কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

غلام آزاد کرنے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২৪৪ টি

হাদীস নং: ২৯৭৪৭
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استیلاد :
29747 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : آدمی اگر چاہے ام ولد کو آزاد کرے اور اس کی آزادی کو اس کا مہر مقرر کر دے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
29747- عن علي قال: إن شاء أعتق الرجل أم ولده وجعل عتقها مهرها. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৪৮
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشترک غلام کو آزاد کرنے کا بیان :
29748 ۔۔۔ ” مسند تلب بن ثعلبہ “ ابن تلب اپنے والد تلب (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص نے مشترک غلام کا اپنا حصہ آزاد کردیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے ضامن نہیں بنایا ۔ (رواہ الحسن ب سفیان وابو نعیم) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابی داؤد 849 ۔
29748- "مسند التلب بن ثعلبة" عن ابن التلب عن أبيه التلب أن رجلا أعتق نصيبا له في مملوك فلم يضمنه النبي صلى الله عليه وسلم. الحسن بن سفيان وأبو نعيم.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৪৯
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشترک غلام کو آزاد کرنے کا بیان :
29749 ۔۔۔ اسماعیل بن امیہ عن ابیہ عن جدہ کی سند سے روایت ہے کہ ان کے دادا کا طہمان یا ذکوان نامی غلام تھا اس کے دادا نے آدھا غلام آزاد کردیا پھر غلام نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو خبر کی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اپنے مالک سے آزاد بھی ہو اور اس کی غلامی میں بھی ہو چنانچہ وہ غلام تا حیات اپنے آقا کی خدمت کرتا رہا ۔ (رواہ عبدالرزاق، والبغوی وابن مندہ)
29749- عن إسماعيل بن أمية عن أبيه عن جده قال: كان لهم غلام يقال له طهمان - أو ذكوان - فاعتق جده نصفه، فجاء العبد إلى النبي صلى الله عليه وسلم فأخبره فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: " يعتق في عتقك ويرق في رقك، فكان يخدم سيده حتى مات". "عب" والبغوي وابن منده.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৫০
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشترک غلام کو آزاد کرنے کا بیان :
29750 ۔۔۔ خالد بن سلمہ مخزومی کہتے ہیں عرفہ میں سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا میں نے اپنے غلام کا ایک حصہ آزاد کیا ہے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : پورا غلام آزاد کرو چونکہ تمہارے ساتھ کوئی اور شریک نہیں ہے۔ (رواہ سفیان الثوری فی الجامع والبیہقی)
29750- عن خالد بن سلمة المخزومي قال: جاء رجل إلى عمر بعرفة فقال: إني أعتقت شقصا من غلامي هذا قال: أعتق كله ليس معه شريك. سفيان الثوري في الجامع، "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৫১
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشترک غلام کو آزاد کرنے کا بیان :
29751 ۔۔۔ عبدالرحمن بن یزید کہتے ہیں میرے اور اسود بن یزید اور ہماری ماں کے درمیان ایک غلام مشترک تھا جنگ قادسیہ میں اس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آزمائش سے بھی دو چار ہونا پڑا ان لوگوں نے اسے آزاد کرنا چاہا اس وقت میں چھوٹا تھا اسود نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) سے اس کا تذکرہ کیا آپ (رض) نے فرمایا : تم آزاد کر دو اور عبدالرحمن اپنے حصہ کا مالک رہے گا حتی کہ بالغ ہوجائے اور اسے بھی آزاد کرنے کی رغبت ہو یا اپنا حصہ ہی لے لے ۔ (رواہ البیہقی)
29751- عن عبد الرحمن بن يزيد قال كان بيني وبين الأسود وأمنا غلام قد شهد القادسية وأبلى فيها فأرادوا عتقه، وكنت صغيرا فذكر الأسود ذلك لعمر فقال: أعتقوا أنتم ويكون عبد الرحمن على نصيبه حتى يرغب في مثل ما رغبتم فيه أو يأخذ نصيبه. "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৫২
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشترک غلام کو آزاد کرنے کا بیان :
29752 ۔۔۔ ابن شبرمہ کی روایت ہے کہ انھوں نے ایک شخص سے کہا اس کا غلام بھی حصہ تھا کہ اپنے ساتھیوں کے حصوں میں فساد مت لاؤ ورنہ تم خود ضامن ہو گے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
29752- عن ابن شبرمة قال لرجل له نصيب في عبد: لا تفسد على أصحابك فتضمن. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৫৩
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشترک غلام کو آزاد کرنے کا بیان :
29753 ۔۔۔ نخعی کی روایت ہے کہ ایک شخص نے مشترک غلام سے اپنا حصہ آزاد کردیا جبکہ کچھ یتامی اس کے شرکاء تھے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : ان کا انتظار کرو حتی کہ بالغ ہوجائیں اگر چاہیں تو اپنے حصے بھی آزاد کردیں گے ورنہ تم ان کے ضامن ہو ۔ (رواہ عبدالرزاق)
29753- عن النخعي أن رجلا أعتق شركا له في عبد وله شركاء يتامى فقال عمر بن الخطاب: انتظرهم حتى يبلغوا، فإن أحبوا أن يعتقوا أعتقوا وإن أحبوا أن يضمن لهم ضمن. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৫৪
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشترک غلام کو آزاد کرنے کا بیان :
29754 ۔۔۔ محمد بن سیرین (رح) کی روایت ہے کہ ایک غلام دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھا ان میں سے ایک نے اپنا حصہ آزاد کردیا اس کے شریک نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کو لکھ بھیجا سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے جواب لکھا کہ غلام کی قیمت لگائی جائے ۔ (رواہ مسدد والبیہقی)
29754- عن محمد بن سيرين قال: كان عبد بين رجلين فأعتق أحدهما نصيبه فكتب شريكه إلى عمر فكتب أن يقوم على القيمة. مسدد، "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৫৫
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشترک غلام کو آزاد کرنے کا بیان :
29755 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) روایت کی ہے کہ ایک شخص نے مشترک غلام کا ایک حصہ آزاد کردیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے ضامن بنایا ۔ (رواہ ابن عساکر)
29755- عن ابن عمر أن رجلا أعتق شقصا له على مملوكه فضمنه النبي صلى الله عليه وسلم. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৫৬
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشترک غلام کو آزاد کرنے کا بیان :
29756 ۔۔۔ ” مسند ابی امامہ بن عمیر (رض) ابو ملیح اپنے باپ سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ان کی قوم کے ایک شخص نے اپنے غلام کا ایک حصہ آزاد کردیا یہ قضیہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عدالت میں پیش کیا گیا آپ نے اس شخص کے مال سے غلام کو آزاد کردیا اور فرمایا : اس کے ساتھ اور کوئی شریک نہیں ۔ (رواہ احمد بن حنبل والحارث وابو نعیم فی المعرفۃ)
29756- "مسند أبي أمامة بن عمير" عن أبي المليح عن أبيه أن رجلا من قومه أعتق شقصا له من مملوكه فرفع ذلك إلى النبي صلى الله عليه وسلم فجعل خلاصه في ماله وقال: "ليس معه شريك". "حم" والحارث وأبو نعيم في المعرفة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৫৭
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدبر کا بیان :
29757 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ ایک انصاری نے اپنے غلام کو مدبر بنادیا جبکہ اس شخص کے پاس اس غلام کے علاوہ اور مال نہیں تھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غلام بیچ دیا اور اسے نحام (نعیم بن عبداللہ بن اسید بن عوف) نے خرید لیا ۔ (رواہ الضیاء وابن ابی شیبۃ)
29757- عن جابر قال: دبر1 رجل من الأنصار غلاما له ولم يكن له مال غيره فباعه النبي صلى الله عليه وسلم فاشتراه النحام2 عبدا قبطيا. "ض، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৫৮
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدبر کا بیان :
29758 ۔۔۔ ایک انصاری نے اپنا غلام مدبر بنادیا جبکہ اس کے پاس اس غلام کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس غلام کو مجھ سے کون خریدے گا ؟ چنانچہ بنو عدی کے ایک شخص نے وہ غلام خرید لیا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
29758- دبر رجل من الأنصار غلاما له لم يكن له مال غيره فقال النبي: من يبتاعه مني؟ فاشتراه رجل من بني عدي. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৫৯
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدبر کا بیان :
29759 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ ابو مذکور نے یعقوب نامی قبطی غلام مدبر بنادیا جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خبر پہنچی آپ نے فرمایا : کیا اس شخص کا کوئی اور مال بھی ہے ؟ لوگوں نے کہا : نہیں آپ نے فرمایا : یہ غلام مجھ سے کون خریدے گا ؟ چنانچہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے داماد نعیم بن نحام نے وہ غلام آٹھ سو دراہم میں خرید لیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ مال اپنے اوپر خرچ کرو۔ اگر بچ جائے تو اپنے گھر والوں پر خرچ کرو پھر اگر بچ جائے تو اپنے رشتہ داروں پر خرچ کرو پھر بھی اگر بچ جائے تو ادھر ادھر تقسیم کر دو ۔ (رواہ عبدالرزاق)
29759- "أيضا" أعتق أبو مذكور غلاما له يقال له يعقوب القبطي عن دبر3 منه، فبلغ النبي صلى الله عليه وسلم فقال: أله مال غيره؟ قالوا: لا قال: من يشتريه مني؟ فاشتراه نعيم بن النحام ختن عمر بن الخطاب بثمانمائة درهم فقال النبي صلى الله عليه وسلم: أنفق على نفسك، فإن كان فضل فعلى أهلك فإن كان فضل فعلى أقاربك، فإن كان فضل فاقسم ههنا وههنا". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৬০
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدبر کا بیان :
29760 ۔۔۔ عطاء کی روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) اور سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) وغیرہما فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنی باندی کو مدبرہ بنا دے اگر چاہے اس سے ہمبستری کرسکتا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
29760- عن عطاء بن عباس عن عطاء أن ابن عباس وابن عمر وغيرهما قالوا: يصيب الرجل وليدته إذا دبرها إن أحب. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৬১
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدبر کا بیان :
29761 ۔۔۔ طاؤس کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مدبر غلام بیچ دیا تھا چونکہ اس کے مالک کو پیسوں کی ضرورت پڑگئی تھی ۔ (رواہ ابو داؤد وعبدالرزاق عن معمر عن ابن المنکدر مثلہ)
29761- عن معمر عن ابن طاوس عن أبيه " أن النبي صلى الله عليه وسلم باع مدبرا احتاج سيده إلى ثمنه". "د، عب" عن معمر عن ابن المنكدر - مثله.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৬২
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدبر کا بیان :
29762 ۔۔۔ ابو قلابہ کی روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنا غلام بطور مدبر آزاد کردیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے تہائی مال میں سے غلام کو آزاد کیا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
29762- عن أبي قلابة "أن رجلا أعتق غلاما له عن دبر منه فجعله النبي صلى الله عليه وسلم من الثلث". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৬৩
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدبر کا بیان :
29763 ۔۔۔ ابو قلابہ کی روایت ہے کہ ایک انصاری نے اپنا غلام مدبر بنادیا انصاری نے اپنے پیچھے غلام کے علاوہ کوئی مال نہ چھوڑا چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا ایک ثلث آزاد کیا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
29763- عن أبي قلابة " أن رجلا من الأنصار دبر غلاما له لم يدع غيره، فأعتق النبي صلى الله عليه وسلم ثلثه". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৬৪
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدبر کا بیان :
29764 ۔۔۔ ابو قلابہ کی روایت کی ہے کہ ایک شخص نے اپنا غلام آزاد کیا اس کے پاس مرتے وقت غلام کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غلام کے ایک تہائی حصہ کو آزاد کیا اور دو تہائی میں غلام سے محنت مزدوری کرائی ۔
29764- عن أبي قلابة قال: " أعتق رجل عبدا له ليس له مال غيره عند موته فأعتق النبي صلى الله عليه وسلم ثلثه واستسعاه في الثلثين". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৬৫
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدبر کا بیان :
29765 ۔۔۔ شعبی کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے مدبر کو ایک تہائی مال سے آزاد کیا ہے۔ (رواہ سفیان الثوری فی الفرائض وعبدالرزاق والبیہقی)
29765- عن الشعبي أن عليا جعل المدبر من الثلث. سفيان الثوري في الفرائض، "عب، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৬৬
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدبر کا بیان :
29766 ۔۔۔ ابن جریج کہتے ہیں میں نے عطاء (رح) سے پوچھا : کیا آدمی اس حال میں اپنا غلام آزاد کرسکتا ہے کہ جب اس کی پاس غلام کے علاوہ اور مال نہ ہو ؟ انھوں نے کہا : نہیں پھر کہا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے کہ جو شخص اس حال میں غلام کو مدبر بنا دے وہ حق داروں کو محروم کردیتا ہے اور یہ ایسا شخص ہوتا ہے جو اپنا مال صدقہ کردیتا ہے اور خود مفلس ہو کر بیٹھ جاتا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
29766- عن ابن جريج قلت لعطاء: أيدبر الرجل عبده ليس له مال غيره؟ قال: لا ثم ذكر فقال النبي صلى الله عليه وسلم في العبد الذي دبر على هذه الحالة قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم أغنى عنه من فلان وذكر ما قال في الرجل يتصدق بماله ويجلس لا مال له. "عب".
tahqiq

তাহকীক: