কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فتنوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯৪৯ টি

হাদীস নং: ৩০৯২৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30912 ۔۔۔ ارشاد فرمایا اس وقت تمہارا کیا حال ہوگا جب تم ایک درھم دنیا نہ نکال سکو گے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نام پر کیا ہوا معاہدہ توڑا جائے گا اللہ تعالیٰ ذمیوں کے دلوں کو سخت کردیں گے وہ اپنے اموال کو روک کر رکھیں گے بیہقی بروایت ابوہریرہ (رض)
30912- كيف أنتم إذا لم تجتبئوا 2 دينارا ولا درهما تنتهك ذمة الله وذمة رسوله فيشد الله قلوب أهل الذمة فيمنعون ما في أيديهم. "ق - 3 عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯২৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30913 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ عراق سے اس کا درھم اور قضیر روک لیا جائے گا شام سے اس کی مد اور دینار روک لیا جائے گا مصر سے اس کا اردب اور دنیا روک لیا جائے گا تم وہیں لوٹ جاؤ گے جہاں سے ابتداء کی تھی تم وہیں لوٹ جاؤ گے جہاں سے تم نے ابتداء کی تھی۔ مسند احمد سلمہ ابوداؤد بروایت ابوہریرہ (رض)
30913- منعت العراق درهما وقفيزها، ومنعت الشام مديها 4 ودينارها، ومنعت مصر إردبها ودينارها، وعدتم من حيث بدأتم وعدتم من حيث بدأتم. "حم 5 م، د - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯২৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30914 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ ہرچیز میں (ایک مدت کے بعد) کمی آتی ہے مگر شر (برائی) اس میں اضافہ ہوتارہتا ہے۔ طبرانی بروایت ابی الدردا،
30914- ما من شيء إلا ينقص إلا الشر فإنه يزداد فيه. "طب - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯২৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30915 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ ان کو مال کے بارے میں کوئی پروا نہ ہوگی کہ مال کہاں سے آرہا ہے حلال طریقہ سے یا حرام سے۔ نسائی بروایت ابوہریرہ (رض)
30915- يأتي على الناس زمان لا يبالي الرجل من أين أصاب المال من حلال أو حرام. "ن - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯২৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30916 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ عنقریب ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ (کافر) قومیں ہر طرف سے تمہارے خلاف اکٹھی ہوں گی جیسے کہ کھانے والے برتن کے گرد جمع ہوتے ہیں صحابہ (رض) نے عرض کیا یارسول اللہ اس وقت مسلمانوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ایسا ہوگا فرمایا : نہیں بلکہ تمہاری حیثیت سیلاب کے جھاگ کی طرح ہوگی تمہارے دلوں میں بزدلی چھائی ہوئی ہوگی دنیا سے محبت کرنے اور موت سے گھبرانے کی وجہ سے۔ مسند احمد ابوداؤد بروایت ثوبان (رض)
30916- يوشك أن تداعى عليكم الأمم من كل أفق كما تداعى الأكلة إلى قصعتها، قيل: يا رسول الله! فمن قلة بنا يومئذ؟ قال: لا، ولكنكم غثاء كغثاء السيل يجعل الوهن 1 في قلوبكم وينزع الرعب من قلوب عدوكم لحبكم الدنيا وكراهتكم الموت. "حم 2، د عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯২৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30917 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ تمہارے پاس تباہ کن آفات آئیں گی اس میں بعض فنتے بالکل واضح ہوں گے۔

کلام :۔۔۔ اس میں کلام ہے ضعیف الجامع 84 ۔
30917- أتتكم القريعاء فتنة يكون فيها مثل البيضة. "طب - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯২৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30918 ۔۔۔ میں (حوض کوثر پر) کھڑا ہوں ایک جماعت کا وہاں سے گذر ہوا یہاں تک میں نے ان کو پہچان لیا (کہ یہ میری امت کے لوگ ہیں) اچانک ایک شخص میرے اور ان کے درمیان حائل ہوا ان کو ہنکار کرلے جارہا ہے میں نے پوچھا کہاں جواب دیا جہنم میں نے پوچھا ان کا قصور کیا ہے ؟ اس نے جواب دیا کہ یہ آپ کے بعد مرتد ہوگئے تھے میں نہیں سمجھتا کہ ان کو عذاب سے چھٹکارا حاصل ہوگا مگر بغیر چرواہے اونٹ چرنے کے مثل ۔ بخاری بروایت ابوہریرہ (رض)
30918- بينا أنا قائم إذا زمرة! حتى إذا عرفتهم خرج رجل من بيني وبينهم فقال: هلم! فقلت: أين؟ قال: إلى النار والله! قلت: وما شأنهم؟ قال: إنهم ارتدوا بعدك على أدبارهم القهقرى، فلا أراه يخلص فيهم إلا مثل همل النعم. "خ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯৩০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30919 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ یہ امت اگلی امتوں کا کوئی طریقہ نہیں چھوڑے گی یہاں تک اس کا ضرور اتباع کرے گی۔ طبراقی فی الاوسط عن المستورد
30919- لا تترك هذه الأمة شيئا من سنن الأولين حتى تأتيه. "طس - عن المستورد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯৩১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30920 ۔۔۔ (ایک دفعہ لوگوں کے معجزہ کے مطالبہ پر) ارشاد فرمایا سبحان اللہ یہ تو ایسا ہی مطالبہ ہے جیسا کہ موسیٰ (علیہ السلام) کی قوم نے کہا تھا : اجعل النا الھا کمالھم الھتہ

قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے تم ضروراگلی امتوں کے راستہ پر چلو گے۔ ترمذی بروایت ابی واقد
30920- سبحان الله! هذا كما قال قوم موسى: {اجْعَلْ لَنَا إِلَهاً كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ} والذي نفسي بيده! لتركبن سنن من كان قبلكم. "ت - عن أبي واقد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯৩২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30921 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ میرے بعد (حکام کی طرف سے ) اقرباء پروری ہوگی اور ناپسندیدہ باتیں ظاہر ہوں گی صحابہ (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ایسے موقع پر ہمارے لیے کیا حکم ہے ؟ ارشاد فرمایا تمہارے ذمہ جو حقوق ہیں ان کو ادا کرتے رہو اور تمہارے حقوق جوان کے ذمہ ہیں وہ اللہ تعالیٰ سے مانگو احمد بیہقی بروایت ابن مسعود (رض)
30921- ستكون بعدي أثرة وأمور تنكرونها، قالوا: فما تأمرنا؟ قال: تؤدون الحق الذي عليكم، وتسألون الله الذي لكم. "حم، ق - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯৩৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30922 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ فتنہ فساد کے زمانہ میں عبادت میں مشغول ہونا ایسا (باعث اجر) ہے جیسا کہ میری طرف ہجرت کرکے آنا۔ طبرانی بروایت معقل بن ہسار (رض)
30922- عبادة في الهرج والفتنة كهجرة إلي. "طب - عن معقل بن يسار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯৩৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30923 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ تم اگلی امتوں کا ضرور اتباع کروگے بالشت بالشت کے ساتھ ذراع ذراع کے ساتھ حتی کہ گروہ (گمراہی میں) گوہ کے سورا خ میں داخل ہوئے تو بھی داخل ہوں گے عرض کیا یہودنصاری ہراہ ہیں تو ارشاد فرمایا اس کے علاوہ اور کون ؟ مستدرک احمد ییہقی ابن ماجہ بروایت ابی بیقید مستدرک بروایت ابوہریرہ (رض)
30923- لتتبعن سنن الذين من قبلكم شبرا بشبر وذراعا بذراع حتى لو سلكوا جحر ضب لسلكتموه، قالوا: اليهود والنصارى؟ قال: فمن. "حم، ق 2، هـ - ن أبي سعيد؛ ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯৩৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30924 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ تم ضرور اگلی امتوں کا اتباع کرو گے قدم بقدم ہاتھ درہاتھ حتی کہ اگر ان میں سے کوئی (گمراہی میں ) گوہ کے سوراخ میں داخل ہو تو تم بھی داخل ہوگے حتی کہ اگر کسی نے اپنی بیوی کے ساتھ پچھلے راستہ سے ہمبستری کی تو تم بھی ایساکرو گے ۔ مستدرک بروایت ابن عباس (رض) عنھما
30924- لتركبن سنن من كان قبلكم شبرا بشبر وذراعا بذراع حتى لو أن أحدهم دخل جحر ضب لدخلتم وحتى لو أن أحدهم جامع امرأته في الطريق لفعلتموه. "ك - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯৩৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30925 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ میرے بعد میری امت کو فتنے ڈھانپ لیں گے اس میں آدمی کا دل اس طرح مردہ ہوجائے گا جس طرح کا جسم مردہ ہوتا ہے۔ نعیم بن حماد فی الفتن بروایت ابن عمر (رض) عنھما

کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ہے۔ ضعیف الجامع :4654
30925- لتغشين أمتي بعدي فتن يموت فيها قلب الرجل كما يموت بدنه. "نعيم بن حماد في الفتن - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯৩৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30926 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ میری امت میں کچھ لوگ ہوں گے جو ریشم شراب اور گانے بجانے کو حلال سمجھیں گے کچھ لوگ ایک جھنڈے تلے اتریں گے ان کے جانور شام کے وقت ان کے پاس چرتے ہوں گے ان کے پاس ایک شخص اپنی ضرورت لے کر آئے گا تو وہ اس سے کہیں گے کل صبح آنا رات کو ہی اللہ تعالیٰ ان پر عذاب نازل فرمائیں گے جھنڈا انہی پر گرے گا اور ان میں سے بعض کے چہروں کو مسخ فرمادیں گے بندر اور خنزیر کی شکل میں قیامت کے دن تک ۔ بخاری ابوداؤد بروایت ابی عامر وابی مالک اشعری (رض)
30926- ليكونن في أمتي أقوام يستحلون الخز والحرير والخمر والمعازف! ولينزلن أقوام إلى جنب علم تروح عليهم سارحتهم فيأتيهم آت حاجته فيقولون له: ارجع إلينا غدا! فيبيتهم الله ويقع العلم عليهم ويمسخ منهم آخرين قردة وخنازير إلى يوم القيامة. "خ، د - عن أبي عامر وأبي مالك الأشعري"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯৩৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30927 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ ارے تمہارا ناس ہوامیرے بعد کفر کی طرف مت لوٹو کہ آپس میں ایک دوسرے کی گردن مارنے لگو۔ (بیہقی عن ابن عمر (رض))
30927- ويحكم لا ترجعوا بعدي كفارا يضرب بعضكم رقاب. "ق 2 - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯৩৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30928 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ میرے بعد کفر کی طرف مت لوٹنا کہ ایک دوسرے کی گردن مارنے لگو : آدمی کو باپ کے جرم کی وجہ سے یا بھائی کے جرم کی وجہ سے سزا نہیں دی جائے گی۔ نسائی بروایت ابن عمر (رض) المعلقہ :225
30928- لا ترجعوا بعدي كفارا يضرب بعضكم رقاب بعض! ولا يؤخذ الرجل بجريرة أبيه ولا بجريرة أخيه. "ن - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯৪০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30929 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ یہ دین اس وقت تک قائم رہے گا یہاں تک بارہ خلفاء گذر جائیں گے خلافت پر امت کا اجماع ہوگا سب کا تعلق خاندان قریش سے ہوگا اس کے بعد فتنہ پھیل جائے گا۔ (احمدبیہقی ابوداؤد نسائی بروایت جابر بن سمرہ (رض))
30929- لا يزال هذا الدين قائما حتى يكون عليكم اثنا عشر خليفة، كلهم يجتمع عليه الأمة، كلهم من قريش؛ ثم يكون الهرج. "حم، ق، د، ن - عن جابر بن سمرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯৪১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت کا زمانہ
30930 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ زمانہ قریب ہوتا جارہا ہے علم اٹھالیا جائے گا بخل دلوں میں پیدا ہوگا جہالت عام ہوگی فتنے ظاہر ہوں گے قتل عام ہوگا۔ (بخاری بروایت ابوہریرہ (رض))
30930- يتقارب الزمان ويقبض العلم ويلقى الشح ويظهر الجهل وتظهر الفتن ويكثر الهرج! قيل: وما الهرج؟ قال: القتل. "حم، ق، د - عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯৪২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ اور مدینہ کے درمیان لشکر کا دھنسنا
30928 ۔۔ علم اٹھا لیا جائے گا جہالت اور فتنے ظاہر ہوں گے اور ہرج بڑھ جائے گا۔ بخاری بروایت ابوہریرہ ۔
30931- يقبض ويظهر الجهل والفتن ويكثر الهرج. "خ - 2 عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: