اور ان کے لیے ان کے صاع اور ان کے مد میں برکت عطاء فرما۔ (بخاری مسلم نسائی دارمی ابن حبان بروایت انس)
34876- " اللهم! بارك لهم في مكيالهم وبارك لهم في صاعهم ومدهم - يعني المدينة. " مالك، خ، 1 م، ن والدارمي، حب - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدینہ کے لیے خصوصی دعا
34877 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہارا بازار اچھا ہے ، اس میں نہ کمی کی جائے گی اور نہ اس پر خراج لگایاجائی گا۔ (طبرانی بروایت ابوسعید)
34877- " نعم سوقكم! فلا ينتقصن ولا يضربن عليه خراج. " طب - عن أبي أسيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدینہ کے لیے خصوصی دعا
34878 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ مدینہ والوں کے دلوں پر توجہ کر ، اور ہمارے لیے ہمارے صاع اور ہمارے مد میں برکت عطا فرما۔ (احمد بن حنبل الروایانی طبرانی اوسط حلیة الاولیاء سعید بن منصور بروایت انس بروایت زید بن ثابت )
34878- " اللهم! أقبل بقلوبهم وبارك لنا في صاعنا ومدنا. " حم والروياني، طس، حل، ص - عن أنس عن زيد ثابت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدینہ کے لیے خصوصی دعا
34879 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ہمارے لیے ہمارے مد اور ہمارےصاع میں برکت عطاء فرما اور برکت سے دوبرکتیں بنا دے۔ (ابن حبان بروایت ابوسعید)
34879- " اللهم! بارك لنا في مدنا وصاعنا واجعل مع البركة بركتين. " حب - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدینہ کے لیے خصوصی دعا
34880 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ہمارے لیے ہمارے مد اور ہمارے صاع میں برکت عطاء فرما اور برکت کے ساتھ دوبرکتیں بنادے۔ (احمد بن حنبل بروایت ابوسعید)
34880- " اللهم! بارك لنا في مدنا وصاعنا واجعل مع البركة بركتين. " حم - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدینہ کے لیے خصوصی دعا
34881 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ہمارے لیے مدینہ محبوب بنادے جس طرح ہمیں مکہ محبوب ہے یا اس سے بھی زیادہ اے اللہ ہمارے لیے ہمارے صاع اور ہمارے مدمین برکت عطا فرما، اور اسے ہمارے لیے صحیح کردے ۔ اور اس کی حجفة تک منتقل کردے۔ (بخاری مسلم بروایت عائشہ)
34881- " اللهم! حبب إلينا المدينة كحبنا مكة أو أشد، اللهم! بارك لنا في صاعنا وفي مدنا وصححها لنا وانقل حماها إلى الجحفة. " خ؛ م - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل مدینہ کے لیے خصوصی دعا
34882 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ہمارے لیے ہمارے پھل میں برکت عطا فرما اور ہمارے لیے ہمارے مدینہ میں برکت عطا فرما اور ہمارے لیے ہماری صاع میں برکت عطا فرما اور ہمارے لیے ہمارے مد میں برکت عطاء فرما اے اللہ ابراہیم (علیہ السلام) آپ کے بندے اور آپ کے خلیل اور آپ کے نبی ہیں اور میں آپ کا بندہ اور آپ کا نبی ہوں انھوں نے آپ سے مکہ کے لیے دعا کی اور میں آپ سے مدینہ کے لیے دعا کرتا ہوں اس کی مثل جو انھوں نے مکہ کے لیے کی اور اس کے مثل اور بھی اس کے ساتھ ۔ٕ(مسلم ترمذی بروایت ابوہریرة)
34882- " اللهم! بارك لنا في ثمرنا وبارك لنا في مدينتنا وبارك لنا في صاعنا وبارك لنا في مدنا، اللهم! إن إبراهيم عبدك وخليلك ونبيك، وإني عبدك ونبيك وإنه دعاك لمكة وإني أدعوك للمدينة بمثل ما دعاك لمكة ومثله معه. " م - ت - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: