কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪৮১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ اور اس کے اردگرد کے فضائل
34803 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بستیوں کو تلوار کے ذریعے فتح کیا گیا اور مدینہ کو قرآن کے ذریعے فتح کیا گیا۔ ( بیہقی بروایت عائشہ الالی 57)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :991
34803- " افتتحت القرى بالسيف وافتتحت المدينة بالقرآن. " هب - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ اور اس کے اردگرد کے فضائل
34804 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینہ حرم ہے اس طرح سے اس طرح تک نہ اس کے درخت کاٹے جائیں گے اور نہ اس میں کوئی بدعت ایجاد کی جائے جس نے اس میں بدعت ایجاد کی یابدغتی کو ٹھکانا دیا ، تو اس پر اللہ کی لعنت ہے اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی ، اس سے قیامت کے دن نہ مال خرچ کرنا نہ انصاف کرنا قبول کیا جائے گا۔ (احمدبن حنبل بیہقی بروایت انس)
34804- "المدينة حرم من كذا إلى كذا، لا يقطع شجرها ولا يحدث فيها حدث، من أحدث فيها حدثا أو آوى محدثا فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين، لا يقبل الله منه يوم القيامة صرفا ولا عدلا. " حم، ق - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ اور اس کے اردگرد کے فضائل
34805 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینہ عمر (مدیہ کا پہاڑ) سے ثور مکہ کے پہاڑ کے حرم ہے جس نے اس میں بدعت ایجاد کی یابدعتی کو ٹھکانا دیاتو اس پر اللہ کی لعنت ہے اور فرشتوں اور تمام لوگوں کی اور اس سے قیامت کے دن نہ مال خرچ کرنا نہ انصاف قبول کیا جائے گا اور مسلمانوں کو ذمہ داری ایک ہے اس کے لیے ان میں سے کمتربھی کوشش کرے گا جس نے کسی مسلمان کو شرمندہ کیا تو اس پر اللہ کی لعنت ہے اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی اس سے قیامت کے دن مال خرچ کرنا اور نہ انصاف قبول کیا جائے گا اور جو اپنے باپ کے علاوہ کی طرف اپنی نسبت کرے یا اپنے موالی کے علاوہ کی طرف اپنی نسبت کرے تو اس پر اللہ کی لعنت ہے اور تمام فرشتوں اور تمام لوگوں کی قیامت کے دن اس سے نہ مال خرچ کرنا نہ انصاف قبول کیا جائے گا ۔ (احمدبن حنبل بیہقی ابوداؤد ترمذی بروایت علی مسلم بروایت ابوہریرة)
34805- "المدينة حرم ما بين عير إلى ثور، فمن أحدث فيها حدثا أو آوى محدثا فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين، لا يقبل الله منه يوم القيامة صرفا ولا عدلا، وذمة المسلمين واحدة يسعى بها أدناهم، فمن أخفر مسلما فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين، لا يقبل الله منه يوم القيامة صرفا ولا عدلا، ومن ادعى إلى غير أبيه أو انتمى إلى غير مواليه فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين، لا يقبل الله منه يوم القيامة صرفا ولا عدلا. " حم، ق، د، ت - عن علي، م - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ اور اس کے اردگرد کے فضائل
34806 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینہ عائر سے ثور تک حرم ہے اس کی گھاس نہیں چنی جائے گی اور نہ اس کے شکار بھگائے جائیں گے اور نہ اس کی گری پڑی چیز اٹھائی جائے گی مگر جو اس کا اعلان کرے اور کسی شخص کے لیے حلال نہیں کہ اس میں لڑائی کے لیے ہتھیار اٹھائے اس کے درخت کانٹا درست نہیں مگر یہ کہ کوئی اپنے اونٹ کو چارہ دے۔ (ابو داؤد بروایت علی)
34806- " المدينة حرام ما بين عائر إلى ثور، لا يختلي خلاها ولا ينفر صيدها ولا تلتقط لقطتها إلا لمن أشاد بها، ولا يحل لرجل أن يحمل فيها السلاح لقتال، ولا يصلح أن يقطع منها شجرة إلا أن يعلف رجل بعيره. " د - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ اور اس کے اردگرد کے فضائل
34807 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے ایسی بستی کا حکم دیا گیا ہے جو تمام بستیوں کو فناء کرتی ہے جس کو لوگ یثرب کہتے ہیں اور وہ مدینہ ہے لوگوں کو اس طرح ہٹاتی ہے جیسے لوہار کی بھٹی لوہے کے زنگ کو ہٹاتی ہے۔ (بیہقی بروایت ابوہریرة) تشریح :۔۔۔ مدینہ برے لوگوں کو اس طرح ختم کرتی ہے جیسے لوہار کی بھٹی لوہے کے رنگ کو اس میں برے لوگوں سے مدینہ کے خالی ہونے کا بیان ہے۔
34807- " أمرت بقرية تأكل القرى يقولون يثرب وهي المدينة تنفي الناس كما ينفي الكير خبث الحديد. " ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا نام
34808 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مدینہ کا نام طیبہ رکھا ہے۔ (طبرانی بروایت جابر بن سمة)
34808- " إن الله تعالى أمرني أن أسمي المدينة طيبة. " طب - عن جابر بن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا نام
34809 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مدینہ کا نام طابہ رکھا ہے۔ (احمدبن حنبل مسلم نسائی بروایت جابر بن سمرة)
34809- " إن الله تعالى سمى المدينة طابة. " حم، م، ن عن جابر بن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا نام
34810 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابراہیم (علیہ السلام) نے بیت اللہ کو حرام بنایا اور اس کی جگہ بنایا اور میں نے مدینہ کو اس کے دوپتھر یلی زمینوں کے درمیان جرم بتایا نہ اس کے کانٹے اکھیڑے جائیں گے نہ اس کا شکار شکار کیا جائے گا ۔ (مسلم بروایت جابر)
34810- "إن إبراهيم حرم بيت الله وأمنه وإني حرمت المدينة ما بين لابتيها، لا يقلع عضاها ولا يصاد صيدها. " م - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا نام
34811 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا سو اس کو حرم بنادیا اور میں نے مدینہ کو اس کے دو پہاڑوں کے درمیان حرم بنایا نہ اس میں خون بہایا جائے گا اور نہ اس میں لڑائی کے لیے ہتھیار اٹھایا جائے گا اور نہ اس میں چار ہ کے علاوہ (کسی اور مقصد کے لئے) درخت کاٹا جائے گا اے اللہ ! ہمارے رب مدینہ میں ہمارے لیے برکت عطا فرما اے ہمارے اللہ ہمارے صاع میں برکت عطاء فرما اے اللہ ہمارے مد میں برکت عطاء فرما اے اللہ برکت کے ساتھ دوبرکتیں بنادے ! اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں مری جان ہے مدینہ کی کوئی گھاٹی اور کوئی پہاڑی راستہ ہو اس پر دو فرشتے ہیں جو اس کی حفاظت کرتے ہیں یہاں تک کہ تم اس کی طرف آجاؤ۔ (مسلم بروایت ابوسعید)
34811- "اللهم! إن إبراهيم حرم مكة فجعلها حرما، وإني حرمت المدينة حراما ما بين مأزميها أن لا يراق فيها دم ولايحمل فيها سلاح لقتال ولا يخبط فيها شجرة إلا لعلف، اللهم! بارك لنا في مدينتنا، اللهم! بارك لنا في صاعنا، اللهم! بارك لنا في مدنا، اللهم اجعل مع البركة بركتين! والذي نفسي بيده! ما من المدينة شعب ولا نقب إلا عليه ملكان يحرسانها حتى تقدموا إليها. " م - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا نام
34812 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابراہیم (علیہ السلام ) آپ کے بندے اور آپ کے خلیل ہیں انھوں نے آپ سے مکہ والوں کے لیے برکت کی دعا فرمائی اور میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کا بندہ آپ کا رسول ہوں میں آپ سے مدینہ والوں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ آپ ان کے لیے ان کے مد اور ان کے صاع میں اس سے دوگنی برکت فرما جو آپ نے مکہ والوں کو برکت عطاء فرمائی برکت کے ساتھ دوبرکتیں دی ۔ (ترمذی بروایت علی)
34812- " اللهم! إن إبراهيم كان عبدك وخليلك دعاك لأهل مكة بالبركة، وأنا محمد عبدك ورسولك أدعوك لأهل المدينة أن تبارك لهم في مدهم وصاعهم مثلي ما باركت لأهل مكة مع البركة بركتين. " ت - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدینہ منورہ کا نام
34813 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینہ بھٹی کی طرح ہے جو اپنی غلط باتوں کو ہٹاتا ہے اور اپنی اچھی باتوں کی خیر خواہی کرتا ہے۔ (مسلم احمد بن حنبل بیہقی ترمذی بروایت جابر)
34813- " إنما المدينة كالكير تنفي خبثها وينصع طيبها. " م، حم، ق، ت عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34814 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے مدینہ کے درمیان جگہ کو حرم قرار دیا جس طرح ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا۔ (مسلم بروایت ابوسعید)
34814- "إني حرمت ما بين لابتي المدينة كما حرم إبراهيم مكة. " م - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34815 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بطحاء جنت کے حوضوں میں سے ایک حوض پر ہے۔ (بزار بروایت عائشہ)
34815- " بطحان على بركة من برك الجنة. " البزار عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34816 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یمن کو فتح کیا جائے گا تو ایک قوم آئے گی جو (اونٹوں کو) ہانک رہے ہوں گے اپنے اہل اور ان لوگوں کو اٹھائے ہوئے جو ان کے فرمان بردار ہوں (مدینہ چھوڑ دیں گے) حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر اگر ان کو سمجھ ہو اور شام فتح کیا جائے گا تو ایک جماعت آئے گی جو (اونٹوں کو) ہانک رہے ہوں گے اپنے اہل اور ان لوگوں کو اٹھائے ہوئے جوان کے فرمان بردار ہوں حالانکہ ان کے لیے مدینہ بہتر ہوگا اگر ان کو سمجھ ہوعراق کو فتح کیا جائے گا تو ایک قوم آئے گی جو، ( اونٹوں کو) ہانک رہے ہوں گے اپنے اہل اور ان لوگوں کو اٹھائے ہوئے جون کے فرمان بردار ہوں حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر ہے اگر ان کو سمجھ ہو۔ (مالک بیہقی بروایت سفیان بن ابوزھیر)
34816- "يفتح اليمن فيأتي قوم يبسون فيتحملون بأهليهم ومن أطاعهم، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون، ويفتح الشام فيأتي قوم يبسون فيتحملون بأهليهم ومن أطاعهم، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون، ويفتح العراق فيأتي قوم يبسون فيتحملون بأهليهم ومن أطاعهم، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون. " مالك، ق - عن سفيان بن أبي زهير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34817 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیان کو میری زبان پر حرم قرار دیا گیا۔ ( بخاری بروایت ابوہریرة نسانی بروایت ابوس عبداحمد بن حنبل بروایت ابن مسعود )
34817- " حرم ما بين لابتي المدينة على لساني. " خ - عن أبي هريرة، ن - عن أبي سعيد، حم - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34818 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینہ میں رمضان اس کے علاوہ اور شہروں میں ہزار رمضان سے بہتر ہے اور مدینہ میں جمعہ اس کے علاوہ اور شہروں میں ہزارجمعوں سے بہتر ہے (طبرانی ، ضیاء مقدسی ، بروایت بلال بن الحارث المرنی)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3138 الضعیفہ 831
34818- " رمضان بالمدينة خير من ألف رمضان فيما سواها من البلدان، وجمعة بالمدينة خير من ألف جمعة فيما سواها من البلدان. " طب والضياء - عن بلال بن الحارث المزني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34819 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری اس مسجد میں نماز مسجد حرام کے علاوہ دوسری مساجد میں ہزار نمازوں سے زیادہ فضلیت والی ہے۔ (احمد بن حنبل بیہقی ترمذی نسائی ابن ماج کہ بروایت ابوہریرہ احمد بن حنبل مسلم نسائی ابن ماجہ بروایت ابن عمرمسلم بروایت میمونہ احمد بن حنلب بروایت جبیر بن مطع اور بروایت سعد اور بروایت ارقم)
34819- " صلاة في مسجدي هذا أفضل من ألف صلاة فيما سواه إلا المسجد الحرام. " حم؛ ق، ت، ن، هـ، عن أبي هريرة، حم، م؛ ن، هـ - عن ابن عمر، م - عن ميمونة، حم - عن جبير بن مطعم وعن سعد وعن الأرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34820 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری اس مسجد میں نماز مسجد حرام کے علاوہ دوسری مساجد میں ہزار نمازوں سے زیادہ فضیلت والی ہے کیونکہ میں انبیاء میں آخری نبی ہوں اور میری مسجد مساجد میں آخری ہے۔ (مسلم ، نسائی بروایت ابوھریرہ)
34820- " صلاة في مسجدي هذا أفضل من ألف صلاة فيما سواه من المساجد إلا المسجد الحرام فإني آخر الأنبياء وأن مسجدي آخر المساجد. " م، ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34821 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری مسجد میں نماز مسجد حرام کے علاوہ دوسری مساجد میں ہزار نمازوں سے زیادہ فضیلت والی ہے اور مسجد حرام میں نماز اس کے علاوہ دوسری مساجد میں ایک لاکھ نمازوں سے زیادہ فضیلت والی ہے۔ (احمد بن حنبل ، ابن ماجہ بروایت جابر)
34821- "صلاة في مسجدي أفضل من ألف صلاة فيما سواه إلا المسجد الحرام، وصلاة في المسجد الحرام أفضل من مائة ألف صلاة فيما سواه. " حم، هـ - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৮৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم مدینہ منورہ
34822 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس مسجد میں نماز مسجد حرام کے علاوہ دوسری مساجد میں ہزار نمازوں سے زیادہ فضیلت والی ہے اور مسجد حرام میں نماز میری اس مسجد میں نماز سے سو نمازوں سے زیادہ فضیلت والی ہے۔ (احمد بن حنبل ابن حیان بروایت ابن الزبیر)
34822- " صلاة في مسجدي هذا أفضل من ألف صلاة فيما سواه من المساجد إلا المسجد الحرام، وصلاة في المسجد الحرام أفضل من صلاة في مسجدي هذا بمائة صلاة. " حم، حب - عن ابن الزبير".
tahqiq

তাহকীক: