কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فتنوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯৪৯ টি
হাদীস নং: ৩০৯০৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزوں کی قدر
30892 ۔۔۔ فرمایا ۔۔۔ حال ہوگا جب امرا تم پر ظلم کریں گے طبرانی بروایت عبداللہ بن یسرذخیرہ الالفاظ 4207
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ہے ضعیف الجامع :4289
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ہے ضعیف الجامع :4289
30892- كيف أنتم إذا جارت عليكم الولاة. "طب - عن عبد الله بن بسر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯০৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزوں کی قدر
30893 ۔۔۔ میرے بعد میری امت کو فتنے ڈھانپ لیں گے جو اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح ہوں گے آدمی اس میں صبح مومن ہو تو شام کو کافر ہوگا اور شام اس ہو تو صبح کافر ہو کچھ اپنے دین کو دنیا کے چند ٹکوں کی خاطر فروخت کردیں گے۔ مسندرک بروایت ابن عمر
30893- ليغشين أمتي من بعدي فتن كقطع الليل المظلم، يصبح الرجل فيها مؤمنا ويمسي كافرا، ويمسي مؤمنا ويصبح كافرا يبيع أقوام دينهم بعرض من الدنيا قليل. "ك - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯০৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزوں کی قدر
30894 ۔۔۔ فرمایا کہ اگر تمہیں ان حالات کا علم ہوجانے جو مجھے ہے تو تم کم ہنستے اور زیادہ روتے نفاق ظاہر ہوں گے امانت اٹھائی جائے گی رحمت روک لی جائے گی امانت دار پر تہمت لگائی جائے گی اور خائن پر اعتماد کیا جائے گا تم پر فتنے نازل ہوں گے سیاہ اونٹ کی طرح فتنے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح ہوں گے مستدرک بروایت ابوہریرہ (رض)
30894- لو تعلمون ما أعلم لبكيتم كثيرا ولضحكتم قليلا، يظهر النفاق وترفع الأمانة وتقبض الرحمة ويتهم الأمين ويؤتمن غير الأمين، أناخ بكم الشرف الجون، الفتن كأمثال الليل المظلم. "ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯০৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزوں کی قدر
30895 ۔۔۔ فرمایا اگر تمہیں ( ان فتنوں کا) علم ہوجائے جن کا مجھے ہے تو تم کم ہنستے اور زیادہ روتے ۔ مسند احمد، بیہقی ترمذی ابن ماجہ بروایت انس (رض)
کلام :۔۔۔ ذخیرة الالفاظ 4596
کلام :۔۔۔ ذخیرة الالفاظ 4596
30895- لو تعلمون ما أعلم لضحكتم قليلا ولبكيتم كثيرا. "حم ق، ت، هـ - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯০৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزوں کی قدر
30896 ۔۔۔ فرمایا اگر تمہیں (ان فتنوں کا) علم ہوجائے جو مجھے ہے تو تم کم ہنستے زیادہ روتے اور کھانا پینا تمہیں اچھا نہ لگتا۔ مستدرک بروایت ابی ذر
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ہے۔ ضعیف الجامع 4816
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ہے۔ ضعیف الجامع 4816
30896- لو تعلمون ما أعلم لضحكتم قليلا ولبكيتم كثيرا ولما ساغ لكم الطعام ولا الشراب. "ك - عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯০৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کم ہنسوزیادہ روؤ
30897 ۔۔۔ اور فرمایا کہ اگر تمہیں علم ہوجاتا جن کا مجھے علم ہے تو تم کم ہنستے زیادہ روتے اور پہاڑی گھاٹیوں کی طرف نکل جاتے اللہ تعالیٰ کی پناہ کی تلاش میں تمہیں معلوم نہ ہوتا کہ نجات پاؤ گے یا ہلاک ہوجاؤ گے ۔ طبرانی مستدرک ابن ماجہ بروایت ابی الدرداء
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ہے ضعیف الجامع 4814 ۔
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ہے ضعیف الجامع 4814 ۔
30897- لو تعلمون ما أعلم لبكيتم كثيرا ولضحكتم قليلا ولخرجتم إلى الصعدات تجأرون إلى الله تعالى لا تدرون تنجون أولا تنجون. "طب، ك، هب - عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯০৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کم ہنسوزیادہ روؤ
30898 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ میں تمہارے گھروں کے درمیان فتنوں کے اترنے کی جگہوں کو دیکھ رہا ہوں جیسے بارش کے اترنے کی جگہ۔ مسنداحمد بیہقی بروایت اسامہ
30898- إني لأرى مواقع الفتن خلال بيوتكم كمواقع القطر. "حم، ق - عن أسامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯১০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کم ہنسوزیادہ روؤ
30899 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ میری امت کی ہلاکت قریش کے چند کم عمر لڑکوں کے ہاتھ ہوگی ۔ مسند احمد بخاری بروایت ابوہریرہ (رض)
30899- هلاك أمتي على يدي غلمة من قريش. "حم، خ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯১১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کم ہنسوزیادہ روؤ
30900 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ ہلاکت ہو عرب کے لیے اس شر سے جس کا زمانہ قریب آچکا ہے وہ نجات پاجائے گا وہ جو اپنے ہاتھ کو روک لے۔ ابوداؤد مستدرک بروایت ابوہریرہ (رض)
30900- ويل للعرب من شر قد اقترب أفلح من كف يده. "د، ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯১২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کم ہنسوزیادہ روؤ
30901 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ میرے بعد کفر کی طرف مت لوٹو کہ آپس میں ایک دوسرے کی گردن مارنے لگو۔ احمد بیہقی ابن ماجہ نسائی بروایت جریر احمد ، بخاری نسائی، ابن ماجہ بروایت عمر (رض) نسائی بروایت ابی بکر ، بخاری ترمذی بروایت ابن عباس (رض) عنھما
30901- لا ترجعوا بعدي كفارا يضرب بعضكم رقاب بعض. "حم، ق؛ ن؛ هـ، عن جرير؛ حم؛ خ؛ ن؛ هـ - عن عمر؛ خ؛ ن - عن أبي بكرة؛ خ؛ ت - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯১৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کم ہنسوزیادہ روؤ
30902 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ فتنہ سے بچو کیونکہ اس میں زبان چلانا ایسا ہے جسے تلوار چلانا۔ ابن ماجہ بروایت ابن عمر (رض) ضعیف الجامع 2205
30902- إياكم والفتن فإن وقع اللسان فيها مثل وقع السيف. "هـ - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯১৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کم ہنسوزیادہ روؤ
30903 ۔۔۔ فرمایا میرے صحابہ (رض) کے لیے قتل کافی ہے۔ احمد طبرانی بروایت سعید بن زید
30903- بحسب أصحابي القتل. "حم، طب - عن سعيد بن زيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯১৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کم ہنسوزیادہ روؤ
30904 ۔۔۔ فرمایا تیس سال تو خلاف نبوت کے طریقہ پر ہوگی ۔ اس کے بعد تیس سال خلافت و حکومت ہوگی پھر انیس سال بادشاہت ہوگی اس کے بعد کوئی خبر نہیں۔ یعقوب بن سفیان فی تاریخہ عن معاذ
30904- ثلاثة خلافة نبوة، وثلاثة خلافة وملك، وثلاثون تجبر؛ ولا خير فيما وراء ذلك. "يعقوب بن سفيان في تاريخه - عن معاذ"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯১৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کم ہنسوزیادہ روؤ
30905 ۔۔۔ فرمایا عنقریب کانیں ہوں گی اس میں شریر لوگ حاضر ہوں گے۔ مسند احمد بروایت رجل من بنی سلیم
30905- ستكون معادن يحضرها شرار الناس. "حم 2 - عن رجل من بني سليم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯১৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کم ہنسوزیادہ روؤ
30906 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ آخری زمانہ میں کچھ پولیس والے ہوں گے جو صبح وشام اللہ تعالیٰ کے غضب اور ناراضگی میں ہوں گے تم ان کی جماعت میں سے مت بنو۔ طبرانی بروایت ابی امامہ
30906- ستكون في آخر الزمان شرطة يغدون في غضب الله ويروحون في سخط الله فإياك أن تكون من بطانتهم. "طب - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯১৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کم ہنسوزیادہ روؤ
30907 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ میرے بعد کچھ سلاطین ہوں گے فتنے ان کے دروازے پر ہوں گے کسی کو دنیا کی کوئی چیز نہیں دیں گے مگر یہ کہ اسی کے برابر دین لے لیں گے۔ طبرانی مستدرک ، بروایت عبداللہ بن الحارث بن جزء
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ہے ضعیف الجامع :3306
تشریح :۔۔۔ مطلب یہ ہے کہ ان بادشاہوں کی عادت ہوگی انہی لوگوں کو مال دیں گے جو ان کے خلاف شرع امور اور ظلم وستم کی تعریف کریں۔
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ہے ضعیف الجامع :3306
تشریح :۔۔۔ مطلب یہ ہے کہ ان بادشاہوں کی عادت ہوگی انہی لوگوں کو مال دیں گے جو ان کے خلاف شرع امور اور ظلم وستم کی تعریف کریں۔
30907- سيكون بعدي سلاطين الفتن على أبوابهم كمبارك الإبل لا يعطون أحدا شيئا إلا أخذوا من دينه مثله. "طب، ك - عن عبد الله ابن الحارث بن جزء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯১৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کم ہنسوزیادہ روؤ
30908 ۔۔ فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے لوگوں پر ایک ایسا زمانہ ضرور آئے گا کہ قاتل کو پتہ نہ ہوگا کہ کسی مسلمان کو ناحق کیوں قتل کررہا ہے اور مقتول کو پتہ نہیں ہوگا کہ کس جرم میں قتل ہو رہا ہے۔ مسلم بروایت ابوہریرہ (رض)۔
30908- والذي نفسي بيده! ليأتين على الناس زمان لا يدري القاتل في أي شيء قتل ولا يدري المقتول على أي شيء قتل. "م - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯২০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کم ہنسوزیادہ روؤ
30909 ۔۔۔ فرمایا کہ قیامت سے پہلے قتل و قتال ہوگا کافروں کے ساتھ قتال نہیں بلکہ مسلمان آپس میں ایک دوسرے کو قتل کریں گے یہاں تک آدمی اپنے بھائی سے ملے گا اس کو قتل کردے گا اس زمانہ کے لوگوں کی عقلیں چھن جائیں گی اس کے بعد ایسے کم حیثیت کے لوگ آئیں گے ان میں سے اکثروں کا خیال ہوگا کہ وہ بھی کسی مرتبہ پر ہیں حالانکہ وہ کسی مرتبہ پر نہیں ہوں گے۔ مسنداحمد مسلم بروایت ابی موسیٰ
30909- إن بين يدي الساعة الهرج القتل، ما هو قتل الكفار ولكن قتل الأمة بعضها بعضا حتى إن الرجل يلقاه أخوه فيقتله، ينتزع عقول أهل ذلك الزمان ويخلف لها هباء من الناس يحسب أكثرهم أنهم على شيء وليسوا على شيء. "حم، م - عن أبي موسى"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯২১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30910 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ اسلام کی چکی 37/36/35 سال تک چلے گی پھر اگر ہلاک ہوگئے تو راستہ ہلاک ہونے والوں کا ہے اگر دین (اصلی شکل میں) باقی رہا تو ستر سال تک باقی رہے گا ۔ مسند احمدابوداؤد مستدرک بروایت ابن مسعود (رض)
30910- تدور رحى الإسلام لخمس وثلاثين أو ست وثلاثين أو سبع وثلاثين، فإن يهلكوا فسبيل من هلك، وإن يقم لهم دينهم يقم لهم سبعين عاما بما مضى. "حم، د 2، ك - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯২২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30911 ۔۔۔ ارشاد فرمایا : فتنہ الاجلاس (یعنی ہر ایک کو گھیر نے والا فتنہ) اس میں فرار اور قتال ہوگا پھر فتنہ سراء ہوگا جس کا دھواں میرے اہل بیت میں سے ایک شخص کے پاؤں کے نیچے سے نکلے گا لوگ سمجھیں گے کہ اس کا تعلق مجھ سے ہے حالانکہ اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہ ہوگا اس لیے کہ میرے تعلق والے تو وہی ہیں جو تقوی والے ہیں پھر لوگ ایک ایسے شخص پر صلاح کرلیں گے گویا کہ اس کے سرین پسلی کے اوپر سے پھر فتنہ دھماکہ ہوگا وہ میری امت میں سے کسی کو نہیں چھوڑے گا مگر ایک تیر ضرور مارے گا جب کہا جائے کہ فتنہ تھم گیا فرو ہوگیا تو اس وقت لوگ صبح کو مومن ہوں گے تو شام کو کافر ہوں گے یہاں تک لوگ دوگرہوں میں بٹ جائیں گے ایک خالص مومنین کی جس میں نفاق کا دخل نہ ہوگا دوسرا منافقین ان میں ایمان کا شائبہ بھی نہ ہوگا جب وہ وقت پہنچ جائے تو دجال کا انتظار کرو اسی دن یا دوسرے دن۔ (مسند احمد ابوداؤد مستدرک بروایت ابن عمر (رض) عنھما
30911- فتنة الأحلاس 3 هرب وحرب، ثم فتنة السراء دخنها من تحت قدم رجل من أهل بيتي يزعم أنه مني وليس مني وإنما أوليائي المتقون ثم يصطلح الناس على رجل كورك على ضلع، ثم فتنة الدهيماء لا تدع أحدا من هذه الأمة إلا لطمته لطمة فإذا قيل انقضت تمادت فيصبح الرجل فيها مؤمنا ويمسي كافرا حتى يصير الناس إلى فسطاطين: فسطاط إيمان لا نفاق فيه، وفسطاط نفاق لا إيمان فيه، فإذا كان ذاكم فانتظروا الدجال من يومه أو غده. "حم، د ك - عن ابن عمر"
তাহকীক: