কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪৭৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34763 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر آپ کی قوم زمانہ شرک یا (فرمایا) جاہلیت کے قریب نہ ہوتی تو میں کعبہ کو گراتا اور اس کو زمین سے ملا دیتا اور اس کے دودروازے بناتا ایک مشرقی دروازہ اور ایک مغربی دروازہ اور اس میں حجر سے چھ ذراع بڑھا دیتا اس لیے کہ جب قریش نے تعمیر کی تو اس کو کم کردیا تھا۔ (احم بن حنبل بروایت عائشہ)
34763- "لولا أن قومك حديث عهد بشرك أو بجاهلية لهدمت الكعبة فألزقتها بالأرض وجعلت لها بابين: بابا شرقيا وبابا غربيا وزدت فيها من الحجر ستة أذرع، فإن قريشا اقتصرتها حين بنت الكعبة. " حم - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34764 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر آپ کی قوم زمانہ جاہلیت کے قریب نہ ہوتی تو میں بیت اللہ کو گراتا یہاں تک کہ میں اس میں حجر کا وہ حصہ شامل کردیتا جو انھوں نے نکالا ہے اس لیے کہ وہ خرچ سے عاجز آگئے تھے اور میں اس کے دو دروازے بناتا ایک دروازہ مشرقی اور ایک دروازہ مغربی اور میں اس کو زمین سے ملا دیتا اور میں اس کو ابراہیم (علیہ السلام) کی بنیادوں پر بناتا۔ (مستدرک حاکم بروایت عائشہ)
34764- " لولا أن قومك حديث عهد بجاهلية لهدمت البيت حتى أدخل فيه ما أخرجوا منه من الحجر فإنهم عجزوا عن نفقته وجعلت لها بابين: بابا شرقيا وبابا غربيا، وألصقته بالأرض ولوضعته على أساس إبراهيم. " ك - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34765 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عائشہ اگر آپ کی قوم کفر کے زمانے کے قریب نہ ہوتی تو میں کعبہ کو گراتا اس کے دو دروازے بناتا ایک دروازے سے داخل ہوتے اور ایک دروازے سے لوگ نکلتے ۔ (بخاری بروایت عائشہ یہ حدیث 34662 میں گذر چکی ہے)
34765- " يا عائشة! لولا أن قومك حديث عهدهم بكفر لنقضت الكعبة فجعلت لها بابين: بابا يدخل الناس وبابا يخرجون منه. " خ - عن عائشة". مر برقم - 34662 -.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کعبہ کی دربانی ۔۔۔ الاکمال
34766 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے نبی طلحہ ! تم اس کعبہ کی دربانی ) کو پکڑے رکھو ! ہمیشہ ہمیشہ قدیم زمانہ سے تم سے ظالم ہی اس کو چھین سکتا ہے۔ (ابن سعد طبرانی تاریخ ابن عساکر بروایت ابن عباس)
34766- " خذوها يا بني طلحة خالدة تالدة لا ينزعها منكم إلا ظالم - يعني حجابة الكعبة. " ابن سعد؛ طب وابن عساكر - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمزم
34767 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام) نے جب اپنی ایڑی زمزم میں ماری تو اسماعیل (علیہ السلام) کی والدہ کنکریاں جمع کرنے لگیں اللہ حاجرہ پر حم فرمائے اگر وہ اس کو چھوڑ دیتیں تو یہ بہتا ہوا چشمہ ہوتا۔ (عمر بیہقی خیار مقدسی بروایت ابی )
34767- "إن جبريل لما ركض زمزم بعقبه جعلت أم إسماعيل تجمع البطحاء، رحم الله هاجر! لو تركتها كانت عينا معينا. " عم، ن والضياء عن أبي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمزم
34768 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ مبارک ہے کھانے والے کا کھانا ہے یعنی زمزم۔ (احمد بن حنبل مسلم بروایت ابوذر )
34768- "إنها مباركة، إنها طعام طعم - يعني زمزم. " حم، م - عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمزم
34769 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ مبارک ہے کھانے والے کا کھانا اور بیمار کی شفاء ہے۔ (طیالسی بروایت ابوذر)
34769- "إنها مباركة وهي طعام طعم وشفاء سقم. " الطيالسي - عنه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمزم
34770 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے بنوعبدالمطلب پانی نکالتے رہو اگر یہ بات نہ ہوتی کہ لوگ تمہارے پلانے پر غالب آجائیں تو میں تمہارے ساتھ نکالتا (زمزم سے) ۔ (مسلم ابوداؤد ابن ماجہ بروایت جابر)
34770- "انزعوا بني عبد المطلب! فلولا أن يغلبكم الناس على سقايتكم لنزعت معكم. " م، د، هـ - عن جابر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمزم
34771 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے نبی عبدالمطلب زمزم سے تمہیں پانی پلانا ہے اگر یہ بات نہ ہوتی کہ اس پر لوگ تم پر غالب آجائیں گے تو میں بھی نکالتا۔ (احمد بن حنبل ترمذی بروایت علی)
34771- " يا بني عبد المطلب! سقايتكم، ولولا أن يغلبكم عليها الناس لنزعت. " حم، ت - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمزم
34772 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ اسماعیل (علیہ السلام) کی والدہ پر رحم فرمائے ۔ اگر وہ جلدی نہ کرتی تو یہ زمزم بہتا چشمہ ہوتا۔ (بخاری بروایت ابن عباس)
34772- "يرحم الله أم إسماعيل! لولا أنها عجلت لكان عينا معينا. " خ - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمزم
34773 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ اسماعیل (علیہ السلام) کی والدہ پر رحم فرمائے اگر وہ زمزم کو چھوڑ دیں یا فرمایا اگر وہ پانی نہ پہنچاتی تو یہ زمزم بہتا ہواچشمہ ہوتا۔ (بخاری بروایت ابن عباس )
34773- " يرحم الله أم إسماعيل! لو تركت زمزم - أو قال: لو لم تعرف من الماء - لكانت عينا معينا. " خ - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمزم
34774 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زمزم کا پانی اس چیز کے لیے فائدہ مند ہے جس کے لیے پیا جائے۔ (ابن ابی شیبہ احمد بن حنبل ابن ماجہ ھوج بروایت جابر بیہقی بروایت ابن عمرو)
34774- " ماء زمزم لما شرب له. " ش، حم، هـ، هق - عن جابر، هب - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمزم
34775 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زمزم کا پانی اس چیز کے لیے فائدہ مند ہے جس کے لیے پیا جائے اگر آپ اس کے ذریعہ شفاء حاصل کرنے کے لیے پئیں گئے تو اللہ تعالیٰ شفاء دیں گے اور اگر آپ اس کے ذریعہ پناہ حاصل کرنے کے لیے پئیں گے تو اللہ تعالیٰ آپ کو پناہ دیں گے اگر اس لیے پیئیں گے کہ آپ کی پیاس ختم ہوجائیں تو اللہ تعالیٰ ختم کردیں گے اور اگر اس لیے پئیں گے کہ اللہ تعالیٰ آپ کا پیٹ بھر دیں تو اللہ تعالیٰ آپ کا پیٹ بھر دیں گے اور یہ جبرائیل (علیہ السلام) کے ایڑی مارنے کی وجہ سے ہے اور اسماعیل (علیہ السلام) کے پینے کے لیے ہے۔ (دارقطنی مستدرک حاکم بروایت ابن عباس)
34775- " ماء زمزم لما شرب له، فإن شربته تستشفي به شفاك الله، وإن شربته مستعيذا أعاذك الله، وإن شربته ليقطع ظمأك قطعه الله وإن شربته ليشبعك أشبعك الله، وهي هزمة جبريل وسقيا إسماعيل. " قط، ك - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمزم کا پانی
34776 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زمزم کا پانی اس چیز کے لیے فائدہ مند ہے جس کے لیے پیا جائے اگر بیماری کے لیے پیا تو اللہ تعالیٰ شفاء کریں گے اگر بھوک کے لیے پیا تو اللہ تعالیٰ شکم سیر کریں گے یا کسی ضرورت کے لیے تو اللہ تعالیٰ اسے پوری کریں گے۔ (المسغربی طبرانی بروایت جابر)
34776- " ماء زمزم لما شرب له، على شربه لمرض شفاه الله أو لجوع أشبعه الله أو لحاجة قضاها الله. " المستغري في الطب - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمزم کا پانی
34777 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زمزم کا پانی ہر بیماری کا علاج ہے۔ (مستدالفردوس بروایت صفیہ)
34777- " ماء زمزم شفاء من كل داء. " فر - عن صفية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمزم کا پانی
34778 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زمزم کے پانی سے شکم سیر ہونا نفاق سے برات کا ذریعہ ہے۔ (والازرقی تاریخ مکہ بروایت ابن عباس الشدرة 1896)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیفہ الجامع :2513
34778- "التضلع من ماء زمزم براءة من النفاق. " الأزرقي في تاريخ مكة - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمزم کا پانی
34779 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : روئے زمین پر سب سے بہتر پانی زمزم کا پانی ہے اس میں کھانے والے کھانا ہے بیمار کی شفاء ہے روئے زمین پر سب سے براپانی برھوت کی وادی کا پانی ہے حضرت موت کا بقیہ حصہ ھوام الارض میں سے ٹڈی کے پاؤے کی طرح صبح کے وقت اچھلتا ہے اور شام کے وقت اس پر کوئی تری نہیں ہوتی ۔ (طبرانی بروایت ابن عباس)
34779- "خير ماء على وجه الأرض ماء زمزم، فيه طعام من الطعم وشفاء من السقم، وشر ماء على وجه الأرض ماء بوادي برهوت بقية حضرموت كرجل الجراد من الهوام تصبح تتدفق وتمسي لا بلال بها. " طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمزم کا پانی
34780 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زمزم کا پانی کھانے والے کھانا ہے اور بیماری کی شفاء ہے۔ (ابن ابی شیبة بزار بروایت ابوذر ذخیرة الحفاظ :2106)
34780 - " زمزم طعام طعم وشفاء سقم. " ش، البزار عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمزم کا پانی
34781 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زمزم جبرائیل (علیہ السلام) کے پر سے ایک گڑھا ہے (جبرئیل (علیہ السلام)) نے ایڑی زمین پر مار کر یہ چشمہ بہایا۔ (مستندالفردوس بروایت عائشہ)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3147
34781- " زمزم حفنة من جناح جبريل. " فر - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمزم کا پانی
34782 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہمارے اور منافقین کے درمیان نشانی یہ ہے کہ وہ (منافقین) زمزم سے شکم سیر ہوتے۔ٕ(ترمذی بخاری ابن ماجہ مستدرک حاکم بروایت ابن عباس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :22 الشذرة :796 ۔
34782- " آية ما بيننا وبين المنافقين أنهم لا يتضلعون من زمزم. " تخ، هـ، ك - عن ابن عباس".
তাহকীক: