কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪৮৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاض الجنہ کا تذکرہ
34843 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے مدینہ والوں ! لوگ علم میں تمہارے تابع ہیں۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت ابوسعید)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :5980
34843- " الناس تبع لكم يا أهل المدينة في العلم. " ابن عساكر - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاض الجنہ کا تذکرہ
34844 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ مدینے میں اس کی دوگنی (برکت) فرماجتنی آپ نے مکہ میں کی۔ (احمد بن حنبل بیہقی بروایت انس)
34844- " اللهم اجعل بالمدينة ضعفي ما جعلت بمكة. " حم، ق - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاض الجنہ کا تذکرہ
34845 ۔۔۔ رسول اللہ نے فرمایا یہ (ٕمدینہ ) حرم ہے امن والا ہے یہ (مدینہ ) حرم ہے امن والا ہے۔ (احمدبن حنبل مسلم ابن ماجہ بروایت سھل بن حنیف)
34845- "إنها حرم آمن، إنها حرم آمن - يعني المدينة. " حم، م، هـ - عن سهل بن حنيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا خاص وصف
34846 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ مدینہ پاک ہے لوگوں کو صاف کرتا ہے جس طرح آگ لوہے کے زنگ کو صاف کرتی ہے۔ (بیہقی ترمذی بروایت زید بن ثابت)
34846- " إنها طيبة، تنفى الرجال كما تنفي النار خبث الحديد. " ق، ت - عن زيد بن ثابت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا خاص وصف
34847 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (مدینہ کے ) گھر اہاب یا زمین یھاب تک پہنچیں گے۔ (مسلم بروایت ابوہریرة) یعنی مدینہ کی آبادی بہت زیادہ بڑھے گی یہاں تک کہ اہاب تک پہنچ جائے گی۔
34847- " تبلغ المساكن إهاب أو يهاب. " م - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا خاص وصف
34848 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم مدینہ کو اس بھلائی پر چھوڑو گے وہاں درندے آجائیں گے سب سے آخر میں مزنیہ قبیلہ کے دوچرواہے انھیں گے جو مدینہ کا ارادہ رکھتے ہوں گے اپنی بکریوں کو آواز دے رہے ہوں گے وہ ان کو وحشی پائیں گے یہاں تک کہ جب وہ ثنیتہ الوداع پہنچیں گے تو چہروں کے بل گرجائیں گے۔ (احمد بن حنبل بیہقی ابوہریرة)
34848- " تتركون المدينة على خير ما كانت لا يغشاها إلا العوافي، وآخر من يحشر راعيان من مزينة يريدان المدينة ينعقان بغنمهما فيجدانها وحوشا حتى إذا بلغا ثنية الوداع خرا على وجوههما. " حم، ق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا خاص وصف
34849 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم ضرور مدینے کو اس بھلائی پر چھوڑو گے جو اس میں ہے اس کو پرندے اور درندے کھائیں گے۔ (مستدرک حاکم بروایت ابوہریرة)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :4651
34849- " لتتركن المدينة على خير ما كانت يأكلها الطير والسباع. " ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا خاص وصف
34850 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص مدینے کے دوپتھریلی زمین کے درمیان صبح کے وقت سات کھجور کھالے تو اس کو اس دن کوئی زہرنقصان نہیں پہنچائے گا یہاں تک کہ وہ شام کرے۔ (مسلم بروایت سعید)
34850- " من أكل سبع تمرات مما بين لابتيها حين يصبح لم يضره ذلك اليوم سم حتى يمسى. " م - عن سعد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا خاص وصف
34851 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینہ میں مسیح دجال داخل نہیں ہوسکے گا مدینہ کے اس دن سات دروازے ہوں گے ہر دروازے پر دو فرشتے ہوں گے۔ (بخاری بروایت بکرة)
34851- " لا يدخل المدينة رعب المسيح الدجال، لها يومئذ سبعة أبواب، على كل باب ملكان. " خ - عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا خاص وصف
34852 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینہ میں مسیح دجال اور طاعون داخل نہیں ہوسکتے۔ (بخاری بروایت ابوہریرة)
34852- " لا يدخل المدينة المسيح والطاعون. " خ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا خاص وصف
34853 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت میں سے جو کوئی بھی مدینے کا غم اور اس کی سختی برداشت کرے گا تو میں اس کے لیے سفارش کرنے والا ہوں گایا (فرمایا) قیامت کے دن گواہ ہوں گا۔ (مسلم ترمذی بروایت ابوہریرة، ابوداؤد بروایت ابن عمر واحمد بن حنبل مسلم بروایت ابوسعید)
34853- " لا يصبر على لأواء المدينة وشدتها أحد من أمتي إلا كنت له شفيعا أو شهيدا يوم القيامة. " م، ت - عن أبي هريرة، د عن ابن عمرو، حم، م - عن أبي سعيد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا خاص وصف
34854 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینے والوں کو کوئی ایک دھوکا نہیں دے گا مگر وہ اس طرح پگھلے گا جس طرح نمک پانی میں پگھلتا ہے۔ (بخاری بروایت سعد)
34854- " لا يكيد أهل المدينة أحد إلا انماع كما ينماع الملح في الماء. " خ - عن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا خاص وصف
34855 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگوں پر ایسا وقت آئے گا کہ آدمی اپنے چچازاد اور قریبی رشتہ دار کو پکارے گا آسانی کی طرف آجاؤ آسانی کی طرف آجاؤ اور مدینہ ان کے لیے بہتر ہوگا اگر انکوسمجھ ہو اور اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان سے مدینہ سے کوئی بھی ان میں سے اعراض کرکے نکلے گا تو اللہ تعالیٰ مدینہ میں اس شخص سے بہتر اس کا نائب لے آئیں گے خبردار ، مدینہ بھٹی کی طرح ہے جو گندگی کو نکال دیتا ہے قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ مدینہ اپنی برائیوں کو دور کردے گا جس طرح بھٹی لوہے کے زنگ کو دور کرتی ہے۔ (مسلم بروایت ابوہریرة)
34855- " يأتي على الناس زمان يدعو الرجل ابن عمه وقريبه: هلم إلى الرخاء، هلم إلى الرخاء، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون، والذي نفسي بيده! لا يخرج منهم أحد رغبة عنها إلا أخلف الله فيها من هو خير منه، ألا! إن المدينة كالكير تخرج الخبيث، لا تقوم الساعة حتى تنفي المدينة شرارها كما ينفى الكير خبث الحديد. " م - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا خاص وصف
34856 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دجال تمام زمین میں آئے گا سوائے مکہ اور مدینہ کے وہ مدینہ کے قریب میں آئے گا تو مدینہ کے راستوں میں سے ہر راستہ پر فرشتوں کی صفیں پائے گا پھر وہ سنجتہ الجرف (مدینہ کے قریب جگہ کا نام ) آئے گا وہ اپنا خیمہ لگائے گا تو مدینہ تین مرتبہ ملے گا تو اس کی طرف ہر منافق مرد اور منافق عورت نکل جائے گا۔ (احمدبن حنبل بیہقی بروایت انس)
34856- "يجيء الدجال فيطأ الأرض إلا مكة والمدينة،فيأتي المدينة فيجد بكل نقب من أنقابها صفوفا من الملائكة، فيأتي سبخة الجرف فيضرب رواقه فترجف المدينة ثلاث رجفات فيخرج إليه كل منافق ومنافقة. " حم، ق - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا خاص وصف
34857 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دجال مدینہ کے قریب میں آئے گا تو وہ فرشتوں کو پائے گا جو مدینہ کی حفاظت کررہے ہوں گے پس مدینہ میں نہ دجال داخل ہوسکے گا نہ طاعون انشاء اللہ تعالیٰ ۔ (احمد بن حنبل بخاری ترمذی بروایت انس)
34857- "يأتي الدجال المدينة فيجد الملائكة يحرسونها، فلا يدخلها الدجال ولا الطاعون إن شاء الله." حم، خ، ت - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا خاص وصف
34858 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر شہر میں دجال داخل ہوگا سوائے مکہ اور مدینہ کے مدینہ کے راستوں میں سے ہر راستہ پر فرشتے صف بستہ ہوں گے جو مدینہ کی حفاظت کررہے ہوں گے دجال سنجتہ (مدینہ کے قریب جگہ میں آئے گا مدینہ والوں کے ساتھ تین مرتبہ ہلے گا دجال کی طرف ہر کافر اور منافق نکل جائے گا۔ بیہقی نسائی بروایت انس)
34858- " ليس من بلد إلا سيطؤه الدجال إلا مكة والمدينة، وليس نقب من أنقابها إلا عليه الملائكة صافين تحرسها فينزل بالسبخة فترجف المدينة بأهلها ثلاث رجفات يخرج إليه منها كل كافر ومنافق. " ق ن - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا خاص وصف
34859 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مسیح دجال مشرق کی طرف سے آئے گا اور اس کا ارادہ مدینہ ہوگا یہاں تک کہ واحد کے پیچھے اترے گا پھر فرشتے اسکارخ شام کی طرف پھیر دیں گے ۔ (احمد بن حنبل مسلم بروایت ابوہریرة)
34859- " يأتي المسيح من قبل المشرق. وهمته المدينة حتى ينزل دبر أحد، ثم تصرف الملائكة وجهه قبل الشام، وهنالك يهلك. " حم، م - عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا خاص وصف
34860 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ حرم بنایا اور اس کے لیے دعا کی اور میں نے حرم بنایا جس طرح کہ ابراہیم ٕٕ(علیہ السلام ) نے مکہ کو حرم بنایا اور میں نے مدینہ کے لیے اس کے مد اور صاع کے بارے میں اس طرح دعا کی جیسے ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کے لیے دعا کی ۔ (ٕاحمدبن حنبل بیہقی بروایت عبداللہ بن زیدالمائی)
34860- "إن إبراهيم حرم مكة ودعا لها، وإني حرمت المدينة كما حرم إبراهيم مكة، ودعوت لها في مدها وصاعها مثل ما دعا إبراهيم لمكة. " حم، ق - عن عبد الله بن زيد المازني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا خاص وصف
34861 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابراہیم (علیہ السلام ) نے مکہ کو حرم بنایا اور میں اس (مدینہ ) کو اس کے دو پہاڑوں کے درمیان کی جگہ کو حرم بناتاہوں ۔ (احمد بن حنبل مسلم روایت رافع بن خدیح
34861- "إن إبراهيم حرم مكة وإني أحرم ما بين لابتيها - يعني المدينة. " حم، م - عن رافع بن خديج".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا خاص وصف
34862 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیان کی جگہ کو حرم قرار دیا نہ اس کے کانٹے کاٹے جائیں نہ اس کا شکار قتل کیا جائے ، مدینہ ان لوگوں کے لیے بہتر ہے اگر ان کو سمجھو اس کو جو شخص بھی اس سے اعراض کرکے چھوڑے گا تو اللہ تعالیٰ اس میں اس سے بہتر لے آئیں گے اور جو بھی مدینے میں تکلیف اور اس میں محنت کو برداشت کرے گا تو میں اس کے لیے سفارشی ہوں گا یا (فرمایا) قیامت کے دن گواہوں گا اور جو بھی مدینہ والوں کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو سیسے کے پگھلنے کی طرح آگ میں پگھلائیں گے یا (فرمایا) نمک کے پانی میں پگھلنے کی طرح۔ (احمد بن حنبل مسلم بروایت سعد)
34862- " إني أحرم ما بين لابتي المدينة أن يقطع عضاهها أو يقتل صيدها، المدينة خير لهم لو كانوا يعلمون، لا يدعها أحد رغبة عنها إلا أبدل الله فيها من هو خير منه، ولا يثبت أحد على لأوائها وجهدها إلا كنت له شفيعا أو شهيدا يوم القيامة، ولا يريد أحد أهل المدينة بسوء إلا أذابه الله في النار ذوب الرصاص أو ذوب الملح في الماء. " حم، م - عن سعد".
tahqiq

তাহকীক: