কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
غلام آزاد کرنے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২৪৪ টি
হাদীস নং: ২৯৬২৭
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
29627 ۔۔۔ جس شخص نے اپنے مالکوں کے علاوہ کسی اور کی طرف ولاء کی نسبت کی اس نے اسلام کا عہد گردن سے اتار پھینکا ۔ (رواہ احمد بن حنبل عن جابر)
29627- "من تولى غير مواليه فقد خلع ربقة الإسلام من عنقه". "حم" عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬২৮
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
29628 ۔۔۔ ہمارے آزاد کردہ غلام ہمیں میں سے ہیں۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابن عمرو (رض))
29628- "موالينا منا". "طس" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬২৯
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
29629 ۔۔۔ کسی قوم کا آزاد کردہ غلام اسی قوم کا فرد ہوتا ہے۔ (رواہ الترمذی عن ابن عمرو (رض))
29629- "مولى القوم من أنفسهم". "خ" عن أنس
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৩০
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
29630 ۔۔۔ جو شخص مال کا وارث بنتا ہے وہی ولاء کا وارث ہوتا ہے۔ (رواہ الترمذی عن ابن عمرو (رض))
29630- "يرث الولاء من يرث المال". "ت" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৩১
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
29631 ۔۔۔ آدمی کی ولاء کا مالک اس کا بھائی یا اس کا چچا زاد بھائی ہوتا ہے۔ (رواہ الطبرانی عن سھل بن حنیف)
29631- "مولى الرجل أخوه وابن عمه. "طب" - عن سهل بن حنيف.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৩২
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم : ۔۔۔ آزادی کے متعلق احکام حق ولاء :
29632 ۔۔۔ جس شخص کی ولاء کا مالک کوئی نہ ہو اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول اس کا مالک ہوتا ہے جس شخص کا کوئی وارث نہ ہو اس کا وارث اس کا ماموں ہوتا ہے۔ (رواہ الترمذی وابن ماجہ والنسائی عن عمر (رض))
29632- "الله ورسوله مولى من لا مولى له، والخال وارث من لا وارث له". "ت، هـ ن" عن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৩৩
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29633 ۔۔۔ باندی کو خرید لو چونکہ حق ولاء اسی کو ملتا ہے جو پیسے دیتا ہے یا آزادی کی نعمت سے کسی کو سرفراز کرتا ہے۔ (رواہ الترمذی وقال حسین صحیح عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
29633- "اشتريها فإن الولاء لمن أعطى الثمن أو لمن ولي النعمة ". "ت": حسن صحيح عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৩৪
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29634 ۔۔۔ باندی کو خرید کر آزاد کرو چونکہ حق ولاء اس کو ملتا ہے جو پیسے دیتا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل عن ابن عمرو (رض))
29634- "اشتريها فأعتقيها فإن الولاء لمن أعطى الثمن". "حم" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৩৫
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29635 ۔۔۔ باندی کو خرید لو چونکہ حق ولاء آزاد کرنے والے کو ملتا ہے۔ (وراہ احمد بن حنبل عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
29635- "اشتريها فإن الولاء لمن أعتق". "حم" عن عائشة
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৩৬
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29636 ۔۔۔ باندی کو خریدو اور شرط لگا دو چونکہ حق ولاء آزاد کرنے والے کو ملتا ہے۔ (رواہ الطبرانی عن بریدۃ)
29636- "اشتري واشترطي فإن الولاء لمن أعتق". "طب" عن بريدة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৩৭
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29637 ۔۔۔ لوگوں کو کیا ہوا مختلف قسم کی شرطیں لگا دیتے ہیں جو کتاب اللہ کے متصادم ہوتی ہیں جو شرط بھی کتاب اللہ سے متصادم ہوئی وہ شرط رہے ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عباس (رض))
29637- "ما بال أقوام يشترطون شروطا ليست في كتاب الله ما كان شرطا ليس في كتاب الله فمردود إلى كتاب الله". "طب" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৩৮
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29638 ۔۔۔ حق ولاء نسب کی مانند ہوتا ہے حق ولاء نہ بیچا جاتا ہے اور نہ ہبہ کیا جاتا ہے۔
29638- "الولاء بمنزلة النسب لا يباع ولا يوهب أقره حيث جعله الله". "ق" عن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৩৯
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29639 ۔۔۔ آزاد کردہ غلام دینی بھائی ہوتا ہے صاحب نعمت ہوتا ہے اور اس کی وراثت کا وہ شخص حق دار ہوتا ہے جو آزاد کرنے والے کا زیادہ قریبی ہو۔ (رواہ سعید بن المنصور والبیہقی عن الزھری مرسلا)
29639- "المولى أخ في الدين ونعمة وأحق الناس بميراثه أقربهم من المعتق". "ص، ق" عن الزهري مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৪০
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29640 ۔۔۔ تجھے انصاری کہلانے میں کیا چیز مانع ہے کسی قوم کا آزاد کردہ غلام اس قوم کا فرد ہوتا ہے۔ (رواہ ابن مندہ عن رشیدالفارسی)
29640- "ما منعك أن تقول: الأنصاري، فإن مولى القوم منهم". ابن منده - عن رشيد الفارسي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৪১
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29641 ۔۔۔ تم نے کیوں نہیں کہا کہ اسے لے لو اور میں انصاری غلام ہوں چونکہ آزاد کردہ غلام قوم کا فرد ہوتا ہے۔ (رواہ ابو نعیم عن عقبۃ بنت عبدالرحمن عن ابیہ)
29641- "هلا قلت: خذها وأنا الغلام الأنصاري فإن مولى القوم منهم". أبو نعيم - عن عقبة بن عبد الرحمن عن أبيه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৪২
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29642 ۔۔۔ کسی قوم کا آزاد کردہ غلام اس قوم کا فرد ہوتا ہے۔ (رواہ ابن عساکر ، عن ابن عباس (رض))
29642- "مولى القوم منهم". "كر" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৪৩
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29643 ۔۔۔ کسی قوم کا آزاد کردہ غلام اس قوم کا فرد ہوتا ہے اور کسی قوم کے آزاد کردہ غلام کا آزاد کردہ غلام بھی اسی قوم کا فرد ہوتا ہے۔ (رواہ ابن عدی وابن عساکر ، عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے چونکہ اس کے رواۃ میں ایک روای اسحاق بن کثیر ابو حذیفہ بھی ہے وہ کذاب ہے ابن عدی کہتے ہیں یہ منکر ہے تذکرۃ الحفاظ۔
29643- "مولى القوم من أنفسهم ومولى مولاهم منهم". "عد، كر" عن ابن عباس؛ وفيه إسحاق بن كثير أبو حذيفة كذاب؛ قال عد: هذا منكر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৪৪
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29644 ۔۔۔ کسی قوم کا حلیف اس قوم کا فرد ہوتا ہے کسی قوم کا آزاد کردہ غلام اور قوم کی بہن کا بیٹا اس قوم کا فرد ہوتا ہے۔ (رواہ البزار ، عن ابو ہریرہ (رض))
29644- "حليف القوم منهم ومولى القوم وابن أخت القوم منهم". البزار - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৪৫
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29645 ۔۔۔ ہمارا حلیف ہمارا فرد ہے ہماری بہن کا بیٹا بھی ہمارا ایک فرد ہے ہمارا آزاد کردہ غلام ہمارا فرد ہے تم سن رہے ہو کہ قیامت کے دن پرہیزگار لوگ میرے دوست ہیں اگر تم انھیں لوگوں میں سے ہو تو بہت اچھا ورنہ قیامت کا انتظار کرو قیامت کے دن لوگ اعمال کی بجائے گناہوں کا بوجھ لے کر آئیں گے میں ان سے منہ پھیر لوں گا ۔ (رواہ ابن سعد والبخاری فی الادب المفرد والبغوی والطبرانی والحاکم عن اسماعیل بن عبید بن رافع الزرقی عن ابیہ عن جدہ)
29645- "حليفنا منا، وابن أختنا منا، ومولانا منا. أنتم تسمعون أن أوليائي يوم القيامة المتقون، فإن كنتم أولئك فذاك، وإلا فانظروا: لا يأتي الناس بالأعمال يوم القيامة، وتأتون بالأثقال فأعرض عنكم". ابن سعد، "خ" في الأدب والبغوي، "طب، ك" عن إسماعيل بن عبيد بن رافع الزرقي عن أبيه عن جده.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৪৬
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29646 ۔۔۔ جس شخص نے اپنے مالوں اپنے مالکوں کے علاوہ کسی اور کی طرف حق ولاء کی نسبت کی وہ دوزخ میں اپنا گھر بنا لے ۔ (رواہ ابن جریر ، عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
29646- "من تولى غير مواليه فليتبوأ بيتا في النار". ابن جرير - عن عائشة.
তাহকীক: