কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪৮৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34823 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری اس مسجد میں نماز مسجد حرام کے علاوہ دوسی مساجد میں ہزار نمازوں کی طرح ہے اور مدینہ میں رمضان کے مہینے کے روزے اس کے علاوہ دوسرے شہروں کے رمضان کے مہینے کے ہزار روزوں کی طرح ہے اور مدینہ میں جمعہ اس کے علاوہ دوسرے شہروں میں ہزار جمعوں کی طرح ہے۔ (بیہقی بروایت ابن عمر)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ، ضعیف الجامع 3522
34823- " صلاة في مسجدي هذا كألف صلاة فيما سواه إلا المسجد الحرام، وصيام شهر رمضان بالمدينة كصيام ألف شهر رمضان فيما سواها، وصلاة الجمعة بالمدينة كألف جمعة فيما سواها. " هب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34824 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے منبر کے پائے جنت میں دیکھے گئے۔ (احمدبن حنبل نسائی، ابن حیان، ترمذی بروایت ام سلیم، طبرانی ، مستدرک براویت ابرواقد، اسنی المطالب 1002)
34824- " قوائم منبري رؤيت في الجنة. " حم، ن، حب، ت - عن أم سلمة، طب، ك - عن أبي واقد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34825 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرا یہ منبر جنت کے باغوں میں سے ایک باغ پر ہے۔ (احمدبن حنبل بروایت ابوہریرة)
34825- " منبري هذا على ترعة من ترع الجنة. " حم - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34826 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری اس مسجد میں نماز مسجد حرام کے علاوہ دوسری مساجد میں ہزار نمازوں سے زیادہ فضلیت والی ہے اور میری اس مسجد میں جمعہ مسجدحرام کے علاوہ اور مسجدوں میں ہزار جمعوں سے زیادہ فضلیت والا ہے اور میری اس مسجد میں رمضان کا مہینہ مسجد حرام کے علاوہ دوسری مساجد میں ہزار رمضان کے مہینوں سے زیادہ فضلیت والا ہے۔ (بیہقی بروایت جابر)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2576
34826- " الصلاة في مسجدي هذا أفضل من ألف صلاة فيما سواه إلا المسجد الحرام، والجمعة في مسجدي هذا أفضل من ألف جمعة فيما سواه إلا المسجد الحرام، وشهر رمضان في مسجدي هذا أفضل من ألف شهر رمضان فيما سواه إلا المسجد الحرام. " هب - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34827 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینہ کے راستوں پر فرشتے ہیں اس میں نہ طاعون داخل ہوسکتا ہے نہ دجال۔ (احمدبن حنبل بیہقی بروایت ابوہریرة)
34827- " على أنقاب المدينة ملائكة لا يدخلها الطاعون ولا الدجال. " حم، ق - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34828 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینہ کا غبار برص کی بیماری سے شفاء کا ذریعہ ہے۔ (ابونعیم طبرانی بروایت ثابت بن قیس بن شمالی الاثقان ١١٦٠)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 3904
34828- " غبار المدينة شفاء من الجذام. " أبو نعيم في الطب - عن ثابت بن قيس بن شماس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34829 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینہ کا غبار برص کی بیماری کو ٹھیک کرتا ہے ( ابن اسنی ابونعیم اکٹھے طلب میں دوروایت کرتے ہیں بروایت ابوبکرمحمدبن سالم مرسلا)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3905
34829- " غبار المدينة يبرى الجذام. " ابن السني وأبو نعيم معا في الطب - عن أبي بكر ومحمد بن سالم مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34830 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مدینہ کا غبار برص کی بیماری کو بجھا دیتا ہے۔ (ٕزمیربن بکار اخیار المدینہ بروایت ابراہیم بلاغا)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3906
34830- " غبار المدينة يطفئ الجذام. " الزبير بن بكار في أخبار المدينة - عن إبراهيم بلاغا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34831 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر نبی کا حرم ہوتا ہے اور میرا حرم مدینہ ہے۔ (احمدبن حنبل بروایت ابن عباس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ضعیف الجامع :4736 ۔
34831- " لكل نبي حرم وحرمي المدينة. " حم - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34832 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر یہ میری صنعاء تک بنادی جائے تو وہ میری مسجد ہے (الزبیر بن بکار اخبار المدینہ بروایت ابوہریرة)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :4811 الضعیفہ :973
34832- " لو بني مسجدي هذا إلى صنعاء كان مسجدي. " الزبير بن بكار في أخبار المدينة - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34833 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیان کی جگہ حرم ہے۔ (بیہقی ترمذی بروایت ابوہریرة)
34833- " ما بين لابتي المدينة حرام. " ق، ت - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34834 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے اس مسجد کا قبلہ نہیں رکھا یہاں تک کہ میرے درمیان اور کعبہ کے درمیان جگہ میرے لیے کھول دی گئی۔ (زبیر بن بکار اخبار المدینہ بروایت ابن شھاب مرسلا)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :5229، النواضح :1826
34834- " ما وضعت قبلة مسجدي هذا حتى فرج لي ما بيني وبين الكعبة. " الزبير بن بكار في أخبار المدينة - عن ابن شهاب مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاض الجنہ کا تذکرہ
34835 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر میرے حوض پر ہے۔ (بیہقی ترمذی بروایت ابوہریرة)
34835- " ما بين بيتي ومنبري روضة من رياض الجنة، ومنبري على حوضي. " ق، 2 ت عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاض الجنہ کا تذکرہ
34836 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو مدینہ والوں کو تکلیف پہنچائے گا اس کو اللہ تکلیف دے گا اور اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی اس سے نہ مال خرچ کرنا نہ انصاف قبول کیا جائے گا۔ (طبرانی بروایت ابن عمر)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :5313
34836- " من آذى أهل المدينة آذاه الله وعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين، لا يقبل منه صرف ولا عدل. " طب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاض الجنہ کا تذکرہ
34837 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو مدینہ والوں کو ڈرائے گا اللہ تعالیٰ اسے ڈرائے گا۔ (ابن حبان بروایت جابر)
34837- " من أخاف أهل المدينة أخافه الله. " حب - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاض الجنہ کا تذکرہ
34838 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے مدینہ والوں کو ڈرایا سو تحقیق اس نے میرے دوپہلوں کے درمیان (دل) کو ڑرایا۔ (حمد بن حنبل بروایت جابر)
34838- " من أخاف أهل المدينة فقد أخاف ما بين جنبي. " حم - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاض الجنہ کا تذکرہ
34839 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے مدینہ والوں کے ساتھ برائی کا ارادہ کیا اللہ تعالیٰ ان کو پگھلائیں گے جیسا کہ نمک پانی میں پگھلتا ہے۔ (احمد بن حنبل مسلم نسانی بروایت ابویرة مسلم بروایت سعد)
34839- "من أراد أهل المدينة بسوء أذابه الله كما يذوب الملح في الماء. " حم، م، ن عن أبي هريرة، م - عن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاض الجنہ کا تذکرہ
34840 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو اس بات کی طاقت رکھتا ہے کہ مدینے میں مرے تو وہ اس طرح کرے کیونکہ میں اس شخص کی سفارش کروں گا جو مدینہ میں مرے گا۔ (احمدبن حنبل ترمذی ابن ماجہ بروایت ابن عر)
34840- " من استطاع أن يموت بالمدينة فليفعل؛ فإني أشفع لمن يموت بها. " حم، ت، هـ، حب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاض الجنہ کا تذکرہ
34841 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو مدینہ کو یثرب کا نام دے تو وہ اللہ تعالیٰ سے استغفار کرے وہ طابہ ہے وہ طابہ ہے۔ (ٕاحمد بن حنبل بروایت براء)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :5635 الکشف الالہی :939
34841- " من سمى المدينة يثرب فليستغفر الله، هي طابة هي طابة. " حم - عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاض الجنہ کا تذکرہ
34842 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ مسجد جس کی بنیادتقوی پر رکھی گئی میری یہ مسجد ہے۔ (مسلم ، ترمذی بروایت ابوسعید احمد بن حنبل مستدرک حاکم بروایت ابی )
34842- " المسجد الذي أسس على التقوى مسجدي هذا. " م، ت - عن أبي سعيد، حم، ك - عن أبي".
তাহকীক: