কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪৭৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34723 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی قسم اس کو یعنی حجراسود کو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اٹھائیں گے اس کی دوآنکھیں ہوں گی جس سے وہ دیکھے گا اور ایک زبان ہوگی جس سے وہ بولے گا او اس شخص کی ٹھیک ٹھیک گواہی دے گا جس نے اس کو چوما ہوگا۔ (ترمذی بروایت ابن عباس)
34723- "والله ليبعثنه يوم القيامة - يعني الحجر - له عينان يبصر بهما ولسان ينطق به، يشهد على من استلمه بحق. " ت - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34724 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حجراسود جنت کا ہے۔ (احمد بن حنبل بروایت انس نسانی بروایت ابن عباس مختصر المقاصد :364)
34724- "الحجر الأسود من الجنة. " حم - عن أنس، ن - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34725 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جنت کے پتھروں میں سے حجر اسود ہے۔ سمویہ بروایت انس ذخیرہ الحفاظ
34725- " الحجر الأسود من حجارة الجنة. " سمويه - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34726 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حجراسود جنت کا ہے اور وہ دودھ سے بھی زیادہ سفید تھا یہاں تک کہ اس کو مشرکوں کے گناہوں نے کالا کردیا۔ (احمد بن حنبل ابن عدی کامل بیہقی بروایت ابن عباس ذخیرة الحفاظ :273)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2767
34726- " الحجر الأسود من الجنة، وكان أشد بياضا من الثلج حتى سودته خطايا أهل الشرك. " حم، عد، هب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34727 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حجراسود جنت کے پتھروں میں سے ہے اور زمین میں اس کے علاوہ جنت کی کوئی چیز نہیں اور یہ پانی کی طرح زیادہ سفید تھا اور اگر یہ نہ ہوتا کہ جاہلیت کی گندگی اس کو نہ چھوتی تو اس کو کوئی مصیبت زدہ نہ چھوتا مگر وہ ٹھیک ہوجاتا۔ (طبرانی بروایت ابن عباس ٠۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2768 اکشف الحفاظ :1108
34727- "الحجر الأسود من حجارة الجنة، وما في الأرض من الجنة غيره وكان أبيض كالماء، ولولا ما مسه من رجس الجاهلية ما مسه ذو عاهة إلا برئ. " طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34728 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حجراسود جنت کے یا قوتوں میں سے ایک یا قوت ہے اور اس کو مشرکوں کے گناہوں کالا کردیا قیامت کے دن اس کو احد پہاڑ کی طرح اٹھایا جائے گا اس شخص کی گواہی دے گا جس نے اس کا استلام کیا ہو اور دنیا والوں میں اس کو چھوتاہو۔ (ابن خزیمہ بروایت ابن عباس)۔ کلام :۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2770 المشتھر :197
34728- "الحجر الأسود ياقوتة بيضاء من ياقوت الجنة، وإنما سودته خطايا المشركين، يبعث يوم القيامة مثل أحد يشهد لمن استلمه وقبله من أهل الدنيا. " ابن خزيمة - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34729 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حجراسود زمین میں اللہ کا دایاں ہے اس کے ذریعے اپنے بندوں سے مصافحہ کرتا ہے۔ (خطیب بغدادی تاریخ ابن عساکر بروایت جابر الالحاظ :286)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2776
34729- "الحجر يمين الله في الأرض يصافح بها عباده. " خط وابن عساكر - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34730 ۔۔۔ رسول رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حجر اسود اللہ کا دایاں ہے پس جس نے اس کو ہاتھ لگایا پس اس نے اللہ سے بیعت کرلی۔ (مسندالفردوس بروایت انس الازرفی بروایت عکرمہ مرفوعا الکشف الالھی :330)
34730- " الحجر يمين الله، فمن مسحه فقد بايع الله. " فر - عن أنس، الأزرقي عن عكرمة موقوفا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34731 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حجراسود کو آسمان سے ایک فرشتہ لے کر اترا۔ (الازرفی بروایت ابی)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2769
34731- " الحجر الأسود نزل به ملك من السماء. " الأزرقي - عن أبي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34732 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حجراسود اور رکن یمانی کو ہاتھ لگانا گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔ (احمدبن حنبل بروایت ابن عمر)
34732- " إن مسح الحجر الأسود والركن اليماني يحطان الخطايا حطا. " حم عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34733 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حجراسود برف سے بھی زیادہ سفید تھا اس کو انسانوں کے گناہوں نے کالا کردیا۔ ( طبرانی بروایت ابن عباس)
34733- " إن كان الحجر الأسود أشد بياضا من الثلج حتى سودته خطايا بني آدم. " طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34734 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اور اگر یہ نہ ہوتا کہ جاہلیت کی گندگیاں اس کو نہ چھوتیں تو جو بھی مصیبت والا اس کو چھوتا تو وہ ٹھیک ہوجاتا۔ (بیہقی بروایت ابن عمر)
34734- "لولا ما مس من أنجاس الجاهلية ما مسه ذو عاهة إلا شفي، وما على الأرض شيء من الجنة غيره. " هق - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34735 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قیامت کے دن یہ حجراسود آئے گا اس کی دو آنکھیں ہوگی جس سے وہ دیکھے اور اس کی ایک زبان ہوگی جس سے وہ بولے گا اور اس شخص کی گواہی دے گا جس نے اس کا استلام کیا ہوگا۔ (ابن ماجہ بیہقی بروایت ابن عباس)
34735- "ليأتين هذا الحجر يوم القيامة له عينان يبصر بهما ولسان ينطق به، يشهد على من استلمه بحق. " هـ، هب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34736 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زمین میں جنت کی صرف تین چیزیں ہی ہیں عجوہ کھجور کا درخت اور حجرا سود اور وہ اوراق جو ہر روز جنت سے برکت کے طور پر فرات میں اتارے جاتے ہیں۔ (خطیب بغدادی بروایت ابوہریرة)
34736- "ليس من الجنة في الأرض شيء إلا ثلاثة أشياء: غرس العجوة، والحجر، وأوراق تنزل في الفرات كل يوم بركة من الجنة. " خط - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34737 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت سے حجرا سود اترا اور وہ دودھ سے بھی زیادہ سفید تھا انسانوں کے گناہوں نے اس کو سیاہ کردیا۔ (ترمذی بروایت ابن عباس)
34737- "نزل الحجر الأسود من الجنة وهو أشد بياضا من اللبن فسودته خطايا بني آدم. " ت - عن ابن عباس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34738 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہاں آنسو بہائے جاتے ہیں یعنی حجراسود کے پاس۔ (ابن ماجہ مستدرک حاکم بروایت ابن عمر)
34738- " ههنا تسكب العبرات - يعني عند الحجر. " هـ، ك - عن ابن عمر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34739 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس حجراسود کو اچھا گواہ بناؤ کیونکہ یہ قیامت کے دن سفارش کرنے والا سفارش قبول کیا ہوا : گا اس کی ایک زبان اور دوہونٹ ہوں گے اس شخص کی گواہی دے گا جس نے اس کا استلام کیا ہوگا۔ (طبرانی بروایت عائشہ)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :880
34739- " أشهدوا هذا الحجر خيرا فإنه يوم القيامة شافع مشفع؛ له لسان وشفتان يشهد لمن استلمه. " طب - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34740 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رکن یمانی اور مقام ابراہیم جنت کے یا قوتوں میں سے دوقوت ہیں۔ (ٕ مستدرک حکم بروایت انس اسنی المطالب 766)
34740- " الركن والمقام ياقوتتان من يواقيت الجنة. " ك - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجرالاسود
34741 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رکنی یمانی اور مقام ابراہیم جنت کے یا قوتوں میں سے دوقوت ہیں اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے نور کو مٹادیا اور اگر اللہ تعالیٰ ان دونوں کے نور کونہ مٹاتے تو یہ مشرق اور مغرب کے درمیان جگہوں کو روشن کردیتے۔ (احمد بن حنبل ترمذی ابن حبان مستدرک حاکم بروایت ابن عمر اسنی المطالب :303)
34741- "إن الركن والمقام ياقوتتان من يواقيت الجنة طمس الله تعالى نورهما، ولو لم يطمس نورهما لاضاءتا ما بين المشرق والمغرب. " حم، ت، حب، ك - عن ابن عمر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34742 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رکن یمانی اور مقام ابراہیم جنت کے یاقوت ہے اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ انسانوں کے گناہ اس کو لگتے تو مشرق اور مغرب کے درمیان جگہ کو روشن کردیتا ان دونوں کو کوئی بیماری آفت اور بیماری والا نہیں چھوٹے گا مگر اس کو شفا ہوجائے گی۔ (بیہقی بروایت ابن عمرو)
34742- "إن الركن والمقام من ياقوت الجنة، ولولا ما مسهما من خطايا بني آدم لأضاء ما بين المشرق والمغرب، وما مسهما من ذي عاهة ولا سقم إلا شفي. " هب، ق - عن ابن عمرو".
তাহকীক: