কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
غلام آزاد کرنے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২৪৪ টি
হাদীস নং: ২৯৬০৭
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے احکام ۔۔۔ از حصہ اکمال :
29607 ۔۔۔ جس شخص نے اپنے غلام کا ایک حصہ آزاد کیا اس کے مال سے وہ غلام آزاد ہوجائے گا اگر اس کے پاس مال ہو چونکہ اللہ تعالیٰ کا کوئی بھی شریک نہیں ۔ (رواہ البیہقی عن ابو ہریرہ (رض))
29607- "من أعتق سهما في مملوكه فعتقه عليه في ماله إن كان له مال ليس لله شريك. "ق" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬০৮
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے احکام ۔۔۔ از حصہ اکمال :
29608 ۔۔۔ جس شخص نے مشترک غلام کا اپنا حصہ آزاد کیا وہ غلام پورا آزاد ہوجائے گا غلام کی انصاف سے قیمت لگائی جائے گی چنانچہ آزاد کرنے والا شرکاء کے حصوں کا ضامن ہوگا اور غلام کے ذمہ کچھ نہیں ہوگا ۔ (رواہ البیہقی وابن عساکر عن جابر وابن عساکر عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 5142 ۔
29608- "من أعتق عبدا وله فيه شريك وله وفاء فهو حر ويضمن نصيب شركائه بقيمة عدل بما أساء مشاركتهم، وليس على العبد شيء". "ق، كر" عن جابر؛ "كر" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬০৯
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے احکام ۔۔۔ از حصہ اکمال :
29609 ۔۔۔ جس شخص نے غلام آزاد کیا غلام کا مال آزاد کرنے والے کا ہوگا ۔ (رواہ البیہقی عن ابن عباس (رض))
29609- "من أعتق شركا في مملوك له فقد ضمن عتقه يقوم العبد ثم يعتق". "ق" عن ابن عباس
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬১০
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے احکام ۔۔۔ از حصہ اکمال :
29610 ۔۔۔ جو غلام مشترک ہو پھر ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے غلام کی قیمت لگائی جائے گی جو آزادی کے دن ہو البتہ مرنے کے وقت غلام کی آزادی قابل قبول نہیں ہوگی ۔ (رواہ البیہقی عن ابن عمرو (رض))
29610- "أيما عبد كان في شرك وأعتق رجل نصيبه يقام عليه القيمة يوم يعتق وليس ذلك عند الموت". "ق" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬১১
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے احکام ۔۔۔ از حصہ اکمال :
29611 ۔۔۔ جب کوئی شخص کسی غلام کو آزاد کرے گا اس کا مال اس کے ساتھ جائے گا الا یہ کہ آزادہ کنندہ مال کی شرط لگا دے ۔ (رواہ الدارقطنی فی الافراد والدیلمی عن ابن عمرو (رض))
29611- "إذا أعتق الرجل العبد تبعه ماله إلا أن يكون شرط المعتق". "قط" في الأفراد والديلمي - عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬১২
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے احکام ۔۔۔ از حصہ اکمال :
29612 ۔۔۔ جس شخص نے اپنا غلام آزاد کیا غلام کے لیے اس کے مال میں سے کچھ نہیں ہوگا ۔ (رواہ العقیلی عن ابن مسعود (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 5142 ۔
29612- "من أعتق مملوكه فليس للمملوك في ماله شيء". "عق" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬১৩
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے احکام ۔۔۔ از حصہ اکمال :
29613 ۔۔۔ جس شخص نے غلام آزاد کیا غلام کا مال آزاد کرنے والے کا ہوگا ۔ (رواہ البیہقی عن ابن مسعود (رض))
29613- "من أعتق عبدا فماله للذي أعتقه". "ق" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬১৪
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے احکام ۔۔۔ از حصہ اکمال :
29614 ۔۔۔ جب تم اپنے بھائی کے مالک ہوئے ہو اللہ تعالیٰ نے آزاد کردیا ۔ (رواہ الدارقطنی والبیہقی وضعفاہ ، عن ابن عباس (رض))
29614- "إن الله أعتقه حين ملكته يعني أخاه". "قط، ق" وضعفاه - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬১৫
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
29615 ۔۔۔ اما بعد ! بھلا لوگوں کو کیا ہوا جو مختلف قسم کی شرطیں لگاتے ہیں جو کتاب اللہ کے مخالف ہیں جو شرط بھی کتاب اللہ سے متصادم ہوئی وہ باطل ہے اگرچہ وہ ایک سو شرطیں کیوں نہ ہو اللہ کا فیصلہ برحق ہے اور اللہ تعالیٰ کی شرط قابل اعتماد ہے جو شخص غلام کو آزاد کرتا ہے حق ولاء اسی کو ملتا ہے۔ (رواہ البخاری ومسلم واصحاب السنن الاربعۃ عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
29615- "أما بعد فما بال أقوام يشترطون شروطا ليست في كتاب الله، ما كان من شرط ليس في كتاب الله فهو باطل، وإن كان مائة شرط، قضاء الله أحق وشرط الله أوثق، وإنما الولاء لمن أعتق". "ق "أخرجه مسلم كتاب العتق باب إنما الولاء لمن أعتق "ق عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬১৬
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
29616 ۔۔۔ ہر وہ شرط جو کتاب اللہ سے متصادم ہو وہ باطل ہے اگرچہ وہ سو بار کیوں نہ لگائی گئی ہو ۔ (رواہ البزار والطبرانی ، عن ابن عباس (رض))
29616- "كل شرط ليس في كتاب الله تعالى فهو باطل وإن كان مائة شرط". البزار، "طب" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬১৭
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
29617 ۔۔۔ حق ولاء میں ردوبدل نہیں ہوتا ۔ (رواہ الطبرانی ، عن ابن عباس (رض)) ۔ فائدہ : ۔۔۔ آزاد کردہ غلام کی آزادی کے حق کو حق ولاء کہتے ہیں اس کے بہت سارے فوائد ہیں منجملہ ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ مثلا غلام آزاد ہونے کے بعد مرجائے اس کے پاس مال ہو اور اس کے ذوی الارحام (رشتہ داروں) میں سے کوئی بھی زندہ نہ ہو تو اس کی میراث اس شخص کو ملے گی جس نے اسے آزاد کیا ہے۔ (ازتنو)
29617- "إن الولاء ليس بمتحول ولا منتقل". "طب" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬১৮
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
29618 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حق ولاء کو بھیجنے اور ہبہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 1826 ۔
29618- "نهى عن بيع الولاء وعن هبته". "حم، ق، عن ابن عمر رضي الله عنهما.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬১৯
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
29619 ۔۔۔ جو شخص غلام کو آزاد کرتا ہے حق ولاء اسی کو ملتا ہے (رواہ مالک واحمد بن حنبل البخاری وابو داؤد عن ابن عمرو (رض))
29619- "إنما الولاء لمن أعتق". مالك، "حم، خ، د" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬২০
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
29620 ۔۔۔ جس شخص نے اپنے مالکان کی اجازت کے بغیر کسی قوم کو اپنا ولی مقرر کیا اس پر اللہ تعالیٰ کی فرشتوں کی اور لوگوں کی لعنت ہو اللہ تبارک وتعالیٰ اس کی طرف سے فدیہ اور نہ توبہ قبول کرے گا ۔
29620- "من تولى قوما بغير إذن مواليه فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين لا يقبل الله تعالى منه يوم القيامة عدلا عدلا ولا صرفا. "د" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬২১
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
29621 ۔۔۔ کسی شخص کے لیے حلال نہیں کہ وہ کسی مسلمان کے آزاد کردہ غلام کے حق ولاء کو مالک کی اجازت کے بغیر اپنی طرف منسوب کرے ۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم عن جابر) فائدہ : ۔۔۔ بظاہر حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آقا کی اجازت سے حق ولاء کسی دوسرے کی طرف منسوب کرنا درست ہے لیکن یہ جمہور علماء کے مسلک کے خلاف ہے چونکہ اگر پیشے لے کر نیت کی گئی ہے تو یہ حق ولاء کی بیع ہوگی اگر باہم رضا مندی سے طے ہوا تو یہ ھبہ ہوگا ۔ حدیث نمبر 29618 کی رو سے یہ دونوں چیزیں جائز نہیں ہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھئے تکملۃ فتح املھم از شیخ الاسلام مولانا محمد تقی عثمانی 292 ۔
29621- "لا يحل أن يتولى مولى رجل مسلم بغير إذنه". "حم، م" عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬২২
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
29622 ۔۔۔ حق ولاء اسے ملتا ہے جو چاندی (دراہم) دے اور جو آزادی کی نعمت سے کسی کو سرفراز کرے ۔ (رواہ البخاری ومسلم وابن ابی شیبہ عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
29622- "الولاء لمن أعطى الورق وولي النعمة". "ق، ش" عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬২৩
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
29623 ۔۔۔ حق ولاء اس شخص کو ملتا ہے جو غلام آزاد کرے ۔ (رواہ الطبرانی واحمد بن حنبل عن ابن عباس) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 2988 ۔
29623- "الولاء لمن أعتق". "طب، حم" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬২৪
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
29624 ۔۔۔ حق ولاء ایک طرح کی قرابت ہے جس طرح نسب کی قرابت ہوتی ہے اسے بیچا جاتا ہے اور نہ ہبہ کرنا جائز ہے۔ (رواہ الطبرانی عن عبداللہ بن ابی اوفی والحاکم وابن ماجہ والبیہقی ، عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 2987 ۔
29624- "الولاء لحمة كلحمة النسب لا يباع ولا يوهب". "طب" عن عبد الله بن أبي أوفى؛ "ك، هـ، ق" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬২৫
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
25 296 ۔۔۔ حق ولاء اس شخص کو ملتا ہے جس نے غلام آزاد کیا ہو۔ (رواہ البخاری عن ابن عمرو (رض))
29625- "إنما الولاء لمن أعتق". "خ" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬২৬
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
29626 ۔۔۔ جس شخص نے کسی مسلمان کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اس کے لیے حق ولاء ہے۔ (رواہ الطبرانی وابن عدی والدارقطنی والبیہقی فی السنن عن ابی امامۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعاف الدارقطنی 736 والکشف الالہی 844 ۔
29626- "من أسلم على يديه رجل فله ولاؤه". "طب، عد قط، هق" عن أبي أمامة.
তাহকীক: