কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فتنوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯৪৯ টি
হাদীস নং: ৩০৮৪৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتنے کے متعلق تعلیم
30832 ۔۔۔ ارشاد فرمایا اے ابوذر اگر لوگ اس قدر شدید بھوک میں مبتلاء ہوجائیں کہ اپنے بستر سے مسجد تک آنے کی بھی استطاعت نہ رہے پھر کیا طریقہ اختیار کریگا۔ پھر خود ہی ارشاد فرمایا کہ لوگوں سے سوال کرنے سے بچو اور فرمایا اے ابوذر اگر اس قدرکثرت سے موت واقع ہو کہ گھر قبر بن جائے پھر کیا طریقہ اختیار کرے گا پھر خود ہی ارشاد فرمایا کہ صبر کا راستہ اختیار کرو پھر فرمایا کہ اے ابوذرا اگر لوگ آپس میں ایک دوسرے کا اس قدر (ناحق) خون بہائیں کہ خون سے زبت کے پتھر ہی ڈوب جائیں تو کیا راستہ اختیار کروگے پھر خود اور ارشاد فرمایا کہ اپنے گھر میں بیٹھ جاؤ اور گھر کا دروازہ بند کرلو عرض کیا کہ اگر اہل فتنہ مجھے نہ چھوڑیں۔ فرمایا کہ انہی کے ساتھ آؤ جس میں سے تم ہو اور انہی کے ساتھ رہو عرض کیا کہ میں اپنا اسلحہ بھی لے لوں تو ارشاد فرمایا کہ پھر تم بھی ان کے ساتھ شریک فتنہ ہوجاؤ گے ہاں اگر تمہیں خوف ہو کہ تلوار کی شعاعیں تمہیں خوف زدہ کررہی ہیں تو اپنی چادر منہ پر ڈال لوتا کہ قاتل اپنا گناہ اور تمہارا گناہ بھی اپنے سرلے اور جہنم کا مستحق ٹھہرے۔ (احمد، ابوداؤد ، ابن ماجہ، ابن حیان، مستدرک بروایت ابی ذر (رض))
30832- يا أبا ذر! أرأيت إن أصاب الناس جوع شديد لا تستطيع أن تقوم من فراشك إلى مسجدك كيف تصنع؟ تعفف يا أبا ذر! أرأيت إذا أصاب موت شديد يكون البيت فيه بالعبد - يعني القبر كيف تصنع؟ اصبر - يا أبا ذر! أرأيت إن قتل الناس بعضهم بعضا حتى تغرق حجارة الزيت من الدماء كيف تصنع؟ اقعد في بيتك وأغلق عليك بابك! قال: فإن لم أترك؟ قال: فأت من أنت منهم فكن فيهم! قال: فآخذ سلاحي؟ قال: إذا تشاركهم فيما هم فيه ولكن إن خشيت أن يروعك شعاع السيف فألق من طرف ردائك على وجهك كي يبوء بإثمه وإثمك ويكون من أصحاب النار. "حم، د، هـ، حب، ك عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৪৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتنے کے متعلق تعلیم
30833 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ قریش کا یہ قبیلہ لوگوں کو ہلاک کرے گا عرض کیا اس وقت ہمارے لیے کیا حکم ہے ؟ ارشاد فرمایا لوگ اس وقت ان فتنہ کرنے والوں سے دور ہیں۔ مسند احمد، بیہقی، بروایت ابوہریرہ (رض)
30833- يهلك الناس هذا الحي من قريش، قالوا: فما تأمرنا؟ قال: لو أن الناس اعتزلوهم. "حم، ق 2 - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৪৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ فتنہ اور قتل و قتال کے بیان میں
30834 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ یہود اکہتر فوقوں میں بٹ گئے ایک فرقہ جنت میں ستر فرقے جہنم میں ہوں گے اور نصاری بہتر فرقوں میں بٹ گئے ایک جنت میں اور اکہتر جہنم میں جائیں گے اور قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے محمد کی جان ہے کہ میری امت بہتر فرقوں میں بٹ جائے گی ایک فرقہ جنت میں باقی بہتر جہنم میں پوچھا گیا جنت میں جانے والا فرقہ کون ہوگا ارشاد فرمایا کہ وہ جماعتہ اہل السنتہ والجماعة ہے۔ (ابن ماجہ بروایت عوف بن مالک الجمامع المصنف 114)
30834- افترقت اليهود على إحدى وسبعين فرقة، فواحدة في الجنة وسبعون في النار؛ وافترقت النصارى على ثنتين وسبعين فرقة، فإحدى وسبعون في النار وواحدة في الجنة؛ والذي نفس محمد بيده! لتفترقن أمتي على ثلاث وسبعين فرقة! فواحدة في الجنة وثنتان وسبعون في النار، [قيل: يا رسول الله من هم؟ قال: الجماعة] "هـ - عن عوف بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৪৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ فتنہ اور قتل و قتال کے بیان میں
30835 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ سن لو تم سے پہلے جو اہل کتاب تھے وہ بہتر فرقوں بٹ گئے اور یہ امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی بہتر جہنم میں جائیں گے ایک جنت میں وہی جماعت ہے (جوسنت پر قائم ہے) اور میری امت میں کچھ لوگ ہوں گے کہ خواہشات نفسانی ان کے ساتھ ایسا کھیلے گی جس طرح کتا اپنے مالک کے ساتھ کھیلتا ہے کوئی رگ یا جوڑ باقی نہ رہے گا مگر یہ کہ خواہش پرستی اس میں داخل ہوجائے گی۔ (ابوداؤد بروایت معاویہ (رض))
30835- ألا! إن من قبلكم من أهل الكتاب افترقوا على ثنتين وسبعين ملة، وإن هذه الملة ستفترق على ثلاث وسبعين ثنتان وسبعون في النار وواحدة في الجنة وهي الجماعة، وإنه سيخرج من أمتي أقوام يتجارى بهم تلك الأهواء كما يتجارى الكلب بصاحبه، لا يبقى منه عرق ولا مفصل إلا دخله. "د - عن معاوية"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৪৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ فتنہ اور قتل و قتال کے بیان میں
30836 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ بنی اسرائیل اکہتر فرقوں میں بٹ گئے اور میری امت بہتر فرقوں میں بٹ جائے گی سب جہنم میں ہوں گے سوائے ایک فرقہ کے کہ وہ جنتی ہوگا (یعنی اہل السنت واجماعة) جماعت سے ۔ ابن ماجہ بروایت انس (رض)
30836- إن بني إسرائيل افترقت على إحدى وسبعين فرقة، وإن أمتي ستفرق على ثنتين وسبعين فرقة، كلها في النار إلا واحدة وهي الجماعة. "هـ - عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৪৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ فتنہ اور قتل و قتال کے بیان میں
30837 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ میری امت سے۔۔۔ ہوں گے جو نبی اسرائیل کے تھے یہاں تک اگر بنی اسرائیل میں کسی نے علانیہ طورپر اپنی ماں سے بدکاری کی تو میری امت میں بھی ایسا ہی ہوگا نبی اسرائیل بہتر فرقوں میں بٹ گئے سب جہنم میں داخل ہوں گے سوائے ایک کے عرض کیا یارسول اللہ وہ فرقہ ناجیہ کونسا ہوگا فرمایا جو میرے اور میرے صحابہ کے طریقہ پر ہوگا۔ ( ترمذی بروایت ابن عمر (رض) ترمذی نے کہا ہے۔ ہذا حدیث غریب)
30837- ليأتين على أمتي ما أتى على بني إسرائيل حذو النعل بالنعل، حتى إذا كان منهم من أتى أمه علانية لكان في أمتي من يصنع ذلك؛ وإن بني إسرائيل تفرقت على ثنتين وسبعين ملة، وتفترق أمتي على ثلاث وسبعين ملة، كلهم في النار إلا ملة واحدة، قالوا: ومن هي يا رسول الله؟ قال: ما أنا عليه وأصحابي. "ت - عن ابن عمرو"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৪৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ فتنہ اور قتل و قتال کے بیان میں
30838 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ یہود اکہتر فرقوں میں بٹ گئے اور نصاری بہتر فرقوں میں میری امت تہترفرقوں میں بٹ جائے گی۔ (ابن عدی بروایت ابی ہریرة (رض))
30838- افترقت اليهود على إحدى وسبعين فرقة، وتفرقت النصارى على اثنتين وسبعين فرقة، وتفرقت أمتي على ثلاث وسبعين فرقة. "عد - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৫০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ فتنہ اور قتل و قتال کے بیان میں
30839 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کیا تمہارا یہ خیال ہے کہ میں تم سے بعد میں وفات پاؤنگا سن لو میں تم سے پہلے وفات پاجاؤں گا میری بعد مختلف گروہ ہوں کے ایک دوسرے وقتل کریں گے ۔ احمدبروایت واللہ بن اسقع
30839- أتزعمون أني من آخركم وفاة؟ إلا! وإني من أولكم وفاة تتبعوني أفنادا 3 يقتل بعضكم بعضا. "حم - عن واثلة بن الأسقع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৫১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ فتنہ اور قتل و قتال کے بیان میں
30840 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ میں اپنے بعد ظاہر ہونے والے سات فتنوں سے تمہیں ڈراتا ہوں :
1 ایک فتنہ مدینہ منورہ میں ظاہر ہوگا۔
2 مکہ میں ظاہر ہوگا۔
3 یمن کی طرف سے ظاہر ہوگا۔
4 ایک فتنہ میری طرف سے ظاہر ہوگا۔
5 مشرق سے ظاہر ہوگا۔
6 مغرب کی طرف سے ظاہر ہوگا۔
7 بطن شام سے ظاہر ہوگا وہ سفیانی فتنہ ہے۔ (مستدرک بروایت ابن مسعود (رض) ضعیف الجامع 189 الضعیفہ 1870
1 ایک فتنہ مدینہ منورہ میں ظاہر ہوگا۔
2 مکہ میں ظاہر ہوگا۔
3 یمن کی طرف سے ظاہر ہوگا۔
4 ایک فتنہ میری طرف سے ظاہر ہوگا۔
5 مشرق سے ظاہر ہوگا۔
6 مغرب کی طرف سے ظاہر ہوگا۔
7 بطن شام سے ظاہر ہوگا وہ سفیانی فتنہ ہے۔ (مستدرک بروایت ابن مسعود (رض) ضعیف الجامع 189 الضعیفہ 1870
30840- أحذركم سبع فتن تكون من بعدي: فتنة تقبل من المدينة، وفتنة بمكة، وفتنة تقبل من اليمن، وفتنة تقبل من الشام، وفتنة تقبل من المشرق، وفتنة تقبل من المغرب، وفتنة من بطن الشام وهي فتنة السفياني. "ك - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৫২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ باتوں سے اجتناب کرنا
30841 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ چھ باتوں سے دور ہو کم عمر لوگوں کی امارت سے۔ آپس کی خون ریزی سے۔ فیصلہ فروخت کرنے سے۔ قطعی رحمی سے۔ ایسے لوگوں سے جو قرآن کریم کو مزامیر بنائیں (یعنی قرآن کو گانے کے اندر میں پڑھیں) ۔
1 زیادہ شرائط ٹھہرانے سے۔ طبرانی عن عوف بن مالک کشف الخفاء 161
1 زیادہ شرائط ٹھہرانے سے۔ طبرانی عن عوف بن مالک کشف الخفاء 161
30841- أخاف عليكم ستا: إمارة السفهاء، وسفك الدماء، وبيع الحكم، وقطيعة الرحم، ونشأ يتخذون القران مزامير، وكثرة الشرط. "طب عن عوف بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৫৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ باتوں سے اجتناب کرنا
30842 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ مجھے اپنی امت پر دو باتوں کا خوف ہے کہ تم عیش پرستی اور شہوت پرستی میں مبتلا ہوجاؤ اور نماز اور قرآن کو چھوڑ بیٹھو منافقین قرآن سیکھ لیں پھر قرآن کے ذریعہ اہل علم سے بےجا بحث و مباحثہ کریں ۔ طبرانی بروایت عقبہ بن عامر
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ہے ضعیف الجمامع : 197 الضعیفہ 1779 ۔
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ہے ضعیف الجمامع : 197 الضعیفہ 1779 ۔
30842- أتخوف على أمتي اثنتين: يتبعون الأرياف والشهوات، ويتركون الصلاة والقرآن؛ يتعلمه المنافقون يجادلون به أهل العلم. "طب - عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৫৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ باتوں سے اجتناب کرنا
30843 ۔۔۔ ایک دفعہ ارشاد فرمایا سبحان اللہ آج رات کس قدر فتنوں کا نزول ہوا اور کتنے خزانوں کے دروازے کھولے گئے حجروں میں سونے والی (یعنی ازواج مطہرات ) کو بیدار کردو بعض دنیا میں لباس پہننے والی آخرت میں ننگی ہوں گی۔ مسند احمد بخاری ترمذی بروایت ام سلمہ (رض)
30843- سبحان الله! ماذا أنزل الليلة من الفتن! وماذا فتح من الخزائن! أيقظوا صواحب الحجر! فرب كاسية في الدنيا عارية في الآخرة. "حم، خ ، ت - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৫৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ باتوں سے اجتناب کرنا
30844 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام (رض) سے پوچھا کہ جب تم ملک فارس اور روم کو فتح کرلوگے تو تمہاری کیا کیفیت ہوگی صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ کے حکم بجالانے والے ہوں گے پوچھا کیا تمہاری حالت بدل تو نہیں جائے گی ؟ کہ تم دنیا جمع کرنے میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے لگو اور آپس میں حسد کرنے لگو ایک دوسرے کی پیٹھ پیچھے برائی کرنے لگو اور ایک دوسرے سے بغض کرنے لگو پھر تم مہاجرین کے گھروں میں گھس بعض کو بعض کی گردن پر ڈالدو۔ (یعنی قتل کرنے لگو) مسلم ابن ماجہ ، بروایت ابن عمر (رض) عنھما
30844- إذا فتحت عليكم فارس والروم أي قوم أنتم؟ قيل: نكون كما أمر الله، قال: أو غير ذلك؟ تتنافسون ثم تتحاسدون ثم تتدابرون ثم تتباغضون ثم تنطلقون في مساكن المهاجرين فتجعلون بعضهم على رقاب بعض. "م ، هـ - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৫৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ باتوں سے اجتناب کرنا
30845 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ جب ابوالعاص کے بیٹوں کی تعداد تیس ہوجائے گی تو وہ اللہ کے بندوں کو غلام مال کو دولت اور اللہ تعالیٰ کی کتاب کو فساد کا ذریعہ بنالیں گے ۔ مسد احمد ابویعلی مسندرک بروایت ابی سفیان مستدرک بروایت ابی ذر
30845- أريت في منامي كأن بني الحكم بن أبي العاص ينزون على منبري كما ينزو القردة. "ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৫৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ باتوں سے اجتناب کرنا
30846 ۔۔۔ فرمایا کہ مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ حکم بن ابی العاص کے بیٹے میرے منبر پرچڑھ رہے ہیں جیسے بندر (درخت پر) چڑھتے ہیں۔ (مستدرک بروایت ابوہریرہ (رض))
30846- إذا بلغ بنو أبي العاص ثلاثين رجلا اتخذوا عباد الله خولا 2 ومال الله دولا 3 وكتاب الله دغلا "حم، ع، ك - عن أبي سعيد؛ ك - عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৫৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ باتوں سے اجتناب کرنا
30847 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس دین کو شروع فرمایا نبوت اور رحمت کے ذریعہ پھر یہ خلافت اور رحمت ہو کی پھر بادشاہت اور اقربا پروری ہوگی پھر امت میں سرکشی ظلم و فساد ہوگا کہ شرمگاہیں شراب اور ریشم کو حلال سمجھاجانے لگے گا منصور اور مرزوق ہوں گے ہمیشہ یہاں تک اللہ عزوجل کے پاس پہنچ جائے ۔ الطیالسی بیہقی بروایت ابی عبیدہ اور معاذ (رض) ایک ساتھ
30847- إن الله تعالى بدأ هذا الأمر نبوة ورحمة وكائنا، خلافة ورحمة وكائنا، ملكا عضوضا وكائنا عتوا وجبرية وفسادا في الأمة، يستحلون الفروج والخمور والحرير، وينصرون ويرزقون أبدا حتى يلقوا الله عز وجل. "الطيالسي، هق - عن أبي عبيدة ومعاذ معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৫৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ باتوں سے اجتناب کرنا
30848 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ فتنے بھیجے جائیں گے اس کے ساتھ نفس پرستی اور صبر بھی بھیجا جائے گا جس نے خواہش کی اتباع کی ، اس کا قتل اندھا قتل ہوگا اور جس نے صبر کی اتباع کی اس کا قتل روشن ہوگا (یعنی قتل کا سبب واضح ہوگا) ۔ طبرانی بروایت ابی موسیٰ اشعری (رض)
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ہے ضعیف الجمامع 1514
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ہے ضعیف الجمامع 1514
30848- إن الفتنة ترسل ويرسل معها الهوى والصبر، فمن اتبع الهوى كانت قتلته سوداء، ومن اتبع الصبر كانت قتلته بيضاء. "طب عن أبي مالك الأشعري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৬০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ باتوں سے اجتناب کرنا
30849 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ میرے بعد امراء ہوں گے اگر تم ان کی اطاعت کرو تو تمہیں کفر کی طرف لے جائیں اور اگر طاعت نہ تو۔۔۔ کردیں گے ائمہ کفر ہیں اور گمراہی کے رئیس۔ طبرانی بروایت ابی بررہ کلام :۔۔۔ اس حدیث کلام ہے ضعیف الجامع 1844 الضعیفہ 1496 ۔
30849- إن بعدي أئمة إن أطعتموهم أكفروكم، وإن عصيتموهم قتلوكم؛ أئمة الكفر ورؤس الضلالة. "طب - عن أبي برزة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৬১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہرج کی کثرت کا زمانہ
30850 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ تمہارے بعد ایسا زمانہ آئے گا کہ جہالت بڑھ جائے گی علم اٹھالیا جائے گا اور ہرج کی کثرت ہوگی صحابہ (رض) نے پوچھا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حرج کیا ہے ؟ فرمایا قتل (و قتال) ۔ ترمذی بروایت ابی موسیٰ (رض)
30850- إن من ورائكم أياما ينزل فيها الجهل ويرفع فيها العلم ويكثر فيها الهرج، قالوا: يا رسول الله! ما الهرج؟ قال: القتل. "ت، هـ - عن أبي موسى"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৬২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہرج کی کثرت کا زمانہ
30851 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ تمہارے بعد ایک صبر آزما زمانہ آرہا ہے جو اس میں صبرکرکے حق پر قائم رہے گا اس کو تمہارے پچاس شہیدوں کا ثواب ملے گا ۔ طبرانی بروایت ابن مسعود (رض)
30851- إن من ورائكم زمان صبر للمتمسك فيه أجر خمسين شهيدا منكم. "طب - عن ابن مسعود".
তাহকীক: