কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
غلام آزاد کرنے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২৪৪ টি
হাদীস নং: ২৯৬৪৭
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29647 ۔۔۔ جس شخص نے اپنے مالوں اپنے مالکوں کے علاوہ کسی اور کی طرف ولاء کی نسبت کی اس نے کفر کیا ۔ (رواہ ابن جریر ، عن انس (رض))
29647- "من تولى غير مواليه فقد كفر". ابن جرير - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৪৮
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29648 ۔۔۔ جس شخص نے اپنے مالوں اپنے مالکوں کے علاوہ کسی اور کی طرف حق ولاء کی نسبت کی اس پر اللہ کی لعنت اور غضب ہو اللہ تعالیٰ اس سے فدیہ قبول کریں گے اور نہ ہی توبہ ۔ (رواہ ابن جریر ، عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف الالحاظ 673 ۔
29648- "من تولى غير مواليه فعليه لعنة الله وغضبه، لا يقبل الله تعالى منه صرفا ولا عدلا". ابن جرير - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৪৯
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29649 ۔۔۔ جس شخص نے نے غیر موالی کی طرف حق ولاء کی نسبت کی اس پر اللہ کی لعنت فرشتوں کی لعنت اور سب کے سب لوگوں کی لعنت ہو اس سے فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ توبہ جس شخص نے میرے اس منبر کے پاس جھوٹی قسم کھا کر کسی مسلمان کے مال کو حلال کیا بغیر کسی حق کے اس پر اللہ کی لعنت فرشتوں کی لعنت اور سب لوگوں کی لعنت اس سے فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ توبہ جس شخص نے میرے اس شہر میں کوئی بدعت کی یا کسی بدعتی کو پناہ دی اس پر اللہ کی لعنت فرشتوں کی لعنت اور سب لوگوں کی لعنت اس سے فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ توبہ ۔ (رواہ الطبرانی و سعید بن المنصور عن ابی امام)
29649- "من تولى غير مواليه فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين لا يقبل منه صرف ولا عدل ومن حلف عند منبري هذا بيمين كاذبة يستحل بها مال امرئ مسلم بغير حق فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين لا يقبل منه صرف ولا عدل ومن أحدث في مدينتي هذه حدثا أو آوى محدثا فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين لا يقبل منه صرف ولا عدل". "طب، ص" عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৫০
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29650 ۔۔۔ جس شخص نے اپنے مالکوں کی اجازت کے بغیر حق ولاء کسی اور کی طرف منسوب کیا اس پر اللہ کی لعنت ہو اس سے فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ توبہ ۔ (رواہ عبدالرزاق عن عطاء مرسلا)
29650- "من تولى مولى قوم بغير إذنهم فعليه لعنة الله لا صرف عنها ولا عدل". "عب" عن عطاء مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৫১
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29651 ۔۔۔ جس شخص نے کسی قوم کے آزاد کردہ غلام کے حق ولاء کو اس کے مالکوں کی اجازت کے بغیر اپنی طرف منسوب کیا اس پر اللہ کی لعنت فرشتوں کی لعنت اور سب لوگوں کی لعنت ہو اس سے فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ توبہ ۔ (رواہ ابن جریر عن ابی سلمۃ عن سعید)
29651- "من تولى مولى قوم بغير إذن مواليه فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين لا يقبل منه صرف ولا عدل". ابن جرير - عن أبي سلمة عن سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৫২
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29652 ۔۔۔ جس شخص نے کسی قوم کے آزاد کردہ غلام کے حق ولاء کو اس قوم کی اجازت کے بغیر اپنی طرف منسوب کیا اس پر اللہ کی لعنت غضب ہو اس سے فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ توبہ ۔ (رواہ ابن جریر عن جابر)
29652- "من تولى مولى قوم بغير إذنهم أو آوى محدثا فعليه غضب الله لا يقبل منه صرفا ولا عدلا". ابن جرير - عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৫৩
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ام ولد کا بیان :
29653 ۔۔۔ ام ولد آزاد ہوجاتی ہے گو وہ ناتمام بچہ ہی کیوں نہ جنم دے ۔ (رواہ الطبرانی ، عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1275 ۔
29653- "أم الولد حرة وإن كان سقطا". "طب" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৫৪
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ام ولد کا بیان :
29654 ۔۔۔ جو باندی بھی اپنے آقا کے نطفہ سے بچہ جنم دے وہ آقا کے مرنے کے بعد آزاد ہوجاتی ہے الا یہ کہ اس کا آقا اسے مرتے ہی آزاد کر دے ۔ (رواہ ابن ماجہ والحاکم ، عن ابن عباس (رض))
29654- "أيما أمة ولدت من سيدها، فإنها حرة إذا مات إلا أن يعتقها قبل موته". "هـ، ك" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৫৫
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ام ولد کا بیان :
29655 ۔۔۔ جس شخص نے اپنی باندی سے جماع کیا پھر اس نے بچہ جنم دیا تو وہ مالک کے بعد آزاد ہوجاتی ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5875 ۔
29655- "من وطئ أمته فولدت له فهي معتقة عن دبر". "حم" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৫৬
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29656 ۔۔۔ جس شخص نے نطفہ سے اس کی باندی نے بچہ جنا وہ آقا کے بعد آزاد ہوجاتی ہے۔ (وراہ عبدالرزاق والبیہقی ، عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 547 ۔
29656- "أيما رجل ولدت منه أمته فهي معتقة عن دبر منه". "عب، هق" عن ابن عباس
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৫৭
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتابت کا بیان :
29657 ۔۔۔ مکاتب کے بدل کتابت میں سے اگر ایک درہم بھی باقی ہو وہ غلام کے حکم میں ہے۔ (رواہ ابو داؤد ، عن ابن عمرو (رض)) فائدہ : ۔۔۔ کتابت کا معنی ہے کہ مالک اپنے غلام سے کہے تم اتنی رقم لاؤ خواہ قسطوں میں یا یک مشت تم آزاد ہو اسے کتابت کہتے ہی جس غلام کے ساتھ کتابت کا معاملہ کیا جائے اسے اصطلاح میں مکاتب (بفتح التاء الفوقانیہ) کہتے ہیں اور پیسوں کو بدل کتابت کہا جاتا ہے۔
29657- "المكاتب عبد ما بقي من مكاتبته درهم". "د" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৫৮
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتابت کا بیان :
29658 ۔۔۔ جس غلام نے ایک سو اوقعہ چاندی پر کتابت کا معاملہ طے کیا پھر ادائیگی میں سے صرف دس اوقیہ چاندی باقی رہی وہ پھر بھی غلام ہے جس غلام نے ایک سو دینار پر کتابت کا معاملہ طے کیا پھر دس دینار باقی رہ گئے وہ تب بھی غلام ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد وابن ماجہ والحاکم عن ابن عمرو (رض))
29658- "أيما عبد كاتب على مائة أوقية فأداها إلا عشرة أواق فهو عبد وأيما عبد كاتب على مائة دينار فأداها إلا عشرة دنانير فهو عبد". "حم، د، هـ، ك" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৫৯
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتابت کا بیان :
29659 ۔۔۔ مکاتب کے لیے ایک چوتھائی چھوڑا جائے ۔ (رواہ الحاکم عن علی) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6412 ۔
29659- "يترك للمكاتب الربع". "ك" عن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৬০
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتابت کا بیان :
29660 ۔۔۔ جب مکاتب پر حد لاگو ہوجائے یا میراث کا وارث بنے وہ جس قدر آزاد تصور ہوگا اسی کے بقدر وراثت پائے گا اور آزاد کے بقدر اس پر حد قائم کی جائے گی ۔ (رواہ ابو داؤد والترمذی والحاکم والبیھقی فی السنن ، عن ابن عباس (رض))
29660- "إذا أصاب المكاتب حدا أو ورث ميراثا فإنه يرث على قدر ما عتق عنه أو يقام عليه بقدر ما عتق منه". "د، ت، ك، هق" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৬১
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتابت کا بیان :
29661 ۔۔۔ جس شخص نے اپنے غلام کے ساتھ سو اوقیہ چاندی پر معاملہ کتابت طے کیا غلام نے سوائے دس اوقیہ کے سب بدل کتابت ادا کردیا پھر وہ بدل کتابت ادا کرنے سے عاجز ہوگیا تو وہ غلام تصور ہوگا۔ (رواہ الترمذی عن ابن عمرو (رض))
29661- "من كاتب مملوكه على مائة أوقية فأداها إلا عشرة أواق، ثم عجز فهو رقيق". "ت" عن ابن عمرو.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৬২
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتابت کا بیان :
29662 ۔۔۔ مکاتب نے جتنا بدل کتابت ادا کیا اسی کے بقدر وہ آزاد ہوگا اور اس پر حد بقدر آزادی نافذ ہوگی اور بقدر آزادی میراث کا وارث ہوگا ۔ (رواہ النسائی ، عن ابن عباس (رض))
29662- "المكاتب يعتق بقدر ما أدى ويقام عليه الحد بقدر ما عتق منه ويرث بقدر ما عتق منه". "ن" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৬৩
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتابت کا بیان :
29663 ۔۔۔ مکاتب بدل کتابت کے بقدر آزاد شخص کی دیت ادا کرے گا اور جو بدل کتابت باقی ہے وہ غلام کی دین کے بقدر ادا کرے گا ۔ (رواہ احمد بن حنبل والترمذی والحاکم عن ابن عباس)
29663- "يؤدي المكاتب بحصة ما أدى دية حر وما بقي دية عبد". "حم، ت، ك" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৬৪
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتابت کا بیان :
29664 ۔۔۔ جب تم عورتوں میں سے کسی عورت نے اپنا غلام مکاتب بنایا ہو اور غلام کے پاس اتنی رقم ہو جو وہ ادا کرسکتا ہو مالکن کو چاہنے کہ غلام سے پردہ کرے ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد والترمذی الحاکم والبیہقی عن ام سلمۃ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 549 و ضعیف الترمذی 216 ۔
29664- "إذا كان لإحداكن مكاتب وكان عنده ما يؤدي فلتحتجب منه". "حم، د، ت، ك، هق" عن أم سلمة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৬৫
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29665 ۔۔۔ جس شخص نے غلام کے ساتھ سو درہم پر معاملہ کتابت طے کیا اس نے دس درہم کے علاوہ سب ادا کردیا وہ بدستور غلام ہوگا یا کسی نے سو اوقیہ چاندی پر غلام سے معاملہ کتابت طے کیا اس نے صرف ایک اوقیہ کے علاوہ سب ادا کردیا تو وہ حسب سابق غلام تصور ہوگا ۔ (رواہ عبدالرزاق عن ابن عمر (رض))
29665- "من كاتب مكاتبا على مائة درهم فقضاها كلها إلا عشرة دراهم فهو عبد أو على مائة أوقية فقضاها كلها إلا أوقية فهو عبد". "عب" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬৬৬
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29666 ۔۔۔ جب مکاتب مر ما جائے اس نے اپنے پیچھے میراث چھوڑی اور اس پر حد بھی لاگو ہوتی ہو وہ بقدر آزادی وارث بنے گا اور بقدر آزادی اس پر حد جاری ہوگی ، (رواہ الطبرانی ، عن ابن عباس (رض))
29666- "إذا مات المكاتب وترك ميراثا أو أصاب حدا فإنه يرث على قدر ما أعتق منه، ويقام عليه الحد بقدر ما أعتق منه". "طب" عن ابن عباس.
তাহকীক: