কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০৬ টি

হাদীস নং: ২৮৮১১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28811 ۔۔۔ تفقہ فی الدین سے افضل کوئی عبادت نہیں ۔ (رواہ البیہقی فی شعب الایمان، عن ابن عمرو (رض))
28811- "ما عبد الله تعالى بشيء أفضل من فقه في الدين". "هب" عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮১২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28812 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اس امت کے جس عالم کو بھی اٹھاتا ہے اس کی وجہ سے اسلام میں دراڑ پڑجاتی ہے پھر تاقیامت یہ رخنہ بند نہیں ہونے پاتا ۔ (رواہ السجزی فی الابانۃ والمرھی فی العلم عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 21 و ضعیف الجامع 5119 ۔
28812- "ما قبض الله تعالى عالما من هذه الأمة إلا كان ثغرة في الإسلام لا تسد ثلمته إلى يوم القيامة. السجزي في الإبانة والمرهبي في العلم - عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮১৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28813 ۔۔۔ جو شخص بھی اپنی زبان سے حق بات کہتا ہے پھر اس کے بعد اس بات پر عمل کیا جاتا ہے تو حق بات کرنے والے کے لیے تا قیامت اس کا اجر وثواب جاری کردیا جاتا ہے پھر اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن پورا پورا ثواب دیتے ہیں۔ (رواہ احمد بن حنبل عن انس) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5181 ۔
28813- "ما من رجل ينعش بلسانه حقا فعمل به من بعده إلا أجرى عليه أجره إلى يوم القيامة ثم وفاه الله ثوابه يوم القيامة". "حم" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮১৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28814 ۔۔۔ یہ بھی ایک قسم کا صدقہ ہے کہ آدمی علم حاصل کرے پھر اس پر عمل کرے ۔ (رواہ خیثمہ فی العلم عن الحسن مرسلا) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5290 ۔
28814- "من الصدقة أن يتعلم الرجل العلم فيعمل به ويعلمه". أبو خيثمة في العلم - عن الحسن مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮১৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28815 ۔۔۔ جس شخص نے ایک حدیث بھی میری امت تک پہنچائی تاکہ اس سے سنت کا قیام ہو یا بدعت کی بندش ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا ۔ (رواہ ابو نعیم فی الحلیۃ عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 372 ع 5 ۔
28815- "من أدى إلى أمتي حديثا لتقام به سنة أو تثلم به بدعة فهو في الجنة". "حل" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮১৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28816 ۔۔۔ جو شخص حصول علم کے لیے گھر سے نکلا قدم اٹھانے سے پہلے اس کی مغفرت ہوجاتی ہے۔ (رواہ الشیرازی عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
28816- "من انتقل ليتعلم علما غفر له قبل أن يخطو". الشيرازي - عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮১৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28817 ۔۔۔ جس شخص نے میری سنت کی چالیس حدیثیں حفظ کیں میں اسے قیامت کے دن اپنی شفاعت میں داخل کروں گا ۔ (رواہ ابن البخاری عن ابن سعید) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5561 والکشف الالہی 812 ۔
28817- " من حفظ على أمتي أربعين حديثا من سنتي أدخلته يوم القيامة في شفاعتي". ابن النجار - عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮১৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28818 ۔۔۔ میری امت کے جس شخص نے چالیس حدیثیں یاد کیں (اور ان پر عمل کیا) اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے فقیہ اور عالم بنا کر اٹھائے گا ۔ (رواہ عن انس (رض)) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث کی سند پر کلام ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5568 ۔
28818- "من حمل من أمتي أربعين حديثا بعثه الله يوم القيامة فقيها عالما". عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮১৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28819 ۔۔۔ جو شخص حصول علم کے لیے گھر سے نکلا وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہوتا ہے حتی کہ واپس لوٹ آئے ۔ (رواہ الترمذی والضیاء عن انس (رض)) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے 494 و ضعیف الجامع 5570 ۔
28819- "من خرج في طلب العلم فهو في سبيل الله تعالى حتى يرجع". "ت" والضياء - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮২০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28820 ۔۔۔ باطن کا علم اللہ تعالیٰ کے اسرار میں سے ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم میں سے ہے ، اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جن کے دلوں میں چاہتا ہے ڈال دیتا ہے۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس عن علی (رض)) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف التنزیۃ 280، وذیل اللآلی 44 ۔
28820- "علم الباطن سر من أسرار الله عز وجل، وحكم من حكم الله يقذفه في قلوب من شاء من عباده." "فر" عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮২১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28821 ۔۔۔ علم کی طلب افضل عبادت ہے۔ (رواہ الدیلمی ، عن ابو ہریرہ (رض))
28821- أفضل العبادة طلب العلم. الديلمي - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮২২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28822 ۔۔۔ علم کی طلب ہر مسلمان پر واجب ہے۔ (رواہ البیہقی فی شعب الایمان، عن انس (رض))
28822- طلب العلم واجب على كل مسلم. "هب" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮২৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28823 ۔۔۔ جو شخص حصول علم کے ارادے سے گھر سے نکلا اس کے لیے جنت میں دروازہ کھل جاتا ہے فرشتے اس کے لیے اپنے پر بچھاتے ہیں آسمانوں کے فرشتے اس کے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں سمندر کی مچھلیاں اس کے لیے استغفار کرتی ہیں عالم کی عابد پر فضیلت ایسی ہے جیسے چودھویں رات کے چمکتے ہوئے چاند کی فضیلت آسمان کے کسی چھوٹے سے ستارے پر علماء انبیاء کے وارث ہیں ، انبیاء وراثت میں دینار اور درہم نہیں چھوڑتے البتہ وہ وراثت میں علم چھوڑتے ہیں جو شخص علم حاصل کرے وہ علم وافر مقدار میں حاصل کرے عالم کی موت ایک مصیبت ہے جس کا جبیرہ ناممکن ہے اور اس کی موت ایک دراڑ ہے جو بند نہیں ہونے پاتی عالم چمکتا ہوا ستارہ ہوتا ہے جو موت آنے پر بجھ جاتا ہے سارے قبیلے کا مرجانا عالم کی موت سے کمتر ہے۔ (رواہ ابو یعلی وابن عساکر عن ابی الدرداء (رض))
28823- " من خرج يريد علما يتعلمه فتح له باب إلى الجنة وفرشت له الملائكة أكتافها وصلت عليه ملائكة السماوات وحيتان البحور، وللعالم من الفضل على العابد كفضل القمر ليلة البدر على أصغر كوكب في السماء، إن العلماء ورثة الأنبياء، إن الأنبياء لم يورثوا دينارا ولا درهما ولكنهم ورثوا العلم، فمن أخذ بالعلم فقد أخذ بحظه، موت العالم مصيبة لا تجبر، وثلمة لا تسد وهو نجم طمس، موت قبيلة أيسر من موت عالم". "ع، كر" عن أبي الدرداء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮২৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28824 ۔۔۔ علم کی طلب ہر مسلمان پر فرض ہے اے بندے ! یا عالم بن جاؤ یا متعلم بن جاؤ ان کے علاوہ کسی بھلائی نہیں ۔ (رواہ الدیلمی عن علی (رض))
28824- " طلب العلم فريضة على كل مسلم فاغد أيها العبد عالما أو متعلما ولا خير فيما بين ذلك". الديلمي - عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮২৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
25 288 ۔۔۔ فقہ کی طلب امر واجب ہے ہر مسلمان پر ۔ (رواہ الحاکم فی تاریخہ ، عن انس (رض))
28825- "طلب الفقه حتم واجب على كل مسلم". "ك" في تاريخه - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮২৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28826 ۔۔۔ فرشتے طالب علم کے لیے اپنے پر بچھاتے ہیں۔ (رواہ البیہقی فی شعب الایمانعن عائشۃ (رض))
28826- "إن الملائكة لتبسط أجنحتها لطالب العلم". "هب" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮২৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28827 ۔۔۔ طالب علم کے لیے مرحبا ہے چونکہ طالب علم کو رحمت کے فرشتے ڈھانپ لیتے ہیں اور اپنے پروں سے اس پر سایہ کردیتے ہیں پھر فرشتے ایک دوسرے کے پیچھے قطار اندر قطار آسمانوں میں پہنچ جاتے ہیں اور طالب علم سے محبت کرتے ہیں۔ (رواہ البغوی والطبرانی عن صفوان بن عسال)
28827- "مرحبا بطالب العلم إن طالب العلم لتحفه الملائكة وتظله بأجنحتها ثم يركب بعضها بعضا حتى يبلغوا سماء الدنيا من محبتهم لما يطلب". البغوي، "طب" عن صفوان بن عسال.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮২৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28828 ۔۔۔ مومن کا ایک مسئلہ سیکھنا سال بھر کی عبادت سے افضل ہے اور اسماعیل (علیہ السلام) کی اولاد سے کسی غلام کو آزاد کرنے سے بھی افضل ہے ، چنانچہ طالب علم ، خاوند کی فرمان بردار بیوی اور والدین کا فرمان بردار بیٹا بغیر حساب کے انبیاء کے ساتھ جنت میں داخل ہوں گے ۔ (رواہ ابوبکر النق اس والرافعی فی تاریخہ عن ابی ایوب)
28828- "مسألة واحدة يتعلمها المؤمن خير له من عبادة سنة وخير له من عتق رقبة من ولد إسماعيل، وإن طالب العلم والمرأة المطيعة لزوجها والولد البار بوالديه يدخلون الجنة مع الأنبياء بغير حساب". أبو بكر النقاش والرافعي في تاريخه - عن أبي أيوب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮২৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28829 ۔۔۔ جس شخص کو طالب علمی کی حالت میں موت آجائے اس کے اور انبیاء کے درمیان صرف ایک درجہ ، درجہ نبوت کا فرق رہ جاتا ہے۔ (رواہ ابن النجاری عن انس (رض))
28829- "من أتاه ملك الموت وهو يطلب العلم كان بينه وبين الأنبياء درجة واحدة درجة النبوة". ابن النجار - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৩০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28830 ۔۔۔ جس شخص کو طالب علمی میں موت آجائے اور وہ اسلام کی نشاء ۃ کے لیے علم حاصل کررہا ہو جنت میں اس کے اور انبیاء کے درمیان صرف ایک درجہ کا فرق ہوتا ہے۔ (رواہ ابن عساکر عن الحسن مرسلا ابن النجار عن الحسن عن انس (رض))
28830- "من جاءه الموت وهو يطلب العلم يحيي به الإسلام لم يكن بينه وبين الأنبياء إلا درجة في الجنة". ابن عساكر - عن الحسن مرسلا؛ ابن النجار - عن الحسن عن أنس.
tahqiq

তাহকীক: