কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
غلام آزاد کرنے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২৪৪ টি
হাদীস নং: ২৯৫৮৭
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29587 ۔۔۔ جس شخص نے مومن غلام آزاد کیا تو اس کے ہر ہر انگ کے بدلہ میں آزاد کرنے والے کے ہر ہر انگ کو دوزخ سے نجات ملے گی حتی کہ ہاتھ کے بدلہ میں ہاتھ کو ٹانگ کے بدلہ میں ٹانگ کو شرمگاہ کے بدلہ میں شرمگاہ کو ۔ (رواہ احمد بن حنبل ، عن ابو ہریرہ (رض))
29587- "من أعتق رقبة مؤمنة أعتق الله بكل إرب منها إربا منه من النار حتى أنه ليعتق باليد اليد وبالرجل الرجل، وبالفرج الفرج". "حم" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৮৮
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29588 ۔۔۔ جس شخص نے کسی مسلمان غلام کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے دوزخ کا فدیہ بن جائے گا ۔ آزاد کردہ کی ہر ہڈی آزاد کنندہ کی ہر ہر ہڈی کے لیے فدیہ ہوگی ۔ (رواہ سعید بن المنصور عن عمرو بن عبسۃ)
29588- "من أعتق رقبة مسلمة فهو فداؤه من النار بكل عظم من عظام محرره عظما من عظام محرره". "ص" عن عمرو بن عنبسة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৮৯
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29589 ۔۔۔ جس شخص نے بھی کسی مسلمان کو غلامی سے نجات دلائی اللہ تعالیٰ اس کے ہر عضو کے بدلہ میں آزاد کرنے والے کے ہر عضو کو دوزخ سے نجات دیں گے ۔ (رواہ البخاری عن ابو ہریرہ (رض))
29589- "أيما رجل أعتق امرأ مسلما استنقذه الله بكل عضو منه عضوا من النار". "خ" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৯০
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29590 ۔۔۔ اے ابو راشد ! کیا تمہارے پاس اتنی گنجائش ہے کہ تم اس غلام کو آزاد کر دو ، پھر اللہ تعالیٰ اس کے ہر ہر عضو کے بدلہ میں تمہارے ہر عضو کو دوزخ سے آزاد کرے گا ۔ (رواہ الدولابی وابن عساکر عن ابی راشد الازدی)
29590- "هل لك يا أبا راشد أن تعتقه فيعتق الله عز وجل بكل عضو منه عضوا منك من النار". الدولابي وابن عساكر - عن أبي راشد الأزدي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৯১
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29591 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص کسی غلام کا مالک بن جائے کہ اسے آزاد کر دے چونکہ آزاد کردہ کا ہر عضو آزاد کرنے والے کے ہر عضو کے لیے دوزخ سے فدیہ بن جائے گا ۔ (رواہ الطبرانی والبغوی عن ابی سکینہ)
29591- "إذا ملك أحدكم شيئا فيه ثمن رقبة فليعتقها فإنه يفدي كل عضو منها عضوا منه من النار". "طب" والبغوي - عن أبي سكينة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৯২
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29592 ۔۔۔ اس کی طرف سے غلام آزاد کردہ غلام کے ہر عضو کے بدلہ میں اللہ تعالیٰ اس کے ہر عضو کو دوزخ سے آزاد فرمائے گا ۔ (رواہ ابو داؤد وابن حبان والطبرانی والبیہقی عن واثلۃ) حضرت واثلہ (رض) کہتے ہیں ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور اپنے ایک ساتھی کے متعلق پوچھا جس پر بوجہ قتل کے دوزخ واجب ہوچکی تھی اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی 29575 نمبر پر یہ حدیث گزر چکی ہے۔
29592- "اعتقوا عنه رقبة يعتق الله بكل عضو منها عضوا منه من النار". "د، حب، طب، ق" عن واثلة قال أتينا رسول الله صلى الله عليه وسلم في صاحب لنا أوجب النار بالقتل قال - فذكره. مر برقم 29575.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৯৩
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29593: اپنی ماں کو آزاد کر۔ احمد نسائی عن سعید بن عبادۃ
29593- "أعتق عن أمك". "حم، ن" عن سعيد بن عبادة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৯৪
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے آداب۔۔۔ از حصہ اکمال :
29594 ۔۔۔ عورت سے پہلے مرد کو آزاد کرو (رواہ الحاکم عن عائشۃ) حضرت عائشہ (رض) کا ایک غلام اور ایک باندی تھی انھوں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا : یا رسول اللہ میں انھیں آزاد کرنا چاہتی ہوں اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی ۔
29594- " ابدئي بالرجل قبل المرأة". "ك" عن عائشة أنها كان لها غلام وجارية زوج فقالت يا رسول الله إني أريد أن أعتقها قال - فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৯৫
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے آداب۔۔۔ از حصہ اکمال :
29595 ۔۔۔ اگر تم انھیں آزاد کرنا چاہتی ہو تو باندی سے پہلے غلام آزاد کرو ۔ (رواہ ابن حبان عن عائشۃ)
29595- "إن أعتقتهما فابدئي بالغلام قبل الجارية". "حب" عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৯৬
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے آداب۔۔۔ از حصہ اکمال :
29596 ۔۔۔ جو شخص مرتے وقت صدقہ کرے یا غلام آزاد کرے اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جو کھانا کھاتا رہے اور جب سیر ہوجائے تب ہدیہ کرے ۔ (رواہ عبدالرزاق واحمد بن حنبل والترمذی وقال حسن صحیح والنسائی والطبرانی والحاکم والبیہقی عن ابی الدرداء والشیرازی فی الالقاب عن جابر)
29596- "مثل الذي يعتق أو يتصدق عند الموت كمثل الذي يهدي إذا شبع". "عب، حم، ت: حسن صحيح ن، طب، ك، ق" عن أبي الدرداء؛ الشيرازي في الألقاب - عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৯৭
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے آداب۔۔۔ از حصہ اکمال :
29597 ۔۔۔ جس شخص نے آزاد کرنے کیلئے کوئی غلام خریدا تو وہ اس کے مالکوں پر آزادی کی شرط نہ لگائے چونکہ غلامی بھی ایک قسم کا عقد ہے۔ (رواہ الطبرانی عن معقل ابن ابی یسار)
29597- "من اشترى رقبة ليعتقها فلا يشترط لأهلها العتق فإنه عقدة من الرق". "طب" عن معقل بن يسار.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৯৮
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے احکام ۔۔۔ از حصہ اکمال :
29598 ۔۔۔ آدمی اگر چاہے تو اپنے غلام کا چوتھائی حصہ آزاد کرسکتا ہے اگر چاہے تو پانچواں حصہ آزاد کرسکتا ہے چنانچہ اس کے درمیان اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی تنگی نہیں ۔ (رواہ البیہقی عن محمد بن فضالۃ عن ابیہ)
29598- "يعتق الرجل من عبده ما شاء إن شاء ربعا وإن شاء خمسا ليس بينه وبين الله ضغطة". "ق" عن محمد بن فضالة عن أبيه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৯৯
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے احکام ۔۔۔ از حصہ اکمال :
29599 ۔۔۔ آدمی اپنے غلام کا چاہے ایک تہائی آزاد کرے یا ایک چوتھائی حصہ آزاد کرے ۔ (رواہ الطبرانی عن علقمہ بن عبداللہ المزنی عن ابیہ)
29599- "يعتق الرجل من عبده ما شاء إن شاء ثلثا، وإن شاء ربعا. "طب" عن علقمة بن عبد الله المزني عن أبيه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬০০
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے احکام ۔۔۔ از حصہ اکمال :
29600 ۔۔۔ وہ تمہارے آزاد کرنے سے آزاد ہوا اور تمہاری غلامی میں بھی ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل والبغوی والبیہقی عن اسماعیل بن امیۃ بن سعید بن العاص عن ابیہ عن جدہ) فرمایا کہ ہمارا ایک غلام تھا اس کا نصف حصہ آزاد کردیا پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اس پر آپ نے یہ ارشاد فرمایا ۔
29600- "يعتق في عتقك ويرق في رقك". "حم" والبغوي، "ق" عن إسماعيل بن أمية بن سعد بن العاص عن أبيه عن جده" قال كان لنا غلام فأعتق نصفه فأتى النبي صلى الله عليه وسلم فذكر ذلك له قال - فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬০১
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے احکام ۔۔۔ از حصہ اکمال :
29601 ۔۔۔ جب ایک غلام دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو ان میں سے ایک شخص اپنے حصہ کا غلام آزاد کر دے تو کمی زیادتی کئے بغیر غلام کی قیمت لگائی جائے گی پھر غلام آزاد کردیا جائے گا ۔ (رواہ ابو داؤد عن ابن عمرو (رض))
29601- "إذا كان العبد بين الاثنين فأعتق أحدهما نصيبه فإن كان موسرا يقوم عليه قيمته لا وكس ولا شطط ثم يعتق". "د" عن ابن عمر
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬০২
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے احکام ۔۔۔ از حصہ اکمال :
29602 ۔۔۔ اگر اسے تمہاری قربت حاصل ہوگئی تو پھر تمہارے لیے اختیار نہیں رہے گا۔ (رواہ ابو داؤد والبیہقی فی السنن عن عائشۃ (رض)) حدیث کا پس منظر یہ ہے کہ حضرت بریرہ (رض) کو آزادی ملی وہ اس وقت حضرت مغیث (رض) کے نکاح میں تھیں ، خبر ملنے پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ۔
29602- "إن قربك فلا خيار لك". "د هق" عن عائشة رضي الله عنها أن بريرة أعتقت وهي عند مغيث فخيرها رسول الله صلى الله عليه وسلم قال - فذكرہ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬০৩
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے احکام ۔۔۔ از حصہ اکمال :
29603 ۔۔۔ جس شخص نے مشترک غلام کا ایک حصہ آزاد کیا وہ شرکاء کے لیے ان کے حصوں کے بقدر ضامن ہوگا ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عمرو (رض))
29603- "من أعتق شقصا في مملوك ضمن لشركائه أنصباءهم". "طب" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬০৪
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے احکام ۔۔۔ از حصہ اکمال :
29604 ۔۔۔ جس شخص نے کسی غلام کا ایک حصہ آزاد کیا اگر اس کے پاس مال ہو تو وہ پورے غلام کو آزاد کرے ۔ (وراہ الطبرانی عن عبادۃ بن الصامت)
29604- "من أعتق شقصا في مملوك فعليه جواز عتقه إن كان له مال". "طب" عن عبادة بن الصامت.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬০৫
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے احکام ۔۔۔ از حصہ اکمال :
29605 ۔۔۔ اگر ایک غلام دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو ان میں سے ایک شخص نے اپنا حصہ آزاد کردیا تو غلام کی قیمت لگائی جائے گی یوں پورا غلام اس پر آزاد ہوجائے ۔ گا (رواہ الطبرانی عن ابن عمرو (رض))
29605- "من كان له عبد بينه وبين آخر فأعتق نصيبه فإنه يقام عليه فيعتقه. "طب" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৬০৬
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام آزاد کرنے کے احکام ۔۔۔ از حصہ اکمال :
29606 ۔۔۔ جس شخص نے مشترک غلام کے ایک حصہ کو آزاد کیا وہ اس کی قیمت کا ضامن ہوگا ۔ (رواہ احمد بن حنبل عن سعید بن المسیب عن ثلاثین من الصحابۃ)
29606- "من أعتق شقصا في مملوك ضمن بقيته. "حم" عن سعيد بن المسيب عن ثلاثين من الصحابة.
তাহকীক: